🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
499. ذِكْرُ مَنَاقِبِ حَوَارِيِّ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَابْنِ عَمَّتِهِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ بْنِ خُوَيْلِدِ بْنِ أَسَدِ بْنِ عَبْدِ الْعُزَّى بْنِ قُصَيٍّ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حواری اور آپ کی پھوپھی کے بیٹے سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5641
حَدَّثَنَا أبو بكر بن أبي جعفر الأصبَهاني، حَدَّثَنَا الحسن بن علي بن نَصْر، حَدَّثَنَا الزُّبَير بن بَكّار، قال: أمُّ الزُّبَير صَفيّةُ بنت عبد المطلب، وأمُّها هالةُ بنت أُهَيب بن عبد مَناف بن زُهْرة، وأمُّها عاليةُ بنت عبد المُطّلب بن عبد مَناف (2) .
زبیر بن بکار بیان کرتے ہیں کہ زبیر (رضی اللہ عنہ) کی والدہ صفیہ بنت عبدالمطلب تھیں، ان کی والدہ ہالہ بنت اہیب بن عبدمناف بن زہرہ تھیں، اور ان کی والدہ عالیہ بنت عبدالمطلب بن عبدمناف تھیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5641]
تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 5641] [ترقيم الشركة 5588]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7038
حدثنا أبو عبد الله الأصفهاني، حدثنا الحسن بن الجهم، حدثنا الحسين بن الفَرَج، حدثنا محمد بن عمر قال: وصفية بنت عبد المطلب بن هاشم وأمها هالة بنت وهيب بن عبد مناف بن زُهرة بن كلاب، وهي أختُ حمزة بن عبد المطلب لأمه، كان تزوَّجها في الجاهلية الحارثُ بن حرب بن أمية بن عبد شمس، فولدت له صَفيًّا (1) ، ثم خَلَفَ عليها العوام بن خُوَيلد بن أسد، فولدت له الزبير والسائب وعبد الكعبة، وأسلمت وبايعت رسول الله ﷺ، وهاجرت إلى المدينة، وعاشت بعده إلى خلافة عمر بن الخطاب، ورَوَت عن رسول الله ﷺ.
محمد بن عمر سے مروی ہے، انہوں نے کہا: سیدہ صفیہ بنت عبدالمطلب بن ہاشم کی والدہ ہالہ بنت وہیب بن عبدمناف بن زہرہ بن کلاب تھیں، وہ سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب کی مادری بہن تھیں، جاہلیت میں ان کا نکاح حارث بن حرب بن امیہ بن عبدشمس سے ہوا تھا جن سے ان کا بیٹا صفی پیدا ہوا، پھر ان کے بعد عوام بن خویلد بن اسد ان کے نکاح میں آئے جن سے ان کے ہاں زبیر، سائب اور عبدالکعبہ پیدا ہوئے، انہوں نے اسلام قبول کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر بیعت کی اور مدینہ ہجرت کی، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی خلافت تک زندہ رہیں اور انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے احادیث روایت کی ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 7038]
تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 7038] [ترقيم الشركة 6959]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں