🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
16. باب في الأمر بالمحافظة عَلَى السنة وآدابها
باب: سنت اور اس کے آداب کی پابندی کا حکم
کل مکررات: 1
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1089
وعن النعمان بن بشير رضي الله عنهم، قَالَ: سمعت رَسُول اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يقول: «لَتُسَوُّنَّ صُفُوفَكُمْ، أوْ لَيُخَالِفَنَّ اللَّهُ بَيْنَ وُجُوهِكُمْ» . متفقٌ عَلَيهِ.
وفي رواية لمسلم: أنَّ رَسُول اللهِ - صلى الله عليه وسلم - كَانَ يُسَوِّي صُفُوفَنَا، حَتَّى كَأنَّمَا يُسَوِّي بِهَا القِدَاحَ حَتَّى رَأى أنَّا قَدْ عَقَلْنَا عَنْهُ، ثُمَّ خَرَجَ يَومًا فَقَامَ حَتَّى كَادَ يُكَبِّرُ، فَرَأى رَجُلًا بَادِيًا صَدْرُهُ مِنَ الصَّفِّ، فَقَالَ: «عِبَادَ اللهِ، لتُسَوُّنَّ صُفُوفَكُمْ، أو لَيُخَالِفَنَّ اللهُ بَيْنَ وُجُوهِكُمْ» .
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”تم ضرور اپنی صفیں سیدھی کرو گے، ورنہ اللہ تمہارے چہروں کے درمیان مخالفت ڈال دے گا۔“
(متفق علیہ)
اور مسلم کی ایک روایت میں ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری صفیں (اس قدر) سیدھی کرتے تھے گویا آپ ان کے ذریعے تیروں کو سیدھا کر رہے ہوں، یہاں تک کہ آپ نے دیکھا کہ ہم نے آپ سے (یہ بات) سمجھ لی ہے۔ پھر ایک دن آپ تشریف لائے اور (نماز کے لیے) کھڑے ہو گئے یہاں تک کہ قریب تھا کہ آپ تکبیر کہتے، کہ آپ نے ایک آدمی کو دیکھا جس کا سینہ صف سے باہر نکلا ہوا تھا، تو آپ نے فرمایا: ”اللہ کے بندو! تم ضرور اپنی صفیں سیدھی کرو گے، ورنہ اللہ تمہارے چہروں کے درمیان مخالفت ڈال دے گا۔“ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 1089]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (160). أخرجه: البخاري 1/ 184 (717)، ومسلم 2/ 31 (436) (127) و(128). قال النووي في شرح صحيح مسلم 2/ 334 (436): «في الحديث الحث على تسوية الصفوف» .
وضاحت: یہ حدیث نمبر 160 پر گزر چکی ہے۔
«القِدَاحَ» : یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں (صف میں) تیر یا تحریر کی سطر کی طرح (سیدھا) کر دیتے تھے۔ (النہایہ 4/20)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں