🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
233. باب وجوب الحج وفضله
باب: حج کی فرضیت اور اس کی فضیلت
کل مکررات: 1
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 179
وعن ابن عباس رضي الله عنهم: أنَّ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - لَقِيَ رَكْبًا بالرَّوْحَاءِ، فَقَالَ: «مَنِ القَوْمُ؟» قالوا: المسلمون، فقالوا: من أنتَ؟ قَالَ: «رَسُول الله» ، فرفعت إِلَيْه امرأةٌ صبيًا، فَقَالَتْ: ألِهَذَا حَجٌّ؟ قَالَ: «نَعَمْ، وَلَكِ أجْرٌ» . رواه مسلم.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مقامِ روحاء پر ایک قافلے سے ملے تو فرمایا: ”یہ کون لوگ ہیں؟“ انہوں نے کہا: مسلمان ہیں۔ پھر انہوں نے پوچھا: آپ کون ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کا رسول۔“ تو ایک عورت نے آپ کی طرف ایک بچہ اٹھا کر کہا: کیا اس کا حج ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، اور تمہارے لیے اجر ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الحج/حدیث: 179]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 4/ 101 (1336) (409).
وضاحت: «الرَّوْحَاءِ» : مدینہ سے تقریباً چالیس میل کے فاصلے پر ایک جگہ ہے۔ (مراصد الاطلاع 2/637)

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں