الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
757. باب ما يكره للمصلي وما لا يكره - ذكر البيان بأن نسخ الكلام في الصلاة إنما نسخ منه ما كان منه من مخاطبة الآدميين دون مخاطبة العبد ربه فيها
نماز کے دوران ناپسندیدہ اور ناپسندیدہ نہ ہونے والے اعمال کا بیان - اس بات کا بیان کہ نماز میں بات چیت کا منسوخ ہونا صرف انسانوں سے مخاطبت کے بارے میں تھا، نہ کہ بندے کی اپنے رب سے مخاطبت کے بارے میں
کل مکررات: 3
حدیث نمبر: 165
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ حَجَّاجٍ الصَّوَّافِ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ هِلالِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ الْحَكَمِ السُّلَمِيِّ ، قَالَ: كَانَتْ لِي غُنَيْمَةٌ تَرْعَاهَا جَارِيَةٌ لِي فِي قَبْلُ أُحُدٍ، وَالْجَوَّانِيَّةِ، فَاطَّلَعْتُ عَلَيْهَا ذَاتَ يَوْمٍ، وَقَدْ ذَهَبَ الذِّئْبُ مِنْهَا بِشَاةٍ، وَأَنَا مِنْ بَنِي آدَمَ آسَفُ كَمَا يَأْسَفُونَ، فَصَكَكْتُهَا صَكَّةً، فَعَظُمَ ذَلِكَ عَلَيَّ، فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: أَفَلا أَعْتِقُهَا؟ قَالَ:" ائْتِنِي بِهَا"، فَأَتَيْتُهُ بِهَا، فَقَالَ: " أَيْنَ الِلَّهِ؟" قَالَتْ: فِي السَّمَاءِ، قَالَ:" مَنْ أَنَا؟" قَالَتْ: أَنْتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" أَعْتِقْهَا، فَإِنَّهَا مُؤْمِنَةٌ" .
سیدنا معاویہ بن حکم سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میری کچھ بکریاں تھیں جنہیں میری ایک کنیز ”احد“ اور ”جوانیہ“ کی طرف چرایا کرتی تھی۔ ایک دن میں وہاں پہنچا، تو پتا چلا کہ ان میں سے ایک بکری کو بھیڑیا لے گیا ہے۔ میں بھی انسان ہوں، مجھے بھی اسی طرح غصہ آگیا، جس طرح لوگوں کو غصہ آتا ہے، تو میں نے اسے مکا مارا۔ پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے عرض کی: کیا میں اسے آزاد نہ کردوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تُم اسے میرے پاس لے کر آؤ۔“ میں اسے لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: «أَيْنَ اللهُ؟» ”اللہ تعالیٰ کہاں ہے؟“ اس نے عرض کی: «فِي السَّمَاءِ» ”آسمان میں۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: «مَنْ أَنَا؟» ”میں کون ہوں؟“ اس نے عرض کی: «أَنْتَ رَسُولُ اللهِ» ”آپ اللہ کے رسول ہیں۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تُم اسے آزاد کر دو، وہ مومن ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 165]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 537، 537، ومالك فى (الموطأ) برقم: 2875، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 859، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 165، 2247، 2248، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1217، وأبو داود فى (سننه) برقم: 930، 3282، 3909، وأحمد فى (مسنده) برقم: 15903، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 8104»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (3161): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما، ابن أبي عدي: هو محمد بن إبراهيم.
حدیث نمبر: 2247
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي هِلالُ بْنُ أَبِي مَيْمُونَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَطَاءُ بْنُ يَسَارٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ الْحَكَمِ السُّلَمِيُّ ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا كُنَّا حَدِيثَ عَهْدٍ بِجَاهِلِيَّةٍ، فَجَاءَ اللَّهُ بِالإِسْلامِ، وَإِنَّ رِجَالا مِنَّا يَتَطَيَّرُونَ، قَالَ:" ذَلِكَ شَيْءٌ يَجِدُونَهُ فِي صُدُورِهِمْ، وَلا يَضُرُّهُمْ" . قُلْتُ: وَرِجَالا مِنَّا يَأْتُونَ الْكَهَنَةَ؟ قَالَ:" فَلا تَأْتُوهُمْ" . قُلْتُ: وَرِجَالا مِنَّا يَخُطُّونَ؟ قَالَ:" قَدْ كَانَ نَبِيٌّ مِنَ الأَنْبِيَاءِ يَخُطُّ، فَمَنْ وَافَقَ خَطَّهُ فَذَاكَ" . قَالَ: قَالَ: ثُمَّ بَيْنَا أَنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الصَّلاةِ، إِذْ عَطَسَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ، فَقُلْتُ: يَرْحَمُكَ اللَّهُ، فَحَدَّقَنِي الْقَوْمُ بِأَبْصَارِهِمْ، فَقُلْتُ: وَاثُكْلَ أُمَّاهُ، مَا لَكُمْ تَنْظُرُونَ إِلَيَّ؟ قَالَ: فَضَرَبَ الْقَوْمُ بِأَيْدِيهِمْ عَلَى أَفْخَاذِهِمْ، قَالَ: فَلَمَّا رَأَيْتُهُمْ يُسَكِّتُونِي سَكَتُّ، فَلَمَّا انْصَرَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ صَلاتِهِ دَعَانِي، فَبِأَبِي هُوَ وَأُمِّي مَا رَأَيْتُ مُعَلِّمًا قَبْلَهُ، وَلا بَعْدَهُ أَحْسَنَ تَعْلِيمًا مِنْهُ، وَاللَّهِ مَا ضَرَبَنِي، وَلا كَهَرَنِي، وَلا سَبَّنِي، وَلَكِنْ قَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ صَلاتَنَا هَذِهِ لا يَصْلُحُ فِيهَا شَيْءٌ مِنْ كَلامِ النَّاسِ، إِنَّمَا هُوَ التَّسْبِيحُ، وَالتَّكْبِيرُ، وَتِلاوَةُ الْقُرْآنِ" . قَالَ: قَالَ: وَأَطْلَقْتُ غُنَيْمَةً لِي تَرْعَاهَا جَارِيَةٌ لِي قِبَلَ أُحُدٍ وَالْجَوَّانِيَّةِ، فوجدت الذئب قد ذهب منها بشاة، وأنا رجل من بني آدم، آسف كما يأسفون، وأغضب كما يغضبون، فصككتها صكة، فأخبرت بذلك رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَعَظَّمَ عَلَيَّ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوْ أَعْلَمُ أَنَّهَا مُؤْمِنَةٌ لأَعْتَقْتُهَا، قَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ائْتِنِي بِهَا"، فَجِئْتُ بِهَا، فَقَالَ: " أَيْنَ اللَّهُ؟" قَالَتْ: فِي السَّمَاءِ، قَالَ:" مَنْ أَنَا؟"، قَالَتْ: أَنْتَ رَسُولُ اللَّهِ، قَالَ:" إِنَّهَا مُؤْمِنَةٌ، فَأَعْتِقْهَا" .
سیدنا معاویہ بن حکم سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم لوگ زمانہ جاہلیت سے زیادہ دور نہیں ہیں، اللہ تعالیٰ اسلام کو لے آیا، ہم میں سے کچھ لوگ فال نکالا کرتے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ ایک ایسی چیز ہے، جو صرف ان کا گمان ہے، یہ انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتی۔“ میں نے عرض کی: ہم میں سے کچھ کاہنوں کے پاس جایا کرتے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ان کے پاس نہ جاؤ۔“ میں نے عرض کی: ہم میں سے کچھ لوگ رمل کا عمل کرتے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انبیاء میں سے ایک صاحب یہ علم جانتے تھے، تو (ہمارے زمانے میں) جس شخص کی لکیر اس کے مطابق ہو جائے، تو وہ (بات درست ثابت ہوتی ہے)۔“ راوی بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز ادا کر رہا تھا، اسی دوران حاضرین میں سے کسی صاحب کو چھینک آ گئی تو میں نے کہا: «يَرْحَمُكَ اللهُ» ”اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے“، تو لوگوں نے مجھے گھور کر دیکھا۔ میں نے کہا: تم لوگوں کا ستیاناس ہو، تم میری طرف گھور کر کیوں دیکھ رہے ہو؟ تو کچھ لوگوں نے اپنے ہاتھ اپنے زانوں پر مارے۔ راوی کہتے ہیں: جب میں نے ان لوگوں کو دیکھا کہ وہ مجھے خاموش کروانے کی کوشش کر رہے ہیں، تو میں خاموش ہو گیا۔ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مکمل کر لی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلوایا؛ میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم جتنا معلم نہیں دیکھا۔ اللہ کی قسم! نہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے مارا، نہ جھڑکا، نہ برا کہا، بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہماری اس نماز کے دوران لوگوں کے کلام میں سے کوئی چیز مناسب نہیں ہے، یہ (نماز) تسبیح و تکبیر اور قرآن کی تلاوت (پر مشتمل ہوتی ہے)۔“ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے اپنی کچھ بکریاں کھلی چھوڑیں جنہیں ایک کنیز احد اور جوانیہ کی طرف چرا رہی تھی، میں نے یہ صورت حال پائی کہ کوئی بھیڑیا ان میں سے ایک بکری کو لے گیا ہے، میں بھی آخر ایک انسان ہوں، مجھے بھی اسی طرح افسوس ہوتا ہے، جس طرح دوسروں کو ہوتا ہے اور مجھے بھی اسی طرح غصہ آتا ہے، جس طرح دوسروں کو آتا ہے، میں نے اس کنیز کو مکا رسید کیا، پھر میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتایا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اگر مجھے یہ پتہ چل جائے کہ یہ کنیز مومن ہے، تو میں اسے آزاد کر دوں گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اسے لے کر میرے پاس آؤ۔“ میں اسے لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کہاں ہے؟“ اس نے جواب دیا: آسمان میں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”میں کون ہوں؟“ اس نے عرض کی: آپ اللہ کے رسول ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ مومن ہے، تم اسے آزاد کر دو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2247]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 537، وابن الجارود فى "المنتقى"، 235، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 859، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 165، 2247، 2248، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1217، وأبو داود فى (سننه) برقم: 930، 3282، 3909، وأحمد فى (مسنده) برقم: 15903» «رقم طبعة با وزير 2244»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (2/ 111 - 113)، «صحيح أبي داود» (862): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح، رجاله ثقات رجال الشيخين غير عبد الرحمن بن إبراهيم -ولقبه: دحيم- فمن رجال البخاري، وغير صحابي الحديث فقد خرج حديثه مسلم، ولم يخرج له البخاري.
حدیث نمبر: 2248
أَخْبَرَنَا ابْنُ خُزَيْمَةَ ، وَأَبُو خَلِيفَةَ ، قَالا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى الْقَطَّانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ الصَّوَّافُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ هِلالِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ الْحَكَمِ السُّلَمِيِّ ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا كُنَّا حَدِيثَ عَهْدٍ بِجَاهِلِيَّةٍ، فَجَاءَ اللَّهُ بِالإِسْلامِ، وَإِنَّ رِجَالا مِنَّا يَتَطَيَّرُونَ، قَالَ:" ذَلِكَ شَيْءٌ يَجِدُونَهُ فِي صُدُورِهِمْ، فَلا يَضُرُّهُمْ" . قَالَ: قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مِنَّا رِجَالٌ يَأْتُونَ الْكَهَنَةَ، قَالَ:" فَلا تَأْتُوهُمْ" . قَالَ: قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، رِجَالٌ مِنَّا يَخُطُّونَ، قَالَ:" كَانَ نَبِيٌّ مِنَ الأَنْبِيَاءِ يَخُطُّ، فَمَنْ وَافَقَ خَطَّهُ فَذَاكَ". قَالَ: قَالَ: وَبَيْنَا أَنَا أُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ عَطَسَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ، فَقُلْتُ لَهُ: يَرْحَمُكَ اللَّهُ، فَحَدَّقَنِي الْقَوْمُ بِأَبْصَارِهِمْ، فَقُلْتُ: وَاثُكْلَ أُمَّيَاهُ، مَا لَكُمْ تَنْظُرُونَ إِلَيَّ؟ فَضَرَبَ الْقَوْمُ بِأَيْدِيهِمْ عَلَى أَفْخَاذِهِمْ، فَلَمَّا رَأَيْتُهُمْ يُصَمِّتُونَنِي لِكَيْ أَسْكُتَ سَكَتُّ، فَلَمَّا انْصَرَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعَانِي، فَبِأَبِي هُوَ وَأُمِّي، مَا رَأَيْتُ مُعَلِّمًا قَطُّ قَبْلَهُ، وَلا بَعْدَهُ أَحْسَنَ تَعْلِيمًا مِنْهُ، وَاللَّهِ مَا ضَرَبَنِي، وَلا كَهَرَنِي، وَلا شَتَمَنِي، وَلَكِنْ قَالَ:" إِنَّ صَلاتَنَا هَذِهِ لا يَصْلُحُ فِيهَا شَيْءٌ مِنْ كَلامِ النَّاسِ، إِنَّمَا هِيَ التَّكْبِيرُ، وَالتَّسْبِيحُ، وَتِلاوَةُ الْقُرْآنِ" .
سیدنا معاویہ بن حکم سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم لوگ زمانہ جاہلیت سے زیادہ دور نہیں ہیں، پھر اللہ تعالیٰ اسلام کو لے آیا، ہم میں سے کچھ لوگ فال نکالتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ ایک ایسی چیز ہے، جسے وہ اپنے سینوں میں پاتے ہیں، یہ انہیں کوئی نقصان نہیں دیتی۔“ راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم میں سے کچھ لوگ کاہنوں کے پاس جاتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ان کے پاس نہ جاؤ۔“ راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: ہم میں سے کچھ لوگ لکیریں لگاتے ہیں (یعنی علم رمل کا عمل کرتے ہیں)۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک نبی لکیریں لگایا کرتے تھے، تو (ہمارے زمانے میں) جس شخص کی لکیر اس کے موافق ہو (اس کی بات درست ثابت ہوتی ہے)۔“ راوی کہتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کر رہا تھا، حاضرین میں سے کسی صاحب کو چھینک آ گئی تو میں نے ان سے کہا: «يَرْحَمُكَ اللهُ» ”اللہ تعالیٰ آپ پر رحم کرے“، تو لوگوں نے مجھے گھور کے دیکھا، میں نے کہا: تمہارا ستیاناس ہو، تم لوگ میری طرف اس طرح کیوں دیکھ رہے ہو؟ تو لوگوں نے اپنے ہاتھ اپنے زانو پر مارے، جب میں نے انہیں دیکھا کہ وہ لوگ مجھے خاموش کروانے کی کوشش کر رہے ہیں، تو میں خاموش ہو گیا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مکمل کی تو آپ نے مجھے بلایا، میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، میں نے آپ سے پہلے اور آپ کے بعد آپ سے اچھا معلم اور کوئی نہیں دیکھا، اللہ کی قسم! نہ آپ نے مجھے مارا، نہ جھڑکا، نہ برا کہا، بلکہ یہ ارشاد فرمایا: ”ہماری اس نماز میں لوگوں کے کلام کی مانند بات چیت کرنا مناسب نہیں ہے، یہ تکبیر، تسبیح اور قرآن کی تلاوت (پر مشتمل ہوتی ہے)۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2248]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 537، وابن الجارود فى "المنتقى"، 235، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 859، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 165، 2247، 2248، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1217، وأبو داود فى (سننه) برقم: 930، 3282، 3909، وأحمد فى (مسنده) برقم: 15903» «رقم طبعة با وزير 2245»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم، ابن خزيمة: هو محمد بن إسحاق، وأبو خليفة: هو الفضل بن الحباب، ويحيى القطان: هو يحيى بن سعيد بن فروخ، وحجاج الصواف: اسمه حجاج بن أبي عثمان الصواف، وانظر ما قبله.