🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
43. باب : خاتم الذهب
باب: سونے کی انگوٹھی کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5172
أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، قَالَ: أَنْبَأَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ إِسْمَاعِيل بْنِ سُمَيْعٍ، عَنْ مَالِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ صَعْصَعَةَ بْنِ صُوحَانَ، قَالَ: قُلْتُ لِعَلِيٍّ: انْهَنَا عَمَّا نَهَاكَ عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" نَهَانِي عَنِ الدُّبَّاءِ، وَالْحَنْتَمِ، وَحَلْقَةِ الذَّهَبِ، وَلُبْسِ الْحَرِيرِ، وَالْقَسِّيِّ، وَالْمِيثَرَةِ الْحَمْرَاءِ".
صعصعہ بن صوحان کہتے ہیں کہ میں نے علی رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ ہمیں منع فرمایئے اس چیز سے جس سے آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا، وہ بولے: مجھے منع فرمایا: کدو سے بنے اور سبز رنگ کے برتن سے، سونے کے چھلے، ریشمی لباس اور حریر اور سرخ زین کے استعمال سے۔ [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5172]
حضرت صعصعہ بن صوحان سے روایت ہے کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے کہا: ہمیں اس چیز سے منع فرمائیے جس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو منع فرمایا ہے۔ انہوں نے فرمایا: آپ نے مجھے کدو کے برتن اور سبز مٹکے (سے نبیذ)، سونے کی انگوٹھی، ریشم کا لباس، قسی کپڑوں اور سرخ ریشمی گدیلے سے منع فرمایا تھا۔ [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5172]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 5171 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5173
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ دُحَيْمٌ , قَالَ: حَدَّثَنَا مَرْوَانُ هُوَ ابْنُ مُعَاوِيَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل هُوَ ابْنُ سُمَيْعٍ الْحَنَفِيُّ، عَنْ مَالِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، قَالَ: جَاءَ صَعْصَعَةُ بْنُ صُوحَانَ إِلَى عَلِيٍّ، فَقَالَ: انْهَنَا عَمَّا نَهَاكَ عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" نَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الدُّبَّاءِ، وَالْحَنْتَمِ، وَالنَّقِيرِ، وَالْجِعَةِ، وَنَهَانَا عَنْ حَلْقَةِ الذَّهَبِ، وَلُبْسِ الْحَرِيرِ، وَلُبْسِ الْقَسِّيِّ، وَالْمِيثَرَةِ الْحَمْرَاءِ".
مالک بن عمیر کہتے ہیں کہ صعصعہ بن صوحان نے علی رضی اللہ عنہ کے پاس آ کر عرض کیا: آپ ہمیں اس چیز سے منع کریں جس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو منع فرمایا ہے، کہا: ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کدو سے بنے، سبز رنگ والے اور کھجور کی لکڑی سے بنے برتنوں کے استعمال سے اور جَو اور گیہوں کی شراب پینے سے منع فرمایا اور ہمیں سونے کے چھلے، ریشم اور حریر کے لباس اور سرخ زین کے استعمال سے منع فرمایا ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5173]
حضرت مالک بن عمیر سے روایت ہے کہ حضرت صعصعہ بن صوحان رضی اللہ عنہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور کہا: ہمیں اس چیز سے منع فرمائیے جس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو منع فرمایا ہو۔ انہوں نے فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کدو کے برتن، سبز مٹکے، کھجور کی جڑ کے بنائے ہوئے برتن، «الْجِعَةِ» (جو کے نشیلے نبیذ) سے منع فرمایا ہے، نیز ہمیں سونے کی انگوٹھی، ریشم کے لباس پہننے، قسی کپڑوں کے پہننے اور سرخ ریشمی گدیلے سے بھی روکا تھا۔ [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5173]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 5171 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: «دبّاء» : کدو سے بنا ہوا برتن، حنتم: سبز رنگ کا برتن جس میں نبیذ بناتے ہیں، «نقیر» : کھجور کی جڑ کی لکڑی کھود کر بنایا ہوا برتن، «مزفت» : رنگ کیا ہوا برتن، ان برتنوں سے متعلق نہی منسوخ ہے، ممکن ہے علی رضی اللہ عنہ کو اس کے منسوخ ہونے کا علم نہ ہو سکا ہو۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5174
أَخْبَرَنَا قَتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ، عَنْ إِسْمَاعِيل بْنِ سُمَيْعٍ، عَنْ مَالِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، قَالَ: قَالَ صَعْصَعَةُ بْنُ صُوحَانَ لِعَلِيّ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ , انْهَنَا عَمَّا نَهَاكَ عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" نَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الدُّبَّاءِ، وَالْحَنْتَمِ، وَالْجِعَةِ، وَعَنْ حِلَقِ الذَّهَبِ، وَلُبْسِ الْحَرِيرِ، وَعَنِ الْمِيثَرَةِ الْحَمْرَاءِ". قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ: حَدِيثُ مَرْوَانَ , وَعَبْدِ الْوَاحِدِ أَوْلَى بِالصَّوَابِ مِنْ حَدِيثِ إِسْرَائِيلَ.
مالک بن عمیر کہتے ہیں کہ صعصعہ بن صوحان نے علی رضی اللہ عنہ سے کہا کہ امیر المؤمنین! ہمیں اس چیز سے منع فرمائیے جس چیز سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو منع فرمایا تو وہ بولے: ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کدو سے بنے، اور سبز رنگ والے برتن کے استعمال سے اور جو اور گیہوں سے بنی شراب کے پینے سے، سونے کے چھلے، ریشمی لباس اور سرخ زین کے استعمال سے منع فرمایا۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں: مروان اور عبدالواحد کی روایت (نمبر ۵۱۷۳ و ۵۱۷۴) اسرائیل کی روایت (نمبر ۵۱۷۲) سے زیادہ قرین صواب ہے۔ [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5174]
حضرت مالک بن عمیر سے روایت ہے کہ حضرت صعصعہ بن صوحان نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے عرض کیا: امیر المؤمنین! ہمیں اس چیز سے منع فرمائیے جس سے آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہو۔ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں کدو کے برتن، مٹکے، جو کے نشیلے نبیذ، سونے کی انگوٹھی، ریشم کے لباس پہننے اور سرخ ریشمی گدیلے کے استعمال سے منع فرمایا ہے۔ ابو عبدالرحمن (امام نسائی رحمہ اللہ) نے کہا کہ مروان اور عبدالواحد کی حدیث، اسرائیل کی حدیث سے زیادہ درست اور صحیح ہے۔ [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5174]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 5171 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5615
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ، عَنْ إِسْمَاعِيل وَهُوَ ابْنُ سُمَيْعٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَالِكُ بْنُ عُمَيْرٍ، قَالَ: قَالَ صَعْصَعَةُ لِعَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ كَرَّمَ اللَّهُ وَجْهَهُ: انْهَنَا يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ عَمَّا نَهَاكَ عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" نَهَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الدُّبَّاءِ، وَالْحَنْتَمِ".
مالک بن عمیر بیان کرتے ہیں کہ صعصعہ نے علی بن ابی طالب کرم اللہ وجہہ سے کہا: امیر المؤمنین! آپ ہمیں ان باتوں سے منع کیجئیے، جن سے آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں کدو کی تونبی اور سبز رنگ کے برتن کے استعمال سے روکا۔ [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5615]
حضرت صعصعہ نے حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے کہا: اے امیر المؤمنین! ہمیں اس چیز سے منع فرمائیے جس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو روکا ہو۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کدو کے برتن اور مٹکے (میں نبیذ وغیرہ بنانے) سے منع فرمایا۔ [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5615]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 5171 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5630
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ سُلَيْمَانَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، عَنْ الْحَارِثِ بْنِ سُوَيْدٍ، عَنْ عَلِيٍّ كَرَّمَ اللَّهُ وَجْهَهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنَّهُ نَهَى عَنِ الدُّبَّاءِ، وَالْمُزَفَّتِ".
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کدو کی تونبی اور روغنی برتن سے منع فرمایا ہے۔ [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5630]
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کدو کے برتن اور تارکول لگے ہوئے برتن (کے نبیذ) سے منع فرمایا ہے۔ [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5630]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الٔنشربة 8 (5594)، صحیح مسلم/الٔیشربة 6 (1994)، (تحفة الأشراف: 10032)، مسند احمد (1/83، 139) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں