🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ترمذی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3956)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
129. باب فِي الْعَفْوِ وَالْعَافِيَةِ
باب: دنیا و آخرت میں عافیت طلبی کا بیان
اطراف الحدیث — سنن ترمذي حدیث نمبر 3598 (کل: 25 مقامات، 13 کتب)
سنن ترمذی: 3598، 2526
سنن ابن ماجہ: 1752
مسند اسحاق بن راہویہ: 920
سنن دارمی: 2856
مشکوۃ المصابیح: 2249، 5630
مسند احمد: 8043، 9743
صحیح ابن خزیمہ: 1901
الفتح الربانی: 13269
صحیح ابن حبان: 874، 3428، 7387
الجامع الكامل: 4390، 6707، 10941، 13193، 16291، 16426
السنن الكبرى للبيهقي: 6393، 16648، 20163
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 18637
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3116
21 تا 25
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6393
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَحْمَدَ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ سَعْدٍ الطَّائِيِّ، حَدَّثَنِي أَبُو الْمُدِلَّةِ، سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ثَلَاثَةٌ لَا تُرَدُّ دَعْوَتُهُمُ: الْإِمَامُ الْعَادِلُ، وَالصَّائِمُ ⦗٤٨٢⦘ حَتَّى يُفْطِرَ، وَدَعْوَةُ الْمَظْلُومِ تُحْمَلُ عَلَى الْغَمَامِ، وَتُفْتَحُ لَهَا أَبْوَابُ السَّمَاءِ، وَيَقُولُ الرَّبُّ:" وَعِزَّتِي لَأَنْصُرَنَّكَ وَلَوْ بَعْدَ حِينٍ".
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین ایسے اشخاص ہیں جن کی دعا کو رد نہیں کیا جاتا: ۱۔ عادل حکمران، ۲۔ روزے دار جب تک افطار نہ کر دے اور ۳۔ مظلوم کی دعا بادلوں کے اوپر اٹھا لی جاتی ہے اور اس کے لیے آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور اللہ تبارک و تعالیٰ فرماتے ہیں: ”مجھے میری عزت کی قسم! میں تیری ضرور مدد کروں گا اگرچہ کچھ وقت کے بعد ہی۔““ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب صلاة الاستسقاء/حدیث: 6393]
تخریج الحدیث: «حسن لغيرهٖ۔ ترمذي»

الحكم على الحديث:
حسن لغيرهٖ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16648
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أَنْبَأَ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ الْقَاضِي، ثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، ثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، ثَنَا سَعْدٌ الطَّائِيُّ، أَخْبَرَنِي أَبُو مُدِلَّةَ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ثَلَاثَةٌ لَا تُرَدُّ دَعْوَتُهُمُ: الْإِمَامُ الْعَادِلُ، وَالصَّائِمُ حَتَّى يُفْطِرَ، وَدَعْوَةُ الْمَظْلُومِ تُحْمَلُ عَلَى الْغَمَامِ، وَتُفْتَحُ لَهَا أَبْوَابُ السَّمَاوَاتِ، وَيَقُولُ لَهَا الرَّبُّ: وَعِزَّتِي لَأَنْصُرَنَّكِ وَلَوْ بَعْدَ حِينٍ" وَتَمَامُ هَذَا الْبَابِ وَمَا قَبْلَهُ فِي كِتَابِ السِّيَرِ، ثُمَّ فِي كِتَابِ أَدَبِ الْقَاضِي.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین لوگوں کی دعا کبھی رد نہیں ہوتی: عادل امام، روزے دار یہاں تک کہ وہ افطار کرلے اور مظلوم کی بددعا جو بادلوں پر اٹھائی جاتی ہے اور اس کے لیے آسمان کے دروازے کھلتے ہیں اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میری عزت کی قسم! میں ضرور تیری مدد کروں گا چاہے کچھ عرصہ کے بعد۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 16648]
تخریج الحدیث: «حسن»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20163
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا زُهَيْرٌ، عَنْ سَعْدٍ الطَّائِيِّ، حَدَّثَنِي أَبُو الْمُدَلِّهِ، سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ثَلَاثَةٌ لَا تُرَدُّ دَعْوَتُهُمْ: الْإِمَامُ الْعَادِلُ، وَالصَّائِمُ حَتَّى يُفْطِرَ، وَدَعْوَةُ الْمَظْلُومِ، تُحْمَلُ عَلَى الْغَمَامِ، وَتُفْتَحُ لَهَا أَبْوَابُ السَّمَاءِ، وَيَقُولُ الرَّبُّ:" وَعِزَّتِي لَأَنْصُرَنَّكِ، وَلَوْ بَعْدَ حِينٍ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین قسم کے لوگوں کی دعا اللہ رد نہیں فرماتا: 1۔ انصاف کرنے والا حکمران، 2۔ روزہ دار جب تک وہ افطار نہ کرے اور 3۔ مظلوم کی دعا؛ اسے بادلوں پر اٹھایا جاتا ہے، آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور اللہ رب العزت فرماتا ہے: میری عزت کی قسم! ضرور میں اس کی مدد کروں گا اگرچہ ایک وقت کے بعد ہی سہی۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب آداب القاضي/حدیث: 20163]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18637
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْجَنَّةُ لَبِنَةٌ مِنْ فِضَّةٍ وَلَبِنَةٌ مِنْ ذَهَبٍ، وَمِلَاطُهَا الْمِسْكُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جنت میں ایک اینٹ سونے کی ہے اور ایک اینٹ چاندی کی ہے اس کا (یعنی اینٹوں کو جوڑنے کے لیے استعمال ہونے والا) گارا، مشک کا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18637]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3509)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2553»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3116
"الجنة بناؤها لبنة من فضة ولبنة من ذهب وملاطها المسك الأذفر وحصباؤها اللؤلؤ والياقوت وتربتها الزعفران من يدخلها ينعم لا يبأس ويخلد لا يموت لا تبلى ثيابهم ولا يفنى شبابهم"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جنت کی تعمیر ایک اینٹ چاندی کی اور ایک اینٹ سونے کی ہے، اس کا گارا خوشبودار مشک ہے، اس کے کنکر موتی اور یاقوت ہیں، اور اس کی مٹی زعفران ہے، جو اس میں داخل ہو گا وہ نعمتوں میں رہے گا، کبھی تکلیف نہیں پائے گا، اور ہمیشہ زندہ رہے گا، کبھی نہیں مرے گا، نہ ان کے کپڑے پرانے ہوں گے اور نہ ان کی جوانی ختم ہو گی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 3116]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ت] عن أبي هريرة. المشكاة 5630.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں