🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
223. أم الحسن، عن أم سلمة، الحسن عن أمه
ام حسن کی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات؛ حسن کی اپنی والدہ سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 20167 (کل: 18 مقامات، 9 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 20167، 20088
سنن ترمذی: 3522
مسند احمد: 26576، 26679
مصنف ابن ابی شیبہ: 31158، 32425
الفتح الربانی: 5653، 5671
الجامع الكامل: 353، 11367
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10888، 11912، 17381
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6919، 6986
المعجم الاوسط: 2381، 9432
11 تا 18
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10888
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُكْثِرُ فِي دُعَائِهِ أَنْ يَقُولَ:" اللَّهُمَّ مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ".
قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَإِنَّ الْقُلُوبَ لَتَتَقَلَّبُ؟ قَالَ:" نَعَمْ، مَا مِنْ خَلْقِ اللَّهِ مِنْ بَشَرٍ مِنْ بَنِي آدَمَ إِلَّا وَقَلْبُهُ بَيْنَ إِصْبَعَيْنِ مِنْ أَصَابِعِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، فَإِنْ شَاءَ اللَّهُ أَقَامَهُ، وَإِنْ شَاءَ أَزَاغَهُ، فَنَسْأَلُ اللَّهَ رَبَّنَا أَنْ لَا يُزِيغَ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَانَا، وَنَسْأَلُهُ أَنْ يَهَبَ لَنَا مِنْ لَدُنْهُ رَحْمَةً إِنَّهُ هُوَ الْوَهَّابُ".
قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَا تُعَلِّمُنِي دَعْوَةً أَدْعُو بِهَا لِنَفْسِي؟ قَالَ:" بَلَى، قُولِي: اللَّهُمَّ رَبَّ النَّبِيِّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي، وَأَذْهِبْ غَيْظَ قَلْبِي، وَأَجِرْنِي مِنْ مُضِلَّاتِ الْفِتَنِ مَا أَحْيَيْتَنَا".
قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ بَعْضَهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ. وَتَأْتِي بَقِيَّةُ طُرُقِ هَذَا الْحَدِيثِ فِي الْقَدَرِ وَالْأَدْعِيَةِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دعا میں اکثر یہ دعا کیا کرتے تھے: ”اے اللہ! اے دلوں کو تبدیل کر دینے والے تو میرے دل کو اپنے دین پر ثابت رکھنا“۔ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا دل بھی تبدیل ہو جاتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں اللہ کی مخلوق میں سے اولاد آدم میں سے ہر انسان کا دل اللہ تعالیٰ کی انگلیوں میں سے دو انگلیوں کے درمیان ہوتا ہے اگر اللہ تعالیٰ چاہے، تو اس کو اس کی جگہ پر برقرار رکھتا ہے، اور اگر چاہے، تو اسے ٹیڑھا کر دیتا ہے، تو ہم اللہ تعالیٰ سے اپنے پروردگار سے یہ دعا مانگتے ہیں کہ وہ ہمارے دلوں کو ٹیڑھا نہ کرے اس کے بعد کہ وہ ہمیں ہدایت دے چکا ہے، اور ہم اس سے یہ بھی سوال کرتے ہیں کہ وہ ہمیں اپنی طرف سے رحمت عطا کرے بے شک وہ بہت زیادہ عطا کرنے والا ہے“۔ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ مجھے کسی ایسی دعا کے بارے میں تعلیم نہیں دیں گے جو میں اپنی ذات کے لئے کیا کروں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! تم یہ پڑھا کرو: ”اے اللہ! اے محمد نبی کے پروردگار تو میرے گناہ کی مغفرت کر دے میرے دل کے غصے کو ختم کر دے اور مجھے جب تک تو زندہ رکھے گا، تو مجھے فتنوں کی گمراہیوں سے بچا کے رکھنا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ اس روایت کے بقیہ طرق تقدیر اور دعاؤں سے متعلق باب میں آگے آئیں گے اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10888]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 3522، وأخرجه مسند أحمد برقم: 26036، 26139، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2402»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11912
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ تُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُكْثِرُ فِي دُعَائِهِ أَنْ يَقُولَ:" اللَّهُمَّ مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ"، قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَإِنَّ الْقُلُوبَ لَتَتَقَلَّبُ؟ قَالَ:" نَعَمْ، مَا مِنْ خَلْقِ اللَّهِ مِنْ بَشَرٍ مِنْ بَنِي آدَمَ إِلَّا وَقَلْبُهُ بَيْنَ إِصْبُعَيْنِ مِنْ أَصَابِعِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - فَإِنْ شَاءَ أَقَامَهُ، وَإِنْ شَاءَ أَزَاغَهُ، فَنَسْأَلُ اللَّهَ أَنْ لَا يُزِيغَ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَانَا، وَنَسْأَلُهُ أَنْ يَهَبَ لَنَا مِنْ لَدُنْهُ رَحْمَةً إِنَّهُ هُوَ الْوَهَّابُ"، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَبَعْضُهُ رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ، وَقَدْ وُثِّقَ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیده ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی دعا میں اکثر یہ دعا کیا کرتے تھے: ”اے اللہ! اے دلوں کو پھیرنے والے! تو میرے دل کو اپنے دین پر ثابت رکھنا۔“ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا دل بھی تبدیل ہو جاتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! اللہ تعالیٰ کی مخلوق میں سے، بنی آدم میں سے ہر انسان کا دل اللہ تعالیٰ کی انگلیوں میں سے، دو انگلیوں کے درمیان ہے، اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو اسے ٹھیک رکھتا ہے اور اگر چاہے تو اُسے ٹیڑھا کر دیتا ہے، تو ہم اللہ تعالیٰ سے یہ دعا مانگتے ہیں، کہ وہ ہمیں ہدایت دینے کے بعد ہمارے دلوں کو ٹیڑھا نہ کرے، اور ہم اس سے یہ دعا مانگتے ہیں کہ وہ ہمیں اپنی طرف سے رحمت عطا کرے، بے شک وہ بہت زیادہ عطا کرنے والا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جس کا کچھ حصہ امام ترمذی نے بھی روایت کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے، جس کی توثیق کی گئی ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11912]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 26036»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17381
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُكْثِرُ فِي دُعَائِهِ أَنْ يَقُولَ:" اللَّهُمَّ مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ"، قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَإِنَّ الْقُلُوبَ لَتَتَقَلَّبُ؟! قَالَ:" نَعَمْ، مَا مِنْ خَلْقِ اللَّهِ مِنْ بَشَرٍ مِنْ بَنِي آدَمَ إِلَّا وَقَلْبُهُ بَيْنَ أُصْبُعَيْنِ مِنْ أَصَابِعِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - فَإِنْ شَاءَ اللَّهُ أَقَامَهُ، وَإِنْ شَاءَ أَزَاغَهُ، فَنَسْأَلُ اللَّهَ أَنْ لَا يُزِيغَ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَانَا، وَنَسْأَلُهُ أَنْ يَهَبَ لَنَا مِنْ لَدُنْهُ رَحْمَةً ; إِنَّهُ هُوَ الْوَهَّابُ".
قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَا تُعَلِّمُنِي دَعْوَةً أَدْعُو بِهَا لِنَفْسِي، قَالَ:" بَلَى، قُولِي: اللَّهُمَّ رَبَّ النَّبِيِّ مُحَمَّدٍ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي، وَأَذْهِبْ غَيْظَ قَلْبِي، وَأَجِرْنِي مِنْ مُضِلَّاتِ الْفِتَنِ مَا أَحْيَيْتَنَا".
قُلْتُ: عِنْدَ التِّرْمِذِيِّ بَعْضُهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دعا میں اکثر یہ پڑھا کرتے تھے:
«اللَّهُمَّ مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ»
”اے اللہ! اے دلوں کو تبدیل کر دینے والے! تو میرے دل کو اپنے دین پر ثابت (یعنی جما ہوا) رکھنا۔“
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا دل بھی تبدیل ہو جاتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! اللہ تعالیٰ کی مخلوق میں سے، اولاد آدم میں سے، جتنے بھی انسان ہیں، ان میں سے ہر ایک کا دل، اللہ تعالیٰ کی انگلیوں میں سے دو انگلیوں کے درمیان ہے، اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو اسے ٹھیک رکھتا ہے اور اگر چاہے تو اسے ٹیڑھا کر دیتا ہے، تو ہم اللہ تعالیٰ سے یہ سوال کرتے ہیں کہ وہ ہمیں ہدایت نصیب کرنے کے بعد ہمارے دلوں کو ٹیڑھا نہ کرے، اور ہم اس سے یہ سوال کرتے ہیں کہ وہ ہمیں اپنی رحمت سے نوازے، بے شک وہ بہت زیادہ عطا کرنے والا ہے۔“ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ مجھے کسی ایسی دعا کی تعلیم نہیں دیں گے جو میں اپنے لئے کروں؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! تم یہ پڑھو: «اللَّهُمَّ رَبَّ النَّبِيِّ مُحَمَّدٍ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي، وَأَذْهِبْ غَيْظَ قَلْبِي، وَأَجِرْنِي مِنْ مُضِلَّاتِ الْفِتَنِ مَا أَحْيَيْتَنَا»
”اے اللہ! اے سیدنا محمد نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے پروردگار! تو میرے گناہوں کی مغفرت کر دے اور میرے دل کے غصے کو رخصت کر دے، اور جب تک تو مجھے زندہ رکھے گا، فتنوں کی گمراہیوں سے مجھے محفوظ رکھنا۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17381]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 3522، وأخرجه مسند أحمد برقم: 26036، 26139، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2402»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20088
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ ، ثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَهْرَامَ ، ثَنَا شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أُمَّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُكْثِرُ أَنْ يَقُولَ: يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ، قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ وَإِنَّ الْقُلُوبَ لَتَتَقَلَّبُ، قَالَ: " نَعَمْ مَا خَلَقَ اللهُ مِنْ بَنِي آدَمَ مِنْ بَشَرٍ إِلَّا وَقَلْبُهُ بَيْنَ أُصْبُعَيْنِ مِنْ أَصَابِعِ اللهِ إِنْ شَاءَ أَقَامَهُ وَإِنْ شَاءَ أَزَاغَهُ، فَنَسْأَلُ اللهَ رَبَّنَا أَنْ لَا يُزِيغَ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَانَا، وَنَسْأَلُهُ أَنْ يَهَبَ لَنَا مِنْ لَدُنْهُ رَحْمَةً إِنَّهُ هُوَ الْوَهَّابُ "، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ فَعَلِّمْنِي دُعَاءً أَدْعُو بِهِ لِنَفْسِي، قَالَ: " قُولِي اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي وَأَذْهِبْ غَيْظَ قَلْبِي وَأَجِرْنِي مِنْ مُضِلَّاتِ الْفِتَنِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، فرماتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اکثر یہ دعا پڑھا کرتے تھے: ”اے دلوں کو پھیرنے والے! میرے دل کو اپنے دین پر ثابت رکھ۔“ فرماتی ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا دل واقعی بدلتے رہتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، اللہ تعالیٰ نے بنی آدم میں سے کوئی بھی انسان ایسا نہیں بنایا جس کا دل اللہ کی دو انگلیوں کے درمیان نہ ہو، اگر چاہے تو اسے سیدھا رکھے اور اگر چاہے تو اسے ٹیڑھا کر دے، تو ہم اللہ اپنے رب سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمیں ہدایت دینے کے بعد ہمارے دلوں کو ٹیڑھا نہ کرے، اور ہم اس سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمیں اپنی طرف سے رحمت عطا فرمائے، بیشک وہی بہت عطا کرنے والا ہے۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے ایک دعا سکھا دیجیے جو میں اپنے لیے پڑھوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کہو: اے اللہ! میرا گناہ بخش دے، میرے دل کا غصہ دور کر دے، اور مجھے گمراہ کن فتنوں سے پناہ دے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20088]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 338، حدیث 785»
«أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 3522، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27162، 27219، 27321، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1713، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6919، 6986، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1534، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 29807، 31045، والطبراني فى «الكبير» برقم: 772، 865، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2381، 5330، 9432»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6919
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو كَعْبٍ يَعْنِي صَاحِبَ الْحَرِيرِ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: كَانَ مِنْ أَكْثَرِ دُعَاءِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا كَانَ فِي بَيْتِي: يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ، قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، مَا بَالُ هَذَا مِنْ أَكْثَرِ دُعَائِكَ؟ قَالَ: إِنَّهُ لَيْسَ مِنْ قَلْبٍ إِلَّا بَيْنَ إِصْبَعَيْنِ مِنْ أَصَابِعِ الرَّبِّ، مَا شَاءَ أَقَامَ، وَمَا شَاءَ أَزَاغَ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب میرے گھر تشریف فرما ہوتے تو آپ کی کثرت سے مانگی جانے والی دعاؤں میں یہ دعا شامل ہوتی تھی: «يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ» ”اے دلوں کو پھیرنے والے! میرے دل کو اپنے دین پر ثابت قدم رکھ۔“ وہ بیان کرتی ہیں کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا سبب ہے کہ آپ یہ دعا کثرت سے فرماتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بلاشبہ کوئی بھی دل ایسا نہیں ہے جو رب تعالیٰ کی انگلیوں میں سے دو انگلیوں کے درمیان نہ ہو، وہ جس (دل) کو چاہتا ہے (دین پر) قائم رکھتا ہے اور جسے چاہتا ہے (حق سے) منحرف کر دیتا ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أم سلمة زوج النبي صلى الله عليه وسلم/حدیث: 6919]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح بشواهده»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3522، وأخرجه مسند أحمد برقم: 26139، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 2، 55، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 10888، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6883»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6986
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو كَعْبٍ صَاحِبُ الْحَرِيرِ قَالَ: حَدَّثَنِي شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ قَالَ: سَأَلْتُ أُمَّ سَلَمَةَ ، قُلْتُ: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ مَا أَكْثَرُ دُعَاءِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا كَانَ عِنْدَكِ؟ قَالَتْ: كَانَ أَكْثَرُ دُعَائِهِ: يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ، قَالَتْ: فَقُلْتُ لَهُ: يَا رَسُولَ اللهِ مَا أَكْثَرَ دُعَاءَكَ: يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ، قَالَ: يَا أُمَّ سَلَمَةَ ، إِنَّهُ لَيْسَ مِنْ آدَمِيٍّ إِلَّا وَقَلْبُهُ بَيْنَ إِصْبَعَيْنِ مِنْ أَصَابِعِ اللهِ، مَا شَاءَ أَقَامَ وَمَا شَاءَ أَزَاغَ.
شہر بن حوشب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے عرض کی کہ اے ام المؤمنین! جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ کے پاس تشریف فرما ہوتے تو آپ کی اکثر دعا کیا ہوتی تھی؟ انہوں نے جواب دیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اکثر دعا یہ ہوتی تھی: «يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ» ”اے دلوں کو پھیرنے والے! میرے دل کو اپنے دین پر ثابت قدم رکھ۔“ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی: اے اللہ کے رسول! آپ کثرت سے یہ دعا کیوں مانگتے ہیں: «يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ» ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے ام سلمہ! یقیناً ہر انسان کا دل اللہ کی انگلیوں میں سے دو انگلیوں کے درمیان ہے، وہ جسے چاہتا ہے (دین پر) ثابت قدم رکھتا ہے اور جسے چاہتا ہے (حق سے) منحرف کر دیتا ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أم سلمة زوج النبي صلى الله عليه وسلم/حدیث: 6986]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح بشواهده: مضى الكلام عليه (برقم 6919)»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3522، وأخرجه مسند أحمد برقم: 26139، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2402، 5326، 9428، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 10888، 17381، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2225، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6950»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2381
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ: نَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: نَا أَبُو كَعْبٍ الْأَزْدِيُّ، صَاحِبُ الْحَرِيرِ قَالَ: نَا شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ بِالْمَدِينَةِ، وَبَيْنِي وَبَيْنَهَا حِجَابٌ، فَسَمِعْتُهَا تَقُولُ: كَانَ أَكْثَرُ دُعَاءِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ قَالَ: I " مَا مِنْ آدَمِيٍّ إِلَّا وَقَلْبُهُ بَيْنَ إِصْبَعَيْنِ مِنْ أَصَابِعِ الرَّحْمَنِ، إِذَا شَاءَ أَزَاغَهُ، وَإِذَا شَاءَ هَدَاهُ I ".
ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، شہر بن حوشب رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں مدینہ میں ان کے پاس حاضر ہوا، میرے اور ان کے درمیان پردہ تھا، تو میں نے انہیں فرماتے سنا: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اکثر دعا یہ ہوتی تھی: «يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ» ”اے دلوں کو پھیرنے والے! میرے دل کو اپنے دین پر ثابت رکھ۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر آدمی کا دل رحمن کی انگلیوں میں سے دو انگلیوں کے درمیان ہے، جب وہ چاہتا ہے اسے ٹیڑھا کر دیتا ہے اور جب چاہتا ہے اسے ہدایت دے دیتا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2381]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 3522، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27162، 27219، 27321، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1713، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6919، 6986، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1534، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 29807، 31045، والطبراني فى «الكبير» برقم: 772، 785، 865، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5330، 9432»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9432
حَدَّثَنَا هَيْثَمُ بْنُ خَلَفٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ الطُّوسِيُّ ، نَا حَاجِبُ بْنُ الْوَلِيدِ ، نَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَدْهَمَ ، عَنْ مُقَاتِلِ بْنِ حَيَّانَ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، قَالَ: قُلْتُ لِأُمِّ سَلَمَةَ : مَا كَانَ أَكْثَرُ دُعَاءِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَقَالَتْ: I " يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ، ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ I "، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، مَا أَكْثَرَ دُعَاءَكَ هَذَا؟ قَالَ: إِنَّ الْقُلُوبَ بَيْنَ أُصْبُعَيْنِ مِنْ أَصَابِعِ الرَّحْمَنِ، مَا شَاءَ أَزَاغَ، وَمَا شَاءَ أَقَامَ.
لَمْ يَرْوِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَدْهَمَ إِلَّا بَقِيَّةُ ، وَلَا عَنْ بَقِيَّةَ إِلَّا حَاجِبُ بْنُ الْوَلِيدِ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ الطُّوسِيُّ .
شہر بن حوشب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سب سے زیادہ کون سی دعا مانگا کرتے تھے؟“ انہوں نے فرمایا: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا مانگتے تھے: «يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ، ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ» ”اے دلوں کو پھیرنے والے! میرے دل کو اپنے دین پر ثابت رکھ۔“ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ یہ دعا کتنی کثرت سے مانگتے ہیں؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلاشبہ دل رحمٰن کی انگلیوں میں سے دو انگلیوں کے درمیان ہیں، وہ جسے چاہتا ہے ٹیڑھا کر دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے سیدھا رکھتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابراہیم بن ادہم سے بقیہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور بقیہ سے حاجب بن ولید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں محمد بن منصور طوسی منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الهاء/حدیث: 9432]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 3522، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27162، 27219، 27321، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1713، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6919، 6986، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1534، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 29807، 31045، والطبراني فى «الكبير» برقم: 772، 785، 865، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2381، 5330»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں