🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
364. يعلى بن حرملة أبو أبي المحياة، عن أسماء
یعلیٰ بن حرملہ، ابوابی المحیاۃ، کی سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 20644 (کل: 10 مقامات، 8 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 20644، 20643، 20647
صحیح مسلم: 6496
مسند الحمیدی: 328
المستدرک علی الصحیحین: 6479
الجامع الكامل: 9737
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 12087
المعجم الاوسط: 4478
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 7521
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20644
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْخَلَّالُ الْمَكِّيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، ثَنَا أَبُو الْمُحَيَّاةِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: لَمَّا قَتَلَ الْحَجَّاجُ ابْنَ الزُّبَيْرِ دَخَلَ الْحَجَّاجُ عَلَى أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ فَقَالَ لَهَا: يَا أُمَّهْ، إِنَّ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ أَوْصَانِي بِكِ، فَهَلْ لَكِ مِنْ حَاجَةٍ؟ قَالَتْ: مَا لِي إِلَيْكَ مِنْ حَاجَةٍ، وَلَسْتُ لَكَ بِأُمٍّ، وَلَكِنْ أُمُّ الْمَصْلُوبِ، انْظُرْ حَتَّى أُحَدِّثَكَ حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: يَخْرُجُ فِي ثَقِيفَ كَذَّابٌ وَمُبِيرٌ " فَأَمَّا الْكَذَّابُ فَقَدْ رَأَيْنَاهُ - تَعْنِي الْمُخْتَارَ - وَأَمَّا الْمُبِيرُ فَأَنْتَ "، قَالَ الْحَجَّاجُ : مُبِيرٌ لِلْمُنَافِقِينَ.
ابو المحیاۃ رحمہ اللہ اپنے والد سے بیان کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: جب حجاج نے ابن زبیر رضی اللہ عنہما کو قتل کیا تو حجاج، سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا کے پاس گیا اور ان سے کہا: اے ماں! امیر المومنین نے مجھے آپ کے بارے میں وصیت کی ہے، تو کیا آپ کو کوئی ضرورت ہے؟ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا نے کہا: مجھے تم سے کوئی ضرورت نہیں، اور میں تمہاری ماں نہیں، بلکہ مصلوب (سولی چڑھائے گئے) کی ماں ہوں، سنو، میں تمہیں وہ حدیث سناتی ہوں جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”ثقیف میں ایک جھوٹا اور ایک تباہ کن نکلے گا۔“ جہاں تک جھوٹے کا تعلق ہے تو ہم نے اسے دیکھ لیا - یعنی مختار کی مراد لیتے ہوئے - اور جہاں تک تباہ کن کا تعلق ہے تو وہ تم ہو۔ حجاج نے کہا: منافقوں کا تباہ کن (ہوں)۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20644]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 101، حدیث 273»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2545، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 6400، 8697، 8698، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27609، 27616، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1746، والحميدي فى «مسنده» برقم: 328، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1890، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14814، 14815، 14816، 14817، 201، 214، 259، 271، 272، 276، 275، 274، 283، (24/106) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4478، 6349»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2545 ترقیم شاملہ: -- 6496
حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ الْعَمِّيُّ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ يَعْنِي ابْنَ إِسْحَاقَ الْحَضْرَمِيَّ ، أَخْبَرَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ شَيْبَانَ ، عَنْ أَبِي نَوْفَلٍ ، رَأَيْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ عَلَى عَقَبَةِ الْمَدِينَةِ، قَالَ: فَجَعَلَتْ قُرَيْشٌ تَمُرُّ عَلَيْهِ وَالنَّاسُ حَتَّى مَرَّ عَلَيْهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، فَوَقَفَ عَلَيْهِ، فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكَ أَبَا خُبَيْبٍ، السَّلَامُ عَلَيْكَ أَبَا خُبَيْبٍ، السَّلَامُ عَلَيْكَ أَبَا خُبَيْبٍ، أَمَا وَاللَّهِ لَقَدْ كُنْتُ أَنْهَاكَ عَنْ هَذَا، أَمَا وَاللَّهِ لَقَدْ كُنْتُ أَنْهَاكَ عَنْ هَذَا، أَمَا وَاللَّهِ لَقَدْ كُنْتُ أَنْهَاكَ عَنْ هَذَا، أَمَا وَاللَّهِ إِنْ كُنْتَ مَا عَلِمْتُ صَوَّامًا قَوَّامًا وَصُولًا لِلرَّحِمِ، أَمَا وَاللَّهِ لَأُمَّةٌ أَنْتَ أَشَرُّهَا لَأُمَّةٌ خَيْرٌ، ثُمَّ نَفَذَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، فَبَلَغَ الْحَجَّاجَ مَوْقِفُ عَبْدِ اللَّهِ وَقَوْلُهُ، فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ، فَأُنْزِلَ عَنْ جِذْعِهِ، فَأُلْقِيَ فِي قُبُورِ الْيَهُودِ، ثُمَّ أَرْسَلَ إِلَى أُمِّهِ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ ، فَأَبَتْ أَنْ تَأْتِيَهُ فَأَعَادَ عَلَيْهَا الرَّسُولَ لَتَأْتِيَنِّي أَوْ لَأَبْعَثَنَّ إِلَيْكِ مَنْ يَسْحَبُكِ بِقُرُونِكِ، قَالَ: فَأَبَتْ، وَقَالَتْ: وَاللَّهِ لَا آتِيكَ حَتَّى تَبْعَثَ إِلَيَّ مَنْ يَسْحَبُنِي بِقُرُونِي، قَالَ: فَقَالَ: أَرُونِي سِبْتَيَّ فَأَخَذَ نَعْلَيْهِ، ثُمَّ انْطَلَقَ يَتَوَذَّفُ حَتَّى دَخَلَ عَلَيْهَا، فَقَالَ: كَيْفَ رَأَيْتِنِي صَنَعْتُ بِعَدُوِّ اللَّهِ؟ قَالَتْ: رَأَيْتُكَ أَفْسَدْتَ عَلَيْهِ دُنْيَاهُ، وَأَفْسَدَ عَلَيْكَ آخِرَتَكَ بَلَغَنِي أَنَّكَ، تَقُولُ لَهُ: يَا ابْنَ ذَاتِ النِّطَاقَيْنِ، أَنَا وَاللَّهِ ذَاتُ النِّطَاقَيْنِ، أَمَّا أَحَدُهُمَا فَكُنْتُ أَرْفَعُ بِهِ طَعَامَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَطَعَامَ أَبِي بَكْرٍ مِنَ الدَّوَابِّ، وَأَمَّا الْآخَرُ فَنِطَاقُ الْمَرْأَةِ الَّتِي لَا تَسْتَغْنِي عَنْهُ، أَمَا إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، حَدَّثَنَا " أَنَّ فِي ثَقِيفٍ كَذَّابًا، وَمُبِيرًا، فَأَمَّا الْكَذَّابُ: فَرَأَيْنَاهُ، وَأَمَّا الْمُبِيرُ: فَلَا إِخَالُكَ إِلَّا إِيَّاهُ، قَالَ: فَقَامَ عَنْهَا، وَلَمْ يُرَاجِعْهَا ".
ہمیں اسود بن شیبان نے ابونوافل سے خبر دی، کہا: میں نے حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ (کے جسد خاکی) کو شہر کی گھاٹی میں (کھجور کے ایک تنے سے لٹکا ہوا) دیکھا، کہا: تو قریش اور دوسرے لوگوں نے وہاں سے گزرنا شروع کر دیا، یہاں تک کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ وہاں سے گزرے تو وہ ان (ابن زبیر رضی اللہ عنہ) کے پاس کھڑے ہو گئے، اور (انہیں مخاطب کرتے ہوئے) کہا: ابوخبیب! آپ پر سلام! ابوخبیب! آپ پر سلام! ابوخبیب! آپ پر سلام! اللہ گواہ ہے کہ میں آپ کو اس سے روکتا تھا، اللہ گواہ ہے کہ میں آپ کو اس سے روکتا تھا، اللہ گواہ ہے کہ میں آپ کو اس سے روکتا تھا، اللہ کی قسم! آپ، جتنا مجھے علم ہے بہت روزے رکھنے والے، بہت قیام کرنے والے، بہت صلہ رحمی کرنے والے تھے۔ اللہ کی قسم! وہ امت جس میں آپ سب سے بُرے (قرار دیے گئے) ہوں، وہ امت تو پوری کی پوری بہترین ہو گی (جبکہ اس میں تو بڑے بڑے ظالم، قاتل اور مجرم موجود ہیں۔ آپ کسی طور پر اس سلوک کے مستحق نہ تھے۔) پھر عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ وہاں سے چلے گئے۔ حجاج کو عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کے وہاں کھڑے ہونے کی خبر پہنچی تو اس نے کارندے بھیجے، ان (کے جسد خاکی) کو کھجور کے تنے سے اتارا گیا اور انہیں جاہلی دور کی یہود کی قبروں میں پھینک دیا گیا، پھر اس نے (ابن زبیر رضی اللہ عنہ کی والدہ) حضرت اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا کے پاس کارندہ بھیجا۔ انہوں نے اس کے پاس جانے سے انکار کر دیا۔ اس نے دوبارہ قاصد بھیجا کہ یا تو تم میرے پاس آؤ گی یا پھر میں تمہارے پاس ان لوگوں کو بھیجوں گا جو تمہیں تمہارے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے لے آئیں گے۔ حضرت اسماء رضی اللہ عنہا نے پھر انکار کر دیا اور فرمایا: میں ہرگز تیرے پاس نہ آؤں گی یہاں تک کہ تو میرے پاس ایسے شخص کو بھیجے جو مجھے میرے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے لے جائے۔ کہا: تو حجاج کہنے لگا: مجھے میرے جوتے دکھاؤ، اس نے جوتے پہنے اور اکڑتا ہوا تیزی سے چل پڑا، یہاں تک کہ ان کے ہاں پہنچا اور کہا: تم نے مجھے دیکھا کہ میں نے اللہ کے دشمن کے ساتھ کیا کیا؟ انہوں نے جواب دیا: میں نے تمہیں دیکھا ہے کہ تم نے اس پر اس کی دنیا تباہ کر دی جبکہ اس نے تمہاری آخرت برباد کر دی، مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ تو اسے دو پیٹیوں والی کا بیٹا (ابن ذات النطاقین) کہتا ہے۔ ہاں، اللہ کی قسم! میں دو پیٹیوں والی ہوں۔ ایک پیٹی کے ساتھ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوبکر رضی اللہ عنہ کا کھانا سواری کے جانور پر باندھتی تھی اور دوسری پیٹی وہ ہے جس سے کوئی عورت مستغنی نہیں ہو سکتی (سب کو لباس کے لیے اس کی ضرورت ہوتی ہے۔) اور سنو! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بتایا تھا کہ بنو ثقیف میں ایک بہت بڑا کذاب ہو گا اور ایک بہت بڑا سفاک ہو گا۔ کذاب (مختار ثقفی) کو تو ہم نے دیکھ لیا اور رہا سفاک تو میں نہیں سمجھتی کہ تیرے علاوہ کوئی اور ہو گا، کہا: تو وہ وہاں سے اٹھ کھڑا ہوا اور انہیں کوئی جواب نہ دے سکا۔ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6496]
ابو نوفل رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں نے حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو (مکہ میں) مدینہ کی گھاٹی پر (سولی پر لٹکے ہوئے دیکھا) وہاں سے قریش اور دوسرے لوگ گزرنے لگے، حتیٰ کہ ان کے پاس سے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما گزرے تو وہ ان (ابن زبیر رضی اللہ عنہما) کے پاس کھڑے ہو گئے، اور (انہیں مخاطب کرتے ہوئے) کہا: «السَّلَامُ عَلَيْكَ أَبَا خُبَيْبٍ، السَّلَامُ عَلَيْكَ أَبَا خُبَيْبٍ، السَّلَامُ عَلَيْكَ أَبَا خُبَيْبٍ» ”ابو خبیب! آپ پر سلام! ابو خبیب! آپ پر سلام! ابو خبیب! آپ پر سلام!“ اللہ گواہ ہے کہ میں آپ کو اس سے روکتا تھا، اللہ گواہ ہے کہ میں آپ کو اس سے روکتا تھا، اللہ گواہ ہے کہ میں آپ کو اس سے روکتا تھا، اللہ کی قسم! آپ، جتنا مجھے علم ہے بہت روزے رکھنے والے، بہت قیام کرنے والے، بہت صلہ رحمی کرنے والے تھے۔ اللہ کی قسم! وہ امت جس میں آپ سب سے برے (قرار دیے گئے) ہوں، وہ امت تو پوری کی پوری بہترین ہوگی (جبکہ اس میں تو بڑے بڑے ظالم، قاتل اور مجرم موجود ہیں۔ آپ کسی طور پر اس سلوک کے مستحق نہ تھے۔) پھر عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما وہاں سے چلے گئے۔ حجاج کو عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے وہاں کھڑے ہونے کی خبر پہنچی تو اس نے کارندے بھیجے، ان (کے جسدِ خاکی) کو کھجور کے تنے سے اتارا گیا اور انہیں جاہلی دور کی یہود کی قبروں میں پھینک دیا گیا، پھر اس نے (ابن زبیر رضی اللہ عنہما کی والدہ) حضرت اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہما کے پاس کارندہ بھیجا۔ انہوں نے اس کے پاس جانے سے انکار کر دیا۔ اس نے دوبارہ قاصد بھیجا کہ یا تو تم میرے پاس آؤ گی یا پھر میں تمہارے پاس ان لوگوں کو بھیجوں گا جو تمہیں تمہارے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے لے آئیں گے۔ حضرت اسماء رضی اللہ عنہما نے پھر انکار کر دیا اور فرمایا: میں ہرگز تیرے پاس نہ آؤں گی یہاں تک کہ تو میرے پاس ایسے شخص کو بھیجے جو مجھے میرے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے لے جائے۔ کہا: تو حجاج کہنے لگا: مجھے میرے جوتے دکھاؤ، اس نے جوتے پہنے اور اکڑتا ہوا تیزی سے چل پڑا، یہاں تک کہ ان کے ہاں پہنچا اور کہا: تم نے مجھے دیکھا کہ میں نے اللہ کے دشمن کے ساتھ کیا کیا؟ انہوں نے جواب دیا: میں نے تمہیں دیکھا ہے کہ تم نے اس پر اس کی دنیا تباہ کر دی جبکہ اس نے تمہاری آخرت برباد کر دی، مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ تو اسے «ابْنُ ذَاتِ النِّطَاقَيْنِ» ”دو پیٹیوں والی کا بیٹا“ کہتا ہے۔ ہاں، اللہ کی قسم! میں «ذَاتُ النِّطَاقَيْنِ» ”دو پیٹیوں والی“ ہوں۔ ایک پیٹی کے ساتھ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوبکر رضی اللہ عنہ کا کھانا سواری کے جانور پر باندھتی تھی اور دوسری پیٹی وہ ہے جس سے کوئی عورت مستغنی نہیں ہو سکتی (سب کو لباس کے لیے اس کی ضرورت ہوتی ہے۔) اور سنو! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بتایا تھا کہ ”بنو ثقیف میں ایک بہت بڑا کذاب ہوگا اور ایک بہت بڑا سفاک ہوگا۔“ کذاب (مختار ثقفی) کو تو ہم نے دیکھ لیا اور رہا سفاک تو میں نہیں سمجھتی کہ تیرے علاوہ کوئی اور ہوگا، کہا: تو وہ وہاں سے اٹھ کھڑا ہوا اور انہیں کوئی جواب نہ دے سکا۔ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6496]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2545
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 328
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا أَبُو الْمُحَيَّاةِ ، عَنْ أَبِيهِ , أَنَّهُ قَالَ: لَمَّا قَتَلَ الْحَجَّاجُ بْنُ يُوسُفَ، عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ، دَخَلَ الْحَجَّاجُ عَلَى أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ ، فَقَالَ لَهَا: يَا أُمَّهْ! إِنَّ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ أَوْصَانِي بِكِ، فَهَلْ لَكِ مِنْ حَاجَةٍ؟ قَالَتْ: مَالِي مِنْ حَاجَةٍ، وَلَسْتُ لَكَ بِأُمٍّ، وَلَكِنِّي أُمُّ الْمَصْلُوبِ عَلَى رَأْسِ الثَّنِيَّةِ، وَلَكِنِ انْتَظِرْ أُحَدِّثْكَ مَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " يَخْرُجُ مِنْ ثَقِيفٍ كَذَّابٌ وَمُبِيرٌ" . فَأَمَّا الْكَذَّابُ، فَقَدْ رَأَيْنَاهُ يَعْنِي: الْمُخْتَارَ، وَأَمَّا الْمُبِيرُ، فَأَنْتَ، فَقَالَ الْحَجَّاجُ: مُبِيرٌ لِلْمُنَافِقِينَ.
ابو محیاۃ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: جب حجاج بن یوسف نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کو شہید کر دیا تو حجاج، سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا اور ان سے گزارش کی: اے اماں جان! امیر المؤمنین نے مجھے آپ کے بارے میں تلقین کی ہے، تو کیا آپ کو کوئی ضرورت ہے؟ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا نے کہا: مجھے کوئی ضرورت نہیں ہے اور میں تمہاری ماں نہیں ہوں۔ میں اس شخص کی ماں ہوں، جسے گھاٹی کے سرے پر مصلوب کیا گیا ہے۔ تم رکو! میں تمہیں وہ بات بتاتی ہوں جو میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہے: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ثقیف قبیلے سے ایک نبوت کا جھوٹا دعویدار اور ایک قتل و غارت گری کرنے والا پیدا ہو گا۔“ جہاں تک جھوٹے کا تعلق ہے، تو اسے تو ہم دیکھ چکے ہیں۔ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا کی مراد مختار ثقفی تھا، اور جہاں تک خون بہانے والے کا تعلق ہے، تو وہ تم ہو، تو حجاج بولا: میں منافقوں کا خون بہانے والا ہوں۔ [مسند الحميدي/حدیث: 328]
تخریج الحدیث: «إسناده جيد وأخرجه مسلم فى «الفضائل" برقم: 2545، والحاكم فى «مستدركه» ، برقم: 6400، برقم: 8697، برقم: 8698، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 27609، برقم: 27616، والطيالسي فى «مسنده» ، برقم: 1746»

الحكم على الحديث:
إسناده جيد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6479
حدثنا الشيخ أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا علي بن عبد العزيز، حدثنا مسلم بن إبراهيم، حدثنا الأسوَد بن شَيْبان، أخبرنا أبو نَوفَل بن أبي عَقرَب العُرَيجي قال: صَلَبَ الحجّاجُ بنُ يوسف عبدَ الله بنَ الزُّبير على عَقَبة المدينة ليُري (2) ذلك قريشًا، فلما أنْ نَفَروا جعلوا (3) يمرُّون ولا يَقِفون عليه، حتى مرَّ عبدُ الله بن عمر ابن الخطّاب فوقف عليه، فقال: السلامُ عليك أبا حُبَيب - قالها ثلاثَ مرات - لقد نهيتُك عن ذا- قالها ثلاث مرات - لقد كنتَ صوّامًا قوامًا، تَصِلُ الرَّحِمَ. قال: فبَلَغَ الحجَّاجَ موقفُ عبد الله بن عمر، فاستَنزَلَه فرَمَى به في قبور اليهود، وبَعَثَ إلى أسماءَ بنت أبي بكر أن تأتيَه، وقد ذهبَ بصرها، فأبَتْ، فأرسل إليها: لَتَجيئِنَّ أو لأ بعثنَّ إليكِ من يَسحبُكِ بقُرونِك، قالت: واللهِ لا آتيكَ حتى تبعثَ إِليَّ من يَسحَبُني بقُروني، فأتى رسولُه فأخبره، فقال: يا غلامُ، ناوِلْني سِبْتِيَّتيَّ، فناوَله نَعلَيه، فقام وهو يَتوقَّد حتى أتاها، فقال لها: كيف رأيتِ الله صَنَعَ بعدوِّ الله؟ قالت: رأيتُكَ أَفَسَدْتَ عليه دُنْياه، وأفسَدَ عليك آخِرَتك، وأمَّا ما كنتَ تُعيِّرُه بذات النِّطاقَينِ، أَجَلْ لقد كان لي نِطاقانِ: نطاقٌ أُغطِّي به طعامَ رسولَ الله ﷺ من النَّمل، ونِطاقي الآخر لا بُدَّ للنساء منه، وقد سمعتُ رسول الله ﷺ يقول:"إِنَّ فِي ثَقيفٍ كذابًا ومُبِيرًا"، فأما الكذابُ فقد رأَيناه (4) ، وأما المُبِيرُ فأنت ذاكَ، قال: فخرج (1) . وقد صحَّت الرواياتُ بسماع عبد الله بن الزُّبير من رسول الله ﷺ، ودخولِه عليه وخروجِه من عنده وهو ابنُ ثمانِ سنين، وأنا ذاكرٌ بمشيئة الله تعالى في هذا الموضع أخباره التي تدلُّ على ذلك، فإنَّ المخرَّجَ في مُسندِه عن رسول الله ﷺ نيِّفٌ وسبعون حديثًا.
ابو نوفل بن ابی عقرب عریجی سے روایت ہے کہ حجاج بن یوسف نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو مدینہ کی گھاٹی (عقبہ) پر سولی دے دی تاکہ قریش کے لوگ اسے دیکھ سکیں، چنانچہ جب لوگ وہاں سے گزرتے تو رکتے نہیں تھے، یہاں تک کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا وہاں سے گزر ہوا تو وہ رک گئے اور تین مرتبہ فرمایا: ”اے ابوحبیب! تم پر سلامتی ہو،“ پھر تین مرتبہ فرمایا: ”میں نے تمہیں اس سے روکا تھا،“ پھر فرمایا: ”اللہ کی قسم! تم بہت زیادہ روزہ رکھنے والے، راتوں کو قیام کرنے والے اور صلہ رحمی کرنے والے تھے۔“ راوی کہتے ہیں کہ جب حجاج کو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے وہاں کھڑے ہونے کی اطلاع ملی تو اس نے ان کا جسدِ مبارک وہاں سے اتروا کر یہودیوں کے قبرستان میں پھینکوا دیا، پھر اس نے سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا کی طرف پیغام بھیجا کہ وہ اس کے پاس آئیں، جبکہ وہ بینائی کھو چکی تھیں، انہوں نے آنے سے انکار کر دیا، تو حجاج نے پیغام بھیجا کہ ”تم ضرور آؤ گی ورنہ میں ایسے شخص کو بھیجوں گا جو تمہیں تمہاری چوٹیوں سے پکڑ کر گھسیٹے گا،“ انہوں نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! میں تیرے پاس ہرگز نہیں آؤں گی یہاں تک کہ تو کسی ایسے شخص کو بھیجے جو مجھے میری چوٹیوں سے گھسیٹتا ہوا تیرے پاس لے جائے۔“ جب اس کے قاصد نے جا کر اسے یہ خبر دی تو اس نے کہا: ”اے لڑکے! میرے چمڑے کے جوتے لاؤ،“ اس نے جوتے پہنے اور غصے میں بھرا ہوا ان کے پاس پہنچا اور کہنے لگا: ”تم نے دیکھا کہ اللہ نے اللہ کے دشمن کے ساتھ کیا سلوک کیا؟“ انہوں نے جواب دیا: ”میں نے دیکھا کہ تو نے اس کی دنیا خراب کر دی اور اس نے تیری آخرت برباد کر دی، اور جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ تو انہیں ”ذات النطاقین“ (دو پٹکوں والی کا بیٹا) کہہ کر طعنہ دیتا تھا، تو ہاں! میرے پاس دو ہی پٹکے تھے: ایک وہ جس سے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کھانے کو چیونٹیوں سے بچانے کے لیے ڈھانپتی تھی اور دوسرا وہ جس کی عورتوں کو ضرورت ہوتی ہے، اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قبیلہ ثقیف میں ایک بہت بڑا جھوٹا اور ایک ہلاک کرنے والا (خونخوار ظالم) پیدا ہوگا،“ پس جھوٹے کو تو ہم دیکھ چکے اور ہلاک کرنے والے تم ہی ہو۔“ راوی کہتے ہیں کہ یہ سن کر حجاج وہاں سے نکل گیا۔
یہ روایات صحیح ثابت ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے احادیث سنی ہیں اور وہ آٹھ سال کی عمر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتے جاتے تھے، اور میں ان کے وہ احوال ذکر کروں گا جو اس پر دلالت کرتے ہیں، کیونکہ ان کی مسند میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی احادیث کی تعداد ستر سے کچھ زائد ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6479]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح علي بن عبد العزيز: هو أبو الحسن البغوي، ومسلم بن إبراهيم: هو الفراهيدي البصري.» [ترقيم الرساله 6479] [ترقيم الشركة 6403]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح علي بن عبد العزيز: هو أبو الحسن البغوي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9737
9737- عن أبي نوفل رأيت عبدالله بن الزبير على عقبة المدينة، قال فجعلت قريش تمر عليه والناس، حتى مر عليه عبدالله بن عمر، فوقف عليه، فقال: السلام عليك، أبا خبيب! السلام عليك، أبا خبيب! السلام عليك، أبا خبيب! أما والله! لقد كنت أنهاك عن هذا، أما والله! لقد كنت أنهاك عن هذا، أما والله! لقد كنت أنهاك عن هذا، أما والله! إن كنت، ما علمت، صواما، قواما، وصولا للرحم، أما والله! لأمة أنت أشرها لأمة خير، ثم نفذ عبدالله بن عمر، فبلغ الحجاج موقف عبدالله وقوله، فأرسل إليه، فأنزل عن جذعه، فألقي في قبور اليهود، ثم أرسل إلى أمه أسماء بنت أبي بكر، فأبت أن تأتيه، فأعاد عليها الرسول: لتأتيني أو لأبعثن إليك من يسحبك بقرونك، قال فأبت وقالت: والله! لا آتيك حتى تبعث إلي من يسحبني بقروني، قال فقال: أروني سبتي، فأخذ نعليه، ثم انطلق يتوذف، حتى دخل عليها، فقال: كيف رأيتني صنعت بعدو الله؟ قالت: رأيتك أفسدت عليه دنياه، وأفسد عليك آخرتك، بلغني أنك تقول له: يا ابن ذات النطاقين! أنا، والله! ذات النطاقين، أما أحدهما فكنت أرفع به طعام رسول الله صلى الله عليه وسلم، وطعام أبي بكر من الدواب، وأما الآخر فنطاق المرأة التي لا تستغني عنه، أما إن رسول الله صلى الله عليه وسلم حدثنا أن في ثقيف كذابا ومبيرا فأما الكذاب فرأيناه، وأما المبير فلا إخالك إلا إياه، قال فقام عنها ولم يراجعها.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في فضائل الصحابة (229:2545) عن عقبة بن مكرم العمي، حدثنا يعقوب (يعني ابن إسحاق الحضرمي) أخبرنا الأسود بن شيبان، عن أبي نوفل فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12087
وَعَنْ أَبِي الْمُحَيَّاةِ - يَعْنِي الْمُخْتَارَ - عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَدِمْتُ مَكَّةَ بَعْدَمَا صُلِبَ - أَوْ قُتِلَ - ابْنُ الزُّبَيْرِ بِثَلَاثَةِ أَيَّامٍ، فَكَلَّمَتْ أُمُّهُ أَسْمَاءُ بِنْتُ أَبِي بَكْرٍ الْحَجَّاجَ فَقَالَتْ: أَمَا آنَ لِهَذَا الرَّاكِبِ أَنْ يَنْزِلَ؟ قَالَ: الْمُنَافِقُ؟ قَالَتْ: لَا وَاللَّهِ، مَا كَانَ بِمُنَافِقٍ، وَلَقَدْ كَانَ صَوَّامًا قَوَّامًا. قَالَ: فَاسْكُتِي، فَإِنَّكِ عَجُوزٌ قَدْ خَرِفْتِ. قَالَتْ: مَا خَرِفْتُ [ مُنْذُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يَخْرُجُ مِنْ ثَقِيفٍ كَذَّابٌ وَمُبِيرٌ". أَمَّا الْكَذَّابُ فَقَدْ رَأَيْنَاهُ - يَعْنِى الْمُخْتَارَ -، وَأَمَّا الْمُبِيرُ فَأَنْتَ.
زَادَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: فَقَالَ الْحَجَّاجُ: فِي حَدِيثِهِ: مُبِيرُ الْمُنَافِقِينَ ]
.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو الْمُحَيَّاةِ وَأَبُوهُ لَمْ أَعْرِفْهُمَا.
ابومحیاۃ، یعنی مختار اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: میں سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو شہید کیے جانے کے جانے کے تین بعد مکہ آیا، ان کی والدہ سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہما نے حجاج کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا: اب وہ وقت آ گیا ہے کہ یہ سوار نیچے اتر آئے (یعنی ان کی لاش کو سولی سے اتار دیا جائے) تو حجاج نے دریافت کیا: منافق کی؟ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا نے فرمایا: جی نہیں! اللہ کی قسم! وہ منافق نہیں تھا بلکہ وہ تو روزہ دار اور نفلی نماز پڑھنے والا شخص تھا، حجاج نے کہا: تم خاموش رہو تم ایک بوڑھی عورت ہو، جو خرافات بولتی ہو، تو سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا نے فرمایا: جب سے میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: میں نے کبھی کوئی خرافات بیان نہیں کی ہے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”ثقیف قبیلے سے ایک کذاب (یعنی نبوت کا جھوٹا دعویدار) اور ایک خون بہانے والا شخص نکلے گا۔“ جہاں تک کذاب کا تعلق ہے، تو اُسے ہم نے دیکھ لیا (اس سے مراد مختار ثقفی ہے) اور جہاں تک خون بہانے والے کا تعلق ہے تو اس سے مراد تم ہو۔ ابوبکر بن ابوشیبہ نے اپنی روایت میں یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں: حجاج نے کہا: میں منافقین کا خون بہانے والا ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، ابومحیاۃ اور اس کے والد، ان دونوں سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12087]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (101/24)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20643
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ يَعْلَى الْأَسْلَمِيُّ أَبُو الْمُحَيَّاةِ ، عَنْ أَبِيهِ يَعْلَى بْنِ حَرْمَلَةَ ، ح، وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، ثَنَا أَبُو الْمُحَيَّاةِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَدِمْتُ مَكَّةَ بَعْدَمَا صُلِبَ أَوْ قُتِلَ ابْنُ الزُّبَيْرِ بِثَلَاثَةِ أَيَّامٍ، فَكَلَّمَتْ أُمُّهُ أَسْمَاءُ بِنْتُ أَبِي بَكْرٍ الْحَجَّاجَ ، فَقَالَتْ: أَمَا آنَ لِهَذَا الرَّاكِبِ أَنْ يَنْزِلَ؟ قَالَ: الْمُنَافِقُ، قَالَتْ: لَا وَاللهِ مَا كَانَ مُنَافِقًا، وَلَقَدْ كَانَ صَوَّامًا قَوَّامًا، قَالَ: اسْكُتِي فَإِنَّكِ عَجُوزٌ قَدْ خَرِفْتِ، قَالَتْ: مَا خَرِفْتُ، مُنْذُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: يَخْرُجُ مِنْ ثَقِيفَ كَذَّابٌ وَمُبِيرٌ " فَأَمَّا الْكَذَّابُ فَقَدْ رَأَيْنَاهُ تَعْنِي الْمُخْتَارَ ، وَأَمَّا الْمُبِيرُ فَأَنْتَ " زَادَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : فَقَالَ الْحَجَّاجُ فِي حَدِيثِهِ مُبِيرُ الْمُنَافِقِينَ.
یعلیٰ بن حرملہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں ابن زبیر رضی اللہ عنہما کے سولی دیے جانے یا قتل کیے جانے کے تین دن بعد مکہ آیا، تو ان کی والدہ سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا نے حجاج سے بات کی اور فرمایا: کیا ابھی اس سوار کے اترنے کا وقت نہیں آیا؟ اس نے کہا: (وہ) منافق؟ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”نہیں، اللہ کی قسم! وہ منافق نہیں تھا، بلکہ وہ بہت روزہ رکھنے والا اور بہت عبادت گزار تھا۔“ اس نے کہا: خاموش ہو جاؤ، تم بڑھیا ہو، تمہاری عقل ماؤف ہو چکی ہے۔ انہوں نے فرمایا: ”میری عقل ماؤف نہیں ہوئی، جب سے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے: ثقیف میں ایک جھوٹا اور ایک تباہ کن نکلے گا۔ جہاں تک جھوٹے کا تعلق ہے تو ہم نے اسے دیکھ لیا“ - یعنی مختار کی مراد لیتے ہوئے - ”اور جہاں تک تباہ کن کا تعلق ہے تو وہ تم ہو۔“ ابوبکر بن ابی شیبہ نے اپنی روایت میں یہ اضافہ کیا کہ حجاج نے اپنی حدیث میں کہا: منافقوں کا تباہ کن۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20643]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 101، حدیث 272»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2545، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 6400، 8697، 8698، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27609، 27616، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1746، والحميدي فى «مسنده» برقم: 328، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1890، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14814، 14815، 14816، 14817، 201، 214، 259، 271، 276، 275، 273، 274، 283، (24/106) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4478، 6349»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20647
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، ثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الْحَسْنَاءِ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ الْبَرَّاءِ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ ، أَنَّ الْحَجَّاجَ ، لَمَّا دَخَلَ عَلَيْهَا قِيلَ لَهَا: هَذَا الْأَمِيرُ الْحَجَّاجُ ، فَقَالَتْ: أَمَا إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّ فِي ثَقِيفَ كَذَّابًا وَمُبِيرًا " فَأَمَّا الْكَذَّابُ فَقَدْ رَأَيْنَاهُ، وَأَمَّا الْمُبِيرُ فَأَنْتَ هُوَ.
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب حجاج ان کے پاس آیا تو ان سے کہا گیا: یہ امیر حجاج ہیں۔ تو انہوں نے فرمایا: ”سن لو! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ثقیف میں ایک جھوٹا اور ایک تباہ کن ہوگا۔ جہاں تک جھوٹے کا تعلق ہے تو ہم اسے دیکھ چکے، اور جہاں تک تباہ کن کا تعلق ہے تو وہی تم ہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20647]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 103، حدیث 276»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2545، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 6400، 8697، 8698، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27609، 27616، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1746، والحميدي فى «مسنده» برقم: 328، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1890، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14814، 14815، 14816، 14817، 201، 214، 259، 271، 272، 275، 273، 274، 283، (24/106) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4478، 6349»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4478
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ خَلَّادٍ الْقَطَّانُ قَالَ: نَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي قَالَ: نَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الْحَسْنَاءِ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ الْبَرَّاءِ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ ، أَنَّ الْحَجَّاجَ لَمَّا دَخَلَ عَلَيْهَا، قِيلَ لَهَا: هَذَا الْأَمِيرُ الْحَجَّاجُ ، قَالَتْ: أَمَا إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: فِي ثَقِيفَ كَذَّابٌ وَمُبِيرٌ، فَأَمَّا الْكَذَّابُ فَقَدْ رَأَيْنَاهُ، وَأَمَّا الْمُبِيرُ فَأَنْتَ هُوَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ إِلَّا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الْحَسْنَاءِ .
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب حجاج ان کے پاس آیا تو ان سے کہا گیا: ”یہ امیر حجاج ہیں۔“ انہوں نے فرمایا: ”آگاہ رہو! بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: «فِي ثَقِيفَ كَذَّابٌ وَمُبِيرٌ» ”قبیلہ ثقیف میں ایک کذاب (بہت بڑا جھوٹا) اور ایک مبیر (ہلاک کرنے والا ظالم) پیدا ہوگا۔“ پس کذاب کو تو ہم دیکھ چکے ہیں، اور رہا مبیر، تو وہ تم ہی ہو۔“
اس حدیث کو ابوالعالیہ البراء رحمہ اللہ سے صرف حسن بن ابی الحسناء رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4478]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2545، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 6400، 8697، 8698، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27609، 27616، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1746، والحميدي فى «مسنده» برقم: 328، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1890، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14814، 14815، 14816، 14817، 201، 214، 259، 271، 272، 276، 275، 273، 274، 283، (24/106) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6349»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7521
عَنْ أَبِي الْمُحَيَّاةِ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: "لَمَّا قَتَلَ الْحَجَّاجُ بْنُ يُوسِفَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - دَخَلَ الْحَجَّاجُ عَلَى أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - فَقَالَ لَهَا: يَا أُمَّهْ، إِنَّ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ أَوْصَانِي بِكِ، فَهَلْ لَكِ مِنْ حَاجَةٍ؟ فَقَالَتْ: مَا لِي مِنْ حَاجَةٍ، وَلَسْتُ لَكَ بِأُمٍّ، وَلَكِنْ أُمُّ الْمَصْلُوبِ عَلَى رَأْسِ الثَّنِيَّةِ، وَلَكِنِ انْتَظِرْ أُحَدِّثْكَ مَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: يَخْرُجُ فِي ثَقِيفٍ كَذَّابٌ وَمُبِيرٌ. فَأَمَّا الْكَذَّابُ فَقَدْ رَأَيْنَاهُ، وَأَمَّا الْمُبِيرُ فَأَنْتَ. فَقَالَ الْحَجَّاجُ: مُبِيرٌ لِلْمُنَافِقِينَ ".
رَوَاهُ الْحُمَيْدِيُّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْهُ بِهِ.
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَلَفْظُهُ عَنْ أَبِي الصِّدِّيقِ النَّاجِيِّ قَالَ: "بَلَغَنِي أَنَّ الْحَجَّاجَ دَخَلَ عَلَى أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ بَعْدَ قَتْلِ ابْنِهَا عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ فَقَالَ لَهَا: إِنَّ ابْنَكِ أَلْحَدَ فِي الْحَرَمِ، وَإِنَّ اللَّهَ فَعَلَ بِهِ وَفَعَلَ. فَقَالَتْ: كَذَبْتَ بَلْ كَانَ بَرًّا بِالْوَالِدَيْنِ صَوَّامًا قَوَّامًا، وَلَكِنْ وَاللَّهِ لَقَدْ أَخْبَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنَّهُ سَيَخْرُجُ مِنْ ثَقِيفٍ كَذَّابَانِ الْآخِرُ مِنْهُمَا شَرٌّ مِنَ الْأَوَّلِ وَهُوَ مُبِيرٌ ".
وَرَوَاهُ الْحَاكِمُ وَصَحَّحَهُ وَلَفْظُهُ قَالَ أَبُو الصِّدِّيقِ : "لَمَّا ظَفَرَ الْحَجَّاجُ عَلَى ابْنِ الزُّبَيْرِ فَقَتَلَهُ وَمَثَّلَ بِهِ، ثُمَّ دَخَلَ عَلَى أُمِّ عَبْدِ اللَّهِ - وَهِيَ أَسْمَاءُ بِنْتُ أَبِي بَكْرٍ - فَقَالَتْ: كَيْفَ تَسْتَأْذِنُ عَلَيَّ وَقَدْ قَتَلْتَ ابْنِي؟! فَقَالَ: إِنَّ ابْنَكِ أَلْحَدَ فِي حَرَمِ اللَّهِ فَقَتَلْتُهُ مُلْحِدًا عَاصِيًا حَتَّى أَذَاقَهُ اللَّهُ عَذَابًا أَلِيمًا وَفَعَلَ بِهِ وَفَعَلَ. فَقَالَتْ: كَذَبْتَ يَا عَدُوَّ اللَّهِ وَعَدُوَّ الْمُسْلِمِينَ، وَاللَّهِ لَقَدْ قَتَلْتَهُ صَوَّامًا قَوَّامًا بَرًّا بِوَالِدَيْهِ حَافِظًا لِهَذَا الدِّينِ، وَلَئِنْ أَفْسَدْتَ عَلَيْهِ دُنْيَاهُ لَقَدْ أَفْسَدَ عَلَيْكَ آخِرَتَكَ، وَلَقَدْ حَدَّثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ يَخْرُجُ مِنْ ثَقِيفٍ كَذَّابَانِ الْآخِرُ شَرٌّ مِنَ الْأَوَّلِ وَهُوَ الْمُبِيرُ. وَمَا هُوَ إِلَّا أَنْتَ يَا حَجَّاجُ. فَقَالَ الْحَجَّاجُ: صَدَقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَصَدَقْتِ، أَنَا الْمُبِيرُ أُبِيرُ الْمُنَافِقِينَ ".
ابو المحیاۃ کے والد سے روایت ہے کہ جب حجاج بن یوسف نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو شہید کر دیا تو وہ سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور کہنے لگا: ”اے ماں! امیر المؤمنین نے مجھے آپ کے بارے میں وصیت کی ہے، تو کیا آپ کی کوئی ضرورت ہے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”میری کوئی ضرورت نہیں ہے، اور میں تمہاری ماں نہیں ہوں، بلکہ میں تو اس کی ماں ہوں جسے گھاٹی کی چوٹی پر سولی دی گئی ہے، لیکن ٹھہرو! میں تمہیں وہ بات بتاتی ہوں جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ: ”قبیلہ ثقیف سے ایک کذاب (پرلے درجے کا جھوٹا) اور ایک مبیر (خون ریزی کرنے والا غارت گر) نکلے گا۔“ کذاب کو تو ہم دیکھ چکے اور مبیر تم ہو۔“ اس پر حجاج کہنے لگا: ”میں منافقوں کو غارت کرنے والا ہوں۔“ اسے امام حمیدی نے سفیان کے واسطے سے روایت کیا ہے۔ نیز امام ابو یعلیٰ نے ابو صدیق ناجی سے روایت کیا ہے کہ حجاج سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کی شہادت کے بعد سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور کہنے لگا: ”تمہارے بیٹے نے حرم میں کج روی اختیار کی تھی، اس لیے اللہ نے اس کے ساتھ یہ اور یہ معاملہ کیا۔“ انہوں نے فرمایا: ”تم نے جھوٹ بولا، وہ تو والدین کے ساتھ نیک سلوک کرنے والے، کثرت سے روزے رکھنے والے اور راتوں کو قیام کرنے والے تھے، لیکن اللہ کی قسم! ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا تھا کہ: ”عنقریب ثقیف سے دو کذاب نکلیں گے جن میں سے دوسرا پہلے سے زیادہ شر پسند اور مبیر ہو گا۔““ امام حاکم نے اس روایت کو صحیح قرار دیتے ہوئے ان الفاظ کے ساتھ نقل کیا ہے کہ جب حجاج سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما پر غالب آگیا، انہیں شہید کیا اور ان کے جسدِ مبارک کی بے حرمتی کی، پھر وہ ان کی والدہ سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہما کے پاس آیا تو انہوں نے فرمایا: ”تم میرے پاس آنے کی اجازت کیسے مانگتے ہو جبکہ تم نے میرے بیٹے کو قتل کیا ہے؟!“ اس نے کہا: ”آپ کے بیٹے نے اللہ کے حرم میں الحاد اختیار کیا تھا تو میں نے اسے نافرمان ملحد کے طور پر قتل کیا تاکہ اللہ اسے دردناک عذاب چکھائے۔“ انہوں نے فرمایا: ”اے اللہ کے دشمن اور مسلمانوں کے دشمن! تو نے جھوٹ بولا ہے، اللہ کی قسم! تو نے اسے اس حال میں قتل کیا کہ وہ روزے دار، نماز کے لیے قیام کرنے والے، والدین کے فرمانبردار اور اس دین کی حفاظت کرنے والے تھے، اگر تو نے ان کی دنیا بگاڑی ہے تو انہوں نے تیری آخرت برباد کر دی ہے، اور ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا تھا کہ: ”ثقیف سے دو کذاب نکلیں گے جن میں سے پچھلا پہلے سے زیادہ بدتر اور مبیر ہو گا، اور اے حجاج! وہ تم ہی ہو۔“ اس پر حجاج نے کہا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ فرمایا اور آپ نے بھی سچ کہا، میں ہی وہ مبیر ہوں جو منافقوں کو ہلاک کرتا ہے۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الفتن/حدیث: 7521]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح مسلم برقم: 2545، وأخرجه مسند أحمد برقم: 26427، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6345»

الحكم على الحديث:
موضوع؛ في إسناده وَلَكِنِ انْتَظِرْ أُحَدِّثْكَ مَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: يَخْرُجُ فِي ثَقِيفٍ الكذاب
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں