الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
118. باب دخول مكة - ذكر إرادة المصطفى صلى الله عليه وسلم أن يزيد الحجر في البيت لو هدمه
مکہ میں داخل ہونے کا بیان - اس بات کا ذکر کہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارادہ کیا کہ اگر کعبہ کو توڑا جائے تو حجر کو بیت اللہ میں شامل کر دیں
کل مکررات: 3
حدیث نمبر: 3816
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الذُّهْلِيُّ ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ: سَمِعْتُ يَزِيدَ بْنَ رُومَانَ يُحَدِّثُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهَا:" يَا عَائِشَةُ لَوْلا أَنَّ قَوْمَكِ حَدِيثُ عَهْدٍ بِالْجَاهِلِيَّةِ، لَهَدَمْتُ الْبَيْتَ حَتَّى أُدْخِلَ فِيهِ مَا أَخْرَجُوا مِنْهُ فِي الْحِجْرِ، فَإِنَّهُمْ عَجَزُوا عَنْ نَفَقَتِهِ، وَأَلْصَقْتُهُ بِالأَرْضِ، وَوَضَعْتُهُ عَلَى أَسَاسِ إِبْرَاهِيمَ، وَجَعَلْتُ لَهُ بَابَيْنِ، بَابًا شَرْقِيًّا، وَبَابًا غَرْبِيًّا" ، قَالَ: فَكَانَ هَذَا الَّذِي دَعَا ابْنَ الزُّبَيْرِ إِلَى هَدْمِهِ وَبِنَائِهِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اے عائشہ رضی اللہ عنہا! اگر تمہاری قوم زمانہ جاہلیت کے قریب نہ ہوتی، تو میں بیت اللہ کو منہدم کروا کے اس میں وہ حصہ داخل کر دیتا جو انہوں نے اس میں سے نکال دیا تھا (جو حطیم ہے ان لوگوں کے پاس خرچ کم ہو گیا تھا)، اور میں اسے (یعنی اس کے دروازے کو) زمین کے ساتھ ملا دیتا اور اسے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی بنیادوں کے مطابق تعمیر کرتا، میں اس کے دو دروازے بناتا؛ ایک دروازہ مشرق کی سمت ہوتا اور ایک مغرب کی سمت ہوتا۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ اسی وجہ سے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے اسے منہدم کروا کے اس کی تعمیر نو کروائی تھی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الحج/حدیث: 3816]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 126، 1583، 1584، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1333، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2726، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3815، 3816، 3817، 3818، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1770، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1875، 2028، والترمذي فى (جامعه) برقم: 875، 876، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2955، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9335، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24935» «رقم طبعة با وزير 3805»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (43)، «الإرواء» (1106): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري
حدیث نمبر: 3817
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْعَبْدِيُّ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، أَنَّ ابْنَ الزُّبَيْرِ سَأَلَ الأَسْوَدَ، وَكَانَ يَأْتِي عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، وَكَانَتْ تُفْضِي إِلَيْهِ، قَالَ الأَسْوَدُ: قَالَتْ عَائِشَةُ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَوْلا أَنَّ قَوْمَكِ حَدِيثُ عَهْدٍ بِجَاهِلِيَّةِ، لَهَدَمْتُ الْكَعْبَةَ، وَجَعَلْتُ لَهَا بَابَيْنِ" ، فَهَدَمَهُ ابْنُ الزُّبَيْرِ، وَجَعَلَ لَهَا بَابَيْنِ.
اسود بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے اسود سے سوال کیا (وہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے ہاں آیا جایا کرتے تھے اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا ان پر خصوصی شفقت کرتی تھیں)۔ اسود نے بتایا کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے یہ بات بتائی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اگر تمہاری قوم زمانہ جاہلیت کے قریب نہ ہوتی، تو میں خانہ کعبہ کو منہدم کروا دیتا اور اس کے دو دروازے بنواتا۔“ راوی کہتے ہیں: اسی لیے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے اسے منہدم کروا کے اس کے دو دروازے بنوائے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الحج/حدیث: 3817]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 126، 1583، 1584، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1333، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2726، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3815، 3816، 3817، 3818، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1770، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1875، 2028، والترمذي فى (جامعه) برقم: 875، 876، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2955، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9335، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24935» «رقم طبعة با وزير 3806»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
حدیث نمبر: 3818
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زُهَيْرٍ بِتُسْتَرَ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَطَّانُ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا سُلَيْمُ بْنُ حَيَّانٍ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مِينَاءٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنُ الزُّبَيْرِ ، يَقُولُ: وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ حِينَ أَرَادَ أَنْ يَهْدِمَ الْكَعْبَةَ وَيَبْنِيَهَا، حَدَّثَتْنِي عَائِشَةُ خَالَتِي، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهَا:" يَا عَائِشَةُ لَوْلا أَنَّ قَوْمَكِ حَدِيثُ عَهْدٍ بِشِرْكٍ، لَهَدَمْتُ الْكَعْبَةَ، ثُمَّ زِدْتُ فِيهَا سِتَّةَ أَذْرُعٍ مِنَ الْحِجْرِ، فَإِنَّ قُرَيْشًا اقْتَصَرَتْ بِهَا حِينَ بَنَتِ الْبَيْتَ، وَجَعَلَتُ لَهَا بَابَيْنِ شَرْقِيًّا، وَبَابًا غَرْبِيًّا، وَأَلْزَقَتُهَا بِالأَرْضِ" .
سعید بن میناء بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو منبر پر یہ بیان کرتے ہوئے سنا، یہ اس وقت کی بات ہے جب انہوں نے خانہ کعبہ کو منہدم کروا کے اس کی تعمیرِ نو کا ارادہ کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا، جو میری خالہ ہیں، انہوں نے مجھے یہ بات بتائی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا تھا: ”اے عائشہ! اگر تمہاری قوم زمانۂ شرک کے اتنا قریب نہ ہوتی، تو میں خانہ کعبہ کو منہدم کروا کے اس میں حطیم کے چھ ہاتھ (گز) حصے کا اضافہ کرواتا؛ کیونکہ قریش نے اس کی تعمیر کرتے ہوئے اس حصے کو چھوڑ دیا تھا، اور میں اس کے دو دروازے بناتا؛ ایک مشرقی دروازہ اور ایک مغربی دروازہ اور میں اس کے دروازوں کو زمین کے ساتھ رکھتا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الحج/حدیث: 3818]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 126، 1583، 1584، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1333، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2726، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3815، 3816، 3817، 3818، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1770، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1875، 2028، والترمذي فى (جامعه) برقم: 875، 876، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2955، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9335، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24935» «رقم طبعة با وزير 3807»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين