الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 7413 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
المعجم الاوسط: 7413
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17704
المعجم الکبیر للطبرانی: 10355
حدیث نمبر: 7413
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ اللَّيْثِ أَبُو الصَّبَّاحِ الْهَدَادِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ الرُّومِيُّ ، ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ سَعِيدٍ أَبُو مُسْلِمٍ، قَائِدُ الْأَعْمَشِ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: I " سُعِّرَتِ النَّارُ، وَأُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ يَا أَهْلَ الْحُجُرَاتِ، لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ لَضَحِكْتُمْ قَلِيلًا وَلَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا أَبُو مُسْلِمٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: ابْنُ الرُّومِيِّ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا أَبُو مُسْلِمٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: ابْنُ الرُّومِيِّ I ".
سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”آگ دہکا دی گئی ہے اور جنت قریب کر دی گئی ہے، اے حجروں والو! اگر تم وہ جان لو جو میں جانتا ہوں تو تم ہنستے کم اور روتے زیادہ۔“
اس حدیث کو اعمش رحمہ اللہ سے صرف ابو مسلم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں ابن الرومی رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7413]
اس حدیث کو اعمش رحمہ اللہ سے صرف ابو مسلم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں ابن الرومی رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7413]
تخریج الحدیث: «أخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 1771، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10393»
حدیث نمبر: 17704
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ: أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" سُعِّرَتِ النَّارُ، وَأُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ، يَا أَهْلَ الْحُجُرَاتِ، لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ لَضَحِكْتُمْ قَلِيلًا، وَلَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ: قَائِدُ الْأَعْمَشِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَقَالَ: يُخْطِئُ. وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جہنم کو دہکا دیا گیا ہے اور جنت کو آراستہ کر دیا گیا ہے، اے حجروں میں رہنے والو! اگر تمہیں اس چیز کا پتہ چل جائے، جس کا مجھے علم ہے، تو تم تھوڑا ہنسا کرو اور زیادہ رویا کرو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن سعید ہے، جو اعمش کو ساتھ لے کر چلتا تھا اور وہ ضعیف ہے، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے وہ کہتے ہیں: یہ غلطی کر جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں، اور اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17704]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3220) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10393)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10393، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7409»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10355
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ اللَّيْثِ أَبُو الصَّبَّاحِ الْهَدَادِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الرُّومِيُّ ، ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ سَعِيدٍ قَائِدُ الْأَعْمَشِ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: سُعِّرَتِ النَّارُ وَأُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ، يَا أَهْلَ الْحُجُرَاتِ، لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ لَضَحِكْتُمْ قَلِيلًا، وَلَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جہنم دہکا دی گئی ہے اور جنت قریب کر دی گئی ہے، اے حجروں والو! اگر تمہیں وہ معلوم ہوتا جو مجھے معلوم ہے تو تم کم ہنستے اور زیادہ روتے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10355]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 182، حدیث 10393»
«أخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 1771، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7413»
«أخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 1771، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7413»