الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
159. باب فضل النفقة في سبيل الله - ذكر الخبر المصرح بصحة ما ذكرنا أن اسم الزوج توقع العرب في لغتها على الواحد إذا قرن بجنسه-
باب اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کی فضیلت - اس خبر کا ذکر جو اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ عربی میں «زوج» واحد پر بھی بولا جاتا ہے جب وہ اپنی جنس کے ساتھ ہو
کل مکررات: 4
حدیث نمبر: 2940
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحُسَيْنِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَسَنُ ، قَالَ: قَالَ صَعْصَعَةُ بْنُ مُعَاوِيَةَ عَمُّ الأَحْنَفِ بْنِ قَيْسٍ: أَتَيْتُ أَبَا ذَرٍ بِالرَّبَذَةِ، فَقُلْتُ: يَا أَبَا ذَرٍّ، مَا مَالُكَ؟ فَقَالَ: مَالِي عَمَلِي، قُلْتُ: حَدِّثَنَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْهُ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " مَا مِنْ مُسْلِمَيْنِ يَمُوتُ لَهُمَا ثَلاثَةٌ مِنَ الْوَلَدِ لَمْ يَبْلُغُوا الْحِنْثَ، إِلا أَدْخَلَهُمَا اللَّهُ الْجَنَّةَ بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ إِيَّاهُمْ" .
صعصعہ بن معاویہ بیان کرتے ہیں: میں ربذہ کے مقام پر سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے کہا: اے سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ! آپ کا مال کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: میرا مال میرا عمل ہے، میں نے کہا: آپ ہمیں کوئی ایسی حدیث سنائیے جو آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہو، تو انہوں نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس بھی مسلمان کے تین بچے بالغ ہونے سے پہلے فوت ہو جائیں، تو اللہ تعالیٰ ان دونوں (یعنی بچے کے ماں باپ) کو ان بچوں پر اپنی رحمت کے فضل کی وجہ سے جنت میں داخل کرے گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 2940]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2940، 4643، 4644، 4645، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2453، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2447، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18636، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21736» «رقم طبعة با وزير 2929»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «التعليق الرغيب» (3/ 89). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
حدیث نمبر: 4643
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا حَبَّانُ بْنُ مُوسَى ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، أَخْبَرَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ الْحَسَنَ ، يُحَدِّثُ عَنْ صَعْصَعَةَ بْنِ مُعَاوِيَةَ عَمِّ الأَحْنَفِ بْنِ قَيْسٍ، قَالَ: قَدِمْتُ الرَّبَذَةَ فَلَقِيتُ أَبَا ذَرٍّ، فَقُلْتُ: يَا أَبَا ذَرٍّ، مَا مَالُكَ؟ قَالَ: مَالِي عَمَلِي. قُلْتُ: يَا أَبَا ذَرٍّ ، أَلا تُحَدِّثُنِي حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: بَلَى. سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " مَا مِنْ مُسْلِمَيْنِ يَمُوتُ لَهُمَا ثَلاثَةٌ مِنَ الْوَلَدِ لَمْ يَبْلُغُوا الْحِنْثَ إِِلا أَدْخَلَهُمَا اللَّهُ الْجَنَّةَ بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ إِِيَّاهُمْ" . وَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " مَا مِنْ رَجُلٍ أَنْفَقَ زَوْجَيْنِ مِنْ مَالِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، إِِلا ابْتَدَرَتْهُ حَجَبَةُ الْجَنَّةِ" . قُلْتُ: وَمَا زَوْجَانِ مِنْ مَالِهِ؟ قَالَ: عَبْدَانِ مِنْ رَقِيقِهِ، فَرْسَانِ مِنْ خَيْلِهِ، بَعِيرَانِ مِنْ إِِبِلِهِ.
صعصعہ بن معاویہ، جو احنف بن قیس کے چچا ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: میں ربذہ آیا، وہاں میری ملاقات سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے ہوئی، میں نے دریافت کیا: اے ابوذر! آپ کا مال کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: میرا مال میرا عمل ہے، میں نے کہا: اے ابوذر! مجھے کوئی ایسی حدیث بیان نہیں کریں گے جو آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہو؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جن بھی دو مسلمانوں (یعنی مسلمان میاں بیوی) کے تین بچے فوت ہو جائیں جو ابھی بالغ نہ ہوئے ہوں، اللہ تعالیٰ ان بچوں پر اپنے فضل کی وجہ سے ان دونوں (میاں بیوی) کو جنت میں داخل کر دے گا۔“ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات بھی ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو بھی شخص اپنے مال میں سے کسی چیز کا جوڑا اللہ کی بارگاہ میں خرچ کرتا ہے، تو جنت کے دربان تیزی سے اس کی طرف لپکتے ہیں۔“ (راوی بیان کرتے ہیں) میں نے دریافت کیا: مال میں سے کسی چیز کے جوڑے سے مراد کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: یہ کہ اپنے غلاموں میں سے دو غلام دے دے یا اپنے گھوڑوں میں سے دو گھوڑے دے دے یا اپنے اونٹوں میں سے دو اونٹ دے دے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4643]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2940، 4643، 4644، 4645، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2453، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2447، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18636، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21736» «رقم طبعة با وزير 4624»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (2260). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
حدیث نمبر: 4644
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحُسَيْنِ ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ ، قَالَ: قَالَ صَعْصَعَةُ بْنُ مُعَاوِيَةَ عَمُّ الأَحْنَفِ: أَتَيْتُ أَبَا ذَرٍّ بِالرَّبَذَةِ، فَقُلْتُ: يَا أَبَا ذَرٍّ ، مَا مَالُكَ؟ قَالَ: مَالِي عَمَلِي. فَقُلْتُ حَدَّثَنَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْهُ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " مَنْ أَنْفَقَ زَوْجَيْنِ مِنْ مَالِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ابْتَدَرَتْهُ خَزَنَةُ الْجَنَّةِ" . قَالَ: قُلْتُ: وَمَا زَوْجَانِ؟ قَالَ: فَرْسَانِ مِنْ خَيْلِهِ، بَعِيرَانِ مِنْ إِِبِلِهِ، عَبْدَانِ مِنْ رَقِيقِهِ. قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: الْعَرَبُ فِي لُغَتِهَا تُسَمِّي الْفَرْدَيْنِ الْمُتَلازِمَيْنِ زَوْجَيْنِ، قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَمِنْ كُلِّ شَيْءٍ خَلَقْنَا زَوْجَيْنِ سورة الذاريات آية 49.
صعصعہ بن معاویہ جو احنف بن قیس رحمہ اللہ کے چچا ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: میں ”ربذہ“ میں سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے کہا: اے سیدنا ابوذر! آپ کا مال کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: میرا مال میرا عمل ہے۔ میں نے کہا: آپ ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے کوئی حدیث بیان کیجیے جو آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہو، انہوں نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص اپنے مال میں سے کسی چیز کا جوڑا اللہ کی راہ میں خرچ کرتا ہے تو جنت کے دربان تیزی سے اس کی طرف لپکتے ہیں۔“ (راوی بیان کرتے ہیں) میں نے دریافت کیا: جوڑے سے مراد کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: یہ کہ اپنے گھوڑوں میں سے دو گھوڑے دے دے یا اپنے اونٹوں میں سے دو اونٹ دے دے یا اپنے غلاموں میں سے دو غلام دے دے۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) عرب اپنے محاورے میں ایک ہی جیسی دو چیزوں کے لیے لفظ جوڑا استعمال کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ نے بھی ارشاد فرمایا ہے: ﴿وَمِنْ كُلِّ شَيْءٍ خَلَقْنَا زَوْجَيْنِ﴾ [سورة الذاريات: 49] ”اور ہم نے ہر چیز میں سے جوڑے پیدا کیے ہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4644]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2940، 4643، 4644، 4645، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2453، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2447، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18636، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21736» «رقم طبعة با وزير 4625»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - المصدر نفسه. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
حدیث نمبر: 4645
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ ، حَدَّثَنَا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي صَعْصَعَةُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، قَالَ: لَقِيتُ أَبَا ذَرٍّ بِالرَّبَذَةِ وَقَدْ أَوْرَدَ رَوَاحِلَ لَهُ فَسَقَاهَا، ثُمَّ أَصْدَرَهَا وَقَدْ عَلَّقَ قِرْبَةً فِي عُنُقِ رَاحِلَةٍ لَهُ مِنْهَا لِيَشْرَبَ مِنْهَا، وَيَسْقِي أَصْحَابَهُ، وَذَلِكَ خُلُقٌ مِنْ أَخْلاقِ الْعَرَبِ، فَقُلْتُ: يَا أَبَا ذَرٍّ: مَا مَالُكَ؟ قَالَ: مَالِي عَمَلِي. قُلْتُ: يَا أَبَا ذَرٍّ ، مَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ؟ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " مَنْ أَنْفَقَ زَوْجَيْنِ مِنْ مَالِهِ، ابْتَدَرَتْهُ حَجَبَةُ الْجَنَّةِ" . قُلْتُ: يَا أَبَا ذَرٍّ مَا هَذَانِ الزَّوْجَانِ؟ فَقَالَ: إِِنْ كَانَ رِجَالا فَرَجُلانِ، وَإِِنْ كَانَتْ خَيْلا فَفَرَسَانِ، وَإِِنْ كَانَتْ إِِبِلا فَبَعِيرَانِ، حَتَّى عَدَّ أَصْنَافَ الْمَالِ كُلَّهُ. قُلْتُ: إِِيهٍ يَا قُلْتُ: إِِيهٍ يَا أَبَا ذَرٍّ ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " مَا مِنْ مُسْلِمَيْنِ يَمُوتُ لَهُمَا ثَلاثَةُ أَوْلادٍ، إِِلا أَدْخَلَهُمَا اللَّهُ الْجَنَّةَ بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ" .
صعصعہ بن معاویہ بیان کرتے ہیں: ”ربذہ“ کے مقام پر میری ملاقات سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے ہوئی، وہ اپنے اونٹوں کو (پانی کے پاس) لائے ہوئے تھے اور انہیں پانی پلا رہے تھے، پھر وہ اپنی سواری کی طرف بڑھے، انہوں نے اپنی سواری کی گردن میں مشکیزہ لٹکایا ہوا تھا تاکہ اس سے پانی پی لیا کریں، انہوں نے پہلے اپنے ساتھیوں کو پانی پلایا۔ یہ بات عربوں کی روایات میں شامل تھی، میں نے کہا: اے ابوذر! آپ کا مال کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: میرا مال میرا عمل ہے۔ میں نے کہا: اے ابوذر! آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کیا بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے؟ انہوں نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص اپنے مال میں سے جوڑا اللہ کی راہ میں خرچ کرتا ہے تو جنت کے دربان تیزی سے اس کی طرف لپکتے ہیں۔“ میں نے دریافت کیا: اے ابوذر! جوڑے سے مراد کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: اگر غلام ہو تو دو غلام، اگر گھوڑے ہوں تو دو گھوڑے، اگر اونٹ ہوں تو دو اونٹ (اللہ کی راہ میں خرچ کیے جائیں) یہاں تک کہ انہوں نے مال کی تمام اصناف گنوا دیں۔ میں نے کہا: اے ابوذر! مزید (کوئی حدیث بیان کیجیے) تو انہوں نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جن بھی دو مسلمانوں (یعنی مسلمان میاں بیوی) کے تین بچے فوت ہو جائیں تو اللہ تعالیٰ ان (بچوں) پر اپنی رحمت کے فضل کی وجہ سے ان دونوں (میاں بیوی) کو جنت میں داخل کر دے گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4645]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2940، 4643، 4644، 4645، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2453، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2447، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18636، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21736» «رقم طبعة با وزير 4626»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - المصدر نفسه. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح