الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1193. حَدِيثُ الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذِ ابْنِ عَفْرَاءَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 27020
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ شَرِيكٍ ، عَنِ ابْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذٍ ، قَالَتْ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقِنَاعٍ فِيهِ رُطَبٌ وَأَجْرُ زُغْبٍ، فَوَضَعَ فِي يَدِي شَيْئًا، فَقَالَ: " تَحَلَّيْ بِهَذَا، وَاكْتَسِي بِهَذَا" .
حضرت ربیع رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک تھالی میں کچھ تر کھجوریں رکھ کر اور کچھ چھوٹی ککڑیاں لے کر حاضر ہوئی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے ہاتھ میں کچھ رکھ دیا اور فرمایا: ”اس کا زیور بنا لینا یا کپڑے بنا لینا۔“ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 27020]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف شريك وابن عقيل
حدیث نمبر: 27023
حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ الْخُزَاعِيُّ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنِ الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذِ بْنِ عَفْرَاءَ ، قَالَتْ: أَهْدَيْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قِنَاعًا مِنْ رُطَبٍ وَأَجْرٍ زُغْبٍ , قَالَتْ: فَأَعْطَانِي مِلْءَ كَفَّيْهِ حُلِيًّا أَوْ قَالَ ذَهَبًا، فَقَالَ:" تَحَلَّيْ بِهَذَا" .
حضرت ربیع رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک تھالی میں کچھ تر کھجوریں اور کچھ چھوٹی ککڑیاں ہدیہ کے طور پر پیش کیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنی دونوں ہتھیلیاں بھر کر زیورات یا سونا عطا فرمایا اور فرمایا: ”اس سے زیور بنا لینا۔“ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 27023]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف شريك وابن عقيل