الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
457. باب لا تحل الصدقة للنبي صلى الله عليه وسلم ولا لآله ومواليه فيه حديث علي بن أبي طالب، وتقدم في المحافظة على الوضوء
نبی ﷺ، آپ کی آل اور آپ کے موالی کے لیے صدقہ حلال نہیں — اس میں سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی حدیث ہے جو (باب) «وضو کی پابندی» میں گزر چکی۔
اطراف الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 2161 (کل: 15 مقامات، 9 کتب)
شمائل ترمذی: 21
مسند احمد: 22997
المستدرک علی الصحیحین: 2213
الجامع الكامل: 767
السنن الكبرى للبيهقي: 21625
11 تا 15
حدیث نمبر: 21625
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، أنبأ مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِي، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ سَلْمَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ لَمَّا قَدِمَ الْمَدِينَةَ أَتَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَدِيَّةٍ عَلَى طَبَقٍ فَوَضَعَهَا بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقَالَ:" مَا هَذَا يَا سَلْمَانُ"؟ قَالَ: صَدَقَةٌ عَلَيْكَ وَعَلَى أَصْحَابِكَ، قَالَ:" إِنِّي لَا آكُلُ الصَّدَقَةَ"، فَرَفَعَهَا، ثُمَّ جَاءَهُ مِنَ الْغَدِ بِمِثْلِهَا، فَوَضَعَهَا بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقَالَ:" مَا هَذَا"؟ قَالَ: هَدِيَّةٌ لَكَ، قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَصْحَابِهِ:" كُلُوا"، قَالَ:" ⦗٥٤٢⦘ لِمَنْ أَنْتَ"؟، قَالَ: لِقَوْمٍ، قَالَ:" فَاطْلُبْ إِلَيْهِمْ أَنْ يُكَاتِبُوكَ"، قَالَ: فَكَاتَبُونِي عَلَى كَذَا وَكَذَا نَخْلَةً أَغْرِسُهَا لَهُمْ، وَيَقُومُ عَلَيْهَا سَلْمَانُ حَتَّى تُطْعِمَ، قَالَ: فَفَعَلُوا، قَالَ: فَجَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَغَرَسَ النَّخْلَ كُلَّهُ إِلَّا نَخْلَةً وَاحِدَةً غَرَسَهَا عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَأُطْعِمَ نَخْلُهُ مِنْ سَنَتِهِ إِلَّا تِلْكَ النَّخْلَةَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ غَرَسَهَا"؟ قَالُوا: عُمَرُ، فَغَرَسَهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ يَدِهِ، فَحَمَلَتْ مِنْ عَامِهَا..
سیدنا عبداللہ بن بریدہ رحمہ اللہ اپنے والد (سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ) سے نقل فرماتے ہیں کہ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ جب مدینہ آئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک پلیٹ کے اندر تحفہ رکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”سلمان! یہ کیا ہے؟“ کہنے لگے: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ رضی اللہ عنہم کے لیے صدقہ ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں صدقہ نہیں کھاتا۔“ تو انہوں نے اسے اٹھا لیا۔ دوسرے دن پھر اسی طرح پلیٹ میں کچھ رکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”یہ کیا ہے؟“ تو کہنے لگے: ”یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے تحفہ ہے۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ رضی اللہ عنہم سے فرمایا: ”کھاؤ۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”تم کون ہو؟“ کہنے لگے کہ میں ایک قوم کا غلام ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان سے مکاتبت طلب کر لو۔“ کہتے ہیں کہ انہوں نے مجھ سے مکاتبت کر لی کہ اتنی اتنی کھجوریں لگا کر دوں اور پھل آنے تک سلمان رضی اللہ عنہ ان کی حفاظت کرے۔ انہوں نے یہ کام کر لیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک کھجور کے علاوہ تمام کھجوریں لگا دیں، ایک کھجور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے لگائی۔ سال کے اندر تمام کھجوروں نے پھل دیا سوائے اس کھجور کے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”یہ کس نے لگائی تھی؟“ تو انہوں نے عرض کیا کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بھی اپنے دستِ مبارک سے لگایا تو اسی سال اس نے بھی پھل دیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب المكاتب/حدیث: 21625]
تخریج الحدیث: «حسن»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 4489
وَعَنْ سَلْمَانَ أَنَّهُ جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَائِدَةٍ عَلَيْهَا رُطَبٌ فَقَالَ:" مَا هَذِهِ؟". قَالَ: هَذِهِ صَدَقَةٌ عَلَيْكَ وَعَلَى أَصْحَابِكَ. قَالَ:" يَا سَلْمَانُ، إِنَّا لَا نَأْكُلُ الصَّدَقَةَ". فَذَهَبَ بِهَا سَلْمَانُ، فَلَمَّا كَانَ مِنَ الْغَدِ جَاءَهُ سَلْمَانُ بِمَائِدَةٍ عَلَيْهَا رُطَبٌ فَقَالَ:" مَا هَذِهِ الْمَائِدَةُ؟". قَالَ: هَدِيَّةٌ. فَقَالَ لِأَصْحَابِهِ:" ادْنُوا فَكُلُوا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک دسترخوان لے کے آئے جس میں کھجوریں موجود تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہ کیا ہے؟ انہوں نے عرض کی: یہ آپ کے لئے اور آپ کے اصحاب کے لئے صدقہ ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے سلمان! ہم صدقہ نہیں کھاتے ہیں، پھر سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ اسے لے گئے، اگلے دن سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک دسترخوان لے کر آئے، جس پر کھجوریں موجود تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہ دسترخوان کس چیز کا ہے؟ انہوں نے عرض کی: ہدیہ ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا: تم لوگ قریب ہو جاؤ اور کھاؤ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4489]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4489]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22488، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6070، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 2986»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15836
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: جَاءَ سَلْمَانُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ قَدِمَ الْمَدِينَةَ بِمَائِدَةٍ عَلَيْهَا رُطَبٌ، فَوَضَعَهَا بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا هَذَا يَا سَلْمَانُ؟". قَالَ: صَدَقَةٌ عَلَيْكَ وَعَلَى أَصْحَابِكَ قَالَ:" ارْفَعْهَا ; فَإِنَّا لَا نَأْكُلُ الصَّدَقَةَ". فَرَفَعَهَا، وَجَاءَهُ مِنَ الْغَدِ بِمِثْلِهِ، فَوَضَعَهُ بَيْنَ يَدَيْهِ يَحْمِلُهُ فَقَالَ:" مَا هَذَا يَا سَلْمَانُ؟". قَالَ:"" فَقَالَ: هَذِهِ هَدِيَّةٌ لَكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَصْحَابِهِ:" انْشِطُوا". قَالَ: فَنَظَرَ إِلَى الْخَاتَمِ الَّذِي عَلَى ظَهْرِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَآمَنَ بِهِ، وَكَانَ لِلْيَهُودِ فَاشْتَرَاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِكَذَا وَكَذَا دِرْهَمًا، وَعَلَى أَنْ يَغْرِسَ نَخْلًا يَعْمَلُ فِيهَا سَلْمَانُ حَتَّى تُطْعِمَ قَالَ: فَغَرَسَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - النَّخْلَ إِلَّا نَخْلَةً وَاحِدَةً غَرَسَهَا عُمَرُ، فَحَمَلَتِ النَّخْلُ مِنْ عَامِهَا وَلَمْ تَحْمَلِ النَّخْلَةُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ غَرَسَ هَذِهِ؟". قَالَ عُمَرُ: أَنَا غَرَسْتُهَا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ: فَنَزَعَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ غَرَسَهَا، فَحَمَلَتْ مِنْ عَامِهَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے تھے، سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ ایک دسترخوان لے کر آئے، جس میں کھجوریں موجود تھیں، سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے رکھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے سلمان! یہ کیا ہے؟ انہوں نے عرض کی: یہ آپ کے لئے اور آپ کے ساتھیوں کے لئے صدقہ ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے اٹھا لو! کیونکہ ہم صدقہ نہیں کھاتے ہیں، سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے اسے اٹھا لیا، پھر وہ اگلے دن اسی طرح کی چیزیں لے کر آئے اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے رکھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہ کیا ہے؟ اے سلمان! سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یہ آپ کے لئے تحفہ ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا: تم لوگ ہاتھ بڑھاؤ! راوی کہتے ہیں: پھر سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مہر نبوت کی طرف دیکھا، جو آپ کی پشت پر موجود تھی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لے آئے۔ وہ یہودیوں کی ملکیت میں تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اتنے اتنے درہم کے عوض میں خرید لیا اور اس شرط پر خریدا کہ وہ کھجوروں کے درخت لگائیں گے اور اس باغ میں سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ اس وقت تک کام کرتے رہیں گے، جب تک اس درخت کا پھل کھانے کے قابل نہیں ہو جاتا، راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود کھجوروں کے درخت لگائے، صرف ایک پودے کا معاملہ مختلف تھا، وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے لگایا تھا، تو اُس سال ان تمام درختوں میں پیداوار آ گئی تھی، صرف ایک درخت میں نہیں آئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہ کس نے لگایا تھا؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ میں نے لگایا تھا، راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے نکالا، پھر آپ نے اسے لگایا، تو اس سال اس پر بھی پھل لگ گیا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15836]
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15836]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2726) اخرجه احمد فى المسند (354/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22488»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4997
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: ثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ " أَنَّ سَلْمَانَ لَمَّا قَدِمَ الْمَدِينَةَ أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَدِيَّةٍ عَلَى طَبَقٍ فَوَضَعَهَا بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقَالَ: مَا هَذَا يَا سَلْمَانُ؟ قَالَ: صَدَقَةٌ عَلَيْكَ وَعَلَى أَصْحَابِكَ، قَالَ: إِنِّي لَا آكُلُ الصَّدَقَةَ، فَرَفَعَهَا، ثُمَّ جَاءَهُ مِنَ الْغَدِ بِمِثْلِهَا فَوَضَعَهَا بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقَالَ: يَا سَلْمَانُ، مَا هَذَا؟ قَالَ: هَدِيَّةٌ لَكَ، قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَصْحَابِهِ: كُلُوا.
فَقَالَ: لِمَنْ أَنْتَ؟ فَقَالَ: لِقَوْمٍ، قَالَ: فَاطْلُبْ إِلَيْهِمْ أَنْ يُكَاتِبُوكَ، قَالَ: فَكَاتَبُوهُ عَلَى كَذَا وَكَذَا، وَعَلَى كَذَا وَكَذَا نَخْلَةٍ يَغْرِسُهَا لَهَمْ، وَيَقُومُ عَلَيْهَا سَلْمَانُ حَتَّى تُطْعِمَ، قَالَ: فَفَعَلُوا، فَجَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَغَرَسَ النَّخْلَ كُلَّهُ إِلَّا نَخْلَةً وَاحِدَةً غَرَسَهَا عُمَرُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: فَأَطْعَمَ كُلُّهُ مِنْ سَنَتِهِ إِلَّا تِلْكَ النَّخْلَةَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ غَرَسَهَا؟ قَالُوا: عُمَرُ، فَغَرَسَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ، فَحَمَلَتْ مِنْ عَامِهَا ".
قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ فِي الشَّمَائِلِ عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ حُرَيْثٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ، عَنْ أَبِيهِ بِهِ.
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا...
وَرَوَاهُ الْحَاكِمُ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ : ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ ، ثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِي، ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي سُنَنِهِ: عَنِ الْحَاكِمِ بِهِ.
وَتَقَدَّمَ فِي آخِرِ كِتَابِ الزَّكَاةِ.
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ سَلْمَانَ، رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي مُسْنَدِهِ، وَالْحَاكِمُ وَعَنْهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي سُنَنِهِ.

سیدنا بریدہ بن حصیب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ جب مدینہ منورہ تشریف لائے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک تھال میں کچھ پیشکش لے کر حاضر ہوئے اور اسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے رکھ دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”اے سلمان! یہ کیا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”یہ آپ پر اور آپ کے ساتھیوں پر صدقہ ہے“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک میں صدقہ نہیں کھاتا“، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ہٹا دیا، پھر اگلے دن وہ ویسا ہی ایک اور تحفہ لے کر آئے اور اسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے رکھ دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”اے سلمان! یہ کیا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”یہ آپ کے لیے ہدیہ ہے“، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ رضی اللہ عنہم سے فرمایا: ”تم سب کھاؤ“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”تم کس کے (غلام) ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: ”ایک قوم کا“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان سے مکاتبت (آزادی کا مالی معاہدہ) کی درخواست کرو“، چنانچہ انہوں نے اتنی اتنی رقم اور کھجور کے اتنے اتنے پودوں پر معاہدہ کر لیا جنہیں وہ ان کے لیے لگائیں گے اور سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ ان کی اس وقت تک پرورش کریں گے جب تک وہ پھل نہ دینے لگیں، انہوں نے ایسا ہی کیا، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور ایک پودے کے سوا تمام پودے خود لگائے جبکہ وہ ایک پودا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے لگایا تھا، وہ تمام درخت اسی سال پھل دینے لگے سوائے اس ایک درخت کے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”یہ کس نے لگایا ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: ”سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے“، تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنے دستِ مبارک سے (دوبارہ) لگایا تو اس نے بھی اسی سال پھل دے دیا؛ اس حدیث کو امام ترمذی نے الشمائل میں حسین بن حریث کے واسطے سے روایت کیا ہے، نیز اسے امام ابویعلیٰ موصلی، امام حاکم اور امام بیہقی نے بھی روایت کیا ہے، اور یہ روایت اس سے قبل کتاب الزکاۃ کے آخر میں بھی گزر چکی ہے، اس کا ایک شاہد سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کی حدیث سے بھی مروی ہے جسے امام احمد بن حنبل نے اپنی مسند میں اور امام حاکم و بیہقی نے اپنی کتب میں روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المكاتب/حدیث: 4997]
تخریج الحدیث: «زيد بن الحباب: صدوق يخطئ في حديث الثوري؛ حسين بن واقد: ثقة له أوهام (التقريب، من الحفظ)»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 22488، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2229، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6070، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 3885، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 2977، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4407»

سكت عنه البوصيري، إسناده حسن
حدیث نمبر: 6387
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : وَثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ "أَنَّ سَلْمَانَ لَمَّا قَدِمَ الْمَدِينَةَ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَدِيَّةٍ عَلَى طَبَقٍ فَوَضَعَهَا بَيْنَ يَدَيْهِ فَقَالَ: مَا هَذِهِ؟ قَالَ: صَدَقَةٌ عَلَيْكَ وَعَلَى أَصْحَابِكَ. قَالَ: إِنِّي لَا آكُلُ الصَّدَقَةَ. فَرَفَعَهُ، ثُمَّ أَتَاهُ مِنَ الْغَدِ بِمِثْلِهَا. فَقَالَ: مَا هَذِهِ؟ قَالَ: هَدِيَّةٌ لَكَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَصْحَابِهِ: كُلُوا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي مُسْنَدِهِ مُطَوَّلًا: عَنْ زَيْدِ بْنِ الْحُبَابِ، عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: "جَاءَ سَلْمَانُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ قَدِمَ الْمَدِينَةَ بِمَائِدَةٍ عَلَيْهَا رُطَبٌ فَوَضَعَهَا بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا هَذَا يَا سَلْمَانُ؟ قَالَ: صَدَقَةٌ عَلَيْكَ وَعَلَى أَصْحَابِكَ. قَالَ: ارْفَعْهَا؛ فَإِنَّا لَا نَأْكُلُ الصَّدَقَةَ. فَرَفَعَهَا وَجَاءَ مِنَ الْغَدِ بِمِثْلِهِ فَوَضَعَهُ بَيْنَ يَدَيْهِ فَقَالَ: مَا هَذَا يَا سَلْمَانُ؟ قَالَ: صَدَقَةٌ عَلَيْكَ وَعَلَى أَصْحَابِكَ. قَالَ: ارْفَعْهَا؛ فَإِنَّا لَا نَأْكُلُ الصَّدَقَةَ. فَجَاءَ مِنَ الْغَدِ بِمِثْلِهِ فَوَضَعَهُ بَيْنَ يَدَيْهِ يَحْمِلُهُ فَقَالَ: مَا هَذَا يَا سَلْمَانُ؟ قَالَ: هَدِيَّةٌ لَكَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ انْشَطُوا قَالَ: فَنَظَرَ إِلَى الْخَاتَمِ الَّذِي عَلَى ظَهْرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَآمَنَ بِهِ، وَكَانَ لِلْيَهُودِ فَاشْتَرَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِكَذَا وَكَذَا دِرْهَمًا، وَعَلَى أَنْ يَغْرِسَ نَخْلًا؛ فَيَعْمَلَ سَلْمَانُ فِيهَا حَتَّى يُطْعِمَ. قَالَ: فَغَرَسَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّخْلَ إِلَّا نَخْلَةً وَاحِدَةً غَرَسَهَا عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: فَحَمَلَتِ النَّخْلُ مِنْ عَامِهَا وَلَمْ تَحْمِلِ النَّخْلَةُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا شَأْنُ هَذِهِ؟ قَالَ عُمَرُ: أَنَا غَرَسْتُهَا يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ: فَنَزَعَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ غَرَسَهَا فَحَمَلَتْ مِنْ عَامِهَا".
هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالتِّرْمِذِيُّ فِي الشَّمَائِلِ، وَالْحَاكِمُ وَقَالَ: صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ مُسْلِمٍ. انْتَهَى.
وَقَدْ تَقَدَّمَ هَذَا الْحَدِيثُ فِي كِتَابِ الزَّكَاةِ بِتَمَامِهِ مَعَ جُمْلَةِ أَحَادِيثَ مِنْ هَذَا النَّوْعِ.

سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ جب مدینہ تشریف لائے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک طبق میں کچھ لے کر حاضر ہوئے اور اسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے رکھ دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”یہ کیا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”یہ آپ کے لیے اور آپ کے صحابہ کے لیے صدقہ ہے،“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں صدقہ نہیں کھاتا،“ چنانچہ انہوں نے اسے اٹھا لیا، پھر اگلے روز وہ ویسا ہی کچھ لے کر آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”یہ کیا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”یہ آپ کے لیے ہدیہ ہے،“ تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ سے فرمایا: ”تم سب کھاؤ۔“ امام ابویعلیٰ نے بھی اسے اسی طرح روایت کیا ہے، جبکہ امام احمد بن حنبل نے اپنی مسند میں اسے تفصیل سے نقل کیا ہے کہ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ جب مدینہ آئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک خوان لائے جس پر تازہ کھجوریں تھیں اور اسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے رکھ دیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”اے سلمان! یہ کیا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”یہ آپ کے اور آپ کے صحابہ کے لیے صدقہ ہے،“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اٹھا لو، کیونکہ ہم صدقہ نہیں کھاتے،“ انہوں نے اسے اٹھا لیا اور اگلے روز پھر ویسا ہی تحفہ لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”اے سلمان! یہ کیا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”یہ آپ کے اور آپ کے صحابہ کے لیے صدقہ ہے،“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اٹھا لو، کیونکہ ہم صدقہ نہیں کھاتے،“ پھر تیسرے روز وہ ویسا ہی کچھ اٹھائے ہوئے لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے رکھ دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”اے سلمان! یہ کیا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”یہ آپ کے لیے ہدیہ ہے،“ تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کھانے میں چستی دکھاؤ (یعنی شروع کرو)۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ پھر انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پشتِ مبارک پر موجود مہرِ نبوت کو دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لے آئے، وہ اس وقت یہودیوں کے غلام تھے، پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اتنے اتنے درہموں اور اس شرط پر آزاد کروایا کہ وہ کھجور کے پودے لگائیں گے اور سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ ان میں محنت کریں گے یہاں تک کہ وہ پھل دینے لگیں، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دستِ مبارک سے تمام پودے لگائے سوائے ایک پودے کے جسے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے لگایا تھا، وہ تمام درخت اسی سال پھل لے آئے سوائے اس ایک درخت کے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”اس کا کیا معاملہ ہے؟“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اسے میں نے لگایا تھا،“ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اکھاڑا اور دوبارہ اپنے دستِ مبارک سے لگایا تو وہ بھی اسی سال پھل دار ہو گیا۔ یہ حدیث صحیح ہے؛ اسے امام طبرانی، امام ترمذی نے شمائل میں اور امام حاکم نے روایت کیا ہے، اور امام حاکم نے اسے امام مسلم کی شرط پر صحیح قرار دیا ہے۔ یہ حدیث پہلے کتاب الزکاۃ میں اپنی تمام تر تفصیلات اور اس باب کی دیگر احادیث کے ساتھ بیان ہو چکی ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب علامات النبوة/حدیث: 6387]
تخریج الحدیث: «هذا حديث صحيح»
«(6387/1) أخرجه مسند أحمد برقم: 22488، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 4، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 8809»
«(6387/2) أخرجه مسند أحمد برقم: 22488، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2229، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6070»

إسناده صحيح