الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
332. قَوْلُهُ تَعَالَى : أَوْ أَثَارَةٍ مِنْ عِلْمٍ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”یا علم کا بقیہ حصہ“
کل مکررات: 4
حدیث نمبر: 926
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - قَالَ سُفْيَانُ: لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - (أَوْ أَثَارَةٍ مِنْ عِلْمٍ قَالَ:" الْخَطُّ") .
رَوَاهُ أَحْمَدُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں۔ سفیان نامی راوی کہتے ہیں: میرے علم کے مطابق انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہو گی (قرآن مجید میں ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”یا علم کا بقیہ حصہ۔“ اس سے مراد لکیر لگانا (یعنی علم رمل ہے)۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 926]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 926]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 226/1 اورده المؤلف فى زوائد المسند 3313، أخرجه مسند أحمد برقم: 1993، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 271»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 928
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ مَوْقُوفًا قَالَ فِي قَوْلِهِ - عَزَّ وَجَلَّ - (أَوْ أَثَارَةٍ مِنْ عِلْمٍ) قَالَ: جَوْدَةُ الْخَطِّ.
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے موقوف روایت کے طور پر نقل کی ہے، وہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں کہتے ہیں: ”یا علم کا بقیہ حصہ۔“ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: اس سے مراد عمدہ خط ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 928]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 472»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
حدیث نمبر: 11335
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوْ أَثَارَةٍ مِنْ عِلْمٍ قَالَ:" الْخَطُّ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَلَفْظُهُ: عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الْخَطِّ فَقَالَ:" هُوَ أَثَارَةٌ مِنْ عِلْمٍ"،
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”یا علم کا بقیہ حصہ“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس سے مراد، خط (یعنی تحریر کرنا) ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات منقول ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے خط کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ نے فرمایا: یہ علم کے بقایا جات میں سے ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11335]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات منقول ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے خط کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ نے فرمایا: یہ علم کے بقایا جات میں سے ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11335]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10725) اخرجه احمد فى المسند (1992)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1993، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 271»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
حدیث نمبر: 11336
وَفِي رِوَايَةٍ فِي الْأَوْسَطِ: عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - فِي قَوْلِهِ - عَزَّ وَجَلَّ - أَوْ أَثَارَةٍ مِنْ عِلْمٍ قَالَ: جَوْدَةُ الْخَطِّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ لِلْحَدِيثِ الْمَرْفُوعِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
معجم اوسط کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”یا علم کا بقیہ حصہ“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: اس سے مراد عمدگی سے لکھنا ہے۔ امام أحمد کے مرفوع حدیث کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11336]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح