🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
62. مَنِ اسْمُهُ سَعِيدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام سعید ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 3613 (کل: 18 مقامات، 11 کتب)
المعجم الاوسط: 3613، 3614
سنن ابن ماجہ: 2876
معجم صغیر للطبرانی : 511
مسند احمد: 10557، 22233، 22270
مصنف ابن ابی شیبہ: 35801
سنن دارقطنی: 4195، 4835
الفتح الربانی: 5165، 9434
السنن الكبرى للبيهقي: 19770، 19771
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17960
المعجم الکبیر للطبرانی: 7520
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4807، 7917
11 تا 18
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9434
حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ثَنَا شَرِيكٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدٍ الْوَاسِطِيِّ عَنْ أَبِي طَيْبَةَ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الْمِقَةَ مِنَ اللَّهِ قَالَ شَرِيكٌ هِيَ الْمَحَبَّةُ وَالصَّيْتُ مِنَ السَّمَاءِ فَإِذَا أَحَبَّ اللَّهُ عَبْدًا قَالَ لِجِبْرِيلَ إِنِّي أُحِبُّ فُلَانًا فَيُنَادِي جِبْرِيلُ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَمِقُ يَعْنِي يُحِبُّ فُلَانًا فَأَحِبُّوهُ أَرَى شَرِيكًا قَدْ قَالَ فَيَنْزِلُ لَهُ الْمَحَبَّةُ فِي الْأَرْضِ وَإِذَا أَبْغَضَ عَبْدًا قَالَ لِجِبْرِيلَ إِنِّي أُبْغِضُ فُلَانًا فَأَبْغِضْهُ قَالَ فَيُنَادِي جِبْرِيلُ إِنَّ رَبَّكُمْ يُبْغِضُ فُلَانًا فَأَبْغِضُوهُ قَالَ أَرَى شَرِيكًا قَدْ قَالَ فَيَجْرِي لَهُ الْبُغْضُ فِي الْأَرْضِ
۔ سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک محبت اور شہرت اللہ تعالیٰ کی طرف سے آسمان سے آتی ہے، اس کی تفصیل یہ ہے کہ جب اللہ تعالیٰ کسی آدمی سے محبت کرتا ہے تو وہ جبریل علیہ السلام سے کہتا ہے: میں فلاں آدمی سے محبت کرتا ہے، پس جبریل علیہ السلام اعلان کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ فلاں آدمی سے محبت کرتا ہے، لہٰذا تم سب اس سے محبت کرو، پھر زمین میں بھی اس کی محبت اتر آتی ہے، اسی طرح جب اللہ تعالیٰ کسی آدمی سے بغض رکھتا ہے تو وہ جبریل علیہ السلام سے کہتا ہے: بیشک میں فلاں آدمی سے بغض رکھتا ہوں، پس تو بھی اس سے بغض رکھ، پھر جبریل علیہ السلام اعلان کرتے ہیں کہ بیشک تمہارا ربّ فلاں آدمی سے بغض رکھتا ہے، لہٰذا تم بھی اس سے بغض رکھو، پھر زمین میں بھی اس کے لیے بغض اتار دیا جاتا ہے۔ [الفتح الربانی/مسائل المحبة والصحبة/حدیث: 9434]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22270 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22626»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19770
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّيُّ، ثنا مُسَدَّدُ، ثنا حُصَيْنُ بْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ، ح، وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْقَاضِي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أنبأ سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ أَدْخَلَ فَرَسًا بَيْنَ فَرَسَيْنِ، وَقَدْ أَمِنَ أَنْ يَسْبِقَ، فَهُوَ قِمَارٌ، وَمَنْ أَدْخَلَ فَرَسًا بَيْنَ فَرَسَيْنِ، وَهُوَ لَا يَأْمَنُ أَنْ يَسْبِقَ، فَلَيْسَ بِقِمَارٍ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص دو گھوڑوں کے درمیان ایسا گھوڑا داخل کر دے جس کے ہارنے کے متعلق مکمل بے خوف ہو تو یہ جوا ہے اور جس نے دو گھوڑوں کے درمیان ایسا گھوڑا داخل کر دیا جس کے ہارنے کے متعلق وہ بے خوف نہیں ہے تو یہ جوا نہیں ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السبق والرمي/حدیث: 19770]
تخریج الحدیث: «منكر۔ كتاب الام 5/ 342»

الحكم على الحديث:
منكر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19771
وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَالِينِيُّ، أنبأ أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ الْحَافِظُ، أنبأ الْقَاسِمُ بْنُ اللَّيْثِ الرَّسْعَنِيُّ، وَعُمَرُ بْنُ سِنَانٍ، وَابْنُ دُحَيْمٍ، قَالُوا: ثنا هِشَامُ بْنُ ⦗٣٥⦘ عَمَّارٍ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، ثنا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ أَدْخَلَ فَرَسًا بَيْنَ فَرَسَيْنِ، وَهُوَ لَا يَخَافُ أَنْ يُسْبَقَ، فَهُوَ قِمَارٌ، وَمَنْ أَدْخَلَ فَرَسًا بَيْنَ فَرَسَيْنِ، وَهُوَ يَخَافُ أَنْ يُسْبَقَ فَلَيْسَ بِقِمَارٍ". تَفَرَّدَ بِهِ سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ، وَسَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، وَقَدْ أَخْرَجَهُمَا أَبُو دَاوُدَ فِي كِتَابِ السُّنَنِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے دو گھوڑوں کے درمیان ایسا گھوڑا داخل کر دیا جس کے جیتنے کا اس کو یقین ہے تو یہ جوا ہے، اور جس نے دو گھوڑوں کے درمیان تیسرا گھوڑا بھی شامل کر دیا اور اس کی ہار کا بھی خوف ہے تو یہ جوا نہیں۔“
اسے زہری سے صرف سفیان بن حسین اور سعید بن بشیر نے روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السبق والرمي/حدیث: 19771]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ تقدم قبله»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17960
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الْمِقَةَ مِنَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - قَالَ شَرِيكٌ: هِيَ الْمَحَبَّةُ - وَالصِّيتُ مِنَ السَّمَاءِ، فَإِذَا أَحَبَّ اللَّهُ عَبْدًا قَالَ لِجِبْرِيلَ: إِنِّي أُحِبُّ فُلَانًا فَأَحِبُّوهُ [ فَيُنَادِي جِبْرِيلُ:" إِنَّ اللَّهَ يَمِقُ" يَعْنِي: يُحِبُّ" فُلَانًا فَأَحِبُّوهُ"". قَالَ:" فَتَنْزِلُ لَهُ الْمَحَبَّةُ فِي الْأَرْضِ، وَإِذَا أَبْغَضَ عَبْدًا قَالَ لِجِبْرِيلَ: إِنِّي أُبْغِضُ فُلَانًا فَأَبْغِضُوهُ". قَالَ:" فَيُنَادِي جِبْرِيلُ: إِنْ رَبَّكُمْ يُبْغِضُ فُلَانًا فَأَبْغِضُوهُ". قَالَ: فَيَجْرِي لَهُ الْبُغْضُ فِي الْأَرْضِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا. قُلْتُ: قَدْ عَزَاهُ صَاحِبُ الْأَطْرَافِ، قُلْتُ: لَمْ أَجِدْهُ فِي الْأَطْرَافِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مقۃ، اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتی ہے۔ (شریک نامی راوی کہتے ہیں: اس سے مراد محبت ہے) اور ذکر آسمان سے آتا ہے جب اللہ تعالیٰ کسی بندے سے محبت کرتا ہے تو وہ جبرائیل سے فرماتا ہے: میں فلاں سے محبت کرتا ہوں، تو وہ اعلان کرتے ہیں: اللہ تعالیٰ فلاں شخص سے محبت کرتا ہے تو (اے فرشتو!) تم بھی اس سے محبت کرو! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: پھر وہ محبت زمین میں نازل ہو جاتی ہے اور جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کو ناپسند کرتا ہے تو وہ جبرائیل سے فرماتا ہے: میں فلاں شخص کو ناپسند کرتا ہوں، تم بھی اسے ناپسند کرو: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو سیدنا جبرائیل اعلان کرتے ہیں: تمہارا پروردگار فلاں شخص کو ناپسند کرتا ہے، تو تم بھی اسے ناپسند کرو: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو اس شخص کے لیے زمین میں ناپسندیدگی جاری کر دی جاتی ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: میں نے
یہ روایت ”اطراف“ میں نہیں پائی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17960]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (259/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21767، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7551»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7520
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، وَعُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ ، قَالَا: ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدٍ الْأَنْصَارِيِّ ، عَنْ أَبِي ظَبْيَةَ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: الْمِقَةُ مِنَ اللهِ، وَالصِّيتُ فِي السَّمَاءِ، فَإِذَا أَحَبَّ اللهُ عَبْدًا قَالَ: يَا جِبْرِيلُ، إِنَّ رَبَّكَ يُحِبُّ فُلَانًا فَأَحِبَّهُ، قَالَ: فَيُنَادِي جِبْرِيلُ فِي السَّمَاءِ إِنَّ رَبَّكُمْ يُحِبُّ فُلَانًا فَأَحِبُّوهُ قَالَ: فَيُنْزِلُ لَهُ الْمِقَةَ عَلَى أَهْلِ الْأَرْضِ.
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”محبت اللہ کی طرف سے ہے، اور شہرت آسمان میں طے کی جاتی ہے، جب اللہ کسی بندے سے محبت کرتا ہے تو فرماتا ہے: اے جبریل! تیرا رب فلاں سے محبت کرتا ہے، تو بھی اس سے محبت کر۔ چنانچہ جبریل آسمان میں یہ اعلان کرتے ہیں: تمہارا رب فلاں سے محبت کرتا ہے، تم بھی اس سے محبت کرو۔ پھر زمین والوں کے دلوں میں اس کی محبت ڈال دی جاتی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7520]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 120، حدیث 7551»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 22663، 22701، 22702، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3614، 6582»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3614
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سَيَّارٍ الْوَاسِطِيُّ قَالَ: نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: نَا شَرِيكٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدٍ الْأَنْصَارِيِّ ، عَنْ أَبِي ظَبْيَةَ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْمِقَةُ مِنَ اللهِ، وَالصِّيتُ فِي السَّمَاءِ، فَإِذَا أَحَبَّ اللهُ عَبْدًا نَادَى جِبْرِيلُ: إِنَّ رَبَّكُمْ يُحِبُّ فُلَانًا فَأَحِبُّوهُ فَتُوضَعُ لَهُ الْمِقَةُ فِي الْأَرْضِ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: شَرِيكٌ .
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”محبت اللہ کی طرف سے ہوتی ہے اور شہرت و چرچا آسمان میں ہوتا ہے، چنانچہ جب اللہ تعالیٰ کسی بندے سے محبت کرتا ہے تو جبریل علیہ السلام پکار کر کہتے ہیں: تمہارا رب فلاں سے محبت کرتا ہے، لہٰذا تم بھی اس سے محبت کرو، پھر اس کے لیے زمین میں محبت رکھ دی جاتی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں شریک منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب السين/حدیث: 3614]
تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 22663، 22701، 22702، والطبراني فى «الكبير» برقم: 7551، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6582»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4807
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا يَزِيدُ ، أَبَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أَدْخَلَ فَرَسًا بَيْنَ فَرَسَيْنِ وَهُوَ لَا يَأْمَنُ أَنْ يُسْبَقَ فَلَيْسَ بِقِمَارٍ، وَمَنْ أَدْخَلَ فَرَسًا بَيْنَ فَرَسَيْنِ وَقَدْ أَمِنَ أَنْ يُسْبَقَ فَهُوَ قِمَارٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے (مقابلے کے) دو گھوڑوں کے درمیان ایک تیسرا گھوڑا اس صورت میں شامل کیا کہ اسے (اپنے گھوڑے کے) مغلوب ہونے یا پیچھے رہ جانے کا اندیشہ ہو، تو یہ جواء نہیں ہے؛ لیکن جس نے دو گھوڑوں کے درمیان ایسا گھوڑا داخل کیا جس کے بارے میں اسے پورا اطمینان ہو کہ وہ مغلوب نہیں ہوگا (بلکہ یقینی طور پر جیت جائے گا)، تو یہ جواء ہے۔“ اسے امام احمد بن منیع نے روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب السبق والرمي/حدیث: 4807]
تخریج الحدیث: «سفيان شيخ يزيد بن هارون هنا هو سفيان بن حسين: ثقة في غير الزهري باتفاقهم (التقريب، من الحفظ)؛ وأخرجه أبو داود (٢٥٧٩) وابن ماجه من طريقه»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 2579، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2876، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10179، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 6، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 19453، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 3982»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لضعف سفيان بن حسين في الزهري
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7917
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " (الْمِقَةُ) مِنَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَالصَّيْتُ فِي السَّمَاءِ، فَإِذَا أَحَبَّ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - عَبْدًا قَالَ: يَا جِبْرِيلُ، إِنَّ رَبِّكَ يُحِبُّ فُلَانًا فَأَحِبَّهُ. فَيُنَادِي جِبْرِيلُ فِي السَّمَاءِ: إِنَّ رَبَّكُمْ يُحِبُّ فُلَانًا فَأَحِبُّوهُ. قَالَ: فَتَتَنَزَّلُ الْمِقَةُ عَلَى أَهْلِ الْأَرْضِ ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ .
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «الْمِقَةُ» ”دلی محبت و مقبولیت“ اللہ عزوجل کی جانب سے عطا ہوتی ہے اور نیک نامی کا تذکرہ آسمانوں میں ہوتا ہے، چنانچہ جب اللہ عزوجل کسی بندے سے محبت فرماتا ہے تو ارشاد فرماتا ہے: اے جبرئیل! یقیناً تمہارا رب فلاں شخص سے محبت فرماتا ہے، لہٰذا تم بھی اس سے محبت کرو۔ پس سیدنا جبرئیل علیہ السلام آسمانوں میں یہ منادی کرتے ہیں کہ تمہارا رب فلاں شخص سے محبت فرماتا ہے، پس تم سب بھی اس سے محبت کرو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر زمین والوں کے دلوں میں بھی اس بندے کے لیے محبت و مقبولیت اتار دی جاتی ہے“۔ اس حدیث کو امام ابوبکر بن ابی شیبہ اور امام ابویعلیٰ موصلی نے روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب صفة الجنة/حدیث: 7917]
تخریج الحدیث: «ابن أبي شيبة عن شريك عن محمد بن سعد الواسطي عن أبي ظبية عن أبي أمامة (مسند أحمد 22271)؛ قال محققو المسند: صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف من أجل شريك فهو سيئ الحفظ»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 21767، وأخرجه فتح الباري برقم: 5693، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7551، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3639، 6578، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17960»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لسوء حفظ شريك، وله شاهد في الصحيحين من حديث أبي هريرة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں