الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
36. كَانَ عَلِيٌّ وَأَبُو لُبَابَةَ زَمِيلَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ
سیدنا علی اور سیدنا ابو لبابہ رضی اللہ عنہما رسول اللہ ﷺ کے ساتھی تھے۔
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 2484
أخبرني عبد الله بن إسحاق بن الخُراساني العَدْل ببغداد، حدثنا الحسن بن مُكرَم البَزّاز، حدثنا رَوْح بن عُبادة، حدثنا حماد بن سَلَمة، عن عاصم بن بَهْدَلة، عن زِرٍّ، عن عبد الله بن مسعود، قال: كنا يومَ بدر نَتَعاقَبُ ثلاثةً على بَعيرٍ، فكان عليٌّ وأبو لُبَابة زَمِيلَي رسولِ الله ﷺ، فكانت إذا كانت عُقبةُ رسولِ الله ﷺ يقولان له: اركَبْ حتى نمشيَ، فيقول:"إني لستُ بأَغنى عن الأجر منكما، ولا أنتما بأقوى على المشيِ مِنّي" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2453 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2453 - صحيح
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم بدر کے دن ایک اونٹ پر تین تین افراد باری باری سوار ہوتے تھے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابولبابہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہم سفر (ایک ہی اونٹ پر باری لینے والے) تھے، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیدل چلنے کی باری آتی تو وہ دونوں عرض کرتے: آپ صلی اللہ علیہ وسلم سوار رہیں اور ہم آپ کی جگہ پیدل چلیں گے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: ”نہ تو میں اجر و ثواب حاصل کرنے میں تم دونوں سے بے نیاز ہوں اور نہ ہی تم دونوں پیدل چلنے میں مجھ سے زیادہ طاقتور ہو۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : الجهاد/حدیث: 2484]
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : الجهاد/حدیث: 2484]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن،من أجل عاصم بن بَهْدلة: وهو ابن أبي النَّجُود. زِرّ: هو ابن حُبيش.» [ترقيم الرساله 2484] [ترقيم الشركة 2467] [ترقيم العلميه 2453]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 4345
حدثنا أبو بكر بن إسحاق، حدثنا أبو المُثنَّى معاذ بن المثنى، حدثنا أبو الوليد الطَّيالسي، حدثنا حماد بن سَلَمة، عن عاصم، عن زِرٍّ، عن عبد الله، قال: كنا يوم بدر كل ثلاثةٍ على بعيرٍ، قال: وكان عليٌّ وأبو لُبابة زَمِيلي رسول الله ﷺ، قال: وكان إذا كانت عُقْبتُه قلنا: اركَبْ حتى نمشي، فيقول:"ما أنتما بأقوى مِنِّي، وما أنا بأغنى عن الأجر مِنكُم" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يخرجاه.
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يخرجاه.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”غزوہ بدر کے دن ہم میں سے ہر تین آدمی ایک اونٹ پر باری باری سوار ہوتے تھے، سیدنا علی اور سیدنا ابولبابہ رضی اللہ عنہما رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے باری کے ساتھی تھے، راوی کہتے ہیں کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیدل چلنے کی باری آتی تو وہ دونوں عرض کرتے: آپ سوار رہیں اور ہم پیدل چلتے ہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے: ”تم دونوں مجھ سے زیادہ طاقتور نہیں ہو اور نہ ہی میں اجر و ثواب حاصل کرنے میں تم دونوں سے بے نیاز ہوں۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : الجهاد/حدیث: 4345]
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : الجهاد/حدیث: 4345]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، من أجل عاصم: وهو ابن أبي النَّجود أبو الوليد الطيالسي: هو هشام بن عبد الملك، وزرٌّ: هو ابن حُبيش، وعبد الله: هو ابن مسعود.» [ترقيم الرساله 4345] [ترقيم الشركة 4322]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن