🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
37. فَضِيلَةُ إِطْعَامِ الطَّعَامِ
کھانا کھلانے کی فضیلت کا تذکرہ
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7351
أخبرنا أبو العباس محمد بن أحمد المحبوبي، حدثنا سعيد بن مسعود، حدثنا يزيد بن هارون، أخبرنا همّام بن يحيى، عن قَتَادة، عن أبي ميمونة، عن أبي هريرة قال: قلتُ: يا رسولَ الله، أنبِئْني عن أمرٍ إذا أخذتُ به دخلتُ الجنة، قال:"أَفشِ السلامَ، وأطعمِ الطعامَ، وصِلِ الأرحامَ، وقمْ بالليل والناسُ نِيامٌ، وادخُل الجنَّةَ بسلام" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7174 - صحيح
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے کوئی ایسا عمل بتائیے جسے اپنا کر میں جنت میں داخل ہو جاؤں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سلام کو عام کرو، کھانا کھلاؤ، صلہ رحمی کرو، اور رات کو اس وقت (نماز کے لیے) کھڑے ہو جب لوگ سو رہے ہوں، تم سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل ہو جاؤ گے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الأطعمة/حدیث: 7351]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،أبو ميمونة: هو الفارسي المدني، ومنهم من فرّق بين الفارسي والأبّار، واختلفوا في اسمه على أقوال، وهو ثقة.» [ترقيم الرساله 7351] [ترقيم الشركة 7270] [ترقيم العلميه 7174]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7465
أخبرني عبد الله بن الحسين القاضي، حدثنا الحارث بن أبي أسامة، حدثنا يزيد بن هارون، أخبرنا، همَّام، عن قَتَادةَ، عن أبي ميمونة، عن أبي هريرة قال: قلتُ: يا رسول الله، إنِّي إذا رأيتُك طابَتْ نفسي وقَرَّتْ عيني، فأنبِئْني من كلِّ شيء، قال:"كلُّ شيءٍ خُلِقَ من ماء" قال: قلتُ: أنبِئْني عن أمرٍ إذا عملتُ به دخلتُ الجنَّة، قال:"أَفْشِ السلامَ، وأَطعِمِ الطعامَ، وصِلِ الأرحامَ، وقُمْ بالليل والناسُ نِيامٌ، ثم ادخُلِ الجنَّةَ بسلام" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7278 - صحيح
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! جب میں آپ کو دیکھتا ہوں تو میرا جی خوش ہو جاتا ہے اور میری آنکھیں ٹھنڈی ہو جاتی ہیں، پس مجھے ہر چیز کے بارے میں بتائیے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر چیز پانی سے پیدا کی گئی ہے“، وہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: مجھے کسی ایسے عمل کے بارے میں بتائیے جسے کرنے سے میں جنت میں داخل ہو جاؤں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سلام کو عام کرو، کھانا کھلاؤ، صلہ رحمی کرو اور رات کو اس وقت (عبادت کے لیے) کھڑے ہو جب لوگ سو رہے ہوں، پھر سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل ہو جاؤ۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الأطعمة/حدیث: 7465]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 7465] [ترقيم الشركة 7374] [ترقيم العلميه 7278]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں