الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
78. بَابُ التَّحْرِيضِ عَلَى الرَّمْيِ:
باب: تیر اندازی کی ترغیب دلانے کے بیان میں۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 2899 (کل: 11 مقامات، 9 کتب)
صحیح بخاری: 2899
سنن ابن ماجہ: 2815
مسند احمد: 3444
الفتح الربانی: 5172
صحیح ابن حبان: 4695
المستدرک علی الصحیحین: 2496
المعجم الکبیر للطبرانی: 12692
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6119
1 تا 10
حدیث نمبر: 2899
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ سَلَمَةَ بْنَ الْأَكْوَعِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى نَفَرٍ مِنْ أَسْلَمَ يَنْتَضِلُونَ، فَقَالَ: النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" ارْمُوا بَنِي إِسْمَاعِيلَ فَإِنَّ أَبَاكُمْ كَانَ رَامِيًا ارْمُوا، وَأَنَا مَعَ بَنِي فُلَانٍ، قَالَ: فَأَمْسَكَ أَحَدُ الْفَرِيقَيْنِ بِأَيْدِيهِمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا لَكُمْ لَا تَرْمُونَ، قَالُوا: كَيْفَ نَرْمِي وَأَنْتَ مَعَهُمْ؟ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ارْمُوا فَأَنَا مَعَكُمْ كُلِّكُمْ".
ہم سے عبداللہ بن مسلمہ نے بیان کیا، کہا ہم سے حاتم بن اسماعیل نے بیان کیا، ان سے یزید بن ابی عبید نے بیان کیا، انہوں نے سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے سنا، انہوں نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا قبیلہ بنو اسلم کے چند لوگوں پر گزر ہوا جو تیر اندازی کی مشق کر رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسماعیل علیہ السلام کے بیٹو! تیر اندازی کرو کہ تمہارے بزرگ دادا اسماعیل علیہ السلام بھی تیرانداز تھے۔ ہاں! تیر اندازی کرو، میں بنی فلاں (ابن الاورع رضی اللہ عنہ) کی طرف ہوں۔ بیان کیا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک فریق کے ساتھ ہو گئے تو (مقابلے میں حصہ لینے والے) دوسرے ایک فریق نے ہاتھ روک لیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا بات پیش آئی، تم لوگوں نے تیر اندازی بند کیوں کر دی؟ دوسرے فریق نے عرض کیا جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک فریق کے ساتھ ہو گئے تو بھلا ہم کس طرح مقابلہ کر سکتے ہیں۔ اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اچھا تیر اندازی جاری رکھو میں تم سب کے ساتھ ہوں۔ [صحيح البخاري/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 2899]
حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم قبیلہ اسلم کے چند صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے پاس سے گزرے جو تیر اندازی کی مشق کر رہے تھے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اولادِ اسماعیل! تیر اندازی کرو کیونکہ تمہارے بزرگ دادا حضرت اسماعیل علیہ السلام بھی تیر انداز تھے۔ ہاں تم تیر اندازی کرو، میں بنو فلاں کی طرف ہوں۔“ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک فریق کے ساتھ ہو گئے تو دوسرے فریق نے ہاتھ روک لیے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا بات ہے، تم تیر اندازی کیوں نہیں کرتے؟“ دوسرے فریق نے عرض کیا: جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک فریق کے ساتھ ہیں تو ہم کس طرح مقابلہ کر سکتے ہیں؟ اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اچھا تم تیر اندازی جاری رکھو، میں تم سب کے ساتھ ہوں۔“ [صحيح البخاري/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 2899]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 2815
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ الْأَعْمَشِ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ الْحُصَيْنِ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِنَفَرٍ يَرْمُونَ، فَقَالَ:" رَمْيًا بَنِي إِسْمَاعِيل، فَإِنَّ أَبَاكُمْ كَانَ رَامِيًا".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے جو تیر اندازی کر رہے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسماعیل کی اولاد! تیر اندازی کرو، تمہارے والد (اسماعیل) بڑے تیر انداز تھے“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجهاد/حدیث: 2815]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کچھ افراد کے پاس سے گزرے جو تیر اندازی کر رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسماعیل کے بیٹو! تیر چلاؤ، تمہارے جدِ امجد بھی تیر انداز تھے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الجهاد/حدیث: 2815]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 5428، ومصباح الزجاجة: 996)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/364) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اسماعیل علیہ السلام کو ان کے باپ ابراہیم علیہ السلام فاران کے میدان یعنی مکہ کی چٹیل زمین میں چھوڑ کر چلے آئے تھے وہ وہیں بڑے ہوئے، اور ان کو شکار کا بہت شوق تھا، اور بڑے تیر انداز اور بہادر تھے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عربوں کو بھی تیر اندازی کی اس طرح سے ترغیب دی کہ یہ تمہارا آبائی پیشہ ہے اس کو خوب بڑھاؤ۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 3444
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ حُصَيْنٍ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسِ ، قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِنَفَرٍ يَرْمُونَ، فَقَالَ:" رَمْيًا بَنِي إِسْمَاعِيلَ، فَإِنَّ أَبَاكُمْ كَانَ رَامِيًا".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر چند لوگوں پر ہوا جو تیر اندازی کی مشق کر رہے تھے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بنو اسماعیل! تیر اندازی کیا کرو، کیونکہ تمہارے باپ حضرت اسماعیل علیہ السلام بھی تیر انداز تھے۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 3444]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 5172
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِنَفَرٍ يَرْمُونَ قَالَ رَمْيًا بَنِي إِسْمَاعِيلَ فَإِنَّ أَبَاكُمْ كَانَ رَامِيًا
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تیر اندازی کرنے والے ایک گروہ کے پاس سے گزرے اور فرمایا: اے بنو اسماعیل! تیر اندازی کرو، بیشک تمہارا باپ بھی تیر انداز تھا۔ [الفتح الربانی/أبواب السبق والرمي/حدیث: 5172]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط مسلم، أخرجه ابن ماجه: 2815، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3444 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3444»
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط مسلم
حدیث نمبر: 4695
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى الزَّمِنُ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَسْلَمُ يَرْمُونَ، فَقَالَ: " ارْمُوا بَنِي إِِسْمَاعِيلَ، فَإِِنَّ أَبَاكُمْ كَانَ رَامِيًا. وَارْمُوا وَأَنَا مَعَ ابْنِ الأَدْرَعِ"، فَأَمْسَكَ الْقَوْمُ قِسِيَّهُمْ، وَقَالُوا: مَنْ كُنْتَ مَعَهُ غَلَبَ. قَالَ:" ارْمُوا وَأَنَا مَعَكُمْ كُلُّكُمْ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، اسلم قبیلے کے لوگ تیراندازی کر رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اسماعیل کی اولاد! تم تیراندازی کرو، تمہارے جدِ امجد تیرانداز تھے، تم لوگ تیراندازی کرو اور میں ابن ادرع کے ساتھ ہوں۔“ تو لوگوں نے اپنی کمانیں روک لیں، لوگوں نے عرض کی: آپ صلی اللہ علیہ وسلم جس کے ساتھ ہیں وہ غالب آ جائے گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم تیراندازی کرو، میں تم سب کے ساتھ ہوں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4695]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2899، 3373، 3507، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4693، 4694، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2480، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 19814، 19815، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16793» «رقم طبعة با وزير 4675»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن صحيح - «الصحيحة» -أيضا-. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
حدیث نمبر: 2496
أخبرَناه أحمد بن سلمان الفقيه ببغداد، حدثنا الحسن بن مُكْرَم، حدثنا يزيد بن هارون، أخبرنا محمد بن عمرو بن علقمة. وأخبرني الحسن بن حَليم المَروَزي - واللفظ له - حدثنا أبو المُوجِّه، حدثنا الحُسين بن حُرَيث، حدثنا الفضل بن موسى، عن محمد بن عمرو، عن أبي سلمة، عن أبي هريرة قال: خرج النبيُّ ﷺ وقومٌ من أسلمَ يَرمُون، فقال:"ارمُوا بني إسماعيلَ، فإنَّ أباكُم كان راميًا، ارمُوا وأنا مع ابن الأدْرَع"، فأمسك القومُ قِسِيَّهم، فقالوا: يا رسولَ الله، مَن كنتَ معه غَلَبَ! قال:"ارمُوا وأنا معكم (2) كُلِّكم" (3) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2465 - على شرط مسلم
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2465 - على شرط مسلم
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے تو قبیلہ اسلم کے کچھ لوگ تیر اندازی کا مقابلہ کر رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اولادِ اسماعیل! خوب تیر اندازی کرو، کیونکہ تمہارے باپ بھی ماہر تیر انداز تھے، تم تیر چلاؤ اور میں ابن ادرع کے گروہ کے ساتھ ہوں“، یہ سن کر دوسرے گروہ نے اپنے ہاتھ روک لیے اور عرض کی: اے اللہ کے رسول! ہم کیسے مقابلہ کریں جبکہ آپ جس کے ساتھ ہوں گے وہی غالب آئے گا! تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم تیر اندازی کرو، میں تم سب کے ساتھ ہوں“۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : الجهاد/حدیث: 2496]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن،من أجل محمد بن عمرو بن علقمة. أبو الموجِّه: هو محمد بن عمرو الفَزَاري.» [ترقيم الرساله 2496] [ترقيم الشركة 2479] [ترقيم العلميه 2465]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 7977
7977- عن ابن عباس قال: مرّ النبي صلى الله عليه وسلم بنفر يرمون فقال: رميا بني إسماعيل؛ فإن أباكم كان راميا.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه ابن ماجه (2815)، وأحمد (3444)، والحاكم (2/94) من طريق عبدالرزاق، أنبانا سفيان، عن الأعمش، عن زياد بن الحصين، عن أبي العالية، عن ابن عباس فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 7978
7978- عن أبي هريرة قال: خرج رسول الله صلى الله عليه وسلم وأسلم يرمون فقال: ارموا بني إسماعيل؛ فإن أباكم كان راميا، وارموا وأنا مع ابن الأدرع، فأمسك القوم قسّيهم، وقالوا: من كنت معه غلب قال: ارموا وأنا مع كلكم.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أبو يعلى (6119)، وصحّحه ابن حبان (4695)، والحاكم (2/94) كلهم من طرق عن محمد بن عمرو بن علقمة، عن أبي سلمة، عن أبي هريرة فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 8399
8399- عن أبي هريرة قال: خرج رسول الله صلى الله عليه وسلم وأسلم يرمون فقال: ارموا بني إسماعيل؛ فإن أباكم كان راميا، وارموا وأنا مع ابن الأدرع، فأمسك القوم قسيّهم وقالوا: من كنت معه غلب. قال: ارموا، وأنا معكم كلكم.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أبو يعلى (6119)، وصحّحه ابن حبان (4695)، والحاكم (2/94) كلهم من طرق عن محمد بن عمرو بن علقمة، عن أبي سلمة، عن أبي هريرة فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 12692
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا أَبُو حُذَيْفَةَ ، ثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ حُصَيْنٍ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مَرَّ بِنَفَرٍ يَرْمُونَ، فَقَالَ: رَمْيًا بَنِي إِسْمَاعِيلَ فَإِنَّ أَبَاكُمْ كَانَ رَامِيًا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے جو تیر اندازی کر رہے تھے تو فرمایا: ”بنی اسماعیل! تیر اندازی کرو، کیونکہ تمہارے باپ (اسماعیل علیہ السلام) تیر انداز تھے۔“
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: عقبہ کی صبح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سواری پر تھے، فرمایا: ”لاؤ، کنکریاں چن لو۔“ تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے خذف (چھوٹی) کنکریاں چن لیں، جب انہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں رکھا تو فرمایا: ”ہاں، ان جیسی (کنکریوں سے رمی کرو)“، تین بار فرمایا، ”اور دین میں غلو (حد سے تجاوز) سے بچو، کیونکہ تم سے پہلے لوگوں کو صرف دین میں غلو نے ہی ہلاک کیا۔“
اسی جیسی حدیث ایک تیسری سند سے بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12692]
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: عقبہ کی صبح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سواری پر تھے، فرمایا: ”لاؤ، کنکریاں چن لو۔“ تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے خذف (چھوٹی) کنکریاں چن لیں، جب انہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں رکھا تو فرمایا: ”ہاں، ان جیسی (کنکریوں سے رمی کرو)“، تین بار فرمایا، ”اور دین میں غلو (حد سے تجاوز) سے بچو، کیونکہ تم سے پہلے لوگوں کو صرف دین میں غلو نے ہی ہلاک کیا۔“
اسی جیسی حدیث ایک تیسری سند سے بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12692]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 156، حدیث 12746»