الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
68. بَابُ : ذِكْرِ اخْتِلاَفِ النَّاقِلِينَ لِخَبَرِ حَفْصَةَ فِي ذَلِكَ
باب: اس باب میں حفصہ رضی الله عنہا کی حدیث کے ناقلین کے اختلاف کا ذکر۔
اطراف الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 2333 (کل: 5 مقامات، 3 کتب)
سنن دارمی: 1736
السنن الكبرى للبيهقي: 7988
حدیث نمبر: 2333
أَخْبَرَنِي الْقَاسِمُ بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ دِينَارٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ شُرَحْبِيلَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ حَفْصَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ لَمْ يُبَيِّتِ الصِّيَامَ قَبْلَ الْفَجْرِ، فَلَا صِيَامَ لَهُ".
ام المؤمنین حفصہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص طلوع فجر سے پہلے روزہ کی نیت نہ کرے تو اس کا روزہ نہ ہو گا“ ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الصيام/حدیث: 2333]
حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص طلوع فجر سے پہلے رات کے وقت روزے کی نیت نہ کرے تو اس کا روزہ نہیں ہوتا۔“ [سنن نسائي/كتاب الصيام/حدیث: 2333]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الصوم71 (2454)، سنن الترمذی/الصوم33 (730)، سنن ابن ماجہ/الصوم26 (1700)، (تحفة الأشراف: 15802)، مسند احمد 6/287، سنن الدارمی/الصوم10 (1740)، وانظر الأرقام التالیة إلی 2345 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یہ حکم فرض روزوں کے سلسلہ میں ہے یا قضاء اور کفارہ کے روزوں کے سلسلہ میں، نفلی روزے کے لیے رات میں نیت ضروری نہیں، جیسا کہ ابھی عائشہ رضی الله عنہا کی حدیث سے معلوم ہوا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف، إسناده ضعيف، ابن ماجه (1700) عبد اللّٰه بن أبى بكر لم يسمعه من سالم. وانظر الحديث الآتي (2334) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 338
حدیث نمبر: 2334
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ جَدِّي، قَالَ: حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ حَفْصَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ لَمْ يُبَيِّتِ الصِّيَامَ قَبْلَ الْفَجْرِ فَلَا صِيَامَ لَهُ".
ام المؤمنین حفصہ رضی الله عنہا کہتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے فجر سے پہلے روزہ کی نیت نہیں کی تو اس کا روزہ نہیں ہو گا“۔ [سنن نسائي/كتاب الصيام/حدیث: 2334]
حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا سے منقول ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص طلوع فجر سے قبل رات کو روزے کی نیت نہ کرے، اس کا روزہ نہیں ہوتا۔“ [سنن نسائي/كتاب الصيام/حدیث: 2334]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر ما قبلہ (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف، إسناده ضعيف، ابو داود (2454) ترمذي (730) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 338
حدیث نمبر: 2336
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْأَزْهَرِ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ حَفْصَةَ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ لَمْ يُبَيِّتِ الصِّيَامَ مِنَ اللَّيْلِ فَلَا صِيَامَ لَهُ".
ام المؤمنین حفصہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے روزہ کی نیت رات ہی میں نہ کر لی ہو تو اس کا روزہ نہیں“۔ [سنن نسائي/كتاب الصيام/حدیث: 2336]
حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا سے بیان ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص رات کے وقت روزے کی نیت نہ کرے، اس کا روزہ نہیں۔“ [سنن نسائي/كتاب الصيام/حدیث: 2336]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 2333 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف، إسناده ضعيف، ابو داود (2454) ترمذي (730) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 338
حدیث نمبر: 1736
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ شُرَحْبِيلَ، حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ حَفْصَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "مَنْ لَمْ يُبَيِّتْ الصِّيَامَ قَبْلَ الْفَجْرِ، فَلَا صِيَامَ لَهُ". قَالَ عَبْد اللَّهِ: فِي فَرْضِ الْوَاجِبِ أَقُولُ بِهِ.
ام المومنین سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص فجر سے پہلے روزے کی نیت نہ کرے اس کا روزہ نہ ہو گا۔“ امام دارمی رحمہ اللہ نے کہا: میں فرض و واجب روزے میں یہی کہتا ہوں۔ [سنن دارمي/من كتاب الصوم/حدیث: 1736]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده قوي، [مكتبه الشامله نمبر: 1740] »
اس حدیث کی سند قوی ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 2454] ، [نسائي 196/4] ، [ابن ماجه 1700] ، [دارقطني 172/2] ، [شرح السنة 1744]
اس حدیث کی سند قوی ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 2454] ، [نسائي 196/4] ، [ابن ماجه 1700] ، [دارقطني 172/2] ، [شرح السنة 1744]
وضاحت: (تشریح حدیث 1735)
فرض روزے میں طلوعِ فجر سے پہلے روزے کی دل میں نیّت کرنا ضروری ہے، امام دارمی رحمہ اللہ کا یہ ہی مسلک تھا اور یہ ہی اہلِ حدیث کا مسلک ہے، نفلی روزے میں رات کو نیّت نہ بھی کرے تو بھی روزہ درست ہوگا جیسا کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کھانا طلب کرنے اور نہ ہونے پر یہ فرمانا کہ اب میں روزہ رکھتا ہوں سے ثابت ہوتا ہے، اور روزے کی نیّت صرف دل میں کرنی ہے نویت یوما من شهر رمضان وغیرہ الفاظ لوگوں کے بنائے ہوئے ہیں کسی حدیثِ صحیح سے ثابت نہیں، اس لئے اسے ترک کر دینا چاہیے۔
(والله اعلم)۔
فرض روزے میں طلوعِ فجر سے پہلے روزے کی دل میں نیّت کرنا ضروری ہے، امام دارمی رحمہ اللہ کا یہ ہی مسلک تھا اور یہ ہی اہلِ حدیث کا مسلک ہے، نفلی روزے میں رات کو نیّت نہ بھی کرے تو بھی روزہ درست ہوگا جیسا کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کھانا طلب کرنے اور نہ ہونے پر یہ فرمانا کہ اب میں روزہ رکھتا ہوں سے ثابت ہوتا ہے، اور روزے کی نیّت صرف دل میں کرنی ہے نویت یوما من شهر رمضان وغیرہ الفاظ لوگوں کے بنائے ہوئے ہیں کسی حدیثِ صحیح سے ثابت نہیں، اس لئے اسے ترک کر دینا چاہیے۔
(والله اعلم)۔
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده قوي
حدیث نمبر: 7988
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ، ثنا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مَنْصُورٍ التَّاجِرُ إِمْلَاءً، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعِيدٍ الْبُوشَنْجِيُّ، ثنا ابْنُ بُكَيْرٍ، ثنا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، وَابْنُ وَهْبٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ حَفْصَةَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ لَمْ يُبَيِّتِ الصِّيَامَ قَبْلَ الْفَجْرِ فَلَا صِيَامَ لَهُ".
سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے فجر سے پہلے روزے کی نیت نہ کی، اس کا روزہ نہیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 7988]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مضيٰ تخريه في الحديث»
الحكم على الحديث:
صحيح