🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (648)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
131. (بَابُ النَّهْيِ عَنْ مُبَادَلَةِ التَّمْرِ وَالرِّبَا)
(کھجوروں کے تبادلے اور سود سے ممانعت)
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 203
عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ أَبِي عَيَّاشٍ الزُّرَقِيِّ، عَنْ سَعْدٍ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ رَجُلَيْنِ، تَبَايَعَا بِسُلْتٍ وَشَعِيرٍ، فَقَالَ سَعْدٌ: تَبَايَعَ رَجُلانِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِتَمْرٍ وَرُطَبٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَيَنْقُصُ الرُّطَبُ إِذَا يَبِسَ؟" فَقَالُوا: نَعَمْ، فَنَهَى عَنْهُ.
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے اُن سے سوال ہوا کہ دو آدمیوں نے سلت اور جو کا آپس میں تبادلہ کیا ہے تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں دو آدمیوں نے خشک اور تازہ کھجور کا آپس میں تبادلہ کیا تھا جس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا تھا کہ ”کیا رطب کھجور خشک ہو کر وزن کم کر دیتی ہے؟“ صحابہ نے عرض کی: ”ہاں“ تو پھر انہیں ایسی بیع سے منع کر دیا۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب في البيوع/حدیث: 203]
تخریج الحدیث: «سنن نسائی، البيوع، باب اشتراء التمر بالرطب، رقم: 4546 وقال الالبانی: صحيح .»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 205
عَنْ مَالِكٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ، مَوْلَى الأَسْوَدِ بْنِ سُفْيَانَ أَنَّ زَيْدًا أَبَا عَيَّاشٍ، أَخْبَرَهُ أَنَّهُ، سَأَلَ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ عَنِ الْبَيْضَاءِ بِالسُّلْتِ، فَقَالَ: أَيَّتُهُمَا أَفْضَلُ؟ فَقَالُوا: الْبَيْضَاءُ فَنَهَى عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسْأَلُ عَنْ شِرَاءِ التَّمْرِ بِالرُّطَبِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَيَنْقُصُ إِذَا يَبِسَ؟" فَقَالُوا: نَعَمْ، فَنَهَى عَنْ ذَلِكَ.
ابو عیاش زید رحمہ اللہ نے سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے بیضاء نامی غلے کو سلت نامی غلے سے فروخت کرنے کے بارے سوال کیا تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ”ان دونوں میں سے عمدہ غلہ کون سا ہے؟“ شاگردوں نے عرض کیا: ”بیضاء“ تو انہوں نے منع کر دیا اور فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ سے سوال کیا گیا کہ کیا خشک کھجور تازی کھجور کے عوض خریدیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا رطب خشک ہو کر وزن میں کم ہو جائے گی؟“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”جی ہاں“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بیع سے منع کر دیا۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب في البيوع/حدیث: 205]
تخریج الحدیث: «سنن ابی داؤد،البيوع، باب في التمر بالتمر، رقم: 3359 وقال الالباني: صحيح، سنن ترمذی، البيوع، باب ماجاء في النهي عن المحاقلة والمزانبة، رقم: 1225 وقال: حسن صحيح.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں