الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
132. حماد بن زيد، عن أبي حازم
حماد بن زید کی ابوحازم سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 5913 (کل: 33 مقامات، 13 کتب)
صحیح مسلم: 3487
بلوغ المرام: 833
سنن دارمی: 2238
مسند احمد: 22832
اللؤلؤ والمرجان: 898
الفتح الربانی: 6930
سنن سعید بن منصور: 1818
11 تا 20
حدیث نمبر: 5149
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، سَمِعْتُ أَبَا حَازِمٍ، يَقُولُ: سَمِعْتُ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ السَّاعِدِيَّ، يَقُولُ:" إِنِّي لَفِي الْقَوْمِ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ قَامَتِ امْرَأَةٌ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهَا قَدْ وَهَبَتْ نَفْسَهَا لَكَ، فَرَ فِيهَا رَأْيَكَ؟ فَلَمْ يُجِبْهَا شَيْئًا، ثُمَّ قَامَتْ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهَا قَدْ وَهَبَتْ نَفْسَهَا لَكَ، فَرَ فِيهَا رَأْيَكَ؟ فَلَمْ يُجِبْهَا شَيْئًا، ثُمَّ قَامَتِ الثَّالِثَةَ، فَقَالَتْ: إِنَّهَا قَدْ وَهَبَتْ نَفْسَهَا لَكَ، فَرَ فِيهَا رَأْيَكَ؟ فَقَامَ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنْكِحْنِيهَا، قَالَ: هَلْ عِنْدَكَ مِنْ شَيْءٍ؟ قَالَ: لَا، قَالَ: اذْهَبْ فَاطْلُبْ وَلَوْ خَاتَمًا مِنْ حَدِيدٍ، فَذَهَبَ فَطَلَبَ، ثُمَّ جَاءَ، فَقَالَ: مَا وَجَدْتُ شَيْئًا وَلَا خَاتَمًا مِنْ حَدِيدٍ، فَقَالَ: هَلْ مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ شَيْءٌ؟ قَالَ: مَعِي سُورَةُ كَذَا وَسُورَةُ كَذَا، قَالَ: اذْهَبْ فَقَدْ أَنْكَحْتُكَهَا بِمَا مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ".
ہم سے علی بن عبداللہ نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان نے، کہا میں نے ابوحازم سے سنا، وہ کہتے تھے کہ میں نے سہل بن سعد ساعدی سے سنا، انہوں نے بیان کیا کہ میں لوگوں کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھا اس میں ایک خاتون کھڑی ہوئیں اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ! میں اپنے آپ کو آپ کے لیے ہبہ کرتی ہوں آپ اب جو چاہیں کریں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں کوئی جواب نہیں دیا۔ وہ پھر کھڑی ہوئی اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ! میں نے اپنے آپ کو آپ کے لیے ہبہ کر دیا ہے آپ جو چاہیں کریں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس مرتبہ بھی کوئی جواب نہیں دیا۔ وہ تیسری مرتبہ کھڑی ہوئیں اور کہا کہ انہوں نے اپنے آپ کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ہبہ کر دیا، آپ جو چاہیں کریں۔ اس کے بعد ایک صحابی کھڑے ہوئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ! ان کا نکاح مجھ سے کر دیجئیے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت فرمایا کہ تمہارے پاس کچھ ہے؟ انہوں نے عرض کیا کہ نہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جاؤ اور تلاش کرو ایک لوہے کی انگوٹھی بھی اگر مل جائے لے آؤ۔ وہ گئے اور تلاش کیا، پھر واپس آ کر عرض کیا کہ میں نے کچھ نہیں پایا، لوہے کی ایک انگوٹھی بھی نہیں ملی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا کہ تمہارے پاس کچھ قرآن ہے؟ انہوں نے عرض کیا کہ جی ہاں۔ میرے پاس فلاں فلاں سورتیں ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پھر جاؤ میں نے تمہارا نکاح ان سے اس قرآن پر کیا جو تم کو یاد ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب النكاح/حدیث: 5149]
حضرت سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں صحابہ کی جماعت کے ہمراہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھا، اتنے میں ایک خاتون کھڑی ہوئی اور اس نے کہا: ”اللہ کے رسول! میں خود کو آپ کے لیے ہبہ کرتی ہوں۔ آپ اس بارے میں اپنی رائے قائم کر لیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کوئی جواب نہ دیا۔ وہ پھر کھڑی ہوئی اور کہا: ”اللہ کے رسول! خود کو آپ کے لیے ہبہ کر دیا ہے، آپ جو چاہیں کریں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس مرتبہ بھی کوئی جواب نہ دیا۔ وہ تیسری مرتبہ کھڑی ہوئی اور عرض کی: ”اس نے اپنا آپ آپ کے لیے ہبہ کر دیا ہے، آپ اپنی رائے دیکھیں۔“ تب ایک صحابی کھڑے ہوئے اور عرض کی: ”اللہ کے رسول! اس کا نکاح مجھ سے کر دیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تیرے پاس کچھ ہے؟“ اس نے کہا: ”نہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جاؤ تلاش کرو اگرچہ لوہے کی انگوٹھی ہو۔“ چنانچہ وہ گیا پھر واپس آ کر عرض کرنے لگا کہ میں نے وہاں کچھ نہیں پایا، لوہے کی انگوٹھی نہیں ملی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”تمہارے پاس کچھ قرآن ہے؟“ اس نے کہا: ”جی ہاں، مجھے فلاں فلاں سورتیں یاد ہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جاؤ، میں نے تمہارا نکاح اس سے کر دیا اس قرآن کے عوض جو تجھے یاد ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب النكاح/حدیث: 5149]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 5150
حَدَّثَنَا يَحْيَى، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لِرَجُلٍ:" تَزَوَّجْ وَلَوْ بِخَاتَمٍ مِنْ حَدِيدٍ".
ہم سے یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے وکیع نے بیان کیا، ان سے سفیان نے ان سے ابوحازم نے اور ان سے صحابی سہل بن سعد رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی سے فرمایا کہ نکاح کر، خواہ لوہے کی ایک انگوٹھی پر ہی ہو۔ [صحيح البخاري/كتاب النكاح/حدیث: 5150]
حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی سے فرمایا: ”تم نکاح کرو اگرچہ لوہے کی ایک انگوٹھی کے عوض ہی ہو۔“ [صحيح البخاري/كتاب النكاح/حدیث: 5150]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 5871
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ سَمِعَ سَهْلًا، يَقُولُ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: جِئْتُ أَهَبُ نَفْسِي، فَقَامَتْ طَوِيلًا فَنَظَرَ وَصَوَّبَ، فَلَمَّا طَالَ مُقَامُهَا، فَقَالَ رَجُلٌ: زَوِّجْنِيهَا إِنْ لَمْ يَكُنْ لَكَ بِهَا حَاجَةٌ، قَالَ:" عِنْدَكَ شَيْءٌ تُصْدِقُهَا؟" قَالَ: لَا، قَالَ: انْظُرْ، فَذَهَبَ ثُمَّ رَجَعَ، فَقَالَ: وَاللَّهِ إِنْ وَجَدْتُ شَيْئًا، قَالَ:" اذْهَبْ فَالْتَمِسْ، وَلَوْ خَاتَمًا مِنْ حَدِيدٍ"، فَذَهَبَ ثُمَّ رَجَعَ، قَالَ: لَا، وَاللَّهِ وَلَا خَاتَمًا مِنْ حَدِيدٍ، وَعَلَيْهِ إِزَارٌ مَا عَلَيْهِ رِدَاءٌ، فَقَالَ: أُصْدِقُهَا إِزَارِي، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِزَارُكَ إِنْ لَبِسَتْهُ لَمْ يَكُنْ عَلَيْكَ مِنْهُ شَيْءٌ، وَإِنْ لَبِسْتَهُ لَمْ يَكُنْ عَلَيْهَا مِنْهُ شَيْءٌ" فَتَنَحَّى الرَّجُلُ فَجَلَسَ، فَرَآهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُوَلِّيًا فَأَمَرَ بِهِ فَدُعِيَ، فَقَالَ:" مَا مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ؟" قَالَ: سُورَةُ كَذَا وَكَذَا لِسُوَرٍ عَدَّدَهَا، قَالَ:" قَدْ مَلَّكْتُكَهَا بِمَا مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ".
ہم سے عبداللہ بن مسلمہ نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالعزیز بن ابی حازم نے بیان کیا، ان سے ان کے والد نے اور انہوں نے سہل رضی اللہ عنہ سے سنا، انہوں نے بیان کیا کہ ایک عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کی کہ میں اپنے آپ کو ہبہ کرنے آئی ہوں، دیر تک وہ عورت کھڑی رہی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دیکھا اور پھر سر جھکا لیا جب دیر تک وہ وہیں کھڑی رہیں تو ایک صاحب نے اٹھ کر عرض کیا: اگر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کی ضرورت نہیں ہے تو ان کا نکاح مجھ سے کر دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، تمہارے پاس کوئی چیز ہے جو مہر میں انہیں دے سکو، انہوں نے کہا کہ نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دیکھ لو۔ وہ گئے اور واپس آ کر عرض کیا کہ واللہ! مجھے کچھ نہیں ملا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جاؤ تلاش کرو، لوہے کی ایک انگوٹھی ہی سہی۔ وہ گئے اور واپس آ کر عرض کیا کہ وہ مجھے لوہے کی ایک انگوٹھی بھی نہیں ملی۔ وہ ایک تہمد پہنے ہوئے تھے اور ان کے جسم پر (کرتے کی جگہ) چادر بھی نہیں تھی۔ انہوں نے عرض کیا کہ میں انہیں اپنا تہمد مہر میں دے دوں گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر تمہارا تہمد یہ پہن لیں گی تو تمہارے لیے کچھ باقی نہیں رہے گا۔ اور اگر تم اسے پہن لو گے تو ان کے لیے کچھ نہیں رہے گا۔ وہ صاحب اس کے بعد ایک طرف بیٹھ گئے پھر جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں جاتے دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بلوایا اور فرمایا تمہیں قرآن کتنا یاد ہے؟ انہوں نے عرض کیا کہ فلاں فلاں سورتیں۔ انہوں نے سورتوں کو شمار کیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جا میں نے اس عورت کو تمہارے نکاح میں اس قرآن کے عوض میں دے دیا جو تمہیں یاد ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب اللباس/حدیث: 5871]
حضرت سہل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ایک عورت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کی: ”میں خود کو ہبہ کرنے آئی ہوں۔“ وہ دیر تک وہاں کھڑی رہی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دیکھ کر نگاہ نیچی کر لی۔ جب وہ دیر تک کھڑی رہی تو ایک آدمی نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! اگر آپ کو اس کی حاجت نہیں ہے تو اس کا نکاح مجھ سے کر دیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیرے پاس اسے مہر دینے کے لیے کوئی چیز ہے؟“ اس نے کہا: ”نہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جاؤ، تلاش کرو۔“ وہ گیا اور واپس آ کر عرض کرنے لگا: ”اللہ کی قسم! مجھے کچھ نہیں ملا۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جاؤ، تلاش کرو اگرچہ لوہے کی انگوٹھی ہو۔“ وہ گیا اور واپس آ کر کہا: ”اللہ کی قسم! مجھے لوہے کی انگوٹھی بھی نہیں ملی۔“ اس نے ایک تہبند پہنا ہوا تھا، اوڑھنے کے لیے اس کے پاس کوئی چادر نہ تھی، اس نے عرض کی (کہ میں اپنا تہبند مہر میں دیتا ہوں)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر اس نے (تہبند) پہن لیا تو تمہارے لیے کچھ نہ ہوگا اور اگر تو نے پہنا تو اس کے لیے کچھ نہ ہوگا۔“ چنانچہ وہ ایک طرف ہو کر بیٹھ گیا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جب اسے دیکھا کہ وہ پیٹھ پھیرے ہوئے ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بلایا اور فرمایا: ”کیا تجھے قرآن یاد ہے؟“ اس نے کہا: ”ہاں! فلاں فلاں سورتیں یاد ہیں۔“ اس نے چند سورتوں کو شمار کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے اس قرآن کے عوض اسے تیرے نکاح میں دے دیا جو تجھے یاد ہے۔“ (یعنی تو اسے سکھائے گا)۔ [صحيح البخاري/كتاب اللباس/حدیث: 5871]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 7417
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِرَجُلٍ:" أَمَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ شَيْءٌ؟، قَالَ: نَعَمْ سُورَةُ كَذَا وَسُورَةُ كَذَا لِسُوَرٍ سَمَّاهَا".
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا، کہا ہم کو مالک نے خبر دی، انہیں ابوحازم نے اور ان سے سہل بن سعد رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صاحب سے پوچھا کیا آپ کو قرآن میں سے کچھ شے یاد ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہاں فلاں فلاں سورتیں انہوں نے ان کے نام بتائے۔ [صحيح البخاري/كتاب التوحيد/حدیث: 7417]
حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی سے فرمایا تھا: ”کیا تیرے پاس قرآن سے کوئی شے ہے؟“ اس نے کہا: ”ہاں، فلاں فلاں سورت یاد ہے،“ اس نے ان سورتوں کے نام بھی لیے۔ [صحيح البخاري/كتاب التوحيد/حدیث: 7417]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 1425 ترقیم شاملہ: -- 3487
حدثنا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ الثَّقَفِيُّ ، حدثنا يَعْقُوبُ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقَارِيَّ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ . ح وَحدثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ ، قَالَ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فقَالَت: يَا رَسُولَ اللَّهِ، جِئْتُ أَهَبُ لَكَ نَفْسِي، فَنَظَرَ إِلَيْهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَصَعَّدَ النَّظَرَ فِيهَا وَصَوَّبَهُ، ثُمَّ طَأْطَأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأْسَهُ، فَلَمَّا رَأَتِ الْمَرْأَةُ أَنَّهُ لَمْ يَقْضِ فِيهَا شَيْئًا جَلَسَتْ، فَقَامَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِهِ فقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنْ لَمْ يَكُنْ لَكَ بِهَا حَاجَةٌ، فَزَوِّجْنِيهَا، فقَالَ: " فَهَلْ عَنْدَكَ مِنْ شَيْءٍ؟ "، فقَالَ: لَا وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فقَالَ: " اذْهَبْ إِلَى أَهْلِكَ، فَانْظُرْ هَلْ تَجِدُ شَيْئًا "، فَذَهَبَ ثُمَّ رَجَعَ، فقَالَ: لَا وَاللَّهِ مَا وَجَدْتُ شَيْئًا، فقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " انْظُرْ وَلَوْ خَاتِمًا مِنْ حَدِيدٍ "، فَذَهَبَ ثُمَّ رَجَعَ، فقَالَ: لَا وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَلَا خَاتِمًا مِنْ حَدِيدٍ، وَلَكِنْ هَذَا إِزَارِي، قَالَ سَهْلٌ: مَا لَهُ رِدَاءٌ، فَلَهَا نِصْفُهُ، فقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا تَصْنَعُ بِإِزَارِكَ إِنْ لَبِسْتَهُ لَمْ يَكُنْ عَلَيْهَا مِنْهُ شَيْءٌ، وَإِنْ لَبِسَتْهُ لَمْ يَكُنْ عَلَيْكَ مِنْهُ شَيْءٌ "، فَجَلَسَ الرَّجُلُ حَتَّى إِذَا طَالَ مَجْلِسُهُ قَامَ، فَرَآهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُوَلِّيًا، فَأَمَرَ بِهِ فَدُعِيَ، فَلَمَّا جَاءَ، قَالَ: " مَاذَا مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ؟ "، قَالَ: مَعِي سُورَةُ كَذَا وَسُورَةُ كَذَا عَدَّدَهَا، فقَالَ: " تَقْرَؤُهُنَّ عَنْ ظَهْرِ قَلْبِكَ "، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: " اذْهَبْ فَقَدْ مُلِّكْتكَهَا بِمَا مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ "، هَذَا حَدِيثُ ابْنِ أَبِي حَازِمٍ، وَحَدِيثُ يَعْقُوبَ يُقَارِبُهُ فِي اللَّفْظِ،
یعقوب بن عبدالرحمٰن القاری اور عبدالعزیز بن ابی حازم نے ابوحازم سے، انہوں نے حضرت سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: ایک خاتون رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، اور عرض کی: اے اللہ کے رسول! میں اپنی ذات آپ کو ہبہ کرنے کے لیے حاضر ہوئی ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف نظر کی، آپ اپنی نظر نیچے سے اوپر اور اوپر سے نیچے تک لے گئے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر مبارک جھکا لیا۔ جب عورت نے دیکھا کہ آپ نے اس کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا تو وہ بیٹھ گئی۔ اس پر آپ کے صحابہ میں سے ایک آدمی کھڑا ہوا اور عرض کی: اے اللہ کے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم )! اگر آپ کو اس (کے ساتھ شادی) کی ضرورت نہیں تو اس کی شادی میرے ساتھ کر دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تمہارے پاس (حق مہر میں دینے کے لیے) کوئی چیز ہے؟“ اس نے جواب دیا: اللہ کی قسم! اللہ کے رسول! (کچھ) نہیں ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے گھر والوں کے پاس جاؤ، دیکھو تمہیں کچھ ملتا ہے؟“ وہ گیا پھر واپس آیا اور عرض کی: نہیں، اللہ کی قسم! مجھے کچھ نہیں ملا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دیکھو! چاہے لوہے کی انگوٹھی ہو۔“ وہ گیا پھر واپس آیا، اور عرض کی، نہیں، اللہ کی قسم! اللہ کے رسول! لوہے کی انگوٹھی بھی نہیں ہے، البتہ میری یہ تہبند ہے۔ سہل نے کہا: اس کے پاس (کندھے کی) چادر بھی نہیں تھی۔ اس میں سے آدھی (بطور مہر) اس کے لیے ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ تمہارے تہبند کا کیا کرے گی، اگر تم اسے پہنو گے تو اس (کے جسم) پر اس میں سے کچھ نہیں ہو گا اور اگر وہ پہنے گی تو تم پر اس میں سے کچھ نہیں ہو گا۔“ اس پر وہ آدمی بیٹھ گیا۔ اسے بیٹھے ہوئے لمبا وقت ہو گیا تو وہ کھڑا ہو گیا (اور چل دیا۔) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پیٹھ پھیر کر جاتے ہوئے دیکھ لیا۔ آپ نے اس کے بارے میں حکم دیا تو اسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خاطر بلا لیا گیا، جب وہ آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے پاس قرآن کتنا ہے؟ (تمہیں کتنا قرآن یاد ہے؟)“ اس نے عرض کی: میرے پاس فلاں سورت اور فلاں سورت ہے۔ اس نے وہ سورتیں شمار کیں۔ تو آپ نے پوچھا: ”تم انہیں زبانی پڑھتے ہو؟“ اس نے عرض کی، جی ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جاؤ، تمہیں جتنا قرآن یاد ہے اس کے عوض (نکاح کے لیے) تمہیں اس کا مالک (خاوند) بنا دیا گیا ہے۔“ یہ ابن ابی حازم کی حدیث ہے، یعقوب کی حدیث بھی الفاظ میں اسی کے قریب ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب النكاح/حدیث: 3487]
حضرت سہل بن سعد انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر کہنے لگی: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں اپنا نفس آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہبہ کرنے کے لیے حاضر ہوئی ہوں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف دیکھا، اسے اوپر سے دیکھا، پھر نیچے سے دیکھا، یعنی نیچے سے اوپر تک دیکھا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر مبارک جھکا لیا، جب عورت نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا تو وہ بیٹھ گئی، اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے ایک آدمی اٹھا اور اس نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی ضرورت نہیں ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے میرا نکاح کر دیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تیرے پاس کچھ ہے؟“ اس نے عرض کیا: نہیں، اللہ کی قسم! اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے گھر والوں کے پاس جاؤ اور دیکھو تمہیں کچھ ملتا ہے؟“ وہ گیا، پھر واپس آ کر کہنے لگا: نہیں، اللہ کی قسم! مجھے کچھ نہیں ملا، اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دیکھو، تلاش کرو، اگرچہ لوہے کی انگوٹھی ہی ہو“، وہ گیا اور واپس آ کر کہنے لگا: نہیں، اللہ کی قسم! اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! لوہے کی انگوٹھی بھی میسر نہیں، لیکن میری یہ تہبند ہے، حضرت سہل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اس کے پاس اوپر والی چادر بھی نہ تھی، اس نے کہا: اسے آدھی دے دوں گا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی چادر (تہبند) کا کیا کرو گے؟ اگر تو اسے پہنے گا تو اس پر کچھ نہ ہو گا، اور اگر وہ پہنے گی تو تجھ پر کچھ نہیں ہو گا“، تو وہ آدمی بیٹھ گیا، حتیٰ کہ کافی دیر بیٹھنے کے بعد کھڑا ہو گیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے جاتے ہوئے دیکھا تو اسے بلانے کا حکم دیا، جب وہ واپس آ گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں قرآن مجید کس قدر یاد ہے؟“ اس نے عرض کیا: مجھے فلاں فلاں سورۃ آتی ہے، اس نے سورتیں شمار کیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”انہیں زبانی پڑھتے ہو؟“ اس نے کہا: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جاؤ، جو قرآن مجید تمہیں یاد ہے، اس کے عوض، اسے تیرے نکاح میں کر دیا“، یہ ابن ابی حازم کی روایت ہے اور یعقوب کی روایت کے الفاظ بھی اس سے ملتے جلتے ہیں۔ [صحيح مسلم/كتاب النكاح/حدیث: 3487]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1425
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 3341
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ , أَنَّ امْرَأَةً جَاءَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ جِئْتُ لِأَهَبَ نَفْسِي لَكَ، فَنَظَرَ إِلَيْهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَصَعَّدَ النَّظَرَ إِلَيْهَا وَصَوَّبَهُ، ثُمَّ طَأْطَأَ رَأْسَهُ، فَلَمَّا رَأَتِ الْمَرْأَةُ أَنَّهُ لَمْ يَقْضِ فِيهَا شَيْئًا، جَلَسَتْ، فَقَامَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَقَالَ: أَيْ رَسُولَ اللَّهِ إِنْ لَمْ يَكُنْ لَكَ بِهَا حَاجَةٌ فَزَوِّجْنِيهَا قَالَ:" هَلْ عِنْدَكَ مِنْ شَيْءٍ"؟ فَقَالَ: لَا، وَاللَّهِ مَا وَجَدْتُ شَيْئًا، فَقَالَ:" انْظُرْ وَلَوْ خَاتَمًا مِنْ حَدِيدٍ" فَذَهَبَ، ثُمَّ رَجَعَ، فَقَالَ: لَا وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَلَا خَاتَمًا مِنْ حَدِيدٍ، وَلَكِنْ هَذَا إِزَارِي , قَالَ سَهْلٌ: مَا لَهُ رِدَاءٌ فَلَهَا نِصْفُهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا تَصْنَعُ بِإِزَارِكَ إِنْ لَبِسْتَهُ؟ لَمْ يَكُنْ عَلَيْهَا مِنْهُ شَيْءٌ وَإِنْ لَبِسَتْهُ لَمْ يَكُنْ عَلَيْكَ مِنْهُ شَيْءٌ" فَجَلَسَ الرَّجُلُ حَتَّى طَالَ مَجْلِسُهُ، ثُمَّ قَامَ، فَرَآهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مُوَلِّيًا، فَأَمَرَ بِهِ، فَدُعِيَ، فَلَمَّا جَاءَ قَالَ:" مَاذَا مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ،" قَالَ: مَعِي سُورَةُ كَذَا وَسُورَةُ كَذَا عَدَّدَهَا فَقَالَ:" هَلْ تَقْرَؤُهُنَّ عَنْ ظَهْرِ قَلْبٍ؟" قَالَ: نَعَمْ، قَالَ:" مَلَّكْتُكَهَا بِمَا مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ".
سہل بن سعد رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور عرض کیا: اللہ کے رسول! میں آئی ہوں کہ اپنے آپ کو آپ کے حوالے کر دوں، (یہ سن کر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دیکھا اور نیچے سے اوپر تک دھیان سے دیکھا۔ پھر آپ نے اپنا سر جھکا لیا (غور فرمانے لگے کہ کیا کریں)، عورت نے جب دیکھا کہ آپ نے اس کے متعلق (بروقت) کچھ نہیں فیصلہ فرمایا تو وہ (انتظار میں) بیٹھ گئی، اتنے میں آپ کے ایک صحابی کھڑے ہوئے اور عرض کیا: اللہ کے رسول! اگر آپ اپنے لیے اس عورت کی ضرورت نہیں پاتے تو آپ اس عورت سے میری شادی کر دیجئیے۔ آپ نے فرمایا: ”کیا تمہارے پاس (بطور مہر دینے کے لیے) کوئی چیز ہے؟“ اس نے کہا نہیں، قسم اللہ کی! میرے پاس کوئی چیز نہیں ہے۔ آپ نے فرمایا: ”دیکھو (تلاش کرو) لوہے کی انگوٹھی ۱؎ ہی مل جائے تو لے کر آؤ“، تو وہ آدمی (تلاش میں) نکلا، پھر لوٹ کر آیا اور کہا: اللہ کے رسول! قسم اللہ کی! کوئی چیز نہیں ملی حتیٰ کہ لوہے کہ انگوٹھی بھی نہیں ملی، میرے پاس بس میرا یہی تہبند ہے، میں آدھی تہبند اس کو دے سکتا ہوں، سہل (جو اس حدیث کے راوی ہیں) کہتے ہیں: اس کے پاس چادر نہیں تھی)، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنے تہبند سے کیا کر سکتے ہو؟ تم پہنو گے تو وہ نہیں پہن سکتی اور وہ پہنے گی تو تم نہیں پہن سکتے“، وہ آدمی بیٹھ گیا اور دیر تک بیٹھا رہا، پھر (مایوس ہو کر) اٹھ کر چلا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پیٹھ پھیر کر جاتے ہوئے دیکھا تو اسے حکم دے کر بلا لیا، جب وہ آیا تو آپ نے اس سے پوچھا: ”تمہیں قرآن کتنا یاد ہے؟“ انہوں نے کہا: فلاں فلاں سورت، اس نے گن کر بتایا۔ آپ نے کہا: ”کیا تم اسے زبانی (روانی سے) پڑھ سکتے ہو“، اس نے کہا: جی ہاں، آپ نے فرمایا: ”(جاؤ) جو تمہیں قرآن یاد ہے اسے یاد کرا دو اس کے عوض میں نے تمہیں اس کا مالک بنا دیا“ (یعنی میں نے اس سے تمہاری شادی کر دی)۔ [سنن نسائي/كتاب النكاح/حدیث: 3341]
حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر کہنے لگی: اے اللہ کے رسول! میں آپ سے نکاح کی پیش کش لے کر آئی ہوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف دیکھا، نظر کو اونچا نیچا کیا اور پھر سر جھکا لیا۔ جب عورت نے دیکھا کہ آپ نے اس کی بابت کوئی فیصلہ نہیں سنایا تو وہ بیٹھ گئی۔ آپ کے صحابہ میں سے ایک آدمی اٹھ کھڑا ہوا اور کہنے لگا: اے اللہ کے رسول! اگر آپ کو اس (خاتون) کی ضرورت نہیں تو اس کا نکاح مجھ سے فرما دیجیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیرے پاس (مہر دینے کے لیے) کوئی چیز ہے؟“ اس نے کہا: نہیں، اللہ کی قسم! میرے پاس کوئی چیز نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جا تلاش کر، اگرچہ لوہے کی انگوٹھی ہی ہو۔“ وہ گیا، پھر واپس آیا اور کہنے لگا: اللہ کی قسم! اے اللہ کے رسول! لوہے کی انگوٹھی بھی نہیں ہے، البتہ میرے پاس یہ تہبند ہے، اس کا نصف اسے بطور مہر دیتا ہوں۔ حضرت سہل رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس کے پاس اوپر والی چادر بھی نہ تھی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو اپنے تہبند کا کیا کرے گا؟ اگر تو اسے پہنے گا تو عورت پر اس (تہبند) سے کچھ بھی نہ ہوگا اور اگر وہ پہنے گی تو تجھ پر کچھ نہ ہوگا۔“ تب وہ آدمی بیٹھ گیا، حتیٰ کہ کافی دیر تک بیٹھا رہا، پھر وہ اٹھ کر چل دیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے جاتا ہوا دیکھ لیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی بابت حکم دیا اور اسے واپس بلایا گیا۔ جب وہ آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تجھے قرآن یاد ہے؟“ اس نے کہا: مجھے فلاں فلاں سورت یاد ہے، اس نے کئی سورتیں شمار کیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تو ان سورتوں کو زبانی (بغیر دیکھے) پڑھ سکتا ہے؟“ اس نے کہا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تجھے قرآن یاد ہے، میں نے اس کے عوض اس عورت کو تیرے قبضے میں (نکاح) میں دے دیا۔“ [سنن نسائي/كتاب النكاح/حدیث: 3341]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/فضائل القرآن 22 (5030)، صحیح مسلم/النکاح 13 (1425)، (تحفة الأشراف: 4778) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مہر کے لیے کوئی حد مقرر نہیں ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه
حدیث نمبر: 3361
أَخْبَرَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَعْنٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَاءَتْهُ امْرَأَةٌ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي قَدْ وَهَبْتُ نَفْسِي لَكَ، فَقَامَتْ قِيَامًا طَوِيلًا، فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: زَوِّجْنِيهَا إِنْ لَمْ يَكُنْ لَكَ بِهَا حَاجَةٌ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَلْ عِنْدَكَ شَيْءٌ" قَالَ: مَا أَجِدُ شَيْئًا، قَالَ:" الْتَمِسْ وَلَوْ خَاتَمًا مِنْ حَدِيدٍ"، فَالْتَمَسَ، فَلَمْ يَجِدْ شَيْئًا، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَلْ مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ شَيْءٌ" قَالَ: نَعَمْ، سُورَةُ كَذَا وَسُورَةُ كَذَا لِسُوَرٍ سَمَّاهَا، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَدْ زَوَّجْتُكَهَا عَلَى مَا مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ".
سہل بن سعد رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور آپ سے کہنے لگی: اللہ کے رسول! میں نے اپنی ذات کو آپ کے لیے ہبہ کر دیا ہے (یہ کہہ کر) وہ کافی دیر کھڑی رہی تو ایک شخص اٹھا اور آپ سے عرض کیا (اللہ کے رسول!) اگر آپ کو اسے رکھنے کی ضرورت نہ ہو تو آپ میری شادی اس سے کرا دیجئیے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تیرے پاس (بطور مہر دینے کے لیے) کچھ ہے؟“ اس نے کہا: میرے پاس کچھ نہیں ہے، آپ نے فرمایا: ”جاؤ ڈھونڈو اگرچہ لوہے کی انگوٹھی ہو (پاؤ تو اسے لے آؤ)، اس نے (جا کر) ڈھونڈا، اسے کچھ بھی نہ ملا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے کہا: کیا تمہارے پاس قرآن کا بھی کچھ علم ہے؟ اس نے کہا: مجھے فلاں فلاں سورتیں یاد ہیں، اس نے ان سورتوں کا نام لیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (جاؤ) میں نے تمہارا نکاح اس عورت کے ساتھ اس قرآن کے عوض کر دیا جو تمہیں یاد ہے“ (تم اسے قرآن پڑھا دو اور یاد کرا دو)۔ [سنن نسائي/كتاب النكاح/حدیث: 3361]
حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں ایک عورت آئی اور کہنے لگی: اے اللہ کے رسول! میں اپنے آپ کو آپ کے ساتھ نکاح کے لیے پیش کرتی ہوں۔ وہ کافی دیر کھڑی رہی۔ آخر ایک آدمی اٹھ کر کہنے لگا: اگر آپ کو اس کی ضرورت نہیں تو اس کا نکاح مجھ سے کردیجیے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیرے پاس (مہر دینے کے لیے) کوئی چیز ہے؟“ اس نے کہا: میرے پاس کچھ نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جا، تلاش کر اگرچہ لوہے کی انگوٹھی ہی مل جائے۔“ اس نے تلاش کیا لیکن اسے کچھ نہ ملا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تجھے قرآن مجید کا کچھ حصہ یاد ہے؟“ اس نے کہا: جی ہاں، فلاں فلاں سورت یاد ہے۔ اس نے چند سورتوں کا تذکرہ کیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے اس قرآن مجید (کی تعلیم) کے عوض جو تمہیں یاد ہے، تیرا اس سے نکاح کر دیا۔“ [سنن نسائي/كتاب النكاح/حدیث: 3361]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الوکالة 9 (2310)، النکاح 40 (5135)، سنن ابی داود/النکاح 31 (2111)، سنن الترمذی/النکاح 23 (1114)، (تحفة الأشراف: 4742)، موطا امام مالک/النکاح 3 (8)، مسند احمد (5/336) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح بخاري
حدیث نمبر: 833
وعن سهل بن سعد الساعدي رضي الله عنه قال: جاءت امرأة إلى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم فقالت: يا رسول الله جئت أهب لك نفسي، فنظر إليها رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم، فصعد النظر فيها وصوبه، ثم طأطأ رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم رأسه، فلما رأت المرأة أنه لم يقض فيها شيئا جلست، فقام رجل من أصحابه، فقال: يا رسول الله إن لم تكن لك بها حاجة فزوجنيها، فقال: «فهل عندك من شيء؟» فقال: لا، والله يا رسول الله! فقال: «اذهب إلى أهلك، فانظر هل تجد شيئا؟» فذهب ثم رجع، فقال: لا والله، ما وجدت شيئا. فقال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «انظر ولو خاتما من حديد» فذهب ثم رجع، فقال: لا والله يا رسول الله ولا خاتما من حديد ولكن هذا إزاري (- قال سهل: ماله رداء-) فلها نصفه، فقال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «ما تصنع بإزارك؟ إن لبسته لم يكن عليها منه شيء، وإن لبسته لم يكن عليك منه شيء» ، فجلس الرجل، حتى إذا طال مجلسه قام، فرآه رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم موليا فأمر به فدعي به فلما جاء قال: «ماذا معك من القرآن؟» قال: معي سورة كذا، وسورة كذا، عددها، فقال: «تقرؤهن عن ظهر قلبك؟» قال: نعم، قال: «اذهب فقد ملكتكها بما معك من القرآن» . متفق عليه، واللفظ لمسلم. وفي رواية قال له: «انطلق فقد زوجتكها فعلمها من القرآن» . وفي رواية للبخاري: «أملكناكها بما معك من القرآن» . ولأبي داود عن أبي هريرة رضي الله عنه قال: «ما تحفظ؟» قال: سورة البقرة والتي تليها، قال:«قم، فعلمها عشرين آية» .
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا، اے اللہ کے رسول! میں اپنے آپ کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے ہبہ کرنے آئی ہوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ایک نظر دیکھا پھر نظر اوپر نیچے کر کے ذرا غور سے دیکھا اور اپنا سر نیچا کر لیا۔ جب اس عورت نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں فرمایا تو وہ نیچے بیٹھ گئی۔ اتنے میں ایک صحابی رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور عرض کیا یا رسول اللہ! اگر اس عورت کی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ضرورت نہیں تو اس سے میرا نکاح کر دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت فرمایا کہ ”تمہارے پاس کوئی چیز ہے؟“ اس نے کہا، نہیں، اے اللہ کے رسول! اللہ کی قسم کچھ بھی نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اپنے گھر جاؤ اور تلاش کرو آیا کوئی چیز تجھے ملتی ہے؟“ وہ چلا گیا اور پھر واپس آ کر کہنے لگا، اللہ کی قسم مجھے کوئی چیز نہیں ملی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا ”تلاش کرو خواہ لوہے کی انگشتری ہی ہو۔“ وہ آدمی پھر گیا اور واپس آ کر عرض کیا یا رسول اللہ! اللہ کی قسم لوہے کی انگوٹھی تک بھی میسر نہیں۔ لیکن میرا یہ ایک تہ بند ہے۔ (سہل رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اس کے اوپر چادر نہ تھی۔) آدھا حصہ میں اسے دے دوں گا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پیشکش کو نامنظور کرتے ہوئے فرمایا ”وہ خاتون تیرے اس تہ بند کو کیا کرے گی۔ اگر تو اسے زیب تن کرے گا تو اس کیلئے کیا بچے گا اور اگر وہ اسے پہنے گی تو پھر تیرے لئے اس میں سے کچھ بھی نہیں ہو گا۔“ یہ سن کر وہ آدمی نیچے بیٹھ گیا اور کافی دیر تک بیٹھا رہا بالآخر وہ اٹھ کھڑا ہوا اور پیٹھ پھیر کر جاتے ہوئے اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھ لیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے واپس بلانے کا حکم دیا۔ جب وہ واپس آ گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت فرمایا ”تجھے کتنا قرآن یاد ہے؟“ اس نے گن کر بتایا کہ فلاں فلاں سورت یاد ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا ”تم ان کو زبانی پڑھ سکتے ہو؟“ وہ بولا جی ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جا میں نے تجھے اس کا مالک بنا دیا۔ اس قرآن کے بدلہ جو تجھے یاد ہے۔“ (بخاری و مسلم) یہ الفاظ مسلم کے ہیں اور ایک روایت میں ہے ”جا میں نے اسے تیری زوجیت میں دے دیا۔ پس تو اسے کچھ قرآن سکھا دو۔“ اور بخاری میں ہے کہ ”ہم نے تجھے اس کا مالک بنا دیا اس قرآن کے عوض جو تجھے یاد ہے۔“ اور ابوداؤد میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا ”کتنا کچھ قرآن حفظ ہے؟“ وہ بولا سورۃ البقرہ اور اس کے ساتھ والی سورۃ (آل عمران) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اٹھو اور اسے بیس آیات سکھا دو۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 833]
«وَعَنْ» اور سے – «سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ» سہل بن سعد ساعدی – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «جَاءَتِ» آئی – «امْرَأَةٌ» ایک عورت – «إِلَى رَسُولِ اللَّهِ» اللہ کے رسول کے پاس – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «فَقَالَتْ» اور کہا: – «يَا رَسُولَ اللَّهِ» اے اللہ کے رسول! – «جِئْتُ» میں آئی ہوں – «أَهَبُ لَكَ» کہ آپ کو ہبہ کر دوں – «نَفْسِي» اپنا آپ – «فَنَظَرَ إِلَيْهَا» تو اس کی طرف دیکھا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «فَصَعَّدَ» پس اوپر کی – «النَّظَرَ» نظر – «فِيهَا» اس میں – «وَصَوَّبَهُ» اور اسے نیچے کیا – «ثُمَّ» پھر – «طَأْطَأَ» جھکا لیا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «رَأْسَهُ» اپنا سر – «فَلَمَّا رَأَتِ» پس جب دیکھا – «الْمَرْأَةُ» عورت نے – «أَنَّهُ» کہ آپ نے – «لَمْ يَقْضِ» فیصلہ نہیں کیا – «فِيهَا» اس کے بارے میں – «شَيْئًا» کچھ – «جَلَسَتْ» تو وہ بیٹھ گئی – «فَقَامَ» پھر کھڑا ہوا – «رَجُلٌ» ایک آدمی – «مِنْ أَصْحَابِهِ» آپ کے صحابہ میں سے – «فَقَالَ» اور کہا: – «يَا رَسُولَ اللَّهِ» اے اللہ کے رسول! – «إِنْ لَمْ تَكُنْ» اگر نہ ہو – «لَكَ» آپ کو – «بِهَا» اس کی – «حَاجَةٌ» ضرورت – «فَزَوِّجْنِيهَا» تو اس سے میرا نکاح کر دیجیے – «فَقَالَ» تو آپ نے فرمایا: – «فَهَلْ عِنْدَكَ» کیا تمہارے پاس ہے – «مِنْ شَيْءٍ» کوئی چیز؟ – «فَقَالَ» اس نے کہا: – «لَا» نہیں – «وَاللَّهِ» اللہ کی قسم – «يَا رَسُولَ اللَّهِ» اے اللہ کے رسول! – «فَقَالَ» تو آپ نے فرمایا: – «اذْهَبْ» جاؤ – «إِلَى أَهْلِكَ» اپنے گھر والوں کے پاس – «فَانْظُرْ» پس دیکھو – «هَلْ تَجِدُ» کیا تم پاتے ہو – «شَيْئًا» کوئی چیز؟ – «فَذَهَبَ» تو وہ گیا – «ثُمَّ رَجَعَ» پھر لوٹ آیا – «فَقَالَ» اور کہا: – «لَا وَاللَّهِ» نہیں اللہ کی قسم – «مَا وَجَدْتُ» میں نے نہیں پائی – «شَيْئًا» کوئی چیز – «فَقَالَ» تو فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «انْظُرْ» تلاش کرو – «وَلَوْ» اگرچہ ہو – «خَاتَمًا» ایک انگوٹھی – «مِنْ حَدِيدٍ» لوہے کی – «فَذَهَبَ» تو وہ گیا – «ثُمَّ رَجَعَ» پھر لوٹ آیا – «فَقَالَ» اور کہا: – «لَا وَاللَّهِ» نہیں اللہ کی قسم – «يَا رَسُولَ اللَّهِ» اے اللہ کے رسول! – «وَلَا خَاتَمًا» اور نہ کوئی انگوٹھی – «مِنْ حَدِيدٍ» لوہے کی – «وَلَكِنْ» لیکن – «هَذَا» یہ – «إِزَارِي» میرا تہبند ہے – «(قَالَ سَهْلٌ» (سہل نے کہا: – «مَا لَهُ» اس کے پاس نہیں تھی – «رِدَاءٌ)» کوئی چادر) – «فَلَهَا» تو اس کے لیے ہے – «نِصْفُهُ» اس کا آدھا – «فَقَالَ» تو فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «مَا تَصْنَعُ» تم کیا کرو گے – «بِإِزَارِكَ» اپنے تہبند کے ساتھ؟ – «إِنْ لَبِسْتَهُ» اگر تم نے اسے پہنا – «لَمْ يَكُنْ» تو نہیں ہو گا – «عَلَيْهَا» اس پر – «مِنْهُ» اس میں سے – «شَيْءٌ» کچھ – «وَإِنْ لَبِسَتْهُ» اور اگر اس نے اسے پہنا – «لَمْ يَكُنْ» تو نہیں ہو گا – «عَلَيْكَ» تم پر – «مِنْهُ» اس میں سے – «شَيْءٌ» کچھ – «فَجَلَسَ» تو بیٹھ گیا – «الرَّجُلُ» وہ آدمی – «حَتَّى» یہاں تک کہ – «إِذَا طَالَ» جب لمبا ہو گیا – «مَجْلِسُهُ» اس کا بیٹھنا – «قَامَ» وہ کھڑا ہو گیا – «فَرَآهُ» تو اسے دیکھا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «مُوَلِّيًا» پیٹھ پھیر کر جاتے ہوئے – «فَأَمَرَ بِهِ» تو آپ نے اس کے بارے میں حکم دیا – «فَدُعِيَ بِهِ» تو اسے بلایا گیا – «فَلَمَّا جَاءَ» پس جب وہ آیا – «قَالَ» تو آپ نے فرمایا: – «مَاذَا مَعَكَ» تمہارے پاس کیا ہے – «مِنَ الْقُرْآنِ» قرآن میں سے؟ – «قَالَ» اس نے کہا: – «مَعِي» میرے پاس ہے – «سُورَةُ كَذَا» فلاں سورت – «وَسُورَةُ كَذَا» اور فلاں سورت – «عَدَّدَهَا» اس نے انہیں گنوایا – «فَقَالَ» تو آپ نے فرمایا: – «تَقْرَؤُهُنَّ» کیا تم انہیں پڑھ سکتے ہو – «عَنْ ظَهْرِ قَلْبِكَ» زبانی (یاد سے)؟ – «قَالَ» اس نے کہا: – «نَعَمْ» جی ہاں – «قَالَ» آپ نے فرمایا: – «اذْهَبْ» جاؤ – «فَقَدْ مَلَّكْتُكَهَا» میں نے اسے تمہاری ملکیت (نکاح) میں دے دیا – «بِمَا مَعَكَ» اس کے بدلے جو تمہارے پاس ہے – «مِنَ الْقُرْآنِ» قرآن میں سے۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر اتفاق ہے – «وَاللَّفْظُ» اور الفاظ – «لِمُسْلِمٍ» مسلم کے ہیں۔ – «وَفِي رِوَايَةٍ» اور ایک روایت میں ہے – «قَالَ لَهُ» آپ نے اس سے فرمایا: – «انْطَلِقْ» جاؤ – «فَقَدْ زَوَّجْتُكَهَا» میں نے اس سے تمہارا نکاح کر دیا – «فَعَلِّمْهَا» پس اسے سکھاؤ – «مِنَ الْقُرْآنِ» قرآن میں سے۔ – «وَفِي رِوَايَةٍ لِلْبُخَارِيِّ» اور بخاری کی ایک روایت میں ہے: – «أَمْلَكْنَاكَهَا» ہم نے اسے تمہاری ملکیت (نکاح) میں دے دیا – «بِمَا مَعَكَ» اس کے بدلے جو تمہارے پاس ہے – «مِنَ الْقُرْآنِ» قرآن میں سے۔ – «وَلِأَبِي دَاوُدَ» اور ابو داود کی روایت میں ہے – «عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ» ابو ہریرہ سے – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» آپ نے فرمایا: – «مَا تَحْفَظُ» تمہیں کیا یاد ہے؟ – «قَالَ» اس نے کہا: – «سُورَةَ الْبَقَرَةِ» سورۃ البقرہ – «وَالَّتِي تَلِيهَا» اور جو اس کے بعد ہے – «قَالَ» آپ نے فرمایا: – «قُمْ» اٹھو – «فَعَلِّمْهَا» پس اسے سکھاؤ – «عِشْرِينَ آيَةً» بیس آیات۔
اور سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئی اور کہا: اے اللہ کے رسول! میں اپنے آپ کو آپ کے لیے ہبہ کرنے آئی ہوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی طرف دیکھا، اوپر سے نیچے تک نظر ڈالی، پھر اپنا سر مبارک جھکا لیا۔ جب عورت نے دیکھا کہ آپ نے اس کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں فرمایا تو وہ بیٹھ گئی۔ پھر آپ کے صحابہ میں سے ایک آدمی کھڑا ہوا اور کہا: اے اللہ کے رسول! اگر آپ کو اس کی ضرورت نہیں تو اس سے میرا نکاح کر دیجیے۔ آپ نے فرمایا: ”کیا تمہارے پاس کوئی چیز ہے؟“ اس نے کہا: نہیں، اللہ کی قسم اے اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا: ”اپنے گھر والوں کے پاس جاؤ اور دیکھو کیا تمہیں کوئی چیز ملتی ہے؟“ وہ گیا، پھر لوٹ آیا اور کہا: نہیں، اللہ کی قسم! مجھے کچھ نہیں ملا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تلاش کرو، اگرچہ لوہے کی ایک انگوٹھی ہی ہو۔“ وہ گیا، پھر لوٹ آیا اور کہا: نہیں، اللہ کی قسم اے اللہ کے رسول! لوہے کی انگوٹھی بھی نہیں، لیکن یہ میرا تہبند ہے — سہل کہتے ہیں: اس کے پاس چادر نہیں تھی — اس کا آدھا اس (عورت) کا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنے تہبند کا کیا کرو گے؟ اگر تم اسے پہنو گے تو اس پر اس میں سے کچھ نہ ہو گا اور اگر وہ پہنے گی تو تم پر اس میں سے کچھ نہ ہو گا۔“ وہ آدمی بیٹھ گیا، یہاں تک کہ جب دیر تک بیٹھا رہا تو اٹھ کھڑا ہوا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے پیٹھ پھیر کر جاتے دیکھا تو اسے بلانے کا حکم دیا، اسے بلایا گیا، جب وہ آیا تو آپ نے فرمایا: ”تمہیں قرآن میں سے کیا یاد ہے؟“ اس نے کہا: مجھے فلاں اور فلاں سورت یاد ہے، اس نے انہیں گنوایا۔ آپ نے فرمایا: ”کیا تم انہیں زبانی پڑھ سکتے ہو؟“ اس نے کہا: جی ہاں۔ آپ نے فرمایا: ”جاؤ، میں نے اسے اس قرآن کے بدلے جو تمہیں یاد ہے تمہارے نکاح میں دے دیا۔“ (بخاری و مسلم) متفق علیہ، اور الفاظ مسلم کے ہیں۔ اور ایک روایت میں ہے کہ آپ نے اس سے فرمایا: ”جاؤ، میں نے اس سے تمہارا نکاح کر دیا، تم اسے قرآن سکھاؤ۔“ اور بخاری کی ایک روایت میں ہے: ”ہم نے اسے اس قرآن کے بدلے جو تمہیں یاد ہے تمہارے نکاح میں دے دیا۔“ اور ابو داود میں سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہے کہ آپ نے فرمایا: ”تمہیں کیا یاد ہے؟“ اس نے کہا: سورۃ البقرہ اور اس کے بعد والی سورت۔ آپ نے فرمایا: ”اٹھو اور اسے بیس آیات سکھا دو۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 833]
اور سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئی اور کہا: اے اللہ کے رسول! میں اپنے آپ کو آپ کے لیے ہبہ کرنے آئی ہوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی طرف دیکھا، اوپر سے نیچے تک نظر ڈالی، پھر اپنا سر مبارک جھکا لیا۔ جب عورت نے دیکھا کہ آپ نے اس کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں فرمایا تو وہ بیٹھ گئی۔ پھر آپ کے صحابہ میں سے ایک آدمی کھڑا ہوا اور کہا: اے اللہ کے رسول! اگر آپ کو اس کی ضرورت نہیں تو اس سے میرا نکاح کر دیجیے۔ آپ نے فرمایا: ”کیا تمہارے پاس کوئی چیز ہے؟“ اس نے کہا: نہیں، اللہ کی قسم اے اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا: ”اپنے گھر والوں کے پاس جاؤ اور دیکھو کیا تمہیں کوئی چیز ملتی ہے؟“ وہ گیا، پھر لوٹ آیا اور کہا: نہیں، اللہ کی قسم! مجھے کچھ نہیں ملا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تلاش کرو، اگرچہ لوہے کی ایک انگوٹھی ہی ہو۔“ وہ گیا، پھر لوٹ آیا اور کہا: نہیں، اللہ کی قسم اے اللہ کے رسول! لوہے کی انگوٹھی بھی نہیں، لیکن یہ میرا تہبند ہے — سہل کہتے ہیں: اس کے پاس چادر نہیں تھی — اس کا آدھا اس (عورت) کا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنے تہبند کا کیا کرو گے؟ اگر تم اسے پہنو گے تو اس پر اس میں سے کچھ نہ ہو گا اور اگر وہ پہنے گی تو تم پر اس میں سے کچھ نہ ہو گا۔“ وہ آدمی بیٹھ گیا، یہاں تک کہ جب دیر تک بیٹھا رہا تو اٹھ کھڑا ہوا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے پیٹھ پھیر کر جاتے دیکھا تو اسے بلانے کا حکم دیا، اسے بلایا گیا، جب وہ آیا تو آپ نے فرمایا: ”تمہیں قرآن میں سے کیا یاد ہے؟“ اس نے کہا: مجھے فلاں اور فلاں سورت یاد ہے، اس نے انہیں گنوایا۔ آپ نے فرمایا: ”کیا تم انہیں زبانی پڑھ سکتے ہو؟“ اس نے کہا: جی ہاں۔ آپ نے فرمایا: ”جاؤ، میں نے اسے اس قرآن کے بدلے جو تمہیں یاد ہے تمہارے نکاح میں دے دیا۔“ (بخاری و مسلم) متفق علیہ، اور الفاظ مسلم کے ہیں۔ اور ایک روایت میں ہے کہ آپ نے اس سے فرمایا: ”جاؤ، میں نے اس سے تمہارا نکاح کر دیا، تم اسے قرآن سکھاؤ۔“ اور بخاری کی ایک روایت میں ہے: ”ہم نے اسے اس قرآن کے بدلے جو تمہیں یاد ہے تمہارے نکاح میں دے دیا۔“ اور ابو داود میں سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہے کہ آپ نے فرمایا: ”تمہیں کیا یاد ہے؟“ اس نے کہا: سورۃ البقرہ اور اس کے بعد والی سورت۔ آپ نے فرمایا: ”اٹھو اور اسے بیس آیات سکھا دو۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 833]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، النكاح، باب التزوج علي القرآن وبغير صداق، حديث:5149، ومسلم، النكاح، باب الصداق وجواز كونه تعليم القرآن وخاتم حديد...، حديث:1425، وحديث أبي هريرة أخرجه أبوداود، النكاح، حديث:2112، وسنده ضعيف، فيه عسل وهو ضعيف.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 2238
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: أَتَتِ امْرَأَةٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: إِنَّهَا وَهَبَتْ نَفْسَهَا لِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَالِي فِي النِّسَاءِ مِنْ حَاجَةٍ"، فَقَالَ رَجُلٌ: زَوِّجْنِيهَا، فَقَالَ:"أَعْطِهَا ثَوْبًا"، فَقَالَ: لَا أَجِدُ، قَالَ:"أَعْطِهَا وَلَوْ خَاتَمًا مِنْ حَدِيدٍ"، قَالَ: فَاعْتَلَّ لَهُ، فَقَالَ:"مَا مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ؟"، قَالَ: كَذَا وَكَذَا، قَالَ:"فَقَدْ زَوَّجْتُكَهَا عَلَى مَا مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ".
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: ایک عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا کہ اس نے اپنے نفس کو اللہ اور رسول کے لئے ہبہ کر دیا (یہ کنایہ تھا شادی کے لئے)، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے اب عورتوں کی حاجت نہیں“، ایک صحابی نے عرض کیا: (آپ کو حاجت نہیں تو) اس سے میری شادی کر دیجئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس کو مہر میں کپڑ ا دیدو“، عرض کیا: میرے پاس اور کپڑے نہیں، فرمایا: ”کچھ تو دو چاہے وہ لوہے کی انگوٹھی ہی کیوں نہ ہو۔“ راوی نے کہا: اس سے بھی انہوں نے معذوری ظاہر کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہیں کچھ قرآن پاک یاد ہے؟“ عرض کیا: فلاں فلاں سورت یاد ہے، فرمایا: ”جاؤ، میں نے اس کو تمہاری زوجیت میں دیا، اس قرآن کے بدلے جو تمہیں یاد ہے۔“ [سنن دارمي/من كتاب النكاح/حدیث: 2238]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح والحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 2247] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 2310، 5087] ، [مسلم 1425] ، [أبويعلی 7521] ، [ابن حبان 4093] ، [الحميدي 957]
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 2310، 5087] ، [مسلم 1425] ، [أبويعلی 7521] ، [ابن حبان 4093] ، [الحميدي 957]
وضاحت: (تشریح حدیث 2237)
اس صحیح حدیث سے معلوم ہوا کہ کپڑا، لوہے کی انگوٹھی اور قرآن کی تعلیم و حفظ مہر کے طور پر دی جا سکتی ہے، اگر یہ جائز نہ ہوتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیوں دریافت فرماتے، اور صرف قرآن پڑھانے کو حقِ مہر قائم نہ کرتے، اور اسی سے یہ مسئلہ بھی معلوم ہوا کہ ہر نفع بخش چیز کا مہر مقرر کرنا درست ہے، اور معمولی سے معمولی چیز بھی مہر بن سکتی ہے جیسے کپڑا اور لوہے کی انگوٹھی جس کی معمولی قیمت ہوتی ہے۔
اس سے ان لوگوں کی بھی تردید ہوئی ہے جو یہ کہتے ہیں کہ مہر کا قیمت میں ہونا یا قیمت والی چیز ہی مہر ہو سکتی ہے، اس حدیث سے عورت کا کسی سے اپنی شادی کے لئے کہنا اور اپنے آپ کو شادی کے لئے پیش کرنا بھی ثابت ہوا۔
اس صحیح حدیث سے معلوم ہوا کہ کپڑا، لوہے کی انگوٹھی اور قرآن کی تعلیم و حفظ مہر کے طور پر دی جا سکتی ہے، اگر یہ جائز نہ ہوتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیوں دریافت فرماتے، اور صرف قرآن پڑھانے کو حقِ مہر قائم نہ کرتے، اور اسی سے یہ مسئلہ بھی معلوم ہوا کہ ہر نفع بخش چیز کا مہر مقرر کرنا درست ہے، اور معمولی سے معمولی چیز بھی مہر بن سکتی ہے جیسے کپڑا اور لوہے کی انگوٹھی جس کی معمولی قیمت ہوتی ہے۔
اس سے ان لوگوں کی بھی تردید ہوئی ہے جو یہ کہتے ہیں کہ مہر کا قیمت میں ہونا یا قیمت والی چیز ہی مہر ہو سکتی ہے، اس حدیث سے عورت کا کسی سے اپنی شادی کے لئے کہنا اور اپنے آپ کو شادی کے لئے پیش کرنا بھی ثابت ہوا۔
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح والحديث متفق عليه
حدیث نمبر: 22832
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ: سَمِعْتُهُ يُحَدِّثُ , أَنَّ امْرَأَةً جَاءَتْ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، قَالَ: " فَهَلْ تَقْرَأُ مِنَ الْقُرْآنِ شَيْئًا؟ قَالَ: نَعَمْ , قَالَ: مَاذَا؟ قَالَ: سُورَةَ كَذَا، وَسُورَةَ كَذَا، وَسُورَةَ كَذَا قَالَ: فَقَدْ أَمْلَكْتُكَهَا بِمَا مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ" , قَالَ: فَرَأَيْتُهُ يَمْضِي وَهِيَ تَتْبَعُهُ.
حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں لوگوں کے ساتھ تھا کہ ایک عورت بارگاہ نبوت میں حاضر ہوئی۔۔۔۔۔ پھر راوی نے پوری حدیث ذکر کی اور کہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا کہ تمہیں قرآن بھی کچھ آتا ہے؟ اس نے کہا جی ہاں! فلاں فلاں سورت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں نے اس عورت کے ساتھ تمہارا نکاح قرآن کریم کی ان سورتوں کی وجہ سے کردیا۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22832]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 5149، م: 1425