🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
113. أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ
ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
اطراف الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 2443 (کل: 17 مقامات، 8 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2443، 2737
سنن ابوداود: 3295، 3297، 3303
مسند احمد: 2134، 2828، 2834، 17291
صحیح ابن خزیمہ: 3045، 3047
الفتح الربانی: 5369، 5370
المستدرک علی الصحیحین: 8025
السنن الكبرى للبيهقي: 20117، 20120
المعجم الکبیر للطبرانی: 11778
11 تا 17
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5369
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أُخْتِي نَذَرَتْ أَنْ تَحُجَّ مَاشِيَةً قَالَ إِنَّ اللَّهَ لَا يَصْنَعُ بِشَقَاءِ أُخْتِكِ شَيْئًا لِتَخْرُجْ رَاكِبَةً وَلْتُكَفِّرْ عَنْ يَمِينِهَا
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک خاتون نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئی اور اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! میری بہن نے پیدل حج کرنے کی نذر مانی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے تیری بہن کی بدحالی کے ساتھ کوئی معاملہ سر انجام نہیں دینا، اس کو چاہیے کہ وہ سوار ہو کر جائے اور اپنی قسم کا کفارہ دے دے۔ [الفتح الربانی/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 5369]
تخریج الحدیث: «حديث حسن، أخرجه ابوداود: 3295، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2828 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2828»
وضاحت: فوائد: … نذر کو قسم کہنے کی وجہ یہ ہے کہ نذر ماننے والا اللہ تعالیٰ کے لیے اپنے اوپر ایک چیز کو لازم کر لیتا ہے، جیسے اللہ تعالیٰ کی قسم اٹھانے والا کسی چیز کواپنے لیے لازم کر لیتا ہے۔

الحكم على الحديث:
حديث حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5370
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّ أُخْتَهُ نَذَرَتْ أَنْ تَمْشِيَ إِلَى الْبَيْتِ وَشَكَا إِلَيْهِ ضَعْفَهَا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ غَنِيٌّ عَنْ نَذْرِ أُخْتِكَ فَلْتَرْكَبْ وَلْتُهْدِ بَدَنَةً
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا کہ اس کی بہن بیت اللہ کی طرف پیدل چل کر جانے کی نذر مانی ہے، ساتھ ہی انھوں نے اس کی کمزور کا ذکر کیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ تیری بہن کی اس نذر سے غنی ہے، اس لیے اس کو چاہیے کہ وہ سوار ہو جائے اور ایک اونٹ بطورِ دم پیش کرے۔ [الفتح الربانی/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 5370]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 1645، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2134 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2134»
وضاحت: فوائد: … ابو داود کی روایت کے الفاظ یہ ہیں: فَأَمَرَھَا النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اَنْ تَرْکَبَ وَتُھْدِیَ ھَدْیًا۔ … پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کوحکم دیا کہ وہ سوار ہو جائے اور ایک قربانی کرے۔ اس روایت سے معلوم ہوا کہ اونٹ، گائے اور بکری میں کسی ایک کی قربانی کفایت کرے گی، کیونکہ ہدی کا اطلاق ان سب پر ہوتا ہے۔

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 1645
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8025
قال شَريك: وحدثنا محمد بن عبد الرحمن مولى آل طلحة، عن كُرَيب، عن ابن عباس: أنَّ رجلًا جاء إلى النبيِّ ﷺ فقال: إنَّ أختي جعلَت عليها المشيَ إلى بيتِ الله، قال:"إنَّ الله تعالى لا يصنعُ بشَقاءِ (1) أختِك شيئًا، قُلْ لها: فلتحُجَّ راكبةً، ولتُكفِّر يمينَها" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: میری بہن نے اللہ کے گھر تک پیدل جانے کی نذر مانی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ تمہاری بہن کو مشقت میں ڈالنے سے کچھ حاصل نہیں فرماتا، اسے کہو کہ سوار ہو کر حج کرے اور اپنی قسم کا کفارہ ادا کرے۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 8025]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف شريك» [ترقيم الرساله 8025] [ترقيم الشركة 7929]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20117
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ، أنبأ عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ، أنبأ سَعِيدٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ أَنَّ أُخْتَ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ نَذَرَتْ أَنْ تَحُجَّ مَاشِيَةً، فَسَأَلَ عُقْبَةُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" مُرْهَا أَنْ تَرْكَبَ، فَإِنَّ اللهَ تَعَالَى غَنِيٌّ عَنْ نَذْرِ أُخْتِكَ"، أَوْ،" مَشْيِ أُخْتِكَ". شَكَّ سَعِيدٌ.
قتادہ، عکرمہ سے نقل فرماتے ہیں کہ عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کی بہن نے پیدل چل کر حج کرنے کی نذر مانی، تو عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو حکم دو کہ وہ سوار ہو جائے، اللہ تیری بہن کی نذر یا اس کے چلنے سے بے پروا ہے۔“ سعید کو شک ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النذور/حدیث: 20117]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20120
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْوَرَّاقُ، ثنا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثنا شَرِيكٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَوْلَى آلِ طَلْحَةَ، عَنْ كُرَيْبٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: جَاءَ رَجُلَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ أُخْتِي نَذَرَتْ أَنْ تَحُجَّ مَاشِيَةً، فَقَالَ:" إِنَّ اللهَ لَا يَصْنَعُ بِشَقَاءِ أُخْتِكَ شَيْئًا، لِتَحُجَّ رَاكِبَةً، ثُمَّ تُكَفِّرَ يَمِينَهَا" تَفَرَّدَ بِهِ شَرِيكٌ الْقَاضِي.
کریب، ابن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اس نے کہا: ”اے اللہ کے رسول! میری بہن نے پیدل چل کر حج کرنے کی نذر مانی ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کو تیری بہن کے اس عمل کی کوئی پروا نہیں۔ وہ سوار ہو کر حج کرے اور اپنی قسم کا کفارہ دے۔“
اس روایت کو بیان کرنے میں شریک قاضی منفرد ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النذور/حدیث: 20120]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره»

الحكم على الحديث:
حسن لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11778
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْقَزَّازُ ، ثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْحَوْضِيُّ (ح) ، وَحَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِيُّ ، ثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ قَالَا: ثَنَا هَمَّامٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّ أُخْتَهُ نَذَرَتْ أَنْ تَمْشِيَ إِلَى الْبَيْتِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ اللهَ غَنِيٌّ عَنْ نَذْرِ أُخْتِكَ فَلْتَرْكَبْ، وَلْتُهْدِ بَدَنَةً.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور عرض کیا کہ ان کی بہن نے بیت اللہ تک پیدل چلنے کی نذر مانی ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کو تمہاری بہن کی نذر کی کوئی حاجت نہیں، وہ سوار ہو جائے اور ایک اونٹ قربان کر دے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11778]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 308، حدیث 11828»
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 3047، (4/584) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4384، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 358، 246، 251، 247، 248، 249، 68، 69، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7924، 7925، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3296، 3295، 3303، 3297، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2380، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 20174، 20172، 20178، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2166، 2172، 2314، 2873، 2879، 2932، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2443، 2737، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 580، والبزار فى «مسنده» برقم: 5230، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4820، 4819، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2147، 2151، 2153، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11705، 11829، 11872، 11874، 11949»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2737
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ أُخْتَ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ نَذَرَتْ أَنْ تَحُجَّ مَاشِيَةً، فَسَأَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَقَالَ: إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ غَنِيٌّ عَنْ نَذْرِ أُخْتِكَ، لِتَرْكَبْ وَتُهْدِ بَدَنَةً.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کی ہمشیرہ نے پیدل چل کر حج کرنے کی نذر مانی تھی، چنانچہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بابت دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ عزوجل تمہاری بہن کی اس نذر سے بے نیاز ہے، انہیں چاہیے کہ وہ سواری اختیار کریں اور ایک اونٹ کی قربانی پیش کریں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/أول مسند ابن عباس/حدیث: 2737]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: دون قوله: (ولتهد بدنة)»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 3295، 3296، 3297، 3303، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2830، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2335، وأخرجه فتح الباري برقم: 1767، 6323، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7899، 7900، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 3045، 3047، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11828، 11949، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1229، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 6967، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2729»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں