الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
جنازہ کے بیان میں
16. نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانا کہ میت کے عزیز و اقارب کے رونے سے کبھی میت کو عذاب ہوتا ہے (یہ اس وقت ہے کہ) جب نوحہ کرنا اس کے خاندان کا وتیرہ ہو۔
حدیث نمبر: 653
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی (سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہا) کے جنازے کے ہمراہ تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قبر پر بیٹھے ہوئے تھے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں کو دیکھا کہ آنسو بہا رہی تھیں پھر سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ (جب قبر تیار ہو گئی) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم میں سے کوئی شخص ایسا ہے جس نے رات کو جماع نہ کیا ہو۔ تو ابوطلحہ نے عرض کی کہ میں ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم (قبر میں) اترو۔ چنانچہ وہ ان کی قبر میں اترے۔

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.