الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
252. مجاهد، عن أم سلمة
مجاہد کی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 20233 (کل: 14 مقامات، 11 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 5456
مسند احمد: 26689
مصنف ابن ابی شیبہ: 40006
الفتح الربانی: 12926
صحیح ابن حبان: 6757
المستدرک علی الصحیحین: 8533
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 12397
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6940
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 7621
1 تا 10
حدیث نمبر: 20233
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ بْنِ الصَّبَّاحِ الرَّقِّيُّ ، ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: يَكُونُ اخْتِلَافٌ عِنْدَ مَوْتِ خَلِيفَةٍ، فَيَخْرُجُ رَجُلٌ مِنْ بَنِي هَاشِمٍ مِنَ الْمَدِينَةِ إِلَى مَكَّةَ فَيَجِيئُهُ نَاسٌ فَيُبَايِعُونَهُ بَيْنَ الرُّكْنِ وَالْمَقَامِ، وَهُوَ كَارِهٌ، فَيُجَهَّزُ لَهُمْ جَيْشٌ مِنَ الشَّامِ حَتَّى إِذَا كَانُوا بِالْبَيْدَاءِ خُسِفَ بِهِمْ، فَيَأْتِيهِمْ عَصَائِبُ أَهْلِ الْعِرَاقِ وَأَبْدَالُ الشَّامِ، وَيَنْشُو رَجُلٌ بِالشَّامِ أَخْوَالُهُ كَلْبٌ، فَيُجَهِّزُ إِلَيْهِمْ جَيْشًا، فَيَهْزِمُهُمُ اللهُ، وَتَكُونُ الدَّائِرَةُ عَلَيْهِمْ، وَذَلِكَ يَوْمُ كَلْبٍ، وَالْخَائِبُ مَنْ خَابَ مِنْ غَنِيمَةِ كَلْبٍ، وَيَسْتَخْرِجُ الْكُنُوزَ، وَيَقْسِمُ الْأَمْوَالَ، وَيُلْقَى الْإِسْلَامُ بِجِرَابِهِ إِلَى الْأَرْضِ، يَعِيشُ فِي ذَلِكَ سَبْعَ سِنِينَ أَوْ سِتَّ سِنِينَ. قَالَ عُبَيْدُ اللهِ : فَحَدَّثْتُ بِهِ لَيْثًا ، فَقَالَ: حَدَّثَنِيهِ مُجَاهِدٌ .
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک خلیفہ کی وفات کے وقت اختلاف پیدا ہو گا، تو بنو ہاشم میں سے ایک شخص مدینہ سے مکہ کی طرف نکلے گا، پھر لوگ اس کے پاس آئیں گے اور رکن اور مقام کے درمیان اس کی بیعت کریں گے، حالانکہ وہ خود اسے ناپسند کرے گا۔ پھر ان کے خلاف شام سے ایک لشکر تیار کیا جائے گا، یہاں تک کہ جب وہ بیداء پر پہنچیں گے تو انہیں زمین میں دھنسا دیا جائے گا۔ پھر عراق کے جتھے اور شام کے ابدال ان کے پاس آ جائیں گے، اور شام میں ایک شخص اٹھے گا جس کے ننہال کلب قبیلے میں ہوں گے، وہ ان کے خلاف ایک لشکر تیار کرے گا، تو اللہ انہیں شکست دے گا، اور شکست انہی پر ہو گی، اور یہ کلب کا دن کہلائے گا، اور محروم وہی ہو گا جو کلب کی غنیمت سے محروم رہے۔ اور وہ خزانے نکالے گا اور مال تقسیم کرے گا، اور اسلام اپنا بوریا بستر زمین پر پھیلا دے گا، وہ اسی حال میں سات سال یا چھ سال زندہ رہے گا۔“
عبیداللہ کہتے ہیں: میں نے یہ حدیث لیث کو سنائی تو انہوں نے کہا: مجھے یہ حدیث مجاہد نے بیان کی ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20233]
عبیداللہ کہتے ہیں: میں نے یہ حدیث لیث کو سنائی تو انہوں نے کہا: مجھے یہ حدیث مجاہد نے بیان کی ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20233]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 390، حدیث 931»
حدیث نمبر: 5456
5456 - وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:"يَكُونُ اخْتِلَافٌ عِنْدَ مَوْتِ خَلِيفَةٍ، فَيَخْرُجُ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ هَارِبًا إِلَى مَكَّةَ ، فَيَأْتِيهِ نَاسٌ مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ فَيُخْرِجُونَهُ وَهُوَ كَارِهٌ، فَيُبَايِعُونَهُ بَيْنَ الرُّكْنِ وَالْمَقَامِ، وَيُبْعَثُ إِلَيْهِ بَعْثٌ مِنَ الشَّامِ، فَيُخْسَفُ بِهِمْ بِالْبَيْدَاءِ بَيْنَ مَكَّةَ وَالْمَدِينَةِ، فَإِذَا رَأَى النَّاسُ ذَلِكَ أَتَاهُ أَبْدَالُ الشَّامِ، وَعَصَائِبُ أَهْلِ الْعِرَاقِ، فَيُبَايِعُونَهُ، ثُمَّ يَنْشَأُ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ أَخْوَالُهُ كَلْبٌ، فَيَبْعَثُ إِلَيْهِمْ بَعْثًا فَيَظْهَرُونَ عَلَيْهِمْ، وَذَلِكَ بَعَثُ كَلْبٍ، وَيَعْمَلُ فِي النَّاسِ بِسُنَّةِ نَبِيِّهِمْ، وَيُلْقِي الْإِسْلَامُ بِجِرَانِهِ فِي الْأَرْضِ، فَيَلْبَثُ سَبْعَ سِنِينَ، ثُمَّ يُتَوَفَّى، وَيُصَلِّي عَلَيْهِ الْمُسْلِمُونَ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
ام سلمہ رضی اللہ عنہا، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”بادشاہ کی موت کے وقت اختلاف ہو جائے گا، اہل مدینہ سے ایک آدمی نکل کر مکہ کی طرف بھاگ کھڑا ہو گا، اہل مکہ سے کچھ لوگ اس کے پاس آئیں گے تو وہ اسے (اس کے گھر سے) باہر لائیں گے، وہ ناپسند کرتا ہو گا، لیکن وہ رکن (حجرِ اسود) اور مقامِ ابراہیم کے درمیان اس کی بیعت کریں گے، شام کی طرف سے (اس سے لڑنے کے لیے) اس کی طرف ایک لشکر روانہ کیا جائے گا، لیکن اس لشکر کو مکہ اور مدینہ کے درمیان مقامِ بیداء پر دھنسا دیا جائے گا، جب لوگ یہ صورتِ حال دیکھیں گے تو شام کے ابدال (عبادت گزار) اور عراق کے بہترین اشخاص اس کے پاس آئیں گے تو وہ اس کی بیعت کر لیں گے، پھر قریش سے ایک آدمی ظاہر ہو گا جس کے ننھیال کلب قبیلے سے ہوں گے، وہ (کلبی) ان (بیعت کرنے والوں) کی طرف ایک لشکر بھیجیں گے تو وہ (بیعت کرنے والے) ان پر غالب آ جائیں گے، اور یہ کلب کا لشکر ہو گا، اور وہ (مہدی) ان میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کے مطابق عمل کریں گے، اسلام زمین پر ثابت و قائم ہو جائے گا، وہ سات سال رہیں گے، پھر وفات پا جائیں گے، اور مسلمان ان کی نمازِ جنازہ پڑھیں گے۔“ اس کی سند ضعیف ہے، اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الفتن/حدیث: 5456]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أبو داود (4286)
٭ قتادة مدلس و عنعن .»
٭ قتادة مدلس و عنعن .»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيف
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 26689
حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ , وَحَرَمِيٌّ الْمَعْنَى , قَالَا: حَدَّثَنَا هِشَامٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ ، عَنْ صَاحِبٍ لَهُ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " يَكُونُ اخْتِلَافٌ عِنْدَ مَوْتِ خَلِيفَةٍ، فَيَخْرُجُ رَجُلٌ مِنَ الْمَدِينَةِ هَارِبٌ إِلَى مَكَّةَ، فَيَأْتِيهِ نَاسٌ مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ، فَيُخْرِجُونَهُ وَهُوَ كَارِهٌ، فَيُبَايِعُونَهُ بَيْنَ الرُّكْنِ وَالْمَقَامِ، فَيُبْعَثُ إِلَيْهِمْ جَيْشٌ مِنَ الشَّامِ، فَيُخْسَفُ بِهِمْ بِالْبَيْدَاءِ، فَإِذَا رَأَى النَّاسُ ذَلِكَ، أَتَتْهُ أَبْدَالُ الشَّامِ وَعَصَائِبُ الْعِرَاقِ، فَيُبَايِعُونَهُ، ثُمَّ يَنْشَأُ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ أَخْوَالُهُ كَلْبٌ، فَيَبْعَثُ إِلَيْهِ الْمَكِّيُّ بَعْثًا، فَيَظْهَرُونَ عَلَيْهِمْ، وَذَلِكَ بَعْثُ كَلْبٍ، وَالْخَيْبَةُ لِمَنْ لَمْ يَشْهَدْ غَنِيمَةَ كَلْبٍ، فَيَقْسِمُ الْمَالَ، وَيُعْمِلُ فِي النَّاسِ سُنَّةَ نَبِيِّهِمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , وَيُلْقِي الْإِسْلَامُ بِجِرَانِهِ إِلَى الْأَرْضِ، يَمْكُثُ تِسْعَ سِنِينَ" , قَالَ حَرَمِيٌّ:" أَوْ سَبْعَ".
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ایک خلیفہ کی موت کے وقت لوگوں میں نئے خلیفہ کے متعلق اختلاف پیدا ہوجائے گا اس موقع پر ایک آدمی مدینہ منورہ سے بھاگ کر مکہ مکرمہ چلا جائے گا، اہل مکہ میں سے کچھ لوگ اس کے پاس آئیں گے اور اسے اس کی خواہش کے بر خلاف اسے باہر نکال کر حجر اسود اور مقام ابراہیم کے درمیان اس سے بیعت کرلیں گے، پھر ان سے لڑنے کے لئے شام سے ایک لشکر روانہ ہوگا جسے مقام بیداء میں دھنسا دیا جائے گا جب لوگ یہ دیکھیں گے تو ان کے پاس شام کے ابدال اور عراق کے عصائب (اولیاء کا ایک درجہ) آ کر ان سے بیعت کرلیں گے۔ پھر قریش میں سے ایک آدمی نکل کر سامنے آئے گا جس کے اخوال بنوکلب ہوں گے، وہ مکی اس قریشی کی طرف ایک لشکر بھیجے گا جو اس قریشی پر غالب آجائے گا اس لشکر یا جنگ کو بعث کلب کہا جائے گا اور وہ شخص محروم ہوگا جو اس غزوے کے مال غنیمت کی تقسم کے موقع پر موجود نہ ہوگا وہ مالت و دولت تقسم کرے گا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے مطابق عمل کرے گا اور اسلام زمین پر اپنی گردن ڈال دے گا اور وہ آدمی نوسال تک زمین میں رہے گا۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 26689]
الحكم على الحديث:
حديث ضعيف لابهام صاحب أبى خليل، ولاضطراب قتادة فيه
ترقیم عوامۃ: 38378 ترقیم الشثری: -- 40006
حدثنا عفان قال: حدثنا عمران القطان ، عن قتادة ، عن ابي الخليل ، عن عبد الله بن الحارث ، عن ام سلمة قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: يبايع لرجل بين الركن والمقام عدة اهل بدر، فتاتيه عصائب العراق وابدال الشام، فيغزوهم جيش من اهل الشام حتى إذا كانوا بالبيداء يخسف بهم، ثم يغزوهم رجل من قريش اخواله كلب فيلتقون فيهزمهم الله. فكان يقال: الخائب من خاب من غنيمة كلب.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (الحرث).
(٢) في [أ، ب، س، ع]: (عنده أهل).
(٣) في [جـ، ع]: (خسف).
(٤) ضعيف؛ لضعف عمران القطان، أخرجه أحمد (٢٦٦٨٩)، وأبو داود (٤٢٨٨)، وابن حبان (٦٧٥٧)، والحاكم ٤/ ٤٣١، والطبراني ٢٣/ (٩٣٠)، وأبو يعلى (٦٩٤٠)، والداني في الفتن (٥٩٥).
حضرت ام سلمہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک آدمی کی رکن اور مقام ابراہیم کے درمیان اصحاب بدر کی تعداد کے برابر بیعت کی جائے گی اس کے پاس عراقی زاہدوں کے گروہ اور شام کے ابدال آئیں گے ان سے لڑائی کرے گا شامیوں میں سے ایک لشکر یہاں تک کہ جب وہ بیداء کے مقام پر ہوں گے تو ان کو زمین میں دھنسا دیا جائے گا پھر ان سے قریش میں سے ایک آدمی جس کے ماموں بنوکلب میں سے ہوں گے لڑائی کرے گا ان کی آپس میں مڈ بھیڑ ہوگی اللہ ان کو شکست دے دے گا پس کہا جاتا تھا نامراد وہ ہے جو کلب کی غنیمت کے پانے سے نامراد رہا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40006]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الدارقطني: فقال يرويه قتادة واختلف عنه فرواه عمران القطان عن قتادة عن صالح أبي الخليل عن عبد الله بن الحارث عن أم سلمة وخالفه هشام الدستوائي فرواه عن قتادة عن أبي الخليل عن أم سلمة ولم يذكر عبد الله بن الحارث وخالفهما معمر رواه عن قتادة عن مجاهد عن أم سلمة وروي عن إدريس الأودي عن قتادة عن أم سلمة . قال أبو حاتم الرازي: أسقط من الإسناد رجلا رواه عفان عن عمران عن قتادة عن أبي الخليل عن عبد الله بن الحارث عن أم سلمة عن النبي صلى الله عليه وسلم وهو الصحيح . قال سعد الشثري: ضعيف؛ لضعف عمران القطان .»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6757، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8422، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4286، (4/176) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27331، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6940، والطبراني فى «الكبير» برقم: 656، 930، 931، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1153، 9459، ترقيم محمد عوامة: 38378»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6757، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8422، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4286، (4/176) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27331، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6940، والطبراني فى «الكبير» برقم: 656، 930، 931، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1153، 9459، ترقيم محمد عوامة: 38378»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 12926
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ ”يَكُونُ اخْتِلَافٌ عِنْدَ مَوْتِ خَلِيفَةٍ فَيَخْرُجُ رَجُلٌ مِنَ الْمَدِينَةِ هَارِبًا إِلَى مَكَّةَ فَيَأْتِيهِ نَاسٌ مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ فَيُخْرِجُونَهُ وَهُوَ كَارِهٌ فَيُبَايِعُونَهُ بَيْنَ الرُّكْنِ وَالْمَقَامِ فَيَبْعَثُ إِلَيْهِمْ جَيْشٌ مِنَ الشَّامِ فَيُخْسَفُ بِهِمْ بِالْبَيْدَاءِ فَإِذَا رَأَى النَّاسُ ذَلِكَ أَتَتْهُ أَبْدَالُ الشَّامِ وَعَصَائِبُ الْعِرَاقِ فَيُبَايِعُونَهُ ثُمَّ يَنْشَأُ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ أَخْوَالُهُ كَلْبٌ فَيَبْعَثُ إِلَيْهِ الْمَكِيُّ بَعْثًا فَيَظْهَرُونَ عَلَيْهِمْ وَذَلِكَ بَعْثُ كَلْبٍ وَالْخَيْبَةُ لِمَنْ لَمْ يَشْهَدْ غَنِيمَةَ كَلْبٍ فَيَقْسِمُ الْمَالَ وَيَعْمَلُ فِي النَّاسِ سُنَّةَ نَبِيِّهِمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَيُلْقِي الْإِسْلَامَ بِجِرَانِهِ إِلَى الْأَرْضِ يَمْكَثُ تِسْعَ سِنِينَ“ وَفِي رِوَايَةٍ ”سَبْعَ“
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ایک خلیفہ) کی وفات کے موقع پر لوگ اختلاف میں پڑ جائیں گے، اتنے میں ایک آدمی مدینہ منورہ سے فرار ہو کر مکہ مکرمہ چلا جائے گا، اہل مکہ میں سے کچھ لوگ اس کے پاس آکر اسے باہر نکالیں گے اور حجراسود اور مقام ابراہیم کے درمیان اس کے ہاتھ پر بیعت کریں گے، جبکہ وہ اس چیز کو ناپسند کر رہا ہو گا، ان کے مقابلہ کے لیے شام کی طرف سے ایک لشکر چلے گا، لیکن جب وہ بیداء مقام پر پہنچے گا تو اسے وہیں زمین میں دھنسا دیا جائے گا، جب لوگ یہ صورت حال دیکھیں گے تو ملک شام کے صلحاء اور عراق کی فوجیں آکر اس کی بیعت کریں گے، پھر قریش میں سے ایک ایسا آدمی اٹھے گا، جس کے ماموں بنو کلب کے لوگ ہوں گے، مکہ مکرمہ والا آدمی اس کے مقابلے کے لیے ایک دستہ بھیجے گا اور یہ ان پر غالب آ جائیں گے، یہ بنو کلب کا لشکر ہوگا، ناکامی ہے ان لوگوں کے لیے، جو بنوکلب کی غنیمت میں حاضر نہیں ہوں گے، پھر وہ حاکم لوگوں میں مال تقسیم کرے گا اور لوگوں میں نبی کی سنت کے مطابق عمل رائج کرے گا اور دینِ اسلام کو زمین پر برپا اور مضبوط کرے گا، اور نویا سات برس تک ٹھہرے گا۔ [الفتح الربانی/بيان القيامة وأحوال الآخرة والفتن والعلامات التى تسبقها/حدیث: 12926]
تخریج الحدیث: «حديث ضعيف لابھام صاحب ابي خليل، ولاضطراب قتادة فيه، أخرجه ابوداود: 4288، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26689 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27224»
وضاحت: فوائد: … یہ روایت تو ضعیف ہے اور اگلی روایات میں یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ ان کا مصداق امام مہدی ہوں گے۔
لیکن امام ابوداود نے اس قسم کی احادیث کا اپنی سنن میں کتاب المھدی میں ذکر کیا ہے، امام طیبی نے کہا: اس خلیفہ سے مراد امام مہدی ہیں، کیونکہ امام ابوداود نے ان احادیث کو کتاب المھدی میں ذکر کیا ہے۔
لیکن امام ابوداود نے اس قسم کی احادیث کا اپنی سنن میں کتاب المھدی میں ذکر کیا ہے، امام طیبی نے کہا: اس خلیفہ سے مراد امام مہدی ہیں، کیونکہ امام ابوداود نے ان احادیث کو کتاب المھدی میں ذکر کیا ہے۔
الحكم على الحديث:
حديث ضعيف لابھام صاحب ابي خليل
حدیث نمبر: 6757
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ رِفَاعَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ صَالِحٍ أَبِي الْخَلِيلِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَكُونُ اخْتِلافٌ عِنْدَ مَوْتِ خَلِيفَةٍ، فَيَخْرُجُ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ إِِلَى مَكَّةَ، فَيَأْتِيهِ نَاسٌ مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ، فَيُخْرِجُونَهُ وَهُوَ كَارِهٌ، فَيُبَايعُونَهُ بَيْنَ الرُّكْنِ وَالْمَقَامِ، فَيَبْعَثُونَ إِِلَيْهِ جَيْشًا مِنْ أَهْلِ الشَّامِ، فَإِِذَا كَانُوا بِالْبَيْدَاءِ خُسِفَ بِهِمْ، فَإِِذَا بَلَغَ النَّاسَ ذَلِكَ أَتَاهُ أَبْدَالُ أَهْلِ الشَّامِ وَعِصَابَةُ أَهْلِ الْعِرَاقِ فَيُبَايعُونَهُ، وَيَنْشَأُ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ أَخْوَالُهُ مِنْ كَلْبٍ، فَيَبْعَثُ إِِلَيْهِمْ جَيْشًا، فَيَهْزِمُونَهُمْ وَيَظْهَرُونَ عَلَيْهِمْ، فَيَقْسِمُ بَيْنَ النَّاسِ فَيْئَهُمْ، وَيَعْمَلُ فِيهِمْ بِسُنَّةِ نَبِيِّهِمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَيُلْقِي الإِِسْلامُ بِجِرَانِهِ إِِلَى الأَرْضِ، يَمْكُثُ سَبْعَ سِنِينَ" .
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”خلیفہ کے انتقال کے وقت اختلاف رونما ہوگا، تو اہل مدینہ میں سے قریش سے تعلق رکھنے والا ایک شخص مکہ کی طرف جائے گا، اہل مکہ سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگ ان کے پاس آئیں گے اور وہ اسے نکلنے پر مجبور کریں گے، حالانکہ اسے یہ بات پسند نہیں ہوگی، پھر وہ رکن اور مقام کے درمیان اس سے بیعت لیں گے، پھر اہل شام سے ایک لشکر اس کی طرف بھیجا جائے گا، وہ لوگ بیداء کے مقام پر پہنچیں گے تو انہیں زمین میں دھنسا دیا جائے گا، جب لوگوں تک اس بات کی اطلاع پہنچے گی، تو اہل شام کے ابدال اور اہل عراق کا ایک گروہ ان کے پاس آئیں گے اور اس کی بیعت کریں گے، پھر قریش سے تعلق رکھنے والا ایک شخص نکلے گا، جس کا ننھیال بنو کلب سے ہوگا، وہ ان کی طرف ایک لشکر بھیجے گا، وہ لوگ اسے پسپا کر دیں گے اور اس پر غالب آ جائیں گے، وہ ان کا مال لوگوں کے درمیان تقسیم کرے گا اور ان کے بارے میں اپنے نبی کی سنت کے مطابق عمل کرے گا۔ وہ شخص سات سال تک زمین میں رہے گا۔ وہ دنیا میں اسلام کو مستحکم کر دے گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6757]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6757، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 8422، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4286، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27331، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 6940، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 38378» «رقم طبعة با وزير 6721/م1»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف - «الضعيفة» (1965) و (6484). * قال الناشر: هذا الحديث - بتبويبه - ساقطٌ من «الأصل»، واستدركناه من «طبعة المؤسسة». فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
حدیث نمبر: 8533
حدثنا علي بن حَمْشَاذَ العَدْل، حدثنا إبراهيم بن الحسين الهَمَذاني، حدثنا عمرو (1) بن عاصم الكِلابي، حدثنا أبو العوَّام القطَّان، حدثنا قَتَادة، عن أبي الخليل، عن عبد الله بن الحارث، عن أم سَلمة قالت: قال رسول الله ﷺ:"يُبايِعُ لرجلٍ من أمتي بين الرُّكْن والمَقام كعِدَّة أهل بَدر، فيأتيه عُصَبُ العراق وأبدالُ الشام، فيأتيهم جيشٌ من الشام، حتى إذا كانوا بالبَيداءِ خُسِفَ بهم، ثم يسير إليه رجلٌ من قريش أخواله كَلْبٌ، فيَهزِمُهم الله". قال: وكان يقال: إِنَّ الخائبَ يومئذٍ مَن خاب من غَنيمةِ كَلْب (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8328 - أبوالعوام عمران ضعفه غير واحد وكان خارجيا
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8328 - أبوالعوام عمران ضعفه غير واحد وكان خارجيا
ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کے ایک شخص کے ہاتھ پر رکن (اسود) اور مقام (ابراہیم) کے درمیان بیعت کی جائے گی جن کی تعداد اصحابِ بدر کے برابر ہوگی، پھر ان کے پاس عراق کی جماعتیں اور شام کے ابدال آئیں گے، تو ان کی طرف شام سے ایک لشکر آئے گا، یہاں تک کہ جب وہ زمین کے چٹیل میدان (بیداء) میں ہوں گے تو انہیں دھنسا دیا جائے گا، پھر قریش کا ایک شخص ان کی طرف نکلے گا جس کے ننھیال قبیلہ «كلب» (کلب) سے ہوں گے، پس اللہ انہیں شکست دے گا۔“ راوی کہتے ہیں: یہ کہا جاتا تھا کہ اس دن اصل محروم وہ ہے جو قبیلہ کلب کی غنیمت سے محروم رہ گیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الفتن والملاحم/حدیث: 8533]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف لاضطرابه، فقد اختلف فيه على قتادة كما هو مبيَّن في التعليق على "مسند أحمد" 44 / (26689)» [ترقيم الرساله 8533] [ترقيم الشركة 8430] [ترقيم العلميه 8328]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لاضطرابه
حدیث نمبر: 12397
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يُبَايَعُ لِرَجُلٍ بَيْنَ الرُّكْنِ وَالْمَقَامِ عِدَّةٌ عِدَّةَ أَهْلِ بَدْرٍ، فَيَأْتِيهِ عَصَائِبُ أَهْلِ الْعِرَاقِ وَأَبْدَالُ أَهْلِ الشَّامِ، فَيَغْزُوهُمْ جَيْشٌ مِنْ أَهْلِ الشَّامِ، حَتَّى إِذَا كَانُوا بِالْبَيْدَاءِ خُسِفَ بِهِمْ، فَيَغْزُوهُمْ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ أَخْوَالُهُ مِنْ كَلْبٍ، فَيَلْتَقُونَ فَيَهْزِمُهُمُ اللَّهُ، فَالْخَائِبُ مَنْ خَابَ مِنْ غَنِيمَةِ كَلْبٍ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ عِمْرَانُ الْقَطَّانُ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ عِمْرَانُ الْقَطَّانُ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایک شخص کی حجراسود اور مقام ابراہیم کے درمیان بیعت کی جائے گی، جو اتنی تعداد میں لوگ کریں گے، جتنی اہل بدر کی تعداد تھی، پھر اہل عراق کے لشکر اس کے پاس آئیں گے اہل شام کے ابدال اس کے پاس آئیں گے اور اہل شام کا ایک لشکر ان کے ساتھ جنگ کرنے کے لئے آئے گا، یہاں تک کہ جب وہ بیداء کے مقام پر پہنچیں گے، تو ان لوگوں کو دھنسا دیا جائے گا، پھر قریش سے تعلق رکھنے والا ایک شخص ان کے ساتھ جنگ کرے گا، جس کی ننہیال بنو کلب سے ہو گی، ان دونوں لشکروں کا سامنا ہو گا، تو اللہ تعالیٰ دشمن کو پسپا کر دے گا، تو وہ شخص خسارے والا ہو گا، جو بنو کلب کی غنیمت کے حوالے سے خسارے والا ہوا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس روایت کا ایک حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور معجم کبیر میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمران قطان ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12397]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور معجم کبیر میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمران قطان ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12397]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9455»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 19960
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُوسَى الشَّامِيُّ الْبَصْرِيُّ ، ثَنَا سَهْلُ بْنُ تَمَّامِ بْنِ بَزِيعٍ ، ثَنَا عِمْرَانُ الْقَطَّانُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: يُبَايَعُ لِرَجُلٍ بَيْنَ الرُّكْنِ وَالْمَقَامِ عِدَّةُ أَهْلِ بَدْرٍ، فَيَأْتِيهِ عَصَائِبُ أَهْلِ الْعِرَاقِ، وَأَبْدَالُ أَهْلِ الشَّامِ، فَيَغْزُوهُمْ جَيْشٌ مِنْ أَهْلِ الشَّامِ حَتَّى إِذَا كَانُوا بِالْبَيْدَاءِ خُسِفَ بِهِمْ، يَغْزُوهُمْ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ أَخْوَالُهُ كَلْبٌ، فَيَلْتَقُونَ فَيَهْزِمُهُمْ ". فَكَانَ يُقَالُ: الْخَائِبُ مَنْ خَابَ مِنْ غَنِيمَةِ كَلْبٍ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رکن اور مقام کے درمیان ایک شخص کے ہاتھ پر بدر کے شرکاء کی تعداد کے برابر لوگ بیعت کریں گے، تو اس کے پاس اہلِ عراق کے جتھے اور اہلِ شام کے ابدال آئیں گے، پھر اہلِ شام کی ایک فوج ان سے لڑنے آئے گی، یہاں تک کہ جب وہ بیداء میں پہنچیں گے تو انہیں زمین میں دھنسا دیا جائے گا۔ اس کے خلاف قریش کا ایک آدمی لڑنے آئے گا جس کے ننہیال قبیلہ کلب سے ہوں گے، تو دونوں فوجیں آمنے سامنے ہوں گی اور وہ انہیں شکست دے گا۔“ چنانچہ کہا جاتا تھا: نامراد وہ ہے جو کلب کی غنیمت سے محروم رہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19960]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 295، حدیث 656»
حدیث نمبر: 20232
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمُخَرِّمِيُّ ، ثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ ، ثَنَا عِمْرَانُ الْقَطَّانُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: يُبَايَعُ لِرَجُلٍ بَيْنَ الرُّكْنِ وَالْمَقَامِ عِدَّةُ أَهْلِ بَدْرٍ، فَيَأْتِيهِ عَصَائِبُ أَهْلِ الْعِرَاقِ وَأَبْدَالُ الشَّامِ، فَيَغْزُوهُمْ جَيْشٌ مِنْ قِبَلِ الشَّامِ حَتَّى إِذَا كَانُوا بِالْبَيْدَاءِ خُسِفَ بِهِمْ، ثُمَّ يَغْزُوهُمْ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ أَخْوَالُهُ كَلْبٌ، فَيَلْتَقُونَ فَيَهْزِمُهُمُ اللهُ ". " فَكَانَ يُقَالُ: الْخَائِبُ مَنْ خَابَ مِنْ غَنِيمَةِ كَلْبٍ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رکن اور مقامِ ابراہیم کے درمیان ایک شخص کی بیعت اہلِ بدر کی تعداد کے برابر لوگ کریں گے، تو اس کے پاس عراق کے جتھے اور شام کے ابدال (نیک لوگ) آئیں گے، پھر شام کی طرف سے ایک لشکر ان سے جنگ کے لیے چڑھائی کرے گا، یہاں تک کہ جب وہ بیداء پر پہنچیں گے تو انہیں زمین میں دھنسا دیا جائے گا، پھر قریش کا ایک شخص جس کے ننہال کلب قبیلے میں ہوں گے ان سے جنگ کرے گا، تو دونوں کا آمنا سامنا ہو گا اور اللہ انہیں شکست دے گا۔“ چنانچہ کہا جاتا تھا: محروم وہی ہے جو کلب کی غنیمت سے محروم رہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20232]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 389، حدیث 930»