الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
229. بَابُ هَلْ يَكُونُ قَوْلُ الْمَرِيضِ : إِنِّي وَجِعٌ ، شِكَايَةً؟
کیا مریض کا یہ کہنا کہ ”مجھے تکلیف ہے“ شکوہ ہے؟
شواہد الحدیث — الادب المفرد حدیث نمبر 510 (کل: 4 مقامات، 2 کتب)
الادب المفرد: 510
حدیث نمبر: 510
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مَوْعُوكٌ، عَلَيْهِ قَطِيفَةٌ، فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَيْهِ، فَوَجَدَ حَرَارَتَهَا فَوْقَ الْقَطِيفَةِ، فَقَالَ أبوسَعِيدٍ: مَا أَشَدَّ حُمَّاكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: ”إِنَّا كَذَلِكَ، يَشْتَدُّ عَلَيْنَا الْبَلاءُ، وَيُضَاعَفُ لَنَا الأَجْرُ“، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ النَّاسِ أَشَدُّ بَلاءً؟ قَالَ: ”الأَنْبِيَاءُ، ثُمَّ الصَّالِحُونَ، وَقَدْ كَانَ أَحَدُهُمْ يُبْتَلَى بِالْفَقْرِ حَتَّى مَا يَجِدُ إِلا الْعَبَاءَةَ يَجُوبُهَا فَيَلْبَسُهَا، وَيُبْتَلَى بِالْقُمَّلِ حَتَّى يَقْتُلَهُ، وَلأَحَدُهُمْ كَانَ أَشَدَّ فَرَحًا بِالْبَلاءِ مِنْ أَحَدِكُمْ بِالْعَطَاءِ.“
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بخار تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک چادر اوڑھے ہوئے تھے۔ انہوں نے چادر کے اوپر سے ہاتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر رکھا تو اس کے اوپر سے بھی حرارت محسوس کی تو عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ کو کس قدر شدید بخار ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہم پر آزمائشیں اسی طرح سخت آتی ہیں اور ہمارے لیے اجر بھی دگنا ہے۔“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! سب سے زیادہ سخت آزمائشیں کن لوگوں پر آتی ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انبیاء علیہم السلام پر، پھر نیک لوگوں پر۔ ان میں سے کسی کو اس قدر تنگ دستی کی آزمائش میں ڈالا جاتا کہ اس کے پاس ایک عبا کے سوا کچھ نہیں ہوتا تھا، جسے وہ پھاڑ کر پہن لیتے تھے۔ اور انہیں جوؤں اور پسوؤں کے ساتھ آزمائش میں ڈالا جاتا یہاں تک وہ انہیں مار ڈالتیں۔ وہ آزمائش سے اتنے خوش ہوتے تھے جتنے تم عطیہ ملنے سے خوش ہوتے ہو۔“ [الادب المفرد/كتاب/حدیث: 510]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4024» انظر الصحيحة: 144
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4024» انظر الصحيحة: 144
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 996
«أشد الناس بلاء الأنبياء ثم الذين يلونهم ثم الذين يلونهم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”لوگوں میں سب سے سخت آزمائش انبیاء کی ہوتی ہے، پھر ان کی جو (فضیلت میں) ان کے بعد ہیں، پھر ان کی جو ان کے بعد ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أر/حدیث: 996]
”لوگوں میں سب سے سخت آزمائش انبیاء کی ہوتی ہے، پھر ان کی جو (فضیلت میں) ان کے بعد ہیں، پھر ان کی جو ان کے بعد ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أر/حدیث: 996]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم طب] عن فاطمة بنت اليمان. الصحيحة 145: المحاملي.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 1562
«إن أشد الناس بلاء الأنبياء ثم الذين يلونهم ثم الذين يلونهم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”لوگوں میں سب سے زیادہ سخت آزمائش انبیاء کی ہوتی ہے، پھر ان لوگوں کی جو مرتبے میں ان کے زیادہ قریب ہوں، پھر ان کی جو ان کے بعد ہوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1562]
”لوگوں میں سب سے زیادہ سخت آزمائش انبیاء کی ہوتی ہے، پھر ان لوگوں کی جو مرتبے میں ان کے زیادہ قریب ہوں، پھر ان کی جو ان کے بعد ہوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1562]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ك] عن فاطمة بنت اليمان. الصحيحة 1165: ابن سعد.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 4577
«كما يضاعف لنا الأجر كذلك يضاعف علينا البلاء»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس طرح ہمارے لیے اجر کو بڑھایا جاتا ہے، اسی طرح ہم پر آزمائش کو بھی بڑھا دیا جاتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الكاف/حدیث: 4577]
”جس طرح ہمارے لیے اجر کو بڑھایا جاتا ہے، اسی طرح ہم پر آزمائش کو بھی بڑھا دیا جاتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الكاف/حدیث: 4577]
تخریج الحدیث: «(حسن) [ابن سعد] عن عائشة. الصحيحة 2047: حم، ابن ماجه - أبي سعيد.»
قال الشيخ الألباني: حسن