🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1683. باب فيما اشترك فيه أبو بكر الصديق وغيره من الفضل رضي الله عنهم
سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ اور دیگر صحابہ رضی اللہ عنہم کی مشترکہ فضیلت کا بیان۔
اطراف الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 6565 (کل: 10 مقامات، 7 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6565، 6012
مسند احمد: 22232
الفتح الربانی: 9314، 11583
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 14387، 17902
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3369
المعجم الکبیر للطبرانی: 7892
فضائل صحابہ: 211
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6565
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "رَأَيْتُنِي أُدْخِلْتُ الْجَنَّةَ، فَسَمِعْتُ خَشْفَةً بَيْنَ يَدِي فَقُلْتُ: مَا هَذَا؟ فَقِيلَ: هَذَا بِلَالٌ. فَنَظَرْتُ فَإِذَا أَعَالِي أَهْلِ الْجَنَّةِ فُقَرَاءُ الْمُهَاجِرِينَ وَذَرَارِيُّ الْمُسْلِمِينَ، وَلَمْ أَرَ فِيهَا أَقَلَّ مِنَ الْأَغْنِيَاءِ وَالنِّسَاءِ، فَقُلْتُ: مَا لِي لَا أَرَى فِيهَا أَقَلَّ مِنَ الْأَغْنِيَاءِ وَالنِّسَاءِ؟! قِيلَ لِي: أَمَّا النِّسَاءُ: فَأَلْهَاهُنَّ الْأَحْمَرَانِ الذَّهَبُ وَالْحَرِيرُ، وَأَمَّا الْأَغْنِيَاءُ: فَهُمْ هَا هُنَا بِالْبَابِ يُحَاسَبُونَ وَيُمَحَّصُونَ. فَخَرَجْتُ مِنْ إِحْدَى أَبْوَابِ الْجَنَّةِ الثَّمَانِيَةِ فَجِيءَ بِكِفَّةٍ فَوُضِعْتُ فِيهَا، وَجِيءَ بِجَمِيعِ أُمَّتِي فَوُضِعَتْ فِي كِفَّةٍ فَرَجَحْتُهَا، ثُمَّ جِيءَ بِأَبِي بَكْرٍ فَوُضِعَ فِي كِفَّةٍ، وَجَمِيعُ أُمَّتِي فِي كِفَّةٍ فَرَجَحَ بِهَا، ثُمَّ جِيءَ بِعُمَرَ فَرَجَحَهَا، فَجُعِلَتْ أُمَّتِي يَمُرُّونَ عَلَيَّ أَفْوَاجًا، حَتَّى اسْتَبْطَأْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ فَمَرَّ بَعْدَ الْيَأْسِ فَقَالَ: بِأَبِي وَأُمِّي مَا كِدْتُ أَخْلُصُ إِلَيْكَ إِلَّا مِنَ الْمَشَيَاتِ فَقُلْتُ: مِمَّا ذَاكَ؟ قَالَ: مِنْ كَثْرَةِ مَالِي، مَا زِلْتُ أُحَاسَبُ بَعْدَكَ وَأُمَحَّصُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ وَاللَّفْظُ لَهُ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِضَعْفِ مُطَرِّحِ بْنِ يَزِيدَ، وَالْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ وَفِي سَنَدِهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ مُطَوَّلًا.
وَلَهُ شَوَاهِدُ تَقَدَّمَ بَعْضُهَا فِي بَابِ الْخِلَافَةِ، وَبَعْضُهَا فِي التَّعْبِيرِ.
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے خود کو دیکھا کہ مجھے جنت میں داخل کیا گیا، تو میں نے اپنے سامنے کسی کے قدموں کی آہٹ سنی، میں نے پوچھا: یہ کیا ہے؟ تو بتایا گیا کہ یہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ ہیں۔ پھر میں نے دیکھا تو جنت کے اعلیٰ مقامات پر فائز لوگ فقراءِ مہاجرین اور مسلمانوں کی (فوت شدہ) اولادیں تھیں، اور میں نے وہاں مالداروں اور عورتوں سے کم تعداد میں کسی کو نہیں پایا، میں نے دریافت کیا: کیا بات ہے کہ میں یہاں مالداروں اور عورتوں کو سب سے کم دیکھ رہا ہوں؟! تو مجھے بتایا گیا: جہاں تک عورتوں کا تعلق ہے، تو انہیں دو سرخ چیزوں یعنی سونے اور ریشم نے (آخرت کی فکر سے) غافل کر دیا، اور رہے مالدار، تو وہ یہاں جنت کے دروازے پر حساب کتاب اور جانچ پڑتال کے لیے روک لیے گئے ہیں۔ پھر میں جنت کے آٹھ دروازوں میں سے ایک سے باہر نکلا تو ایک پلڑا لایا گیا جس میں مجھے رکھا گیا، اور میری پوری امت کو دوسرے پلڑے میں رکھا گیا تو میں ان سب پر بھاری رہا، پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ لائے گئے اور انہیں ایک پلڑے میں رکھا گیا جبکہ پوری امت کو دوسرے پلڑے میں تو وہ ان پر غالب رہے، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ لائے گئے تو وہ بھی امت پر بھاری رہے۔ پھر میری امت میرے سامنے سے گروہ در گروہ گزرنے لگی، یہاں تک کہ میں نے سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے آنے میں تاخیر محسوس کی، پھر جب وہ مایوسی کے بعد وہاں سے گزرے تو عرض گزار ہوئے: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، میں بڑی مشقت اٹھا کر اور گرتے پڑتے ہی آپ تک پہنچ سکا ہوں، میں نے پوچھا: یہ تاخیر کس وجہ سے ہوئی؟ انہوں نے عرض کیا: اپنے کثیر مال کی وجہ سے، آپ کے بعد سے اب تک میرا حساب ہی لیا جا رہا تھا اور میری جانچ پڑتال ہو رہی تھی۔“ اس روایت کو امام احمد بن منیع نے روایت کیا ہے اور الفاظ بھی انہی کے ہیں، مگر اس کی سند مطرح بن یزید کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے، نیز اسے امام حارث بن ابی اسامہ نے بھی روایت کیا ہے اور ان کی سند میں علی بن یزید راوی ہے جو کہ ضعیف ہے، جبکہ امام احمد بن حنبل نے اسے طوالت کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المناقب/حدیث: 6565]
تخریج الحدیث: «رواه أحمد بن منيع واللفظ له بسند ضعيف؛ لضعف مطرح بن يزيد، والحارث بن أبي أسامة وفي سنده علي بن يزيد، وهو ضعيف، ورواه أحمد بن حنبل مطولا»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 21729، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7809، 7923، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6146، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 900، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17902»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 22232
حَدَّثَنَا الْهُذَيْلُ بْنُ مَيْمُونٍ الْكُوفِيُّ الْجُعْفِيُّ , كَانَ يَجْلِسُ فِي مَسْجِدِ الْمَدِينَةِ يَعْنِي: مَدِينَةَ أَبِي جَعْفَرٍ , قَالَ عَبْد اللَّهِ: هَذَا شَيْخٌ قَدِيمٌ كُوفِيٌّ , عَنْ مُطَّرِحِ بْنِ يَزِيدَ , عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ زَحْرٍ , عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ , عَنِ الْقَاسِمِ , عَنْ أَبِي أُمَامَةَ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " دَخَلْتُ الْجَنَّةَ , فَسَمِعْتُ فِيهَا خَشْفَةً بَيْنَ يَدَيَّ , فَقُلْتُ: مَا هَذَا؟ قَالَ: بِلَالٌ , قَالَ: فَمَضَيْتُ فَإِذَا أَكْثَرُ أَهْلِ الْجَنَّةِ فُقَرَاءُ الْمُهَاجِرِينَ , وَذَرَارِيُّ الْمُسْلِمِينَ , وَلَمْ أَرَ أَحَدًا أَقَلَّ مِنَ الْأَغْنِيَاءِ وَالنِّسَاءِ , قِيلَ لِي: أَمَّا الْأَغْنِيَاءُ فَهُمْ هَاهُنَا بِالْبَابِ يُحَاسَبُونَ وَيُمَحَّصُونَ , وَأَمَّا النِّسَاءُ , فَأَلْهَاهُنَّ الْأَحْمَرَانِ الذَّهَبُ وَالْحَرِيرُ , قَالَ: ثُمَّ خَرَجْنَا مِنْ أَحَدِ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ الثَّمَانِيَةِ , فَلَمَّا كُنْتُ عِنْدَ الْبَابِ , أُتِيتُ بِكِفَّةٍ , فَوُضِعْتُ فِيهَا , وَوُضِعَتْ أُمَّتِي فِي كِفَّةٍ , فَرَجَحْتُ بِهَا , ثُمَّ أُتِيَ بِأَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ , فَوُضِعَ فِي كِفَّةٍ , وَجِيءَ بِجَمِيعِ أُمَّتِي , فوُضعَتْ فِي كِفَّةٍ , فَرَجَحَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ , ثم أتى بِعُمَرَ , فَوُضِعَ فِي كِفَّةٍ , وَجِيءَ بِجَمِيعِ أُمَّتِي فَوُضِعُوا , فَرَجَحَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ , وَعُرِضَتْ أُمَّتِي رَجُلًا رَجُلًا , فَجَعَلُوا يَمُرُّونَ , فَاسْتَبْطَأْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ , ثُمَّ جَاءَ بَعْدَ الْإِيَاسِ , فَقُلْتُ: عَبْدُ الرُّحْمَنِ! فَقَالَ: بِأَبِي وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ , وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا خَلَصْتُ إِلَيْكَ حَتَّى ظَنَنْتُ أَنِّي لَا أَنْظُرُ إِلَيْكَ أَبَدًا إِلَّا بَعْدَ الْمُشِيبَاتِ , قَالَ: وَمَا ذَاكَ؟ قَالَ: مِنْ كَثْرَةِ مَالِي أُحَاسَبُ وَأُمَحَّصُ" .
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں جنت میں داخل ہوا تو اپنے سے آگے کسی کے جوتوں کی آہٹ سنائی دی، میں نے پوچھا یہ کون ہے؟ تو حضرت جبرائیل علیہ السلام نے بتایا کہ یہ بلال ہیں، میں آگے چل پڑا تو دیکھا کہ جنت میں اکثریت مہاجر فقراء اور مسلمانوں کے بچوں کی ہے اور میں نے وہاں مالداروں اور عورتوں سے زیادہ کم تعداد کسی طبقے کی نہیں دیکھی اور بتایا گیا کہ مالدار تو یہاں جنت کے دروازے پر کھڑے ہیں جہاں ان سے حساب کتاب اور جانچ پڑتال کی جا رہی ہے اور خواتین کو سونے اور ریشم نے ہی غفلت میں ڈالے رکھا۔ پھر ہم جنت کے آٹھ میں سے کسی دروازے سے نکل کر باہر آگئے ابھی میں دروازے پر ہی تھا کہ ایک ترازو لایا گیا جس کے ایک پلڑے میں مجھے رکھا گیا اور دوسرے میں میری ساری امت کو تو میرا پلڑا جھک گیا پھر ابوبکر کو لا کر ایک پلڑے میں رکھا گیا اور ساری امت کو دوسرے پلڑے میں ابوبکر کا پلڑا جھک گیا پھر عمر کو لا کر ایک پلڑے میں رکھا گیا اور ساری امت کو دوسرے پلڑے میں تو عمر کا پلڑا جھک گیا پھر میری امت کے ایک ایک آدمی کو میرے سامنے پیش کیا گیا اور وہ میرے آگے سے گذرتے رہے لیکن میں نے دیکھا کہ عبدالرحمن بن عوف نے آنے میں بہت تاخیر کردی ہے کافی دیر بعد جب امید ٹوٹنے لگی تو وہ آئے میں نے ان سے پوچھا عبدالرحمن! کیا بات ہے؟ انہوں نے کہا یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا میری تو جان خلاصی اس وقت ہوئی ہے جب کہ میں یہ سمجھ بیٹھا تھا کہ اب کبھی آپ کی زیارت نہیں کرسکوں گا، الاّ یہ کہ ٹھنڈے دن آجائیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ کس وجہ سے؟ عرض کیا مال و دولت کی کثرت کی وجہ سے میرا حساب کتاب اور جانچ پڑتال کی جا رہی تھی۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22232]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا، على بن يزيد واهي الحديث، وعبيد الله وأبو المهلب ضعيفان
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9314
حَدَّثَنَا الْهُذَيْلُ بْنُ مَيْمُونٍ الْكُوفِيُّ الْجُعْفِيُّ كَانَ يَجْلِسُ فِي مَسْجِدِ الْمَدِينَةِ يَعْنِي مَدِينَةَ أَبِي جَعْفَرٍ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ هَذَا شَيْخٌ قَدِيمٌ كُوفِيٌّ عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ زَحْرٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ عَنِ الْقَاسِمِ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ دَخَلْتُ الْجَنَّةَ فَوَجَدْتُ فِيهَا خَشْفَةً بَيْنَ يَدَيَّ فَقُلْتُ مَا هَذَا قَالَ بِلَالٌ قَالَ فَمَضَيْتُ فَإِذَا أَكْثَرُ أَهْلِ الْجَنَّةِ فُقَرَاءُ الْمُهَاجِرِينَ وَذَرَارِيُّ الْمُسْلِمِينَ وَلَمْ أَرَ أَحَدًا أَقَلَّ مِنَ الْأَغْنِيَاءِ وَالنِّسَاءِ فَقِيلَ لِي أَمَّا الْأَغْنِيَاءُ فَهُمْ هَاهُنَا بِالْبَابِ يُحَاسَبُونَ وَيُمَحَّصُونَ وَأَمَّا النِّسَاءُ فَأَلْهَاهُنَّ الْأَحْمَرَانِ الذَّهَبُ وَالْحَرِيرُ قَالَ ثُمَّ خَرَجْنَا مِنْ أَحَدِ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ الثَّمَانِيَةِ فَلَمَّا كُنْتُ عِنْدَ الْبَابِ أُتِيتُ بِكِفَّةٍ فَوُضِعْتُ فِيهَا وَوُضِعَتْ أُمَّتِي فِي كِفَّةٍ فَرَجَحْتُ بِهَا ثُمَّ أُتِيَ بِأَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَوُضِعَ فِي كِفَّةٍ وَجِيءَ بِجَمِيعِ أُمَّتِي فِي كِفَّةٍ فَوُضِعُوا فَرَجَحَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَجِيءَ بِعُمَرَ فَوُضِعَ فِي كِفَّةٍ وَجِيءَ بِجَمِيعِ أُمَّتِي فَوُضِعُوا فَرَجَحَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَعُرِضَتْ أُمَّتِي رَجُلًا رَجُلًا فَجَعَلُوا يَمُرُّونَ فَاسْتَبْطَأْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ ثُمَّ جَاءَ بَعْدَ الْإِيَاسِ فَقُلْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ فَقَالَ بِأَبِي وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا خَلَصْتُ إِلَيْكَ حَتَّى ظَنَنْتُ أَنِّي لَا أَنْظُرُ إِلَيْكَ أَبَدًا إِلَّا بَعْدَ الْمَشِيبَاتِ قَالَ وَمَا ذَاكَ قَالَ مِنْ كَثْرَةِ مَالِي أُحَاسَبُ وَأُمَحَّصُ
۔ سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں جنت میں داخل ہوا اور اپنے سامنے سے آہٹ سنی، میں نے پوچھا کہ یہ کون سی آواز ہے؟ اس نے کہا: یہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ ہیں، پھر میں آگے کو بڑھا اور دیکھا کہ جنت میں زیادہ تر لوگ فقراء مہاجرین اور مسلمانوں کے بچے ہیں اور سب سے کم مالدار لوگ اور عورتیں ہیں، پھر مجھے بتلایا گیا کہ مالدار لوگوں کا جنت کے دروازے پر ابھی محاسبہ کیا جا رہا ہے اور ان کی مزید جانچ پڑتال کی جا رہی ہے، رہا مسئلہ خواتین کا، تو دو سرخ چیزوں یعنی سونے اور ریشم نے ان کو غافل کر دیا تھا، پھر ہم جنت کے آٹھ دروازوں میں سے کسی ایک دروازے سے باہر آئے، جب میں دروازے پر ہی تھا تو میرے پاس ایک پلڑا لایا گیا اور مجھے اس میں اور میرے امت کو دوسرے پلڑے میں رکھا گیا، پس میں بھاری ثابت ہوا، پھر سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ کو لا کر ایک پلڑے میں رکھا گیا اور باقی امت کو دوسرے میں، سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ والا پلڑا جھک گیا، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو لایا گیا اور ایک پلڑے میں رکھا اور باقی ساری امت کو دوسری پلڑے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بھاری ثابت ہوئے، پھر میری امت کے ایک ایک آدمی کو پیش کیا گیا، پس وہ آگے کو گزرتے گئے، میں نے اس معاملے میں سیدنا عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کو سست اور متأخر پایا، پھر وہ ناامید ہو جانے کے بعدا ٓیا، میں نے کہا: عبد الرحمن! انھوں نے کہا: جی اے اللہ کے رسول! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث کیا، آپ تک پہنچنے سے پہلے مجھے یہ گمان ہونے لگا کہ میں کبھی بھی آپ کو نہیں دیکھ سکوں گا، مگر بڑھاپوں کے بعد، میں نے کہا: وہ کیوں؟ انھوں نے کہا: میرے مال کی کثرت کی وجہ سے میرا محاسبہ ہوتا رہا اور مزید جانچ پڑتال کی جاتی رہی۔ [الفتح الربانی/مسائل الفقر والغنى/حدیث: 9314]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف جدا، علي بن يزيد الھاني واھي الحديث، وعبيد الله بن زحر الافريقي و ابو المھلب مطرح ضعيفان، أخرجه الطبراني في الاوس: 6146، وفي الصغير: 937، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22232 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22587»
وضاحت: فوائد: … مہاجرین کی فضیلت دوسری احادیث سے ثابت ہے، مذکورہ بالا روایت سے ملتی جلتی ایک حدیث ِ مبارکہ درج ذیل ہے:
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((اَتَعْلَمُ اَوَّلَ زُمْرَۃٍتَدْخُلُ الْجَنَّۃَ مِنْ اُمَّتِيْ؟)) قُلْتُ: اَللّٰہُ وَرَسُوْلُہٗاَعْلَمُ۔فَقَالَ: ((الْمُھَاجِرُوْنَ،یَاْتُوْنَیَوْمَ الْقِیَامَۃِاِلٰی بَابِ الْجَنَّۃِ وَیَسْتَفْتِحُوْنَ فَیَقُوْلُ لَھُمُ الْخَزَنَۃُ: اَوَقَدْ حُوْسِبْتُمْ؟ فَیَقُوْلُوْنَ: بِاَيِّشَیْئٍ نُحَاسَبُ؟ وَاِنَّمَاکَانَتْ اَسْیَافُنَا عَلٰی عَوَاتِقِنَا فِيْسَبِیْلِ اللّٰہِ حَتّٰی مِتْنَا عَلٰی ذٰلِکَ۔ قَالَ:فَیُفْتَحُ لَھُمْ،فَیَقِیْلُوْنَ فِیْہِ اَرْبَعِیْنَ عَامًا قَبْلَ اَنْ یَّدْخُلَھَا النَّاسُ۔)) … کیا آپ کو میری امت کی اس جماعت کے بارے میں علم ہے جو سب سے پہلے جنت میں داخل ہو گی؟ میں نے کہا: اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔ آپ نے فرمایا: وہ جماعت مہاجرین کی ہے۔ وہ روزِ قیامت جنت کے دروازے پر آ کر دروازے کھولنے کا مطالبہ کریں گے۔ دربان ان سے پوچھے گا: آیا تمھارا حساب و کتاب ہو چکاہے؟ وہ کہیں گے: کس موضوع پر ہم سے حساب کتاب لیا جائے؟ اللہ تعالیٰ کے راستے میں مرتے دم تک ہماری تلواریں ہمارے کندھوں پر رہیں۔ سو وہ ان کے لیے دروازہ کھول دے گا اور وہ (داخل ہو کر) عام لوگوں کے داخلے سے پہلے چالیس سال کا قیلولہ بھی کر چکے ہوں گے۔ (حاکم:۲/۷۰، شعب الایمان: ۴/۲۸/۴۲۶۰،صحیحہ: ۸۵۳)

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11583
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”دَخَلْتُ الْجَنَّةَ فَسَمِعْتُ فِيهَا خَشْفَةً بَيْنَ يَدَيَّ فَقُلْتُ مَا هَذَا قَالَ بِلَالٌ قَالَ فَمَضَيْتُ فَإِذَا أَكْثَرُ أَهْلِ الْجَنَّةِ فُقَرَاءُ الْمُهَاجِرِينَ وَذَرَارِيُّ الْمُسْلِمِينَ وَلَمْ أَرَ أَحَدًا أَقَلَّ مِنَ الْأَغْنِيَاءِ وَالنِّسَاءِ قِيلَ لِي أَمَّا الْأَغْنِيَاءُ فَهُمْ هَاهُنَا بِالْبَابِ يُحَاسَبُونَ وَيُمَحَّصُونَ وَأَمَّا النِّسَاءُ فَأَلْهَاهُنَّ الْأَحْمَرَانِ الذَّهَبُ وَالْحَرِيرُ قَالَ ثُمَّ خَرَجْنَا مِنْ أَحَدِ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ الثَّمَانِيَةِ فَلَمَّا كُنْتُ عِنْدَ الْبَابِ أُتِيتُ بِكِفَّةٍ فَوُضِعْتُ فِيهَا وَوُضِعَتْ أُمَّتِي فِي كِفَّةٍ فَرَجَحْتُ بِهَا ثُمَّ أُتِيَ بِأَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَوُضِعَ فِي كِفَّةٍ وَجِيءَ بِجَمِيعِ أُمَّتِي فِي كِفَّةٍ فَوُضِعُوا فَرَجَحَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَجِيءَ بِعُمَرَ فَوُضِعَ فِي كِفَّةٍ وَجِيءَ بِجَمِيعِ أُمَّتِي فَوُضِعُوا فَرَجَحَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَعُرِضَتْ أُمَّتِي رَجُلًا رَجُلًا فَجَعَلُوا يَمُرُّونَ فَاسْتَبْطَأْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ ثُمَّ جَاءَ بَعْدَ الْإِيَاسِ فَقُلْتُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ فَقَالَ بِأَبِي وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا خَلَصْتُ إِلَيْكَ حَتَّى ظَنَنْتُ أَنِّي لَا أَنْظُرُ إِلَيْكَ أَبَدًا إِلَّا بَعْدَ الْمُشِيبَاتِ قَالَ وَمَا ذَاكَ قَالَ مِنْ كَثْرَةِ مَالِي أُحَاسَبُ وَأُمَحَّصُ“
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں جنت میں داخل ہوا تو میں نے اپنے آگے آگے کسی کے پاؤں کی آہٹ سنی، میں نے دریافت کیا کہ یہ کون ہے؟ جبریل نے بتایا کہ یہ بلال رضی اللہ عنہ ہے، میں آگے گیا تو دیکھا کہ جنت میں زیادہ تعداد غریب مہاجرین اور مسلمانوں کی چھوٹی اولادوں کی ہے اور جنت میں مال داروں اور خواتین کی بہت کم تعداد نظر آئی، مجھے بتایا گیا کہ مال داروں کو وہاں جنت کے دروازے پر حساب دینے اور کوتاہیوں سے پاک و صاف کیے جانے کے لیے روک لیا گیا ہے۔ باقی رہیں خواتین تو انہیں سونے اور ریشم کے شوق نے غفلت میں مبتلا کیے رکھا، پھر ہم جنت کے آٹھ میں سے ایک دروازے سے باہر آئے اور جب میں دروازے کے قریب تھا تو ترازو کا ایک پلڑا میرے قریب کیا گیا اور مجھے اس میں رکھ کر میری امت کو دوسرے میں رکھا گیا، تو میں وزنی رہا۔ پھر ابو بکرکو لایا گیا، ان کو ایک پلڑے میں اور باقی ساری امت کو دوسرے پلڑے میں رکھا گیا، ابو بکر وزنی رہے۔ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو لایا گیا، ان کو ایک پلڑے میں اور ساری امت کو دوسرے پلڑے میں رکھا گیا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بھاری رہے، میری ساری امت ایک ایک کرکے میرے سامنے پیش کی گئی اور لوگ گزرتے گئے۔ مجھے عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ دکھائی نہ دیئے، میں ان کی طرف سے مایوس ہو چکا تھا کہ وہ آگئے۔ میں نے کہا: عبدالرحمن! تم کہاں رہے؟ انہوں نے کہا: اللہ کے رسول میرے والدین آپ پر فدا ہوں، اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث کیا ہے میں آپ تک بمشکل پہنچا ہوں، میں تو سمجھ رہا تھا کہ اب میں بہت زیادہ مشکلات کے بعد ہی آپ کی زیارت کر سکوں گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ کیوں؟ انہوں نے کہا: مال و دولت کی کثرت کی وجہ سے میرا بہت زیادہ حساب کتاب لیا گیا اور کوتاہیوں سے پاک کیا گیا۔ [الفتح الربانی/كتاب الفضائل والمناقب/حدیث: 11583]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف جدا، فيه علي بن زيد الالھاني واھي الحديث، وعبيد الله بن زحر الضمري و ابو المھلب مطرح بن يزيد ضعيفان، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22232 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22587»

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14387
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" دَخَلْتُ الْجَنَّةَ، فَسَمِعْتُ فِيهَا خَشْفَةً بَيْنَ يَدَيَّ، فَقُلْتُ: مَا هَذَا؟ قَالُوا: بِلَالٌ. فَمَضَيْتُ، فَإِذَا أَكْثَرُ أَهْلِ الْجَنَّةِ فَقُرَاءُ الْمُهَاجِرِينَ وَذَرَارِيُّ الْمُسْلِمِينَ، وَلَمْ أَرَ فِيهَا أَحَدًا أَقَلَّ مِنَ النِّسَاءِ وَالْأَغْنِيَاءِ. قِيلَ لِي: أَمَّا الْأَغْنِيَاءُ ; فَهُمْ هَاهُنَا يُحَاسَبُونَ وَيُمَحَّصُونَ، وَأَمَّا النِّسَاءُ ; فَأَلْهَاهُنَّ الْأَحْمَرَانِ الذَّهَبُ وَالْحَرِيرُ". قَالَ:" ثُمَّ خَرَجْنَا مِنْ أَحَدِ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ الثَّمَانِيَةِ، فَلَمَّا كُنْتُ عِنْدَ الْبَابِ أُتِيتُ بِكِفَّةٍ، فَوُضِعْتُ فِيهَا وَوُضِعَتْ أُمَّتِي، فَرَجَحْتُ بِهَا. ثُمَّ أُتِيَ بِأَبِي بَكْرٍ فَوُضِعَ فِي كِفَّةٍ، وَجِيءَ بِجَمِيعِ أُمَّتِي فَوُضِعَتْ فِي كِفَّةٍ، فَرَجَحَ أَبُو بَكْرٍ. ثُمَّ جِيءَ بِعُمَرَ فَوُضِعَ فِي كِفَّةٍ، وَجِيءَ بِجَمِيعِ أُمَّتِي فَوُضِعُوا، فَرَجَحَ عُمَرُ. وَعُرِضَتْ عَلَيَّ أُمَّتِي رَجُلًا رَجُلًا، فَجَعَلُوا يَمُرُّونَ، فَاسْتَبْطَأْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ، فَجَاءَ بَعْدَ الْإِيَاسِ، فَقُلْتُ: عَبْدَ الرَّحْمَنِ؟ فَقَالَ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ [ وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ ] ، مَا خَلَصْتُ إِلَيْكَ حَتَّى ظَنَنْتُ أَنِّي لَا أَخْلُصُ إِلَيْكَ أَبَدًا إِلَّا بَعْدَ الْمُشِيبَاتِ. قَالَ: وَمَا ذَاكَ؟ قَالَ: مِنْ كَثْرَةِ مَالِي أُحَاسَبُ وَأُمَحَّصُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِمَا مُطَّرِحُ بْنُ زِيَادٍ وَعَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَلْهَانِيُّ، وَكِلَاهُمَا مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ، وَمِمَّا يَدُلُّكَ عَلَى ضَعْفِ هَذَا: أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ أَحَدُ أَصْحَابِ بَدْرٍ وَالْحُدَيْبِيَةِ، وَأَحَدُ الْعَشْرَةِ، وَهُمْ أَفْضَلُ الصَّحَابَةِ. وَالْحَمْدُ لِلَّهِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں جنت میں داخل ہوا تو میں نے اپنے آگے کسی کی آہٹ سنی، میں نے دریافت کیا: کون ہے؟ لوگوں نے بتایا: یہ بلال ہیں، میں گیا، تو اہل جنت میں اکثریت مہاجرین کے غریب لوگوں اور مسلمانوں کے بچوں کی تھی اور میں نے وہاں سب سے زیادہ کم تعداد خوشحال لوگوں اور خواتین کی پائی، مجھ سے کہا: گیا کہ جہاں تک خوشحال لوگوں کا تعلق ہے، تو انہیں وہاں روک لیا گیا ہے، اور ان سے حساب لیا جائے گا، اور تفتیش کی جائے گی، اور جہاں تک خواتین کا تعلق ہے تو دو سرخ چیزوں یعنی سونے اور ریشم نے انہیں غافل کر دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پھر ہم جنت کے آٹھ دروازوں میں سے ایک دروازے سے نکلے، جب میں دروازے کے پاس پہنچا تو میرے پاس ایک ترازو لایا گیا، جس کے ایک پلڑے میں مجھے رکھا گیا، اور دوسرے پلڑے میں میری امت کو رکھا گیا، تو میں ان سب سے وزنی تھا، پھر ابوبکر کو لایا گیا، اور اسے ایک پلڑے میں رکھا گیا، اور میری پوری امت کو لا کر دوسرے پلڑے میں رکھا گیا، تو ابوبکر وزنی تھا، پھر عمر کو لایا گیا، اسے ایک پلڑے میں رکھا گیا، اور میری پوری امت کو لایا گیا، اور ان لوگوں کو رکھا گیا، تو عمر والا پلڑا وزنی تھا، پھر میرے سامنے میری امت کے ایک ایک فرد کو پیش کیا گیا، وہ لوگ گزرتے رہے، عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے آنے میں تاخیر ہو گئی، وہ کچھ دیر کے بعد آیا، میں نے کہا: عبدالرحمن (کیا ہوا؟) تو اس نے جواب دیا: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں۔ اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، میں آپ کے پاس اس وقت پہنچ پایا ہوں جب میں یہ گمان کر چکا تھا کہ میں کبھی بھی آپ کے پاس نہیں پہنچ سکوں گا، صرف اس صورت میں پہنچ سکوں گا، جب بوڑھا ہو جاؤں گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اس کی وجہ کیا تھی؟ انہوں نے بتایا: میرے مال کی کثرت (وجہ تھی) مجھ سے حساب لیا جا رہا تھا اور تفتیش کی جا رہی تھی۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے اس کی مانند روایت اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، ان دونوں کی روایات کی سند میں ایک راوی مطرح بن زیاد ہے، اور ایک راوی علی بن یزید الہانی، ان دونوں کے ضعیف ہونے پر اتفاق پایا جاتا ہے، اور جو بات اس روایت کے ضعیف ہونے پر دلالت کرتی ہے وہ یہ ہے کہ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کا شمار غزوہ بدر اور غزوہ حدیبیہ میں شرکت کرنے والے افراد میں ہوتا ہے، وہ عشرہ مبشرہ میں سے ایک ہیں، اور فضیلت رکھنے والے صحابہ میں سے ہیں، باقی ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14387]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (7923) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (259/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21729»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17902
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" دَخَلْتُ الْجَنَّةَ فَسَمِعْتُ فِيهَا خَشَفَةً بَيْنَ يَدِي فَقُلْتُ: مَا هَذَا؟ قَالَ: بِلَالٌ. فَمَضَيْتُ فَإِذَا أَكْثَرُ أَهْلِ الْجَنَّةِ الْمُهَاجِرُونَ، وَذَرَارِيُّ الْمُسْلِمِينَ، وَلَمْ أَرَ فِيهَا أَحَدًا أَقَلَّ مِنَ الْأَغْنِيَاءِ وَالنِّسَاءِ، قِيلَ لِي: أَمَّا الْأَغْنِيَاءُ فَهُمْ هَهُنَا [ بِالْبَابِ ] يُحَاسَبُونَ وَيُمَحَّصُونَ، وَأَمَّا النِّسَاءُ فَأَلْهَاهُمُ الْأَحْمَرَانِ: الذَّهَبُ وَالْحَرِيرُ".
قَالَ:" ثُمَّ خَرَجْنَا مِنْ أَحَدِ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ الثَّمَانِيَةِ، فَلَمَّا كُنْتُ عِنْدَ الْبَابِ أُتِيتُ بِكِفَّةٍ فَوُضِعْتُ فِيهَا، وَوُضِعَتْ أُمَّتِي [ فِي كِفَّةٍ ] فَرَجَحْتُ بِهَا، ثُمَّ أُتِيَ بِأَبِي بَكْرٍ فَوُضِعَ فِي كِفَّةٍ، وَجِيءَ بِجَمِيعِ أُمَّتِي فَوُضِعَتْ فِي كِفَّةٍ، فَرَجَحَ أَبُو بَكْرٍ، ثُمَّ جِيءَ بِعُمَرَ فَوُضِعَ فِي كِفَّةٍ، وَجِيءَ بِجَمِيعِ أُمَّتِي فَوُضِعُوا، فَرَجَحَ عُمَرُ، وَعُرِضَتْ عَلَيَّ أُمَّتِي رَجُلًا رَجُلًا فَجَعَلُوا يَمُرُّونَ، فَاسْتَبْطَأْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ، ثُمَّ جَاءَ بَعْدَ الْإِيَاسِ فَقُلْتُ: عَبْدَ الرَّحْمَنِ! فَقَالَ: بِأَبِي وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ [ وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ ] مَا خَلَصْتُ إِلَيْكَ حَتَّى ظَنَنْتُ أَنِّي لَا أَخْلُصُ إِلَيْكَ أَبَدًا إِلَّا بَعْدَ الْمُشِيبَاتِ، قَالَ: وَمَا ذَاكَ؟ قَالَ: مِنْ كَثْرَةِ مَالِي أُحَاسَبُ فَأُمَحَّصُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِمَا مُطَرِّحُ بْنُ يَزِيدَ، وَعَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ، وَهُمَا مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِمَا، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ أَحَدُ أَصْحَابِ بَدْرٍ وَالْحُدَيْبِيَةِ، وَأَحَدُ الْعَشَرَةِ الْمَشْهُودِ لَهُمْ بِالْجَنَّةِ، وَهُمْ مِنْ أَفْضَلِ الصَّحَابَةِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں جنت میں داخل ہوا، میں نے اپنے آگے کوئی آہٹ سنی، میں نے دریافت کیا: یہ کس کی ہے؟ اس (فرشتے) نے بتایا: سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کی ہے، میں چلتا رہا، تو اہل جنت میں اکثریت مہاجرین اور مسلمانوں کے بچوں کی تھی، اور وہاں سب سے کم تعداد خوشحال لوگوں اور عورتوں کی تھی، مجھے بتایا گیا کہ جہاں تک خوشحال لوگوں کا تعلق ہے تو وہ دروازے پر رکے ہوئے ہیں، ان سے حساب لیا جا رہا ہے اور تفتیش کی جا رہی ہے، جہاں تک عورتوں کا تعلق ہے تو دو سرخ چیزوں، یعنی سونے اور ریشم نے انہیں غافل کر دیا۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں: ”پھر ہم جنت کے آٹھ دروازوں میں سے ایک دروازے سے باہر آئے، جب میں دروازے کے پاس موجود تھا تو ایک ترازو لایا گیا، مجھے ایک پلڑے میں رکھا گیا اور میری امت کو دوسرے پلڑے میں رکھا گیا تو میرا پلڑا وزنی تھا پھر ابوبکر کو لایا گیا اور اسے ایک پلڑے میں رکھا گیا اور میری پوری امت کو لا کر دوسرے پلڑے میں رکھا گیا تو ابوبکر کا پلڑا وزنی تھا پھر عمر کو لا کر ایک پلڑے میں رکھا گیا اور میری پوری امت کو لا کر دوسرے پلڑے میں رکھا گیا تو عمر کا پلڑا وزنی تھا پھر میری امت کے ایک، ایک فرد کو پیش کیا گیا، وہ لوگ گزرتے رہے، عبدالرحمن کو آنے میں تاخیر ہو گئی، وہ اس وقت آیا جب اس کے حوالے سے مایوسی ہو چکی تھی، میں نے کہا: اے عبدالرحمن! (تم کہاں رہ گئے تھے؟) اس نے کہا: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، میں خلاصی پا کر اس وقت آپ کے پاس آیا ہوں، جب میں یہ گمان کر رہا تھا کہ میں کبھی بھی نجات پا کر آپ کے پاس نہیں آ سکوں گا، سوائے اس کے کہ (حساب دیتے ہوئے) بوڑھا ہو جاؤں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کسی چیز کا؟ سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: اپنے مال کے زیادہ ہونے کا مجھ سے حساب لیا جاتا رہا اور تفتیش کی جاتی رہی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے ان دونوں کی سند میں ایک راوی مطرح بن یزید ہے اور ایک راوی علی بن یزید ہے اور ان دونوں کے ضعیف ہونے پر اتفاق پایا جاتا ہے۔ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ ان حضرات میں سے ایک ہیں، جنہیں غزوہ بدر، صلح حدیبیہ میں شرکت کا شرف حاصل ہے اور یہ ان دس افراد میں سے ایک ہیں، جن کے بارے میں جنت کی گواہی دی گئی، اور یہ فضیلت رکھنے والے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے ایک ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17902]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (259/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21729»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3369
«دخلت الجنة فسمعت خشفة بين يدي قلت: ما هذه الخشفة؟ فقيل: هذا بلال يمشي أمامك»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میں جنت میں گیا تو میں نے اپنے آگے قدموں کی آہٹ سنی، میں نے پوچھا: یہ کیسی آہٹ ہے؟ کہا گیا: یہ بلال ہیں جو آپ کے آگے چل رہے ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الدال/حدیث: 3369]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [طب عد] عن أبي أمامة. الصحيحة 1405.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7892
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمُعَلَّى الدِّمَشْقِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ الدِّمَشْقِيُّ ، ثَنَا صَدَقَةُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ جَمِيلٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ الْقَاسِمَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: دَخَلْتُ الْجَنَّةَ، فَإِذَا أَنَا بِخَشَفَةٍ بَيْنَ يَدَيَّ، فَقُلْتُ: مَنْ هَذَا يَا جِبْرِيلُ؟ فَقَالَ: هَذَا بِلَالٌ الْمُؤَذِّنُ فَنَظَرْتُ، فَإِذَا أَكْثَرُ أَهْلِ الْجَنَّةِ الضُّعَفَاءُ وَالْمَسَاكِينُ، وَإِذَا أَقَلُّ أَهْلِ الْجَنَّةِ الْأَغْنِيَاءُ وَالنِّسَاءُ، قُلْتُ لَهُ: مَا هَذَا يَا جِبْرِيلُ؟ فَقَالَ: إِنَّ الْأَغْنِيَاءَ يُحْبَسُونَ عِنْدَ بَابِ الْجَنَّةِ يُحَاسَبُونَ وَيُمَحَّصُونَ، وَأَمَّا النِّسَاءُ، فَأَلْهَاهُنَّ الْأَحْمَرَانِ الذَّهَبُ وَالْحَرِيرُ، ثُمَّ خَرَجْتُ إِلَى أَبْوَابِ الْجَنَّةِ الثَّمَانِيَةِ، فَإِذَا بِالْمِيزَانِ، فَأَخَذَ كِفَّةً فَوُضِعَ فِيهَا جَمِيعُ أُمَّتِي، وَجُعِلْتُ فِي الْكِفَّةِ الْأُخْرَى، فَرَجَحْتُ بِهِمْ، ثُمَّ عُرِضَتْ عَلَيَّ أُمَّتِي رَجُلًا رَجُلًا، فَاسْتَبْطَأْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ ، فَلَمَّا جَاءَ، قُلْتُ: مَا حَبَسَكَ؟ فَبَكَى إِلَيَّ، وَبَكَيْتُ إِلَيْهِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، كُنْتُ هُنَاكَ وَرَاءَ الْبَابِ أُحَاسَبُ وَأُمَحَّصُ حَتَّى ظَنَنْتُ أَنِّي لَنْ أَرَاكَ، وَلَنْ تَرَانِي.
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں جنت میں داخل ہوا، تو اپنے سامنے ایک ہلکی سی آہٹ سنی، میں نے کہا: یہ کون ہے، اے جبریل؟ انہوں نے کہا: یہ مؤذن بلال ہیں۔ پھر میں نے دیکھا کہ جنت میں اکثر لوگ کمزور اور مسکین ہیں، اور جنت میں سب سے کم امیر اور عورتیں ہیں۔ میں نے پوچھا: اے جبریل! یہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا: امیر لوگوں کو جنت کے دروازے پر روک لیا جاتا ہے، ان کا حساب لیا جاتا ہے اور انہیں جانچا جاتا ہے۔ رہیں عورتیں، تو انہیں دو سرخ چیزوں — سونے اور ریشم — نے مشغول کر رکھا تھا۔ پھر میں جنت کے آٹھ دروازوں کی طرف نکلا، تو ایک میزان نظر آیا، اس کا ایک پلڑا پکڑا گیا اور اس میں میری ساری امت رکھی گئی، اور مجھے دوسرے پلڑے میں رکھا گیا تو میں ان پر بھاری ہو گیا۔ پھر میری امت مجھ پر ایک ایک کر کے پیش کی گئی، تو مجھے سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کے آنے میں دیر لگی، جب وہ آئے تو میں نے پوچھا: تمہیں کس چیز نے روکے رکھا؟ تو وہ میرے سامنے رو پڑے، اور میں بھی ان کے سامنے رو پڑا۔ انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! میں وہاں دروازے کے پیچھے تھا، میرا حساب لیا جا رہا تھا اور مجھے جانچا جا رہا تھا، یہاں تک کہ مجھے لگا کہ اب میں نہ آپ کو دیکھ پاؤں گا اور نہ آپ مجھے دیکھ پائیں گے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7892]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 236، حدیث 7923»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 22662، والطبراني فى «الكبير» برقم: 7809، والطبراني فى «الصغير» برقم: 937، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6150»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6012
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا أَشْعَثُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زُبَيْدٍ ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ مُطَّرِحٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ زَحْرٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " رَأَيْتُنِي أُدْخِلْتُ الْجَنَّةَ فَسَمِعْتُ خَشَفَةً بَيْنَ يَدَيَّ فَقُلْتُ: مَا هَذَا؟ فَقِيلَ: هَذَا بِلَالٌ. فَنَظَرْتُ فَإِذَا أَعَالِي أَهْلِ الْجَنَّةِ فَقُرَاءُ الْمُهَاجِرِينَ وَذَرَارِيُّ الْمُسْلِمِينَ وَلَمْ أَرَ فِيهَا أَقَلَّ مِنَ الْأَغْنِيَاءِ وَالنِّسَاءِ، فَقُلْتُ: مَا لِي لَا أَرَى فِيهَا أَقَلَّ مِنَ الْأَغْنِيَاءِ وَالنِّسَاءِ؟! قِيلَ. لِي: أَمَّا النِّسَاءُ فَأَلْهَاهُنَّ الْأَحْمَرَانِ الذَّهَبُ وَالْحَرِيرُ، وَأَمَّا الْأَغْنِيَاءُ فَهُمْ هَا هُنَا بِالْبَابِ يُحَاسَبُونَ وَيُمَحَّصُونَ. فَخَرَجْتُ مِنْ أَحَدِ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ الثَّمَانِيَةِ فَجِيءَ بِكِفَّةٍ فَوُضِعْتُ فِيهَا وَجِيءَ بِجَمِيعِ أُمَّتِي فَوُضِعَتْ فِي كِفَّةٍ فَرَجَحْتُهَا، ثُمَّ جِيءَ بِأَبِي بَكْرٍ فَوُضِعَ فِي كِفَّةٍ وَجَمِيعُ أُمَّتِي فِي كِفَّةٍ فَرَجَحَهَا، ثُمَّ جِيءَ بِعُمَرَ فَرَجَحَهَا، فَجَعَلَتْ أُمَّتِي يَمُرُّونَ عَلَيَّ أَفْوَاجًا حَتَّى اسْتَبْطَأْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ ، فَمَرَّ بِي بَعْدَ الْيَأْسِ. فَقَالَ: بِأَبِي وَأُمِّي، مَا كِدْتُ أَخْلُصُ إِلَيْكَ إِلَّا مِنْ بَعْدِ الْمَشَقَّاتِ. فَقُلْتُ: مِمَّ ذَاكَ؟ قَالَ: مِنْ كَثْرَةِ مَالِي مَا زِلْتُ أُحَاسَبُ بَعْدَكَ وَأُمَحَّصُ". هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ مُطَّرِحِ بْنِ يَزِيدَ، ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَأَبُو حَاتِمٍ وَأَبُو زُرْعَةَ وَالنَّسَائِيُّ وَالدَّارَقُطْنِيُّ وَغَيْرُهُمْ.
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے (خواب میں) دیکھا کہ مجھے جنت میں داخل کیا گیا، تو میں نے اپنے آگے قدموں کی آہٹ سنی؛ میں نے پوچھا: یہ کیا ہے؟ کہا گیا: یہ بلال ہیں۔ پھر میں نے دیکھا تو جنت کے بلند ترین درجات والے فقرائے مہاجرین اور مسلمانوں کی اولاد تھے، اور میں نے وہاں مال داروں اور عورتوں سے کم کسی کو نہ دیکھا۔ میں نے کہا: کیا بات ہے کہ میں یہاں مال داروں اور عورتوں سے کم کسی کو نہیں دیکھتا؟ مجھ سے کہا گیا: رہیں عورتیں تو انہیں دو سرخ چیزوں سونے اور ریشم نے غافل کر دیا، اور رہے مال دار تو وہ یہاں دروازے پر ہیں، ان کا حساب لیا جا رہا ہے اور انہیں پرکھا جا رہا ہے۔ پھر میں جنت کے آٹھ دروازوں میں سے ایک دروازے سے نکلا تو ایک پلڑا لایا گیا اور مجھے اس میں رکھا گیا، اور میری ساری امت کو لا کر دوسرے پلڑے میں رکھا گیا تو میں اس پر بھاری رہا؛ پھر ابوبکر کو لایا گیا اور انہیں ایک پلڑے میں اور میری ساری امت کو دوسرے پلڑے میں رکھا گیا تو وہ بھاری رہے؛ پھر عمر کو لایا گیا تو وہ بھی بھاری رہے۔ پھر میری امت گروہ در گروہ میرے پاس سے گزرنے لگی یہاں تک کہ مجھے عبد الرحمن بن عوف کی تاخیر محسوس ہوئی، پھر وہ مایوسی کے بعد میرے پاس سے گزرے اور کہا: میرے ماں باپ آپ پر قربان! میں بڑی مشقتوں کے بعد ہی آپ تک پہنچ سکا ہوں۔ میں نے پوچھا: وہ کیوں؟ انہوں نے کہا: اپنے مال کی کثرت کی وجہ سے؛ آپ کے بعد سے مسلسل میرا حساب ہوتا رہا اور مجھے پرکھا جاتا رہا۔“
یہ سند مطرح بن یزید کے ضعیف ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے؛ اسے امام ابن معین، ابو حاتم، ابو زرعہ، نسائی اور دارقطنی رحمہم اللہ وغیرہ نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب التعبير/حدیث: 6012]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد ضعيف؛ لضعف مطرح بن يزيد، ضعفه ابن معين وأبو حاتم وأبو زرعة والنسائي والدارقطني وغيرهم»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 21729، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7809، 7923، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6146، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 900، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17902»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 211
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا الْهُذَيْلُ بْنُ مَيْمُونٍ الْجُعْفِيُّ كُوفِيٌّ، كَانَ يَجْلِسُ فِي مَسْجِدِ الْمَدِينَةِ يَعْنِي مَدِينَةَ أَبِي جَعْفَرٍ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ: هَذَا شَيْخٌ قَدِيمٌ كُوفِيٌّ، عَنْ مُطَّرِحِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ زَحْرٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "دَخَلْتُ الْجَنَّةَ فَسَمِعْتُ خَشْفَةً بَيْنَ يَدَيَّ، فَقُلْتُ: مَا هَذَا؟ قَالَ: بِلَالٌ ، فَمَضَيْتُ فَإِذَا أَكْثَرُ أَهْلِ الْجَنَّةِ فُقَرَاءُ الْمُهَاجِرِينَ، وَذَرَارِيُّ الْمُسْلِمِينَ"، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، قَالَ: "ثُمَّ خَرَجْنَا مِنْ أَحَدِ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ الثَّمَانِيَةِ، فَلَمَّا كُنْتُ عِنْدَ الْبَابِ أُتِيتُ بِكِفَّةٍ فَوُضِعْتُ فِيهَا وَوُضِعَتْ أُمَّتِي فِي كِفَّةٍ، فَرَجَحْتُ بِهَا، ثُمَّ أُتِيَ بِأَبِي بَكْرٍ ، فَوُضِعَ فِي كِفَّةٍ وَجِيءَ بِجَمِيعِ أُمَّتِي فَوُضِعَتْ فِي كِفَّةٍ، فَرَجَحَ أَبُو بَكْرٍ ، ثُمَّ أُتِيَ بِعُمَرَ، فَوُضِعَ فِي كِفَّةٍ وَجِيءَ بِجَمِيعِ أُمَّتِي فَوُضِعُوا، فَرَجَحَ عُمَرُ ، وَعُرِضَتْ عَلَيَّ أُمَّتِي رَجُلًا رَجُلًا".
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں جنت میں داخل ہوا تو میں نے اپنے سامنے کسی کے چلنے کی آہٹ سنی، میں نے دریافت کیا: یہ کیا ہے؟ بتایا گیا: یہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ ہیں۔ پھر میں آگے بڑھا تو دیکھا کہ اہل جنت کی اکثریت فقراءِ مہاجرین اور مسلمانوں کی اولاد پر مشتمل ہے“۔
پھر راوی نے مکمل حدیث ذکر کی (جس میں ہے کہ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر ہم جنت کے آٹھ دروازوں میں سے ایک دروازے سے باہر نکلے، جب میں دروازے کے پاس پہنچا تو ایک ترازو لایا گیا، مجھے اس کے ایک پلڑے میں رکھا گیا اور میری امت کو دوسرے پلڑے میں، تو میرا وزن ان سے زیادہ رہا۔ پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو لایا گیا اور انہیں ایک پلڑے میں رکھا گیا اور میری تمام امت کو لا کر دوسرے پلڑے میں رکھا گیا تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ان پر بھاری رہے۔ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ لائے گئے اور انہیں ایک پلڑے میں رکھا گیا اور میری تمام امت کو لا کر رکھا گیا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ان پر بھاری رہے، اور میری امت کا ایک ایک فرد میرے سامنے پیش کیا گیا“۔ [فضائل الصحابة/فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه/حدیث: 211]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده ضعيف لاجل علي بن يزيد بن ابي هلال الالهاني ويقال الهلالي ابو عبد الملك = احمد بن حنبل هذا شيخ قديم كوفي عن مطرح بن يزيد عن عبدالله بن زحر عن علي بن يزيد عن القاسم عن أبي امامة قال قال رسول الله ﷺ: .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسند أحمد برقم: 21729، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7809، 7923، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6146، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 900، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17902، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6012، 6565»
«واما جزء نخشبة نعل بلال فقد ثبت في الصحيح البخاري: 34/3؛ ومسلم: 1908/4»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں