الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
13. باب النَّارُ يَدْخُلُهَا الْجَبَّارُونَ وَالْجَنَّةُ يَدْخُلُهَا الضُّعَفَاءُ:
باب: اس بات کے بیان میں کہ دوزخ میں ظالم و متکبر داخل ہوں گے اور جنت میں کمزور و مسکین داخل ہوں گے۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 7195 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحیح مسلم: 7195
المستدرک علی الصحیحین: 8551
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3666
ترقیم عبدالباقی: 2857 ترقیم شاملہ: -- 7195
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا زَيْدٌ يَعْنِي ابْنَ حُبَابٍ ، حَدَّثَنَا أَفْلَحُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَافِعٍ مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يُوشِكُ إِنْ طَالَتْ بِكَ مُدَّةٌ أَنْ تَرَى قَوْمًا فِي أَيْدِيهِمْ مِثْلُ أَذْنَابِ الْبَقَرِ، يَغْدُونَ فِي غَضَبِ اللَّهِ وَيَرُوحُونَ فِي سَخَطِ اللَّهِ ".
زید بن حباب نے کہا: ہمیں افلح بن سعید نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے آزاد کردہ غلام عبداللہ بن رافع نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قریب ہے کہ اگر تمھیں لمبی مدت مل گئی تو تم ایسے لوگوں کو دیکھو گے، جن کے ہاتھ میں گایوں کی دموں جیسے (کوڑے) ہوں گے، وہ اللہ کے غضب میں صبح گزاریں گے اور اللہ کی سخت ناراضگی میں شام بسر کریں گے“۔ [صحيح مسلم/كتاب الجنة وصفة نعيمها وأهلها/حدیث: 7195]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم نے طویل عمر پائی تو جلدی ایسے لوگ دیکھو گے۔ یعنی پولیس، جن کے پاس گائیوں کی دموں جیسے کوڑے یا ڈنڈے ہوں گے، وہ صبح اللہ کے غضب میں کریں گے اور شام اللہ کی ناراضی میں کریں گے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الجنة وصفة نعيمها وأهلها/حدیث: 7195]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2857
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 8551
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الشَّيباني، حدثنا يحيى بن محمد ابن يحيى النُّهْلي، الذُّهْلي، حدثنا مسدَّد، حدثنا بشر بن المفضّل، حدثنا عبد الله بن بُجَير، حدثنا سَيَّار بن سَلامة، عن أبي أُمامة قال: قال رسول الله ﷺ:"يَخرجُ في هذه الأمة في آخر الزمان رجالٌ معهم أسياطٌ كأنها أذنابُ البقر، يغدُونَ فِي سَخَطِ الله، ويَرُوحون في غَضَبِه" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8347 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8347 - صحيح
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس امت میں آخری زمانے میں ایسے لوگ نکلیں گے جن کے پاس ایسے کوڑے ہوں گے جیسے بیلوں کی دمیں ہوتی ہیں، وہ اللہ کی ناراضی میں صبح کریں گے اور اس کے غضب میں شام کریں گے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الفتن والملاحم/حدیث: 8551]
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الفتن والملاحم/حدیث: 8551]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن من أجل سيّار: وهو القرشي الأموي مولاهم الدمشقي، وليس سيار بن سلامة كما وقع مسمّى عند المصنف» [ترقيم الرساله 8551] [ترقيم الشركة 8449] [ترقيم العلميه 8347]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
حدیث نمبر: 3666
«سيكون في آخر الزمان شرطة يغدون في غضب الله ويروحون في سخط الله»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”آخری زمانے میں ایسے پولیس اہلکار (سرکاری کارندے) ہوں گے جو صبح اللہ کے غضب میں نکلیں گے اور شام اللہ کی ناراضی میں لوٹیں گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف السين./حدیث: 3666]
”آخری زمانے میں ایسے پولیس اہلکار (سرکاری کارندے) ہوں گے جو صبح اللہ کے غضب میں نکلیں گے اور شام اللہ کی ناراضی میں لوٹیں گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف السين./حدیث: 3666]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [طب] عن أبي أمامة. الصحيحة 1893: حم، ابن الأعرابي، ك.»
قال الشيخ الألباني: صحيح