الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. باب الرهب من مساوئ الأخلاق
برے اخلاق و عادات سے ڈرانے اور خوف دلانے کا بیان
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 482
وعن عائشة رضي الله عنها قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «لا تسبوا الأموات، فإنهم قد أفضوا إلى ما قد قدموا» . رواه البخاري. وروى الترمذي عن المغيرة نحوه، لكن قال: «فتؤذوا الأحياء» .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” مردوں کو گالی مت دو کیونکہ وہ اس تک پہنچ چکے ہیں جو انہوں نے آگے بھیجا۔ “ (بخاری)
ترمذی نے مغیرہ کے حوالہ سے اسی طرح روایت کیا ہے لیکن اس میں «فتؤذوا الأحياء» ہے یعنی تم (گالی دے کر) زندہ لوگوں کو تکلیف دیتے ہو۔ [بلوغ المرام/حدیث: 482]
ترمذی نے مغیرہ کے حوالہ سے اسی طرح روایت کیا ہے لیکن اس میں «فتؤذوا الأحياء» ہے یعنی تم (گالی دے کر) زندہ لوگوں کو تکلیف دیتے ہو۔ [بلوغ المرام/حدیث: 482]
«وَعَنْ» اور سے – «عَائِشَةَ» عائشہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَتْ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «لَا تَسُبُّوا» برا بھلا نہ کہو – «الْأَمْوَاتَ» مُردوں کو – «فَإِنَّهُمْ» کیونکہ بے شک وہ – «قَدْ أَفْضَوْا» پہنچ چکے ہیں – «إِلَى مَا» اس کی طرف جو – «قَدْ قَدَّمُوا» انہوں نے آگے بھیجا۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «الْبُخَارِيُّ» بخاری نے۔ – «وَرَوَى» اور روایت کیا – «التِّرْمِذِيُّ» ترمذی نے – «عَنِ الْمُغِيرَةِ» مغیرہ سے – «نَحْوَهُ» اسی طرح – «لَكِنْ قَالَ» لیکن کہا: – «فَتُؤْذُوا» کہ (اس طرح) تم تکلیف دو گے – «الْأَحْيَاءَ» زندوں کو۔
اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مُردوں کو برا بھلا نہ کہو، کیونکہ وہ اپنے آگے بھیجے ہوئے اعمال تک پہنچ چکے ہیں۔“ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ اور ترمذی نے سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ سے اسی طرح روایت کیا ہے، لیکن اس میں یہ الفاظ ہیں: ”(ورنہ) تم (ان کے رشتہ دار) زندوں کو تکلیف پہنچاؤ گے۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 482]

تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الجنائز، باب ما ينهي من سب الأموات، حديث:1393، وحديث المغيرة أخرجه الترمذي، البر والصلة، حديث:1982 وهو حديث حسن.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1300
وعن عائشة رضي الله عنها قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «لا تسبوا الأموات فإنهم قد أفضوا إلى ما قدموا» . أخرجه البخاري.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روايت ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” فوت شدگان کو گالی نہ دو کیونکہ انہوں نے جو کچھ کیا تھا اس تک وہ پہنچ چکے ہیں۔“ (بخاری) [بلوغ المرام/حدیث: 1300]
0 [بلوغ المرام/حدیث: 1300]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الرقاق، باب سكرات الموت، حديث:6516.»
الحكم على الحديث:
صحيح