سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. باب : السلام على من يبول
باب: پیشاب کرنے والے کو سلام کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 37
أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، وَقَبِيصَةُ، قَالَا: أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ، عَنْ الضَّحَّاكِ بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قال:" مَرَّ رَجُلٌ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَبُولُ فَسَلَّمَ عَلَيْهِ، فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ السَّلَامَ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ ایک آدمی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم پیشاب کر رہے تھے، تو اس نے آپ کو سلام کیا مگر آپ نے سلام کا جواب نہیں دیا ۱؎۔ [سنن نسائي/ذكر الفطرة/حدیث: 37]
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا جبکہ آپ پیشاب کر رہے تھے، چنانچہ اس نے آپ کو سلام کہا، مگر آپ نے اسے سلام کا جواب نہیں دیا۔“ [سنن نسائي/ذكر الفطرة/حدیث: 37]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الحیض 28 (370)، سنن ابی داود/الطہارة 8 (16)، سنن الترمذی/فیہ 67 (90)، الاستئذان 27 (2720)، سنن ابن ماجہ/فیہ 27 (353)، (تحفة الأشراف: 7696) (حسن صحیح)»
وضاحت: ۱؎: ”سلام کا جواب نہیں دیا“ کا مطلب ہے فوری طور پر جواب نہیں دیا بلکہ وضو کرنے کے بعد دیا، جیسا کہ اگلی روایت میں آ رہا ہے، نیز یہ بھی احتمال ہے کہ آپ صلی الله علیہ وسلم نے بطور تادیب سرے سے سلام کا جواب ہی نہ دیا ہو۔ «قال الألباني: (صحيح دون قوله: فإن عامة الوسواس منه» ۔
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم
حدیث نمبر: 38
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، قال: حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ، قال: أَنْبَأَنَا سَعِيدٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ الْحَسَنِ، عَنْ حُضَيْنٍ أَبِي سَاسَانَ، عَنْ الْمُهَاجِرِ بْنِ قُنْفُذٍ، أَنَّهُ" سَلَّمَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَبُولُ، فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ حَتَّى تَوَضَّأَ، فَلَمَّا تَوَضَّأَ رَدَّ عَلَيْهِ".
مہاجر بن قنفذ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا، اور آپ پیشاب کر رہے تھے، تو آپ نے سلام کا جواب نہیں دیا یہاں تک کہ وضو کیا، پھر جب آپ نے وضو کر لیا، تو ان کے سلام کا جواب دیا۔ [سنن نسائي/ذكر الفطرة/حدیث: 38]
حضرت مہاجر بن قنفذ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کہا جب کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پیشاب کر رہے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام کا جواب نہ دیا حتیٰ کہ وضو کرنے لگے اور جب وضو مکمل کیا تو سلام کا جواب دیا۔“ [سنن نسائي/ذكر الفطرة/حدیث: 38]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الطہارة 8 (17) مطولاً، سنن ابن ماجہ/فیہ 27 (350) مطولاً، (تحفة الأشراف: 11580)، مسند احمد 4/345، 5/80، سنن الدارمی/الاستئذان 13 (2683) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف، إسناده ضعيف، ابو داود (17) ابن ماجه (350) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 321
حدیث نمبر: 312
أَخْبَرَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قال: حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ اللَّيْثِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هُرْمُزَ، عَنْ عُمَيْرٍ مَوْلَى ابْنُ عَبَّاسٍ، أَنَّهُ سَمِعَهُ، يَقُولُ: أَقْبَلْتُ أَنَا وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَسَارٍ مَوْلَى مَيْمُونَةَ حَتَّى دَخَلْنَا عَلَى أَبِي جُهَيْمِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ الصِّمَّةِ الْأَنْصَارِيِّ، فَقَالَ أَبُو جُهَيْمٍ: أَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ نَحْوِ بِئْرِ الْجَمَلِ" وَلَقِيَهُ رَجُلٌ فَسَلَّمَ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْهِ حَتَّى أَقْبَلَ عَلَى الْجِدَارِ فَمَسَحَ بِوَجْهِهِ وَيَدَيْهِ، ثُمَّ رَدَّ عَلَيْهِ السَّلَامَ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ میں اور ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کے مولیٰ عبداللہ بن یسار دونوں آئے یہاں تک کہ ابوجہیم بن حارث بن صمہ انصاری رضی اللہ عنہ کے پاس گئے تو وہ کہنے لگے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بئر جمل کی طرف سے آئے، تو آپ سے ایک آدمی ملا، اور اس نے آپ کو سلام کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے سلام کا جواب نہیں دیا، یہاں تک کہ آپ دیوار کے پاس آئے، اور آپ نے اپنے چہرہ اور دونوں ہاتھ پر مسح کیا، پھر اس کے سلام کا جواب دیا۔ [سنن نسائي/ذكر الفطرة/حدیث: 312]
حضرت ابوجہیم رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ: ”اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم «بِئْرِ جَمَلٍ» کی طرف سے آئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو آگے سے ایک آدمی ملا اور اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کہا۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے جواب نہ دیا حتیٰ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک دیوار کی طرف گئے، چہرے اور ہاتھوں کا مسح کیا، پھر اسے جواب دیا۔“ [سنن نسائي/ذكر الفطرة/حدیث: 312]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/التیمم 3 (337)، صحیح مسلم/الحیض 28 (369)، سنن ابی داود/الطھارة 124 (329)، (تحفة الأشراف 11885)، مسند احمد 4/169 (صحیح)»
وضاحت: بئر جمل مدینہ میں ایک مشہور جگہ کا نام ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه