🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
28. باب التَّيَمُّمِ:
باب: تیمم کا بیان۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 818 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحیح مسلم: 818
بلوغ المرام: 110
مصنف ابن ابی شیبہ: 1704
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 368 ترقیم شاملہ: -- 818
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَابْنُ نُمَيْرٍ جميعا، عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ شَقِيقٍ ، قَالَ: " كُنْتُ جَالِسًا مَعَ عَبْدِ اللَّهِ ، وَأَبِي مُوسَى ، فَقَالَ أَبُو مُوسَى: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَرَأَيْتَ لَوْ أَنَّ رَجُلًا أَجْنَبَ فَلَمْ يَجِدِ الْمَاءَ شَهْرًا، كَيْفَ يَصْنَعُ بِالصَّلَاةِ؟ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: لَا يَتَيَمَّمُ وَإِنْ لَمْ يَجِدِ الْمَاءَ شَهْرًا، فَقَالَ أَبُو مُوسَى: فَكَيْفَ بِهَذِهِ الآيَةِ فِي سُورَةِ الْمَائِدَةِ فَلَمْ تَجِدُوا مَاءً فَتَيَمَّمُوا صَعِيدًا طَيِّبًا سورة المائدة آية 6، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: لَوْ رُخِّصَ لَهُمْ فِي هَذِهِ الآيَةِ، لَأَوْشَكَ إِذَا بَرَدَ عَلَيْهِمُ الْمَاءُ، أَنْ يَتَيَمَّمُوا بِالصَّعِيدِ، فَقَالَ أَبُو مُوسَى لِعَبْدِ اللَّهِ: أَلَمْ تَسْمَعْ قَوْلَ عَمَّارٍ ، بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَاجَةٍ، فَأَجْنَبْتُ، فَلَمْ أَجِدِ الْمَاءَ، فَتَمَرَّغْتُ فِي الصَّعِيدِ كَمَا تَمَرَّغُ الدَّابَّةُ، ثُمَّ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ: إِنَّمَا كَانَ يَكْفِيكَ أَنْ تَقُولَ بِيَدَيْكَ هَكَذَا، ثُمَّ ضَرَبَ بِيَدَيْهِ الأَرْضَ ضَرْبَةً وَاحِدَةً، ثُمَّ مَسَحَ الشِّمَالَ عَلَى الْيَمِينِ وَظَاهِرَ كَفَّيْهِ وَوَجْهَهُ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: أَوَلَمْ تَرَ عُمَرَ لَمْ يَقْنَعْ بِقَوْلِ عَمَّارٍ.
ابومعاویہ نے اعمش سے، انہوں نے شقیق سے روایت کی، کہا: میں حضرت عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ اور حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا۔ حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ابوعبدالرحمن! بتائیے اگر انسان حالت جنابت میں ہو اور ایک ماہ تک اسے پانی نہ ملے تو وہ نماز کا کیا کرے؟ اس پر حضرت عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: وہ تیمم نہ کرے، چاہے اسے ایک ماہ تک پانی نہ ملے۔ اس پر حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے کہا: تو سورہ مائدہ کی اس آیت کا کیا مطلب ہے: ”تم پانی نہ پاؤ تو پاک مٹی سے تیمم کرو؟“ اس پر عبداللہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: اگر انہیں اس آیت کی بنا پر رخصت دے دی گئی تو خطرہ ہے جب انہیں پانی ٹھنڈا محسوس ہو گا تو وہ مٹی سے تیمم کر لیں گے۔ ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے عبداللہ رضی اللہ عنہ سے کہا: کیا آپ نے عمار کی یہ بات نہیں سنی کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی کام کے لیے بھیجا، مجھے جنابت ہو گئی اور پانی نہ ملا تو میں چوپائے کی طرح مٹی میں لوٹ پوٹ ہوا (اور نماز پڑھ لی)، پھر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ سے اس کا تذکرہ کیا تو آپ نے فرمایا: ”تمہارے لیے بس اپنے دونوں ہاتھوں سے اس طرح کرنا کافی تھا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ ایک بار زمین پر مارے، پھر بائیں ہاتھ کو دائیں پر اور اپنی دونوں ہتھیلیوں کی پشت پر اور اپنے چہرے پر ملا۔ تو عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: کیا تمہیں معلوم نہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ عمار کی بات پر مطمئن نہیں ہوئے تھے۔ (تفصیل آگے حدیث: 820 میں ہے۔) [صحيح مسلم/كتاب الحيض/حدیث: 818]
شقیق رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں عبداللہ اور ابو موسیٰ رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر تھا، ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے ابو عبدالرحمن رضی اللہ عنہ سے پوچھا: بتائیے، اگر انسان جنبی ہو جائے اور ایک ماہ تک اسے پانی نہ ملے تو وہ نماز کا کیا کرے؟ اس پر عبداللہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: وہ تیمم نہ کرے، اگرچہ اسے ایک ماہ تک پانی نہ ملے؛ تو اس پر ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے کہا: تو سورہ مائدہ کی اس آیت کا کیا مطلب ہے ﴿فَلَمْ تَجِدُوا مَاءً فَتَيَمَّمُوا صَعِيدًا طَيِّبًا﴾ [سورة المائدة: 6] ”اگر تم پانی نہ پاؤ تو پاک مٹی سے تیمم کرو۔“ اس پر عبداللہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: اگر انہیں اس آیت کی بنا پر رخصت دے دی جائے تو خطرہ ہے، جب انہیں پانی ٹھنڈا محسوس ہو گا تو وہ مٹی سے تیمم کر لیں گے؛ تو ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے عبداللہ رضی اللہ عنہ سے کہا: کیا آپ نے عمار رضی اللہ عنہ کی یہ بات نہیں سنی کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ضرورت کے لیے بھیجا، میں جنبی ہو گیا اور مجھے پانی نہ ملا تو میں، چوپائے کی طرح زمین پر لوٹ پوٹ ہوا (اور نماز پڑھ لی) پھر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا تذکرہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیرے لیے بس اپنے دونوں ہاتھوں سے اس طرح کرنا کافی تھا۔“ پھر اپنے دونوں ہاتھ ایک ہی دفعہ زمین پر مارے، پھر بائیں ہاتھ کو دائیں پر اور اپنی دونوں ہتھیلیوں کی پشت پر اور اپنے چہرے پر ملا؛ تو عبداللہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: کیا تمہیں معلوم نہیں کہ عمر رضی اللہ عنہ نے عمار رضی اللہ عنہ کے قول پر قناعت و اطمینان کا اظہار نہیں کیا۔ [صحيح مسلم/كتاب الحيض/حدیث: 818]
ترقیم فوادعبدالباقی: 368
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 110
وعن عمار بن ياسر رضي الله عنهما قال: بعثني رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم في حاجة،‏‏‏‏ فأجنبت،‏‏‏‏ فلم أجد الماء،‏‏‏‏ فتمرغت في الصعيد،‏‏‏‏ كما تتمرغ الدابة،‏‏‏‏ ثم أتيت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم فذكرت له ذلك. فقال:«‏‏‏‏إنما يكفيك أن تقول بيديك هكذا» ‏‏‏‏،‏‏‏‏ ثم ضرب بيديه الأرض ضربة واحدة ثم مسح الشمال على اليمين وظاهر كفيه ووجهه. متفق عليه واللفظ لمسلم. وفي رواية للبخاري: وضرب بكفيه الأرض ونفخ فيهما ثم مسح بهما وجهه وكفيه.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی ضرورت و حاجت کے سلسلے میں بھیجا۔ میں جنبی ہو گیا اور پانی مجھے دستیاب نہ ہو سکا تو میں مٹی میں اس طرح لوٹ پوٹ ہوا جس طرح چوپایہ لوٹ پوٹ ہوتا ہے۔ (ضرورت سے فارغ ہو کر) میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور سارا واقعہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”تجھے اپنے ہاتھ سے اس طرح کر لینا ہی کافی تھا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھوں کو ایک مرتبہ زمین پر مارا پھر بائیں کو دائیں پر ملا اپنے ہاتھوں کی پشت اور چہرے پر۔ (بخاری اور مسلم) اور متن حدیث کے الفاظ مسلم کے ہیں۔ اور بخاری کی روایت میں ہے کہ اپنی دونوں ہتھیلیاں زمین پر ماریں اور پھونک مار کر گرد و غبار اڑا دیا پھر ان کو اپنے چہرے اور ہاتھوں پر مل لیا۔ [بلوغ المرام/حدیث: 110]
«وَعَنْ» اور سے – «عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ» عمار بن یاسر – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «قَالَ» انہوں نے کہا: – «بَعَثَنِي» مجھے بھیجا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «فِي» میں – «حَاجَةٍ» ایک کام – «فَأَجْنَبْتُ» تو میں ناپاک ہو گیا – «فَلَمْ» تو میں نے نہ – «أَجِدِ» پایا – «الْمَاءَ» پانی، – «فَتَمَرَّغْتُ» تو میں لوٹا – «فِي» میں – «الصَّعِيدِ» پاک مٹی – «كَمَا» جس طرح – «تَتَمَرَّغُ» لوٹتا ہے – «الدَّابَّةُ» جانور، – «ثُمَّ» پھر – «أَتَيْتُ» میں آیا – «رَسُولَ اللَّهِ» اللہ کے رسول کے پاس – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «فَذَكَرْتُ» تو میں نے ذکر کیا – «لَهُ» آپ سے – «ذَلِكَ» اس بات کا۔ – «فَقَالَ» تو آپ نے فرمایا: – «إِنَّمَا» بس – «يَكْفِيكَ» تمہارے لیے کافی تھا – «أَنْ تَقُولَ» کہ تم کرتے – «بِيَدَيْكَ» اپنے دونوں ہاتھوں سے – «هَكَذَا» اس طرح، – «ثُمَّ» پھر – «ضَرَبَ» آپ نے مارا – «بِيَدَيْهِ» اپنے دونوں ہاتھوں کو – «الْأَرْضَ» زمین پر – «ضَرْبَةً وَاحِدَةً» ایک ہی مرتبہ – «ثُمَّ» پھر – «مَسَحَ» مسح کیا – «الشِّمَالَ» بائیں ہاتھ کا – «عَلَى» پر – «الْيَمِينِ» دائیں ہاتھ – «وَظَاهِرَ» اور پشت پر – «كَفَّيْهِ» اپنی دونوں ہتھیلیوں کی – «وَوَجْهَهُ» اور اپنے چہرے کا۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر اتفاق ہے (بخاری و مسلم) – «وَاللَّفْظُ» اور یہ الفاظ – «لِمُسْلِمٍ» مسلم کے ہیں۔ – «وَفِي» اور میں – «رِوَايَةٍ» ایک روایت – «لِلْبُخَارِيِّ» بخاری کی: – «وَضَرَبَ» اور آپ نے مارا – «بِكَفَّيْهِ» اپنی دونوں ہتھیلیوں کو – «الْأَرْضَ» زمین پر – «وَنَفَخَ» اور پھونک ماری – «فِيهِمَا» ان دونوں میں – «ثُمَّ» پھر – «مَسَحَ» آپ نے مسح کیا – «بِهِمَا» ان دونوں کے ساتھ – «وَجْهَهُ» اپنے چہرے کا – «وَكَفَّيْهِ» اور اپنی دونوں ہتھیلیوں کا۔
اور سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے ایک کام کے سلسلے میں بھیجا تو میں جنبی (ناپاک) ہو گیا، پھر میں نے پانی نہ پایا تو میں پاک مٹی میں اس طرح لوٹ پوٹ ہوا جس طرح جانور لوٹتا ہے، پھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور آپ سے اس بات کا ذکر کیا۔ تو آپ نے فرمایا: ”بس تمہارے لیے اتنا ہی کافی تھا کہ تم اپنے دونوں ہاتھوں سے اس طرح کرتے“، پھر آپ نے اپنے دونوں ہاتھوں کو زمین پر ایک ہی مرتبہ مارا، پھر بائیں ہاتھ کا دائیں ہاتھ پر اور اپنی دونوں ہتھیلیوں کی پشت پر اور اپنے چہرے پر مسح کیا۔ یہ حدیث متفق علیہ ہے اور یہ الفاظ امام مسلم کے ہیں۔ اور بخاری کی ایک روایت میں ہے: ”اور آپ نے اپنی دونوں ہتھیلیوں کو زمین پر مارا اور ان دونوں میں پھونک ماری، پھر ان دونوں سے اپنے چہرے اور اپنی دونوں ہتھیلیوں کا مسح کیا۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 110]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، التيمم، باب التيمم ضربة، حديث:348، ومسلم، الحيض، باب التيمم، حديث:368.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 1700 ترقیم الشثری: -- 1704
حدثنا حدثنا وكيع، عن عزرة بن ثابت، عن ابي الزبير، عن جابر انه " ضرب بيديه الارض ضربة فمسح بهما وجهه ثم ضرب بهما الارض ضربة اخرى فمسح بهما ذراعيه إلى المرفقين"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (غزرة)، وسقط من: [د، هـ].
(٢) صحيح، أخرجه البيهقي ١/ ٢٠٧.

حضرت ابو الزبیر فرماتے ہیں کہ حضرت جابر نے ایک مرتبہ زمین پر ہاتھ مارے پھر انہیں چہرے پر ملا پھر دوسری مرتبہ زمین پر ہاتھ مارے اور انہیں کہنیوں تک بازوؤں پر مل لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1704]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الدارقطني: كلهم ثقات ولكن الصواب موقوف . قال أحمد بن محمد بن هارون البغدادي: وقال الخلال إنما أجاز ذلك أحمد لمن تأول الأحاديث بفعله إلا أن الأحاديث في ذلك عنه ضعاف جدا في الضربتين . قال الذهبى: إسناده صحيح . قال الذهبى: إسناده صحيح . قال بدر الدين العيني: رواه جماعة موقوفا والرفع أقوى وأثبت لأنه أسند من وجهين . قال الدارقطني: قال بعدما أخرجه رجاله كلهم ثقات والصواب موقوف . قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 643، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 1016، والدارقطني فى «سننه» برقم: 691، ترقيم محمد عوامة: 1700»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں