🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
59. باب في وُلُوغِ الْكَلْبِ:
کتے کے جھوٹے کا بیان
شواہد الحدیث — سنن دارمي حدیث نمبر 760 (کل: 51 مقامات، 21 کتب)
سنن دارمی: 760
صحیح مسلم: 648، 651
سنن ابوداود: 71، 73
سنن ترمذی: 91
سنن نسائی: 64، 336، 339، 340
بلوغ المرام: 8
مسند اسحاق بن راہویہ: 83
مشکوۃ المصابیح: 490
مسند احمد: 7672، 9169، 9511، 10595
مسند الحمیدی: 997
صحیح ابن خزیمہ: 95، 96
المنتقى ابن الجارود: 52
مصنف ابن ابی شیبہ: 1846، 38996
سنن دارقطنی: 181، 184، 185، 186، 187، 190، 205
صحیح ابن حبان: 1294، 1295، 1297
المستدرک علی الصحیحین: 578، 581
مسند امام شافعی: 9، 10
السنن الكبرى للبيهقي: 1143، 1146، 1148، 1168، 1169، 1172
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1587
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 841، 842، 843، 3933، 8116
المعجم الاوسط: 946، 1326
11 تا 20
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8
وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏طهور إناء أحدكم إذا ولغ فيه الكلب أن يغسله سبع مرات،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ أولاهن بالتراب» .‏‏‏‏ أخرجه مسلم.وفي لفظ له: «‏‏‏‏فليرقه» .‏‏‏‏وللترمذي: «‏‏‏‏أخراهن أو أولاهن بالتراب» .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ ”تم میں سے کسی کے برتن میں جب کتا منہ ڈال جائے تو اسے سات مرتبہ دھویا جائے، سب سے پہلے اسے مٹی مل کر (صاف کرنا چاہیئے)“ (مسلم) اور مسلم نے «فليرقه» یعنی اس کو گرا دینا چاہیئے، نقل کیا ہے اور ترمذی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں ”پہلی یا آخری مرتبہ مٹی کے ساتھ صاف کرنا چاہیئے۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 8]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي هُرَيْرَةَ» ابو ہریرہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» (فرمایا) – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو: – «طَهُورُ» پاک کرنا – «إِنَاءِ» برتن کو – «أَحَدِكُمْ» تم میں سے کسی کے – «إِذَا» جب – «وَلَغَ» منہ مارے (پیے) – «فِيهِ» اس میں – «الْكَلْبُ» کتا – «أَنْ» یہ ہے کہ – «يَغْسِلَهُ» وہ اسے دھوئے – «سَبْعَ» سات – «مَرَّاتٍ» مرتبہ، – «أُولَاهُنَّ» ان میں سے پہلی دفعہ – «بِالتُّرَابِ» مٹی کے ساتھ۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے روایت کیا – «مُسْلِمٌ» مسلم نے۔ – «وَفِي» اور میں – «لَفْظٍ» ایک اور لفظ (روایت) – «لَهُ» انہی کی: – «فَلْيُرِقْهُ» تو چاہیے کہ وہ اسے بہا دے۔ – «وَلِلتِّرْمِذِيِّ» اور ترمذی کی روایت میں ہے: – «أُخْرَاهُنَّ» ان میں سے آخری دفعہ – «أَوْ» یا – «أُولَاهُنَّ» پہلی دفعہ – «بِالتُّرَابِ» مٹی کے ساتھ۔
اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کسی کے برتن کی پاکی یہ ہے کہ جب کتا اس میں منہ مار جائے (پانی پی لے) تو اسے سات مرتبہ دھوئے، ان میں سے پہلی مرتبہ مٹی کے ساتھ (مانجھے)۔“ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ اور انہی کی ایک اور روایت کے الفاظ ہیں: ”تو چاہیے کہ وہ اسے (اس پانی کو) بہا دے۔“ اور ترمذی کی روایت میں ہے: ”ان میں سے آخری یا پہلی دفعہ مٹی کے ساتھ (دھوئے)۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 8]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الطهارة،باب حكم ولوغ الكلب، حديث:279، والترمذي، الطهارة، حديث:91.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 83
أَخْبَرَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ، صَاحِبُ الدَّسْتُوَائِيِّ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ خِلَاسٍ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي إِنَاءِ أَحَدِكُمْ فَاغْسِلُوهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ إِحْدَاهُنَّ بِالتُّرَابِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کتا تم میں سے کسی کے برتن میں منہ ڈالے دے تو اسے سات بار دھوؤ اور ان میں سے ایک بار مٹی کے ساتھ۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الطهارة /حدیث: 83]
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب الطهارة، باب حكم ولوغ الكب، رقم: 279 . سنن ابوداود، رقم: 73 . سنن نسائي، رقم: 335 . سنن كبريٰ بيهقي: 241/1»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 490
(8) بَابُ تَطْهِيرِ النَّجَاسَاتِ الْفَصْلُ الْأَوَّلُ 490 - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"إِذَا شَرِبَ الْكَلْبُ فِي إِنَاءِ أَحَدِكِمْ فَلْيَغْسِلْهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. وَفِى رِوَايَةٍ لِمُسْلِمٍ: (طَهُورُ إِنَاءِ أَحَدِكُمْ إِذَا وَلَغَ فِيهِ الْكَلْبُ أَنْ يَغْسِلَهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ، أُولَاهُنَّ بِالتُّرَابِ) .
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”جب کتا تمہارے کسی شخص کے برتن میں سے پی لے تو اسے سات مرتبہ دھوؤ۔“ (بخاری، مسلم) متفق علیہ۔ اور مسلم کی روایت میں ہے: ”جب کتا تمہارے کسی شخص کے برتن میں منہ ڈال دے تو اس برتن کی پاکیزگی اس طرح حاصل ہوگی کہ اسے سات مرتبہ دھویا جائے، ان میں سے پہلی مرتبہ مٹی سے صاف کیا جائے۔“ [مشكوة المصابيح/كتاب الطهارة/حدیث: 490]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (172) و مسلم (90/ 279) [والرواية الثانية في مصابيح السنة: 339] »
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7672
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي زِيَادٌ يَعْنِي ابْنَ سَعْدٍ ، أَنَّ ثَابِتَ بْنَ عِيَاضٍ مَوْلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَيْدٍ، أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي إِنَاءِ أَحَدِكُمْ، فَلْيَغْسِلْهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کسی کے برتن میں کتا منہ ماردے تو اسے چاہیے کہ اس برتن کو سات مرتبہ دھوئے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 7672]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 172، م: 279.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9169
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، أَخْبَرَنَا عُتْبَةُ بْنُ مُسْلِمٍ مَوْلَى بَنِي تَِيمٍ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ حُنَيْنٍ مَوْلَى بَنِي زُرَيْقٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَة ، قَالَ: قال رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي إِنَاءِ أَحَدِكُمْ، فَلْيَغْسِلْهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ" .
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب کتا تم میں سے کسی کے برتن میں منہ ڈال دے تو اسے سات مرتبہ دھونا چاہیے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9169]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 172، م: 279
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9511
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَة ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم: " طُهُورُ إِنَاءِ أَحَدِكُمْ إِذَا وَلَغَ فِيهِ الْكَلْبُ أَنْ يَغْسِلَهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ، أُولَاهُنَّ بِالتُّرَابِ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کسی کے برتن میں کتا منہ مار دے تو اسے چاہئے کہ اس برتن کو سات مرتبہ دھوئے اور پہلی مرتبہ اسے مانجھے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9511]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح ، خ : 172 ، م : 279
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10595
حَدَّثَنَا يَزِيدُ , أَخْبَرَنَا هِشَامٌ , عَنْ مُحَمَّدٍ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي إِنَاءٍ , غُسِلَ سَبْعَ مَرَّاتٍ , أَوَّلُهَا بِالتُّرَابِ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کسی کے برتن میں کتا منہ مار دے تو اسے چاہئے کہ اس برتن کو سات مرتبہ دھوئے اور پہلی مرتبہ مٹی سے مانجھے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10595]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 172، م: 279
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 997
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي إِنَاءِ أَحَدِكُمْ فَلْيَغْسِلْهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب کتا کسی شخص کے برتن میں منہ ڈال دے تو آدمی اس برتن کو سات مرتبہ دھوئے۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 997]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 172، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 279، ومالك فى «الموطأ» برقم: 90، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 95، 96، 97، 98، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1294، 1295، 1296، 1297، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 573، 574، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 63، 64، 65، 66، 334، 337، 338، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 65، 66، 67، 68، 69، 9712، وأبو داود فى «سننه» برقم: 71، 73، والترمذي فى «جامعه» برقم: 91، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 363، 364، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 59، 1160، 1161، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7463، 7464، 7564، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6678»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 95
نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، نا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ . ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ صَدَقَةَ . ح وَحَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ بَشِيرِ بْنِ مَنْصُورٍ السُّلَيْمِيُّ ، نا عَبْدُ الأَعْلَى . ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْقُطَعِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْوَانَ ، قَالُوا: نا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ . ح وَحَدَّثَنَا جَمِيلُ بْنُ الْحَسَنِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْوَانَ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " طُهُورُ إِنَاءِ أَحَدِكُمْ إِذَا وَلَغَ فِيهِ الْكَلْبُ أَنْ يُغْسَلَ سَبْعَ مَرَّاتٍ، الأُولَى مِنْهُنَّ بِالتُّرَابِ" . وَقَالَ الدَّوْرَقِيُّ: أَوَّلُهَا بِتُرَابٍ، وَقَالَ الْقُطَعِيُّ: أَوَّلُهَا بِالتُّرَابِ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کسی شخص کے برتن میں جب کُتّا منہ ڈالدے تو اس کی پاکیزگی یہ ہے کہ اسے سات مرتبہ دھویا جائے۔ پہلی بار مٹی سے۔ (صاف کیا جائے)“ دورقی کی روایت میں ہے «‏‏‏‏اولھا بتراب» ‏‏‏‏ اور قطعی کی روایت میں «‏‏‏‏اولھا بالتراب» ‏‏‏‏ ہے۔”پہلی بار مٹی سے“ (دونوں کا معنی ایک ہے۔) [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر الماء الذي لا ينجس، والذي ينجس إذا خالطته نجاسة/حدیث: 95]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 172، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 279، ومالك فى (الموطأ) برقم: 90، وابن الجارود فى "المنتقى"، 55، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 95، 96، 97، 98، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1294، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 573، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 63، وأبو داود فى (سننه) برقم: 71، والترمذي فى (جامعه) برقم: 91، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 363، 364، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 59، والدارقطني فى (سننه) برقم: 181، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7463»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 96
نا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، نا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " طُهُورُ إِنَاءِ أَحَدِكُمْ إِذَا وَلَغَ فِيهِ الْكَلْبُ أَنْ يَغْسِلَهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ ”تم میں سے کسی شخص کے برتن میں جب کُتّا منہ ڈال کر پی لے تو اُس کی پاکیزگی اور صفائی یہ ہے کو وہ اُسے سات مرتبہ دھو لے۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر الماء الذي لا ينجس، والذي ينجس إذا خالطته نجاسة/حدیث: 96]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 172، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 279، ومالك فى (الموطأ) برقم: 90، وابن الجارود فى "المنتقى"، 55، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 95، 96، 97، 98، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1294، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 573، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 63، وأبو داود فى (سننه) برقم: 71، والترمذي فى (جامعه) برقم: 91، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 363، 364، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 59، والدارقطني فى (سننه) برقم: 181، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7463»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں