🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
شمائل ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

شمائل ترمذی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (417)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر کے کام خود کرتے تھے
اطراف الحدیث — شمائل ترمذي حدیث نمبر 341 (کل: 10 مقامات، 10 کتب)
شمائل ترمذی: 341
الادب المفرد: 541
صحیح الادب المفرد: 420
مشکوۃ المصابیح: 5822
مسند احمد: 26194
الفتح الربانی: 11196
صحیح ابن حبان: 5675
الجامع الكامل: 9582
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4873
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6425
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 341
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرَةَ، قَالَتْ: قِيلَ لِعَائِشَةَ: مَاذَا كَانَ يَعْمَلُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْتِهِ؟ قَالَتْ: «كَانَ بَشَرًا مِنَ الْبَشَرِ، يَفْلِي ثَوْبَهُ، وَيَحْلُبُ شَاتَهُ، وَيَخْدُمُ نَفْسَهُ»
عمرہ فرماتی ہیں کہ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا گیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں کیا کرتے تھے؟ تو انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انسانوں میں سے ایک انسان تھے، اپنے کپڑوں سے جوئیں تلاش کرتے، اپنی بکری کا دودھ دوہتے اور اپنے ذاتی کام بھی خود ہی انجام دیتے تھے۔ [شمائل ترمذي/باب ما جاء فى تواضع رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 341]
تخریج الحدیث: { «‏‏‏‏سنده حسن» ‏‏‏‏ }:
«الادب المفرد للامام محمد بن اسماعيل البخاري (541) وعنه رواه الترمذي به.»
فائدہ: ابوصالح عبداللہ بن صالح کاتب لیث بن سعد سے امام بخاری کی روایت حسن یا صحیح ہوتی ہے۔
قال الشيخ زبير على زئي:سنده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 541
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرَةَ، قِيلَ لِعَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا‏:‏ مَاذَا كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعْمَلُ فِي بَيْتِهِ‏؟‏ قَالَتْ‏:‏ كَانَ بَشَرًا مِنَ الْبَشَرِ، يَفْلِي ثَوْبَهُ، وَيَحْلِبُ شَاتَهُ‏.‏
عمرہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا گیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر میں کیا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی انسانوں میں سے ایک انسان تھے۔ اپنے کپڑوں سے جوئیں وغیرہ نکالتے، اور اپنی بکری کا دودھ دوہ لیتے تھے۔ [الادب المفرد/كتاب/حدیث: 541]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه الترمذي في الشمائل برقم: 342، وأخرجه مسند أحمد برقم: 26194، وأخرجه مسند أبي يعلى برقم: 4853، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5675» انظر الصحيحة: 671
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 420
420/541 وعن عمرة: قيل لعائشة رضي الله عنها: ماذا كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يعمل في بيته؟ قالت:" كان بشراً من البشر؛ يفلي ثوبه، ويحلب شاته".
عمرہ سے روایت ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا گیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر میں کیا کام کرتے تھے؟ کہا: آپ ان انسانوں میں سے ہی ایک انسان تھے جو اپنے کپڑے جھاڑتا اور صاف کرتا ہے اور اپنی بکری کا دودھ دوہتا ہے۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 420]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه الترمذي في الشمائل برقم: 342، وأخرجه مسند أحمد برقم: 26194، وأخرجه مسند أبي يعلى برقم: 4853، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5675» انظر الصحيحة: 671
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5822
5822 - وَعَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْصِفُ نَعْلَهُ وَيَخِيطُ ثَوْبَهُ  وَيَعْمَلُ فِي بَيْتِهِ كَمَا يَعْمَلُ أَحَدُكُمْ فِي بَيْتِهِ وَقَالَتْ كَانَ بَشَرًا مِنَ الْبَشَرِ يَفْلِي ثَوْبَهُ وَيَحْلُبُ شَاتَهُ وَيَخْدُمُ نَفْسَهُ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.
عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنا جوتا مرمت کرتے تھے، اپنا کپڑا خود سی لیتے تھے اور اپنے گھر میں تمہاری طرح ہی کام کرتے تھے۔ اور انہوں نے فرمایا: آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بھی ایک انسان تھے، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنے کپڑے میں جوئیں دیکھ لیا کرتے تھے، اپنی بکری کا دودھ خود دوہتے تھے اور اپنے ذاتی کام خود کیا کرتے تھے۔ حسن، رواہ الترمذی فی الشمائل والبخاری فی الأدب المفرد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الفضائل والشمائل/حدیث: 5822]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه الترمذي [في الشمائل (341) والبخاري في الأدب المفرد (541 وسنده حسن) ]
٭ الشطر الأول إلي ’’في بيته‘‘ رواه أحمد (6/ 106، 121، 167، 260 أيضًا) و فيه علة عند أحمد (241/6) و للحديث شواھد عند أحمد (6/ 256) وغيره .»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 26194
حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ , قَالَ: حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ , عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ , عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ , عَنِ الْقَاسِمِ , عَنْ عَائِشَةَ , قَالَتْ: سُئِلْتُ مَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعْمَلُ فِي بَيْتِهِ؟ قَالَتْ:" كَانَ بَشَرًا مِنَ الْبَشَرِ يَفْلِي ثَوْبَهُ , وَيَحْلُبُ شَاتَهُ , وَيَخْدُمُ نَفْسَهُ" .
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے کسی نے سوال پوچھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں ہوتے تو کیا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم بھی ایک بشر تھے، وہ اپنے کپڑوں کو صاف کرلیتے تھے، بکری کا دودھ دو لیتے تھے اور اپنے کام اپنے ہاتھ سے کرلیتے تھے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 26194]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11196
عَنِ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَ سُئِلَتْ مَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَعْمَلُ فِي بَيْتِهِ قَالَتْ كَانَ بَشَرًا مِنَ الْبَشَرِ يَفْلِي ثَوْبَهُ وَيَحْلُبُ شَاتَهُ وَيَخْدُمُ نَفْسَهُ
قاسم سے روایت ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا گیا کہ گھر میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کیا مصروفیت ہوتی تھی؟ انہوں نے فرمایا: آپ بھی بشر ہی تھے، اس لیے (عام دوسرے انسانوں کی طرح) اپنے کپڑوں کو ٹٹول ٹٹول کر ان میں جوئیں دیکھتے، بکری کا دودھ دوہ لیتے اور اپنے کام کر لیتے۔ [الفتح الربانی/حدیث: 11196]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، اخرجه ابن حبان: 5675، وابويعلي: 4847، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26194 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 26724»
وضاحت: فوائد: … یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سادگی اور عاجزی ہے، جسے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی امت کے لیے طرزِ حیات بھی قرار دیا ہے۔ اگر کوئی انسان آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ان سنتوں کا اہتمام کرنے لگے تو اس کی زندگی کئی مشاکل اور تکلّفات سے پاک ہو سکتی ہے۔ ایسے امور کو سر انجام دینے والا آدمی تکبر سے پاک ہو جائے گا اور اس کی عاجزی و فروتنی میں اضافہ ہو گا۔ جیسا کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((مَا اسْتَکْبَرَ مَنْ أکَلَ مَعَہُ خَادِمُہُ وَرَکِبَ الْحِمَارَ بِالأسْوَاقِ، وَاعْتَقَلَ الشَّاۃَ فَحَلَبَھَا۔)) (الصحیحۃ: ۲۲۱۸) … وہ شخص متکبر نہیں ہے،جس کے ساتھ اُس کے خادم نے کھانا کھایااور وہ بازاروں میں گدھے پر سوارہوا اوربکری کی ٹانگوں کو باندھ کر اس کو دوہا۔
اگر کسی آدمی کو زندگی کی روٹین میں ان امور کا موقع نہیں ملتا تو کبھی کبھار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت سمجھ کر ان کو سرانجام دینا چاہئے۔
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: کَانَ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَجْلِسُ عَلَی الْأَرْضِ، وَیَأْکُلُ عَلَی الْأَرْضِ، وَیَعْتَقِلُ الشَّاۃَ، وَیُجِیْبُ دَعْوَۃَ الْمَمْلُوْکِ عَلٰی خُبْزِ الشَّعِیْرِ۔ … رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم زمین پر
بیٹھ جایا کرتے تھے، زمین پر بیٹھ کر کھاتے تھے، بکری کا دودھ دوہ لیتے تھے اور جو کی روٹی کی دعوت دینے والے غلام کی دعوت قبول کر لیتے تھے۔ (معجم کبرانی طبرانی: ۳/ ۱۶۴/ ۱، صحیحہ: ۲۱۲۵)
اس حدیث میں سب سے اہم بات معاشرے کے انتہائی کمتر فرد کی دعوت قبول کرنا ہے، آجکل اس سنت ِ حسنہ سے مکمل بے رخی برتی جا رہی ہے اور بڑوں اور وڈیروں کی آنکھوں کے اشارے پر لوگ جوق در جوق جمع ہو جاتے ہیں۔ یہ نبوی سنتوں سے عدمِ محبت اور ظاہر پرستی، چاپلوسی اور خوشامد کا نتیجہ ہے۔ دوسرا ایک اہم سبق یہ ملتا ہے کہ دعوت قبول کرنے والوں کو دعوت میں پیش کی گئی چیزوں کی عیب جوئی نہیں کرنی چاہئے، بلکہ داعی کی طرف سے جو کچھ ملے، ذوق و شوق کا اظہار کرتے ہوئے نوش کر لینا چاہئے، کیونکہ عظیم المرتبت اورعالی منزلت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غلام کی دعوت پہ لبیک کہتے تھے جبکہ اس دعوت میں پیش کی جانے والی چیز صرف جو کی روٹی ہوتی تھی۔

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5675
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا سُئِلَتْ: مَا كَانَ عَمَلُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْتِهِ؟ قَالَتْ: " مَا كَانَ إِلا بَشَرًا مِنَ الْبَشَرِ، كَانَ يَفْلِي ثَوْبَهُ، وَيَحْلِبُ شَاتَهُ، وَيَخْدُمُ نَفْسَهُ" .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ ان سے دریافت کیا گیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں کیا کام کیا کرتے تھے؟ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بتایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک عام انسان کی طرح اپنے کپڑے (میں سے جوئیں وغیرہ) صاف کر لیتے تھے، اپنی بکری کا دودھ دوہ لیتے تھے اور اپنے کام خود کر لیتے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الحظر والإباحة/حدیث: 5675]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 676، 5363، 6039، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5675، 5676، 5677، 6440، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2489، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3221، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24863» «رقم طبعة با وزير 5646»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (671)، «جلباب المرأة المسلمة» (179/ 293). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9582
9582- عن عائشة أنها سُئِلَتْ ما كان عملُ رسول الله صلى الله عليه وسلم في بيته؟ قالت: ما كان إلا بشرًا من البشر، كان يَفْلِيْ ثوبَه، ويحلبُ شاتَه، ويخدِمُ نفسَه.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه البخاري في الأدب المفرد (541)، والترمذي في الشمائل (335)، وأبو يعلى (4873)، وابن حبان (5675) –واللفظ له- كلهم من طريق معاوية بن صالح، عن يحيى بن سعيد الأنصاري، عن عَمْرة، عن عائشة قالت: فذكرته.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4873
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ، حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، عَنْ لَيْثِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرَةَ ، قَالَتْ: قِيلَ لِعَائِشَةَ : مَاذَا كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعْمَلُ فِي بَيْتِهِ؟ قَالَتْ: كَانَ بَشَرًا مِنَ الْبَشَرِ، يَفْلِي ثَوْبَهُ، وَيَحْلُبُ شَاتَهُ، وَيَخْدُمُ نَفْسَهُ.
عمرہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا گیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر میں کیا کام کاج کیا کرتے تھے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی عام انسانوں کی طرح ایک انسان تھے، اپنے کپڑے خود صاف کر لیتے، اپنی بکری کا دودھ دوہ لیتے اور اپنے ذاتی کام خود ہی انجام دیا کرتے تھے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4873]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 25662، وأخرجه فتح الباري برقم: 644، 5692، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5675، وأخرجه شرح السنة برقم: 3676، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6425/2، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4853»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6425
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : وَثَنَا عَبْدَةُ ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ عَائِشَةَ : "أَنَّهَا سُئِلَتْ: مَا كَانَ يَصْنَعُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْتِهِ؟ قَالَتْ: كَانَ يَخْصِفُ النَّعْلَ، وَيَرْقَعُ الثَّوْبَ وَنَحْوَ هَذَا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ، ثَنَا حَجَّاجٌ ، عَنْ لَيْثِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرَةَ، قَالَتْ: "قِيلَ لِعَائِشَةَ : مَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعْمَلُ فِي بَيْتِهِ؟ قَالَتْ: كَانَ بَشَرًا مِنَ الْبَشَرِ، يَفْلِي ثَوْبَهُ، يَحْلِبُ شَاتَهُ، وَيَخْدُمُ نَفْسَهُ".
قَالَ: وَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَاءَ، ثَنَا مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ مَرْفُوعًا... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ: مِنْ طَرِيقِ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، أَبَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ "سَأَلَهَا رَجُلٌ: هَلْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعْمَلُ فِي بَيْتِهِ؟ قَالَتْ: نَعَمْ، كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْصِفُ نَعْلَهُ، وَيَخِيطُ ثَوْبَهُ، وَيَعْمَلُ فِي بَيْتِهِ مَا يَعْمَلُ أَحَدُكُمْ فِي بَيْتِهِ".
قَالَ: وَأَبَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ، ثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى، ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ... فَذَكَرَهُ.
قَالَ: وَثَنَا أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَاءَ... فَذَكَرَهُ. قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ فِي الشَّمَائِلِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ان سے دریافت کیا گیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر میں کیا مصروفیت رکھتے تھے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے جوتے خود گانٹھ لیتے تھے، اپنے کپڑوں کو پیوند لگا لیتے تھے اور اسی طرح کے دیگر (گھریلو) کام کاج کیا کرتے تھے۔“ ایک اور روایت میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ان سے پوچھا گیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر میں کیا عمل کرتے تھے؟ تو انہوں نے فرمایا: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم انسانوں میں سے ایک نہایت سادہ انسان تھے، اپنے کپڑوں کی خود صفائی کر لیتے تھے، اپنی بکری کا دودھ خود دوہ لیتے تھے اور اپنی ذات کے کام خود ہی انجام دے لیا کرتے تھے۔“ اسی طرح صحیح ابنِ حبان کی روایت میں ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے ایک شخص نے سوال کیا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں کام کاج کرتے تھے؟ تو انہوں نے فرمایا: ”جی ہاں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے جوتے خود درست کر لیتے، اپنا لباس خود سی لیتے اور اپنے گھر میں وہ تمام کام سادگی سے کرتے تھے جو تم میں سے کوئی اپنے گھر میں کرتا ہے۔“ اس حدیث کو امام ترمذی نے الشمائل المحمدیہ میں بھی روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب علامات النبوة/حدیث: 6425]
تخریج الحدیث: «(6425/1) أخرجه صحيح البخاري برقم: 644، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2489، وأخرجه مسند أحمد برقم: 24228، وأخرجه فتح الباري برقم: 644، 5692، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20492، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1086، 6476»
«(6425/2) أخرجه مسند أحمد برقم: 25662، وأخرجه فتح الباري برقم: 644، 5692، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5675، وأخرجه شرح السنة برقم: 3676»
«(6425/3) أخرجه صحيح البخاري برقم: 644، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2489، وأخرجه مسند أحمد برقم: 24813، وأخرجه فتح الباري برقم: 644، 5692، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20492، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1086، 6476، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5676، وأخرجه شرح السنة برقم: 3675»

الحكم على الحديث:
أخرجه ابن حبان في صحيحه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں