الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
اطراف الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 3831 (کل: 11 مقامات، 8 کتب)
سنن ابوداود: 1312
سنن نسائی: 1644
سنن ابن ماجہ: 1371
مسند احمد: 13121
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 32
السنن الكبرى للبيهقي: 4746
1 تا 10
حدیث نمبر: 3831
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، وَحُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى حَبْلًا مَمْدُودًا بَيْنَ سَارِيَتَيْنِ فِي الْمَسْجِدِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا هَذَا الْحَبْلُ؟ فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ، حَمْنَةُ بِنْتُ جَحْشٍ تُصَلِّي، فَإِذَا أَعْيَتْ تَعَلَّقَتْ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لِتُصَلِّ، فَإِذَا أَعْيَتْ فَلْتَقْعُدْ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد کے دو ستونوں کے درمیان ایک رسی تنی ہوئی دیکھی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”یہ رسی کیسی ہے؟“ عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! سیدہ حمنہ بنت جحش رضی اللہ عنہا نماز پڑھتی ہیں، پھر جب وہ تھک جاتی ہیں تو اس (رسی) کے ساتھ لٹک جاتی ہیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسے چاہیے کہ وہ (ہمت کے مطابق) نماز پڑھے، پھر جب وہ تھک جائے تو اسے بیٹھ جانا چاہیے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3831]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1099، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 784، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1643، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1312، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1371، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13278، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6989، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1180، 1181، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8885، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3819»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1099، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 784، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1643، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1312، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1371، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13278، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6989، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1180، 1181، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8885، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3819»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1312
حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ، وَهَارُونُ بْنُ عَبَّادٍ الْأَزْدِيُّ، أَنَّ إِسْمَاعِيلَ بْنَ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَهُمْ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَسْجِدَ وَحَبْلٌ مَمْدُودٌ بَيْنَ سَارِيَتَيْنِ، فَقَالَ:" مَا هَذَا الْحَبْلُ؟" فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذِهِ حَمْنَةُ بِنْتُ جَحْشٍ تُصَلِّي، فَإِذَا أَعْيَتْ تَعَلَّقَتْ بِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لِتُصَلِّ مَا أَطَاقَتْ، فَإِذَا أَعْيَتْ فَلْتَجْلِسْ". قَالَ زِيَادٌ: فَقَالَ:" مَا هَذَا؟" فَقَالُوا: لِزَيْنَبَ تُصَلِّي، فَإِذَا كَسِلَتْ أَوْ فَتَرَتْ أَمْسَكَتْ بِهِ، فَقَالَ:" حُلُّوهُ" فَقَالَ:" لِيُصَلِّ أَحَدُكُمْ نَشَاطَهُ، فَإِذَا كَسِلَ أَوْ فَتَرَ فَلْيَقْعُدْ".
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں داخل ہوئے دیکھا کہ دو ستونوں کے درمیان ایک رسی بندھی ہوئی ہے، پوچھا: ”یہ رسی کیسی بندھی ہے؟“، عرض کیا گیا: یہ حمنہ بنت حجش رضی اللہ عنہا کی ہے، وہ نماز پڑھتی ہیں اور جب تھک جاتی ہیں تو اسی رسی سے لٹک جاتی ہیں، یہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جتنی طاقت ہو اتنی ہی نماز پڑھا کریں، اور جب تھک جائیں تو بیٹھ جائیں“۔ زیاد کی روایت میں یوں ہے: ”آپ نے پوچھا یہ رسی کیسی ہے؟ لوگوں نے کہا: زینب رضی اللہ عنہا کی ہے، وہ نماز پڑھا کرتی ہیں، جب سست ہو جاتی ہیں یا تھک جاتی ہیں تو اس کو تھام لیتی ہیں، آپ نے فرمایا: ”اسے کھول دو، تم میں سے ہر ایک کو اسی وقت تک نماز پڑھنا چاہیئے جب تک «نشاط» رہے، جب سستی آنے لگے یا تھک جائے تو بیٹھ جائے“۔ [سنن ابي داود/أبواب قيام الليل /حدیث: 1312]
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں داخل ہوئے اور دو ستونوں کے درمیان ایک رسی لٹکی ہوئی تھی۔ پوچھا: ”یہ رسی کیسی ہے؟“ کہا گیا: اے اللہ کے رسول! یہ حمنہ بنت جحش نماز پڑھتی ہے، جب تھک جاتی ہے تو اس کے ساتھ لٹک جاتی ہے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تک طاقت ہو نماز پڑھے اور جب تھک جائے تو بیٹھ جائے۔“ زیاد نے روایت کیا ”آپ نے پوچھا یہ کیا ہے؟“ تو (صحابہ کرام رضی اللہ عنہم) کہنے لگے یہ زینب رضی اللہ عنہا کی ہے، نماز پڑھتی رہتی ہے، جب سست ہو جاتی ہے یا تھک جاتی ہے تو اسے تھام لیتی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے کھول دو۔ تمہیں چاہیے کہ جب تک چستی سے نماز پڑھی جائے پڑھو، جب سستی محسوس کرو یا تھک جاؤ تو بیٹھ جاؤ۔“ [سنن ابي داود/أبواب قيام الليل /حدیث: 1312]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/المسافرین 32 (784)، سنن النسائی/قیام اللیل 15 (1644)، (تحفة الأشراف: 995)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/التھجد 18 (1150)، سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 184 (1371)، مسند احمد (3/101، 184، 204، 205) (صحیح) دون ذکر حمنة»
قال الشيخ الألباني: صحيح دون ذكر حمنة ق
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (1150) صحيح مسلم (784)
حدیث نمبر: 1644
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى، عَنْ عَبْدِ الْوَارِثِ، قال: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ الْمَسْجِدَ فَرَأَى حَبْلًا مَمْدُودًا بَيْنَ سَارِيَتَيْنِ , فَقَالَ:" مَا هَذَا الْحَبْلُ؟" , فَقَالُوا: لِزَيْنَبَ تُصَلِّي , فَإِذَا فَتَرَتْ تَعَلَّقَتْ بِهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" حُلُّوهُ لِيُصَلِّ أَحَدُكُمْ نَشَاطَهُ فَإِذَا فَتَرَ فَلْيَقْعُدْ".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں داخل ہوئے، آپ نے دو ستونوں کے درمیان میں ایک لمبی رسی دیکھی، تو آپ نے پوچھا: ”یہ رسی کیسی ہے؟“ تو لوگوں نے عرض کیا: زینب (زینب بنت جحش) کی ہے وہ نماز پڑھتی ہیں، جب کھڑے کھڑے تھک جاتی ہیں تو اس سے لٹک جاتی ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کھولو اسے، تم میں سے کوئی بھی ہو جب تک اس کا دل لگے نماز پڑھے، اور جب تھک جائے تو بیٹھ جائے“۔ [سنن نسائي/كتاب قيام الليل وتطوع النهار/حدیث: 1644]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں داخل ہوئے تو ایک رسی دو ستونوں کے درمیان بندھی ہوئی دیکھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”یہ رسی کیسی ہے؟“ لوگوں نے کہا: (ام المومنین) حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا کی ہے۔ وہ نماز پڑھتی ہیں، جب تھک جاتی ہیں تو اس کا سہارا لیتی ہیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے کھول دو۔ تم میں سے ہر شخص اس وقت تک نماز پڑھے جب تک اس میں چستی باقی رہے۔ جب وہ سست پڑ جائے تو نماز چھوڑ کر بیٹھ رہے۔“ [سنن نسائي/كتاب قيام الليل وتطوع النهار/حدیث: 1644]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/التھجد 18 (1150)، صحیح مسلم/المسافرین 31 (784)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الصلاة 308 (1312)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 184 (1371)، (تحفة الأشراف: 1033)، مسند احمد 3/101، 184، 204، 256 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه
حدیث نمبر: 1371
حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى اللَّيْثِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ الْمَسْجِدَ، فَرَأَى حَبْلًا مَمْدُودًا بَيْنَ سَارِيَتَيْنِ، فَقَالَ:" مَا هَذَا الْحَبْلُ؟"، قَالُوا لِزَيْنَبَ: تُصَلِّي فِيهِ، فَإِذَا فَتَرَتْ تَعَلَّقَتْ بِهِ، فَقَالَ:" حُلُّوهُ حُلُّوهُ لِيُصَلِّ أَحَدُكُمْ نَشَاطَهُ، فَإِذَا فَتَرَ فَلْيَقْعُدْ".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں داخل ہوئے، تو دو ستونوں کے درمیان ایک رسی تنی ہوئی دیکھی، پوچھا ”یہ رسی کیسی ہے؟“ لوگوں نے کہا: زینب کی ہے، وہ یہاں نماز پڑھتی ہیں، جب تھک جاتی ہیں تو اسی رسی سے لٹک جاتی ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے کھول دو، اسے کھول دو، تم میں سے نماز پڑھنے والے کو نماز اپنی نشاط اور چستی میں پڑھنی چاہیئے، اور جب تھک جائے تو بیٹھ رہے“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1371]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تشریف لائے تو آپ کو دو ستونوں کے درمیان (ایک ستون سے دوسرے ستون تک) ایک رسی بندھی ہوئی نظر آئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ رسی کیسی ہے؟“ صحابہ نے عرض کیا: یہ حضرت زینب رضی اللہ عنہا کی ہے، وہ اس مقام پر نماز پڑھا کرتی ہیں، جب تھک جاتی ہیں تو (غفلت دور کرنے کے لیے) اس کے ساتھ لٹک جاتی ہیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے کھول دو، اسے کھول دو۔ انسان کو (ذہنی اور جسمانی) نشاط (اور آمادگی) کی حالت میں نماز پڑھنی چاہیے، جب تھک جائے تو بیٹھ جائے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1371]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/التہجد 18 (1150)، صحیح مسلم/المسافرین 32 (784)، سنن النسائی/قیام اللیل 15 (1644)، (تحفة الأشراف: 1033)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الصلاة 308 (1311)، مسند احمد (3/101، 184، 204، 256) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: جب تھک جائے تو نماز سے رک جائے اور آرام کرے، مقصد یہ ہے کہ طاقت سے زیادہ نفلی عبادت ضروری نہیں ہے، جب تک دل لگے اس وقت تک کرے، بے دلی اور نفرت کے ساتھ عبادت کرنے سے بچتا رہے، اور اگر نفلی عبادت سے تھک کر کوئی آرام کرے، تاکہ دوبارہ عبادت کی قوت حاصل ہو جائے، تو اس کا یہ آرام بھی مثل عبادت کے ہو گا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:بخاري ومسلم
حدیث نمبر: 13121
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ ، وَابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ الْمَسْجِدَ فَرَأَى حَبْلًا مَمْدُودًا بَيْنَ سَارِيَتَيْنِ، قَالَ ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ فِي الْمَسْجِدِ، فَسَأَلَ عَنْهُ، فَقَالُوا: فُلَانَةُ تُصَلِّي، فَإِذَا غُلِبَتْ تَعَلَّقَتْ بِهِ، فَقَالَ:" لِتُصَلِّ مَا عَقَلَتْ، فَإِذَا غُلِبَتْ فَلْتَنَمْ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مرتبہ مسجد میں داخل ہوئے تو دیکھا کہ دو ستونوں کے درمیان ایک رسی لٹک رہی ہے، پوچھا کہ یہ کیسی رسی ہے؟ لوگوں نے بتایا کہ یہ فلاں خاتون کی رسی ہے، نماز پڑھتے ہوئے جب انہیں سستی یا تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے تو وہ اس کے ساتھ اپنے آپ کو باندھ لیتی ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسے کھول دو، پھر فرمایا جب تم میں سے کوئی شخص نماز پڑھے تو نشاط کی کیفیت برقرار رہنے تک پڑھے اور جب سستی یا تھکاوٹ محسوس ہو تو رک جائے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13121]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، وانظر: 12916.
حدیث نمبر: 2493
حَدَّثَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ الْمَسْجِدَ، فَرَأَى حَبْلا مَمْدُودًا بَيْنَ سَارِيَتَيْنِ، فَقَالَ:" مَا هَذَا؟" قَالُوا: فُلانَةٌ تُصَلِّي فَإِذَا أَعْيَتْ تَعَلَّقَتْ بِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لِتُصَلِّ مَا عَقَلَتْ، فَإِذَا خَشِيَتْ أَنْ تُغْلَبَ فَلْتَنَمْ" .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں داخل ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو ستونوں کے درمیان ایک رسی بندھی ہوئی دیکھی تو دریافت فرمایا: ”یہ کیوں ہے؟“ لوگوں نے عرض کی: یہ فلاں خاتون کے لیے ہے، جو نماز ادا کرتی ہے، جب تھک جاتی ہے تو اس کے ساتھ لٹک جاتی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسے اس وقت تک نماز ادا کرنی چاہیے جب تک وہ چاق و چوبند ہو، جب اسے نیند آنے لگے تو پھر اسے سو جانا چاہیے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2493]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1150، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 784،وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1180، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2492، 2493، 2587، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 6998، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1642، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 1308، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1312، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1371، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4815، 4822، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12168» «رقم طبعة با وزير 2484»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما، أبو خيثمة: هو زهير بن حرب.
حدیث نمبر: 2587
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّامِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْمَقَابِرِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي حُمَيْدٌ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِحَبْلٍ مَمْدُودٍ بَيْنَ سَارِيَتَيْنِ فِي الْمَسْجِدِ، فَقَالَ:" مَا هَذَا الْحَبْلُ؟" قَالُوا: فُلانَةٌ تُصَلِّي، فَإِذَا خَشِيَتْ أَنْ تُغْلَبَ أَخَذَتْ بِهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لِتُصَلِّي مَا عَقَلَتْهُ، فَإِذَا غُلِبَتْ فَلْتَنَمْ" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں دو ستونوں کے درمیان بندھی ہوئی رسی کے پاس سے گزرے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”یہ رسی کیوں ہے؟“ لوگوں نے عرض کی: فلاں خاتون نماز ادا کرتی ہے، اسے یہ اندیشہ ہوتا ہے، اسے نیند آ رہی ہے، تو اسے پکڑ لیتی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسے اس وقت تک نماز ادا کرنی چاہیے جب تک وہ جاگ رہی ہو اور جب نیند آنے لگے، تو اسے سو جانا چاہیے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2587]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1150، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 784،وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1180، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2492، 2493، 2587، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 6998، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1642، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 1308، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1312، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1371، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4815، 4822، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12168» «رقم طبعة با وزير 2578»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق - انظر (2483). تنبيه!! رقم (2483) = (2492) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
حدیث نمبر: 32
وَأَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى حَبْلا مَمْدُودًا بَيْنَ سَارِيَتَيْنِ , فَقَالَ:" مَا هَذَا الْحَبْلُ؟" فَقَالُوا: لِفُلانَةَ تُصَلِّي , فَإِذَا غُلِبَتْ تَعَلَّقَتْ بِهِ , فَقَالَ:" لا تَفْعَلْ , تُصَلِّي مَا عَقَلَتْ , فَإِذَا غُلِبَتْ فَلْتَنَمْ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو ستونوں کے درمیان ایک رسی لٹکی ہوئی دیکھی تو پوچھا: ”یہ رسی کیسی ہے؟“ لوگوں نے کہا: یہ فلاں عورت نے نماز کے لیے لٹکائی ہوئی ہے جب (قیام میں تھک جاتی ہیں) تو اس سے سہارا لیتی ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایسا نہ کرو جب تک ہوش وحواس قائم رہیں نماز پڑھو جب نیند کا غلبہ ہو جائے تو جا کر سو جاؤ۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/ما جاء في الجمع بين الصلاتين في المطر/حدیث: 32]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، التهجد، باب ما يكره من التشديد في العبادة، رقم: 1150، صحیح مسلم، المساجد ومواضع الصلاة باب امر من نعس في صلاته الخ، رقم: 784»
حدیث نمبر: 4746
وَأَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، أنا أَبُو طَاهِرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْمُحَمَّدَآبَاذِيُّ، أنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ السَّعْدِيُّ، أنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أنا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ الْمَسْجِدَ فَرَأَى حَبْلًا مَمْدُودًا بَيْنَ سَارِيَتَيْنِ فَقَالَ:" مَا هَذَا الْحَبْلُ؟" قَالُوا: لِفُلَانَةَ، تُصَلِّي فَإِذَا غُلِبَتْ تَعَلَّقَتْ بِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لِتُصَلِّي مَا عَقِلَتْ، فَإِذَا خَشِيَتْ أَنْ تُغْلَبَ فَلْتَنَمْ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں داخل ہوئے تو دیکھا کہ ایک رسی دو ستونوں کے درمیان بندھی ہوئی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”یہ رسی کس کی ہے؟“ لوگوں نے کہا: یہ فلاں عورت کی ہے وہ اس کے ساتھ نماز پڑھتی ہیں، جب اس پر نیند غالب آ جاتی ہے تو اس کے ساتھ لٹک جاتی ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تک وہ بیدار رہے نماز پڑھے، جب نیند کے غلبہ کا خطرہ ہو تو سو جائے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4746]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم برقم 4739»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 3786
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ، حَدَّثَنَا قُدَامَةُ بْنُ شِهَابٍ ، حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْتًا - أَوْ مَكَانًا - فَرَأَى حَبْلًا مَمْدُودًا، فَقَالَ: مَا هَذَا؟ قَالُوا: فُلَانَةُ تُصَلِّي، فَإِذَا أَعْيَتْ أَخَذَتْهُ، فَقَالَ: لِتُصَلِّ، فَإِذَا أَعْيَتْ فَلْتَنَمْ أَوْ لِتَقْعُدْ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کسی گھر یا جگہ میں داخل ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک تنی ہوئی رسی دیکھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”یہ کیا ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا کہ فلاں خاتون نماز پڑھتی ہیں اور جب وہ تھک جاتی ہیں تو اس (رسی) کو تھام لیتی ہیں، اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسے چاہیے کہ (ہشاش بشاش رہ کر) نماز پڑھے، پھر جب وہ تھک جائے تو اسے سو جانا چاہیے یا بیٹھ جانا چاہیے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3786]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: رجاله ثقات ولكن الحديث صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1099، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 784، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1643، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1312، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1371، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12708، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6989، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1180، 1181، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8885، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2493، 2587، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6559، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3432، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3774»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1099، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 784، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1643، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1312، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1371، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12708، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6989، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1180، 1181، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8885، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2493، 2587، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6559، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3432، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3774»
الحكم على الحديث:
رجاله ثقات ولكن الحديث صحيح