صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
65. باب جواز ركوب البدنة المهداة لمن احتاج إليها:
باب: بوقت ضرورت قربانی کے اونٹ پر سوار ہونے کا جواز۔
ترقیم عبدالباقی: 1323 ترقیم شاملہ: -- 3211
وحَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ ، وَسُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، قَالَا: حدثنا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: وَأَظُنُّنِي قَدْ سَمِعْتُهُ مِنْ أَنَسٍ. ح وحدثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، وَاللَّفْظُ لَهُ أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَجُلٍ يَسُوقُ بَدَنَةً، فقَالَ: " ارْكَبْهَا "، فقَالَ: إِنَّهَا بَدَنَةٌ، قَالَ: " ارْكَبْهَا "، مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا.
ثابت بنانی نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک آدمی کے پاس سے گزرے جو قربانی کا اونٹ ہانک کر لے جا رہا تھا تو آپ نے فرمایا: ”اس پر سوار ہو جاؤ۔“ اس نے جواب دیا یہ قربانی کا اونٹ ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس پر سوار ہو جاؤ۔“ دو یا تین مرتبہ (فرمایا)۔ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3211]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1323
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 1323 ترقیم شاملہ: -- 3212
وَحدثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حدثنا وَكِيعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الْأَخْنَسِ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ: مُرَّ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِبَدَنَةٍ أَوْ هَدِيَّةٍ، فقَالَ: " ارْكَبْهَا "، قَالَ: إِنَّهَا بَدَنَةٌ أَوْ هَدِيَّةٌ، فقَالَ: " وَإِنْ "،
ہمیں وکیع نے مسعر سے حدیث بیان کی انہوں نے بکیر بن اخنس سے اور انہوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی انہوں نے کہا: میں نے ان (حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ) سے سنا کہہ رہے تھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے قربانی کے ایک اونٹ یا (حرم کے لیے) ہدیہ کیے جانے والے ایک جانور کا گزر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس پر سوار ہو جاؤ۔“ اس نے کہا: یہ قربانی کا اونٹ یا ہدی کا جانور ہے آپ نے فرمایا: ”چاہے (ایسا ہی ہے)۔“ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3212]
حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ایک بدنہ یا ہدیہ (قربانی کا اونٹ) لے جایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس پر سوار ہو جا۔“ اس نے عرض کیا، یہ بدنہ یا ہدیہ ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خواہ یہی ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3212]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1323
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 1323 ترقیم شاملہ: -- 3213
وحدثناه أَبُو كُرَيْبٍ ، حدثنا ابْنُ بِشْرٍ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، حَدَّثَنِي بُكَيْرُ بْنُ الْأَخْنَسِ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسًا ، يَقُولُ: مُرَّ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِبَدَنَةٍ، فَذَكَرَ مِثْلَهُ.
ہمیں ابن بشر نے مسعر سے حدیث بیان کی، (کہا) مجھے بکیر بن اخنس نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا وہ کہہ رہے تھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے قربانی کا ایک اونٹ گزارا گیا آگے اسی کے مانند بیان کیا۔ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3213]
امام صاحب ایک اور استاد سے مذکورہ بالا روایت بیان کرتے ہیں، اس میں صرف بدنہ کا لفظ ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3213]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1323
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة