🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
181. حَدِيثُ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
میمونہ کی مرویات کا بیان۔
اطراف الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 7081 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 7081
مسند احمد: 26810، 26834
مسند الحمیدی: 312
الفتح الربانی: 954
المعجم الکبیر للطبرانی: 20394
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7081
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مَنْبُوذٍ ، عَنْ أُمِّهِ ، قَالَتْ: كُنْتُ عِنْدَ مَيْمُونَةَ ، فَدَخَلَ عَلَيْهَا ابْنُ عَبَّاسٍ ، فَقَالَتْ: أَيْ بُنَيَّ، مَا لِي أَرَاكَ شَعِثًا رَأْسُكَ؟ قَالَ: أُمُّ عَمَّارٍ مُرَجِّلَتِي حَائِضٌ، قَالَتْ: أَيْ بُنَيَّ وَأَيْنَ الْحَيْضَةُ مِنَ الْيَدِ؟ قَدْ كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدْخُلُ عَلَى إِحْدَانَا وَهِيَ حَائِضٌ فَيَضَعُ رَأْسَهُ فِي حَجْرِهَا وَهِيَ حَائِضٌ، وَتَأْتِيهِ إِحْدَانَا بِخُمْرَتِهِ فَتَبْسُطُهَا وَهِيَ حَائِضٌ، أَيْ بُنَيَّ أَيْنَ الْحَيْضَةُ مِنَ الْيَدِ.؟
منبوذ کی والدہ (رحمہا اللہ) سے روایت ہے کہ میں سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر تھی کہ ان کے پاس سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما تشریف لائے، تو سیدہ رضی اللہ عنہا نے دریافت فرمایا: ”اے میرے پیارے بیٹے! کیا بات ہے کہ میں تمہارے سر کے بال بکھرے ہوئے اور پراگندہ دیکھ رہی ہوں؟“ انہوں نے جواب دیا: ”ام عمار (رحمہا اللہ) جو میری کنگھی کرتی ہیں، وہ حیض کی حالت میں ہیں“، اس پر سیدہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”اے میرے بیٹے! ہاتھ کا حیض سے کیا تعلق؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم میں سے کسی کے پاس تشریف لاتے جبکہ وہ حیض سے ہوتی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا سرِ مبارک اس کی گود میں رکھ دیتے تھے، اور ہم میں سے کوئی خاتون حیض کی حالت میں ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی جائے نماز لاتی اور اسے بچھا دیتی تھی، اے میرے بیٹے! بھلا ہاتھ کا حیض سے کیا لینا دینا؟“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث ميمونة زوج النبي صلى الله عليه وسلم/حدیث: 7081]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده جيد .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح المرفوع منه فقط»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 273، وأخرجه مسند أحمد برقم: 26270، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 768، 1011، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 299، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1447، 1592، 1683، 1826، 8830، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7045»

الحكم على الحديث:
إسناده جيد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 26810
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مَنْبُوذٍ ، عَنْ أُمِّهِ ، قَالَتْ: كُنْتُ عِنْدَ مَيْمُونَةَ ، فَأَتَاهَا ابْنُ عَبَّاسٍ، فَقَالَتْ: يَا بُنَيَّ، مَا لَكَ شَعِثًا رَأْسُكَ؟ قَالَ: أُمُّ عَمَّارٍ مُرَجِّلَتِي حَائِضٌ , قَالَتْ: أَيْ بُنَيَّ، وَأَيْنَ الْحَيْضَةُ مِنَ الْيَدِ؟! كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَدْخُلُ عَلَى إِحْدَانَا وَهِيَ حَائِضٌ، فَيَضَعُ رَأْسَهُ فِي حِجْرِهَا، فَيَقْرَأُ الْقُرْآنَ وَهِيَ حَائِضٌ، ثُمَّ تَقُومُ إِحْدَانَا بِخُمْرَتِهِ، فَتَضَعُهَا فِي الْمَسْجِدِ وَهِيَ حَائِضٌ" ، أَيْ بُنَيَّ , وَأَيْنَ الْحَيْضَةُ مِنَ الْيَدِ؟!.
حضرت میمونہ کے پاس ایک مرتبہ ان کے بھانجے حضرت ابن عباس آئے وہ کہنے لگیں بیٹا کیا بات ہے کہ تمہارے بال بکھرے ہوئے نظر آرہے ہیں؟ انہوں نے بتایا کہ مجھے کنگھی کرنیوالی ام عمار ایام سے ہے حضرت میمونہ نے فرمایا بیٹا ایام کا ہاتھوں سے کیا تعلق نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہم میں سے کسی کے پاس تشریف لاتے اور وہ ایام سے ہوتی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس کی گود میں اپنا سر رکھ کر جبکہ وہ ایام سے ہوتی تھی قرآن کریم کی تلاوت فرماتے تھے پھر وہ کھڑی ہو کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے چٹائی بچھاتی اور اسی حال میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز پڑھنے کی جگہ اسے رکھ دیتی تھی بیٹا ایام کا ہاتھوں سے کیا تعلق؟ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 26810]

الحكم على الحديث:
مرفوعه صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لجهالة أم منبوذ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 26834
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ , وَابْنُ بَكْرٍ , قَالَا: أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مَنْبُوذٌ ، أَنَّ أُمَّهُ أَخْبَرَتْهُ , أَنَّهَا بَيْنَا هِيَ جَالِسَةٌ عِنْدَ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , إِذْ دَخَلَ عَلَيْهَا ابْنُ عَبَّاسٍ، فَقَالَتْ: مَا لَكَ شَعِثًا؟ قَالَ: أُمُّ عَمَّارٍ مُرَجِّلَتِي حَائِضٌ، فَقَالَتْ: أَيْ بُنَيَّ، وَأَيْنَ الْحَيْضَةُ مِنَ الْيَدِ؟! لَقَدْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَدْخُلُ عَلَى إِحْدَانَا وَهِيَ مُتَّكِئَةٌ حَائِضٌ، قَدْ عَلِمَ أَنَّهَا حَائِضٌ، فَيَتَّكِئُ عَلَيْهَا، فَيَتْلُو الْقُرْآنَ، وَهُوَ مُتَّكِئٌ عَلَيْهَا أَوْ يَدْخُلُ عَلَيْهَا قَاعِدَةً، وَهِيَ حَائِضٌ، فَيَتَّكِئُ فِي حِجْرِهَا، فَيَتْلُو الْقُرْآنَ فِي حِجْرِهَا , وَتَقُومُ وَهِيَ حَائِضٌ، فَتَبْسُطُ لَهُ الْخُمْرَةَ فِي مُصَلَّاهُ، وقَالَ ابْنُ بَكْرٍ: خُمْرَتَهُ , فَيُصَلِّي عَلَيْهَا فِي بَيْتِي ، أَيْ بُنَيَّ، وَأَيْنَ الْحَيْضَةُ مِنَ الْيَدِ؟.
حضرت میمونہ کے پاس ایک مرتبہ ان کے بھانجے حضرت ابن عباس آئے وہ کہنے لگیں بیٹا کیا بات ہے کہ تمہارے بال بکھرے ہوئے نظر آرہے ہیں؟ انہوں نے بتایا کہ مجھے کنگھی کرنیوالی ام عمار ایام سے ہے حضرت میمونہ نے فرمایا بیٹا ایام کا ہاتھوں سے کیا تعلق نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہم میں سے کسی کے پاس تشریف لاتے اور وہ ایام سے ہوتی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس کی گود میں اپنا سر رکھ کر جبکہ وہ ایام سے ہوتی تھی قرآن کریم کی تلاوت فرماتے تھے پھر وہ کھڑی ہو کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے چٹائی بچھاتی اور اسی حال میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز پڑھنے کی جگہ اسے رکھ دیتی تھی بیٹا ایام کا ہاتھوں سے کیا تعلق؟ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 26834]

الحكم على الحديث:
مرفوعه صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لجهالة أم منبوذ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 312
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا مَنْبُوذٌ الْمَكِّيُّ ، عَنْ أُمِّهِ قَالَتْ: كُنَّا عِنْدَ مَيْمُونَةَ ، فَدَخَلَ عَلَيْهَا ابْنُ عَبَّاسٍ، فَقَالَتْ: أَيْ بُنَيَّ , مَالِي أَرَاكَ شَعِثًا رَأْسُكَ؟ قَالَ: إِنَّ مُرَجِّلَتِي أُمَّ عَمَّارٍ حَائِضٌ، فَقَالَتْ: أَيْ بُنَيَّ , وَأَيْنَ الْحِيْضَةُ مِنَ الْيَدَيْنِ؟" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيَضَعُ رَأْسَهُ فِي حِجْرِ إِحْدَانَا وَهِيَ حَائِضٌ، ثُمَّ يَتْلُو الْقُرْآنَ، وَإِنْ كَانَتْ إِحْدَانَا لَتَقُومُ إِلَيْهِ بِخُمْرَتِهِ، فَتَبْسُطُهَا لَهُ وَهِيَ حَائِضٌ، فَيُصَلِّي عَلَيْهَا" , أَيْ بُنَيَّ! فأَينَ الْحَيْضَةُ مِنَ الْيَدِ؟ .
منبود مکی اپنی والدہ کا بیان نقل کرتے ہیں: ہم لوگ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے پاس موجود تھے، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ان کے ہاں تشریف لائے، سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: میرے بیٹے! کیا وجہ ہے کہ میں دیکھ رہی ہوں کہ تمہارے بال بکھرے ہوئے ہیں، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے عرض کیا: میرے بال سنوارنے والی ام عمار حیض کی حالت میں ہے تو سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اے میرے بیٹے! حیض کا ہاتھوں سے کیا واسطہ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنا سر مبارک ہم (ازواج) میں سے کسی ایک کی گود میں رکھ دیتے تھے وہ خاتون اس وقت حیض کی حالت میں ہوتی تھی، لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تلاوت کر لیا کرتے تھے اور ہم میں سے کوئی ایک اپنی چادر لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے بچھا دیتی تھی، حالانکہ وہ خاتون اس وقت حیض کی حالت میں ہوتی تھی، لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس چادر پر نماز ادا کر لیتے تھے۔ اے میرے بیٹے! حیض کا ہاتھ کے ساتھ کیا واسطہ؟ [مسند الحميدي/حدیث: 312]
تخریج الحدیث: «‏‏‏‏إسناده صحيح أخرجه البخاري فى ”الحيض“ برقم: 333، 379،381، 517، 518، ومسلم فى“الصلاة“ 513،وابن خزيمة فى ”صحيحه“، برقم: 768، وابن حبان فى“صحيحه“، برقم: 2329، والنسائي فى ”المجتبى“ برقم:739، والنسائي فى ”الكبرى“، برقم: 263 برقم: 819، وأبو داود فى ”سننه“، برقم: 369، برقم: 656، والدارمي فى ”مسنده“، برقم: 1413، وابن ماجه فى ”سننه“، برقم: 653، وأحمد فى ”مسنده“، برقم: 27446، والطيالسي فى ”مسنده“، برقم: 1731، وأبو يعلى فى ”مسنده“، برقم: 7081»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 954
عَنْ مَنْبُوذٍ عَنْ أُمِّهِ قَالَتْ: كُنْتُ عِنْدَ مَيْمُونَةَ فَأَتَاهَا ابْنُ عَبَّاسٍ، فَقَالَتْ: يَا بُنَيَّ! مَا لَكَ شَعِثًا رَأْسُكَ؟ قَالَ: أُمُّ عَمَّارٍ مُرَجِّلَتِي حَائِضٌ، قَالَتْ: أَيْ بُنَيَّ! وَأَيْنَ الْحَيْضَةُ مِنَ الْيَدِ؟ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَدْخُلُ عَلَى إِحْدَانَا وَهِيَ حَائِضٌ فَيَضَعُ رَأْسَهُ فِي حِجْرِهَا فَيَقْرَأُ الْقُرْآنَ وَهِيَ حَائِضٌ، ثُمَّ تَقُومُ إِحْدَانَا بِخُمْرَتِهِ فَتَضَعُهَا فِي الْمَسْجِدِ وَهِيَ حَائِضٌ، أَيْ بُنَيَّ! وَأَيْنَ الْحَيْضَةُ مِنَ الْيَدِ؟
ام منبوذ کہتی ہیں: میں سیدہ میمونہؓ کے پاس تھی، سیدنا ابن عباسؓ ان کے پاس آئے، انھوں نے ان سے پوچھا: میرے بیٹے! کیا وجہ ہے کہ تیرا سر پراگندہ ہے؟ انھوں نے کہا: ام عمار میرے سر کی کنگھی کرتی تھیں اور وہ آج کل حائضہ ہیں۔ سیدہ نے کہا: اے میرے بیٹے! حیض کا ہاتھ سے کیا تعلق ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم میں سے کسی کے پاس آتے، جبکہ وہ حائضہ ہوتی، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کی گود میں سر رکھ کر قرآن مجید کی تلاوت کرتے تھے، اسی طرح وہ کھڑی ہوتی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چٹائی آپ کے لیے مسجد میں بچھاتی، جبکہ وہ حائضہ ہوتی، میرے بیٹے! حیض کا ہاتھ سے کیا تعلق ہے؟ [الفتح الربانی/كتاب الحيض والإستحاضة والنفاس/حدیث: 954]
تخریج الحدیث: «مرفوعه صحيح لغيره، وھذا اسناد ضعيف لجھالة ام منبوذ۔ أخرجه النسائي: 1/ 147، 192، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26810 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27346»

الحكم على الحديث:
مرفوعه صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20394
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا الْحُمَيْدِيُّ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنِي مَنْبُوذٌ الْمَكِّيُّ ، عَنْ أُمِّهِ ، قَالَتْ: كُنْتُ عِنْدَ مَيْمُونَةَ فَدَخَلَ عَلَيْهَا ابْنُ عَبَّاسٍ فَقَالَتْ: أَيْ بُنَيَّ مَا لِي أَرَاكَ شَعِثًا رَأْسُكَ؟ فَقَالَ: إِنَّ مُرَجِّلَتِي أُمَّ عَمَّارٍ حَائِضٌ، فَقَالَتْ: أَيْ بُنَيَّ، وَأَيْنَ الْحَيْضَةُ مِنَ الْيَدِ "؟ إِنْ كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيَضَعُ رَأْسَهُ فِي حِجْرِ إِحْدَانَا وَهِيَ حَائِضٌ فَيُصَلِّي عَلَيْهَا، أَيْ بُنَيَّ، أَيْنَ الْحَيْضَةُ مِنَ الْيَدِ؟..
سقط من طبعة مكتبة ابن تيمية والنسخة الخطية: (ثم يتلو القرآن، وإن كانت إحدانا لتقوم إليه بخمرته فتبسطها له وهي حائض) وهي زيادة مثبتة في مسند الحميدي ويقتضيها السياق، والله أعلم.
منبوذ مکی کی والدہ بیان کرتی ہیں: میں سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے پاس تھی کہ ابن عباس رضی اللہ عنہما ان کے پاس آئے، تو انہوں نے فرمایا: بیٹے! کیا بات ہے، میں تمہارا سر پراگندہ دیکھ رہی ہوں؟ انہوں نے کہا: میری بال سنوارنے والی ام عمار حائضہ ہے۔ انہوں نے فرمایا: بیٹے! حیض کا ہاتھ سے کیا تعلق، جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم میں سے کسی کی گود میں سر رکھ دیتے جبکہ وہ حیض کی حالت میں ہوتی اور اس پر نماز پڑھتے۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20394]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 14، حدیث 23»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 333، 381، 379، 517، 518، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 513، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 149، 195، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 768، 1007، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2329، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 272 / 1، 383 / 1، 737 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 263، 819، وأبو داود فى «سننه» برقم: 369، 656، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1413، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 653، 958، 1028، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3341، 4186، 4261، 5307، 5306، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27446، 27447، 27448، 27449، 27450، 27452، 27453، 27476، 27493، 27491، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1731، والحميدي فى «مسنده» برقم: 315، 312، 313، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7081، 7090، 7095، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 1249، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 2128، 2969، 4043، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2663، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1، 2، 4، 5، 6، 9، 10، 7، 22، 51، 52، 53، 54»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں