🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
127. بَابُ الاِطْمَأْنِينَةِ حِينَ يَرْفَعُ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ:
باب: رکوع سے سر اٹھانے کے بعد اطمینان سے سیدھا کھڑا ہونا۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 800 (کل: 13 مقامات، 10 کتب)
صحیح بخاری: 800
سنن نسائی: 1183
صحیح ابن خزیمہ: 693
مصنف ابن ابی شیبہ: 2452
سنن دارقطنی: 1110، 1136
صحیح ابن حبان: 1877
الجامع الكامل: 1944
السنن الكبرى للبيهقي: 2509، 2519، 2817
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2795
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 459
11 تا 13
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2817
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو عُثْمَانَ عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللهِ الْبَصْرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْهَاشِمِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْفَضْلِ الْهَاشِمِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا" قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ الْمَكْتُوبَةِ كَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ، وَيَصْنَعُهُ إِذَا قَضَى قِرَاءَتَهُ وَأَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ فَعَلَ مِثْلَ ذَلِكَ، وَلَا يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي شَيْءٍ مِنْ صَلَاتِهِ وَهُوَ قَاعِدٌ وَإِذَا قَامَ مِنَ السَّجْدَتَيْنِ كَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ كَذَلِكَ".
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب فرض نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو تکبیر کہتے اور دونوں ہاتھ کندھوں تک اٹھاتے اور جب قراءت مکمل کرتے اور رکوع کا ارادہ کرتے تو بھی ایسا کرتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تب بھی اس طرح کرتے اور قعدہ کی حالت میں رفع یدین نہیں کرتے تھے اور جب دو سجدوں سے اٹھتے تو تکبیر کہتے اور اسی طرح رفع یدین کرتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2817]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه ابن خزيمه 584»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2795
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: لَقَدْ أَذْكَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ صَلَاةً كُنَّا نُصَلِّيهَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ مَا نَسِينَاهَا - أَوْ مَا تَرَكْنَاهَا - قَالَ: فَكَانَ يُكَبِّرُ إِذَا رَكَعَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نے ہمیں وہ نماز یاد کرا دی جو ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں ادا کیا کرتے تھے ہم اسے بھولے نہیں ہیں (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) ہم نے اسے ترک نہیں کیا ہے راوی بیان کرتے ہیں: وہ جب بھی رکوع میں گئے اور انہوں نے جب بھی رکوع سے سر اٹھایا تو انہوں نے تکبیر کہی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2795]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 19000»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 459
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : شَهِدْتُ سَلَمَةَ بْنَ صَالِحٍ يُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلَاةَ، وَإِذَا رَكَعَ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کا آغاز فرماتے، اور جب رکوع کرتے، اور جب رکوع سے اپنا سرِ مبارک اٹھاتے تو (رفع یدین کرتے ہوئے) اپنے دونوں مبارک ہاتھوں کو بلند فرماتے تھے۔“
احمد بن منیع کہتے ہیں کہ میں سلمہ بن صالح کی مجلس میں حاضر تھا جب وہ ابن المنکدر کے واسطے سے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے یہ روایت بیان کر رہے تھے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/صفة الصلاة/حدیث: 459]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 702، 703، 705، 706، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 390، 587، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 255، وأخرجه سنن النسائي برقم: 876، 877، 878، 1025، 1059، 1088، 1144، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 721، 722، 741، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 858، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4526، 4660، 5061، 5257، وأخرجه موطأ مالك برقم: 165، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1250، 1308، وأخرجه فتح الباري برقم: 658، 699، 702، 703، 706، 794، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 2517، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 456، 583، 585، 693، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13111، 13112، 13231، 13243، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 11، 71، 918، 1822، 2965، 7666، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1122، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 2586، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1243، 1238/1»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں