الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
115. مَنِ اسْمُهُ مُصْعَبٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مصعب ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 9166 (کل: 24 مقامات، 11 کتب)
المعجم الاوسط: 9166
اللؤلؤ والمرجان: 129
السنن الكبرى للبيهقي: 20484
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 18689
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 8070
21 تا 24
حدیث نمبر: 16377
16377- عن أبي هريرة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: يدخل الجنة من أمتي سبعون ألفا زمرة واحدة منهم على صورة القمر.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الإيمان (217) عن حرملة بن يحيى، حدثنا عبد الله بن وهب، أخبرني حيوة، قال: حدثني أبو يونس، عن أبي هريرة، فذكر مثله.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 20484
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ قُرْقُوبٍ التَّمَّارُ بِهَمَذَانَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحُسَيْنِ، ثنا أَبُو الْيَمَانِ، أنبأ شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، ⦗٢٣٦⦘ حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي زُمْرَةٌ هِيَ سَبْعُونَ أَلْفًا تُضِيءُ وُجُوهُهُمْ إِضَاءَةَ الْقَمَرِ"، فَقَامَ عُكَّاشَةُ بْنُ مِحْصَنٍ الْأَسَدِيُّ يَرْفَعُ نَمِرَةً عَلَيْهِ، فَقَالَ: ادْعُ لِي يَا رَسُولَ اللهِ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ، فَقَالَ:" اللهُمَّ اجْعَلْهُ مِنْهُمْ"، ثُمَّ قَامَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، ادْعُ اللهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سَبَقَكَ بِهَا عُكَّاشَةُ". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي الْيَمَانِ، وَأَخْرَجَاهُ مِنْ حَدِيثِ يُونُسَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کے ستر ہزار آدمی جنت میں داخل ہوں گے۔ ان کے چہرے چاند کی طرح چمک رہے ہوں گے۔“ عکاشہ بن محصن اسدی رضی اللہ عنہ اپنی چادر سنبھالتے ہوئے بولے: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے لیے دعا فرمائیں اللہ مجھے ان میں سے کر دے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! تو اس کو ان میں سے کر دے۔“ پھر ایک انصاری رضی اللہ عنہ کھڑا ہوا۔ اس نے بھی کہا: دعا کریں اللہ مجھے بھی ان میں سے کر دے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عکاشہ سبقت لے گیا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب آداب القاضي/حدیث: 20484]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 18689
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ [ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ ] قَالَ: سَأَلْتُ رَبِّي - عَزَّ وَجَلَّ - فَوَعَدَنِي أَنْ يَدْخُلَ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي سَبْعُونَ أَلْفًا عَلَى صُورَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ، فَاسْتَزَدْتُهُ فَزَادَنِي مَعَ كُلِّ أَلْفٍ سَبْعِينَ أَلْفًا، فَقُلْتُ: أَيْ رَبِّ، إِنْ لَمْ يَكُنْ هَؤُلَاءِ مُهَاجِرَ أُمَّتِي؟ قَالَ: إِذًا أُكْمِلُهُمْ لَكَ مِنَ الْأَعْرَابِ". قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں نے اپنے پروردگار سے دعا مانگی تو اس نے میرے ساتھ یہ وعدہ کیا کہ وہ میری امت کے ستر ہزار لوگوں کو جنت میں داخل کرے گا، جو چودھویں رات کے چاند کی مانند ہوں گے، میں نے اس سے مزید کی درخواست کی، تو اس نے مجھے مزید، ہر ایک ہزار کے ساتھ ستر ہزار لوگ عطا کیے، میں نے عرض کی: اے میرے پروردگار! اگر میری امت کے مہاجرین اتنی تعداد میں نہ ہوئے؟ تو پروردگار نے فرمایا: میں دیہاتیوں کے ذریعے تمہارے لئے اس تعداد کو مکمل کر دوں گا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے صحیح میں اختصار کے ساتھ ایک روایت منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18689]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18689]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (359/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8492، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7908/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8070
«يدخل الجنة من أمتي زمرة وهم سبعون ألفا تضيء وجوههم إضاءة القمر ليلة البدر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میری امت میں سے ایک گروہ جنت میں داخل ہو گا، وہ ستر ہزار ہوں گے، ان کے چہرے چودھویں رات کے چاند کی طرح چمکیں گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8070]
”میری امت میں سے ایک گروہ جنت میں داخل ہو گا، وہ ستر ہزار ہوں گے، ان کے چہرے چودھویں رات کے چاند کی طرح چمکیں گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8070]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ق] عن أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح