🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
81. عبد الرحمن بن أبي ليلى، عن زيد بن أرقم
عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ کی سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 4957 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 4957
سنن ابن ماجہ: 1505
بلوغ المرام: 453
الجامع الكامل: 3708
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4957
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى قَالَ: صَلَّيْتُ خَلْفَ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ عَلَى جِنَازَةٍ فَكَبَّرَ عَلَيْهَا أَرْبَعًا، ثُمَّ صَلَّيْتُ خَلْفَهُ عَلَى أُخْرَى فَكَبَّرَ عَلَيْهَا خَمْسًا "، فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُكَبِّرُهَا.
عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کے پیچھے ایک جنازے کی نماز پڑھی تو انہوں نے چار تکبیریں کہیں، پھر ایک اور جنازے میں ان کے پیچھے نماز پڑھی تو انہوں نے پانچ تکبیریں کہیں۔ میں نے ان سے پوچھا تو انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی اسی طرح تکبیریں کہا کرتے تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 4957]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 168، حدیث 4976»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 957، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 583، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3069، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1981 / 3، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 2120، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3197، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1023، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1505، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 7042، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1821، 1822، 1824، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19580، 19608، 19620، 19628، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 709، والبزار فى «مسنده» برقم: 4321، 4322، 4323، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 11567، 11566، 11572، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2825، 2827، والطبراني فى «الكبير» برقم: 5081، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1823»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1505
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ . ح وحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، وَأَبُو دَاوُدَ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، قَالَ: كَانَ زَيْدُ بْنُ أَرْقَمَ يُكَبِّرُ عَلَى جَنَائِزِنَا أَرْبَعًا، وَأَنَّهُ كَبَّرَ عَلَى جِنَازَةٍ خَمْسًا، فَسَأَلْتُهُ، فَقَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يُكَبِّرُهَا".
عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ کہتے ہیں کہ زید بن ارقم رضی اللہ عنہ ہمارے جنازوں میں چار بار اللہ اکبر کہا کرتے تھے، ایک بار انہوں نے ایک جنازہ میں پانچ تکبیرات کہیں، میں نے ان سے وجہ پوچھی تو انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پانچ تکبیرات ۱؎ (بھی) کہتے تھے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1505]
عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”زید بن ارقم رضی اللہ عنہ ہم لوگوں کی نماز جنازہ میں چار تکبیریں کہا کرتے تھے۔ ایک جنازہ میں انہوں نے پانچ تکبیریں کہیں۔ میں نے (اس کے متعلق) سوال کیا تو انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی اسی طرح (پانچ تکبیریں) کہا کرتے تھے۔““ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1505]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح مسلم/الجنائز23 (961)، سنن ابی داود/الجنائز58 (3197)، سنن الترمذی/الجنائز37 (1023)، سنن النسائی/الجنائز76 (1984)، (تحفة الأشراف: 3671)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/368، 370، 371، 372) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱ ؎: جنازے کی تکبیرات کے سلسلے میں چار سے لے کر نو تک کی حدیثیں اور آثار مروی ہیں، بعض آثار سے پتہ چلتا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد تک بھی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے پانچ اور چھ تکبیرات کہی ہیں، خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بعض شہداء احد پر نو تکبیرات کہی ہیں، بعض لوگوں نے «‏‏‏‏كان آخر ماكبر رسول الله صلى الله عليه وسلم على الجنازة أربعا» چار سے زائد تکبیرات والی حدیثوں کے منسوخ ہونے کا دعویٰ کیا ہے، لیکن اس روایت کے تمام طرق ضعیف اور ناقابل استدلال ہیں، ان کی وجہ سے صحیح سندوں سے ثابت احادیث رد نہیں کی جا سکتیں، واضح رہے جب پانچ تکبیریں کہی جائیں تو پہلی تکبیر کے بعد دعائے ثنا پڑھے، دوسری کے بعد سورہ فاتحہ اور تیسری کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر صلاۃ (درود) اور چوتھی کے بعد دعا اور پانچویں کے بعد سلام پھیرے۔ (ملاحظہ ہو: الروضہ الندیہ: ۱؍۴۱۶ -۴۱۹، احکام الجنائز للألبانی: ۱۴۱-۱۴۷)
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 453
وعن عبد الرحمن بن أبي ليلى قال: كان زيد بن أرقم يكبر على جنائزنا أربعا وإنه كبر على جنازة خمسا فسألته فقال: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يكبرها.رواه مسلم والأربعة.
سیدنا عبدالرحمٰن بن ابی لیلٰی سے روایت ہے کہ زید بن ارقم رضی اللہ عنہ ہمارے جنازوں پرچار تکبیریں کہتے تھے مگر (خلاف معمول) ایک مرتبہ انہوں نے پانچ تکبیریں کہیں تو میں نے ان سے دریافت کیا انہوں نے جواب دیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی پانچ تکبیریں کہتے تھے۔
اسے مسلم اور چاروں یعنی ابوداؤد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 453]
«وَعَنْ» اور سے – «عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى» عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «كَانَ زَيْدُ بْنُ أَرْقَمَ» زید بن ارقم – «يُكَبِّرُ» تکبیریں کہا کرتے تھے – «عَلَى جَنَائِزِنَا» ہمارے جنازوں پر – «أَرْبَعًا» چار – «وَإِنَّهُ كَبَّرَ» اور انہوں نے (ایک بار) تکبیریں کہیں – «عَلَى جَنَازَةٍ» ایک جنازے پر – «خَمْسًا» پانچ – «فَسَأَلْتُهُ» تو میں نے ان سے پوچھا – «فَقَالَ» تو انہوں نے کہا: – «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «يُكَبِّرُهَا» یہ (پانچ) تکبیریں کہا کرتے تھے۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «مُسْلِمٌ» مسلم – «وَالْأَرْبَعَةُ» اور چاروں (اصحاب السنن) نے۔
اور عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ ہمارے جنازوں پر چار تکبیریں کہا کرتے تھے، اور (ایک مرتبہ) انہوں نے ایک جنازے پر پانچ تکبیریں کہیں، میں نے ان سے (اس بارے میں) پوچھا تو انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (بھی) یہ (پانچ تکبیریں) کہا کرتے تھے۔ اسے مسلم اور چاروں (اصحاب السنن) نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 453]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الجنائز، باب الصلاة علي القبر، حديث:957، وأبوداود، الجنائز، حديث:3197، والترمذي، الجنائز، حديث:1023، والنسائي، الجنائز، حديث:1984، وابن ماجه، الجنائز، حديث:1505.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3708
3708. عن عبدالرحمن بن أبي ليلى قال: كان زيد (بن أرقم) يُكَبّر على جنازة أربعاً، وإنه كبَّر على جنازة خمساً، فسألتُه فقال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يُكبرها.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الجنائز (957) من طرق عن شعبة، عن عمرو ابن مرة، عن عبدالرحمن بن أبي ليلى فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں