الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3838. -- باب: لا يبيع من أضحيته شيئا، ولا يعطي أجر الجازر منها
-- باب: کوئی شخص اپنی قربانی میں سے کچھ فروخت نہ کرے، اور نہ ہی اس میں سے قصاب کی اجرت دے۔
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 10243
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو عُثْمَانَ سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ ⦗٣٩٦⦘ عَبْدَانَ قَالَا: ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ إِمْلَاءً، ثنا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدٍ، وَجَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَعْرُوفُ بِالتُّرْكِ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ، قَالَ: يَحْيَى: ثنا، وَقَالَ الْآخَرَانِ: أنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أنا أَبُو خَيْثَمَةَ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: أَمَرَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَقُومَ عَلَى بُدْنِهِ، وَأَنْ أَتَصَدَّقَ بِلَحْمِهَا وَجُلُودِهَا وَأَجِلَّتِهَا، وَأَنْ لَا أُعْطِيَ الْجَزَّارَ ثُمَّ قَالَ:" نَحْنُ نُعْطِيهِ مِنْ عِنْدِنَا"، رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قربانی کے اونٹوں کی نگرانی کروں، اور ان کا گوشت، ان کی کھالیں اور ان کی جھولیں صدقہ کر دوں، اور قصاب کو (اجرت میں) ان میں سے کچھ نہ دوں۔ پھر فرمایا: ”ہم اسے (اس کی اجرت) اپنے پاس سے دیں گے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 10243]
حدیث نمبر: 19232
حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ كَامِلُ بْنُ أَحْمَدَ الْمُسْتَمْلِيُّ، أنبأ بِشْرُ بْنُ أَحْمَدَ الْإِسْفِرَايِينِيُّ، ثنا دَاوُدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْبَيْهَقِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أنبأ أَبُو خَيْثَمَةَ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُوسَى، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ، أنبأ مُسَدَّدٌ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، قَالَا: ثنا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيِّ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: أَمَرَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَقُومَ عَلَى بَدَنَةٍ وَأَنْ أَقْسِمَ جُلُودَهَا وَجِلَالَهَا، وَأَمَرَنِي أَنْ لَا أُعْطِيَ الْجَازِرَ مِنْهَا شَيْئًا، وَقَالَ:" نَحْنُ نُعْطِيهِ مِنْ عِنْدِنَا". وَفِي رِوَايَةِ أَبِي خَيْثَمَةَ: وَأَنْ أَتَصَدَّقَ بِلَحْمِهَا وَجُلُودِهَا وَأَجِلَّتِهَا، وَأَنْ لَا أُعْطِيَ أَجْرَ الْجَازِرِ مِنْهَا، قَالَ:" نَحْنُ نُعْطِيهِ مِنْ عِنْدِنَا". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى، وَعَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ وَغَيْرِهِ، وَأَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے قربانی کے ایک اونٹ پر (نگرانی کے لیے) کھڑے رہنے اور اس کے چمڑے اور جھول تقسیم کرنے کا حکم دیا، اور مجھے حکم دیا کہ قصاب کو اس میں سے کچھ نہ دوں، اور فرمایا: ”ہم اسے اپنے پاس سے (مزدوری) دیں گے۔“
(ب) ابو خیثمہ کی روایت میں ہے کہ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ) اس کا گوشت، چمڑے اور جھول صدقہ کر دوں اور قصاب کی مزدوری اس میں سے نہ دوں، اور فرمایا: ”ہم اسے اپنے پاس سے دیں گے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19232]
(ب) ابو خیثمہ کی روایت میں ہے کہ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ) اس کا گوشت، چمڑے اور جھول صدقہ کر دوں اور قصاب کی مزدوری اس میں سے نہ دوں، اور فرمایا: ”ہم اسے اپنے پاس سے دیں گے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19232]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»
الحكم على الحديث:
صحيح