الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
217. بَابُ مَا جَاءَ فِي خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 14899
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ: شَكَى عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا خَالِدُ لِمَ تُؤْذِي رَجُلًا مِنْ أَهْلِ بَدْرٍ، لَوْأَنْفَقْتَ مِثْلَ أُحُدٍ ذَهَبًا لَمْ تُدْرِكْ عَمَلَهُ؟" قَالَ: يَقَعُونَ فِيَّ فَأَرُدُّ عَلَيْهِمْ، قَالَ:" لَا تُؤْذُوا خَالِدًا فَإِنَّهُ سَيْفٌ مِنْ سُيُوفِ اللَّهِ صَبَّهُ اللَّهُ عَلَى الْكُفَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن ابواوفیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کی شکایت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے خالد! تم نے کیوں اہل بدر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو اذیت پہنچائی ہے؟ کہ اگر تم اُحد پہاڑ جتنا سونا خیرات کرو، تو تم پھر بھی اس کے عمل تک نہیں پہنچ سکتے، سیدنا خالد رضی اللہ عنہ نے کہا: وہ لوگ مجھ پر تنقید کر رہے تھے، تو میں نے انہیں جواب دے دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ خالد کو اذیت نہ پہنچاؤ کیونکہ وہ اللہ تعالی کی تلواروں میں سے ایک تلوار ہے، جسے اللہ تعالیٰ نے کافروں پر لہرایا ہوا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14899]
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14899]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2592)، أخرجه مسند البزار برقم: 3365، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 553»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15878
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ: شَكَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا خَالِدُ، لَا تُؤْذِ رَجُلًا مِنْ أَهْلِ بَدْرٍ، فَلَوْ أَنْفَقْتَ مِثْلَ أُحُدٍ ذَهَبًا لَمْ تُدْرِكْ عَمَلَهُ". فَقَالَ: يَقَعُونَ فِيَّ فَأَرُدُّ عَلَيْهِمْ! فَقَالَ:" لَا تُؤْذُوا خَالِدًا ; فَإِنَّهُ سَيْفٌ مِنْ سُيُوفِ اللَّهِ صَبَّهُ اللَّهُ عَلَى الْكُفَّارِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ بِاخْتِصَارٍ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن ابواوفیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کی شکایت کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے خالد! تم ایسے شخص کو اذیت نہ پہنچاؤ، جو غزوہ بدر میں شرکت کر چکا ہے، اگر تم اُحد پہاڑ جتنا سونا خیرات کرو، تو تم پھر بھی اس کے عمل تک نہیں پہنچ سکتے، سیدنا خالد رضی اللہ عنہ نے کہا: وہ لوگ مجھ پر تنقید کرتے ہیں، تو میں انہیں جواب دیتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ خالد کو اذیت نہ پہنچاؤ، کیونکہ وہ اللہ تعالیٰ کی تلواروں میں سے ایک تلوار ہے جسے اللہ تعالیٰ نے کفار پر سونت کر رکھا ہوا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور معجم کبیر میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، امام بزار نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے طبرانی کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15878]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور معجم کبیر میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، امام بزار نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے طبرانی کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15878]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (580) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3801)، أخرجه مسند البزار برقم: 3365، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3801، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 553، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7091، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 198، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6831/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح