🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
معجم صغير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

معجم صغير للطبراني ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1198)
حدیث نمبر لکھیں:
معجم صغير للطبراني ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (1197)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
شرم و حیا کی پاسداری کا بیان
شواہد الحدیث — معجم صغير للطبراني حدیث نمبر 693 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
معجم صغیر للطبرانی : 693
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 18041
المعجم الاوسط: 7342
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 693
حَدَّثَنَا السَّرِيُّ بْنُ سَهْلٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رُشَيْدٍ ، حَدَّثَنَا مُجَّاعَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَبْدِ الْغَافِرِ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"اسْتَحْيُوا مِنَ اللَّهِ حَقَّ الْحَيَاءِ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا لَنَسْتَحْيِي وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، فَقَالَ: مَنِ اسْتَحْيَا مِنَ اللَّهِ حَقَّ الْحَيَاءِ فَلْيَحْفَظِ الرَّأْسَ وَمَا وَعَى، وَالْبَطْنَ وَمَا حَوَى، وَلْيَذْكُرِ الْمَوْتَ وَالْبَلاءَ، وَمَنْ أَرَادَ الآخِرَةَ تَرَكَ زِينَةَ الدُّنْيَا، فَمَنْ فَعَلَ ذَلِكَ فَقَدِ اسْتَحْيَا مِنَ اللَّهِ حَقَّ الْحَيَاءِ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ قَتَادَةَ، إِلا مُجَّاعَةُ، تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رُشَيْدٍ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ سے اس طرح شرم کرو جس طرح اس سے شرم کرنے کا حق ہے۔“ لوگ کہنے لگے: یا رسول اللہ! ہم الحمد للہ اللہ تعالیٰ سے شرم کرتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اللہ تعالیٰ سے اس طرح شرم کرے جس طرح اس سے شرم کرنے کا حق ہے تو وہ اپنے سر کی اور جو اس نے محفوظ رکھا ہے اس کی اور پیٹ کی اور جو کچھ اس میں ہے اس کی حفاظت کرے، اور موت اور بوسیدہ ہو جانے کو یاد رکھے، اور جو آخرت کا ارادہ کرے وہ دنیا کی زینت ترک کر دیتا ہے۔ جس نے اس طرح کیا تو اس نے اللہ سے اس طرح شرم کیا جس طرح اس سے شرم کرنے کا حق ہے۔“ [معجم صغير للطبراني/كتاب الادب/حدیث: 693]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 2458، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 8010، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3745، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5047، والبزار فى «مسنده» برقم: 2025، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10290، والطبراني فى «الصغير» برقم: 494، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 35461
قال الشيخ الألباني: إسناده حسن»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18041
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى الْمِنْبَرِ وَالنَّاسُ حَوْلَهُ:" أَيُّهَا النَّاسُ، اسْتَحْيُوا مِنَ اللَّهِ حَقَّ الْحَيَاءِ". فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا لَنَسْتَحْيِي مِنَ اللَّهِ تَعَالَى! فَقَالَ: مَنْ كَانَ مِنْكُمْ مُسْتَحْيِيًا فَلَا يَبِيتَنَّ لَيْلَةً إِلَّا وَأَجَلُهُ بَيْنَ عَيْنَيْهِ، وَلْيَحْفَظِ الْبَطْنَ وَمَا وَعَى، وَالرَّأْسَ وَمَا حَوَى، وَلْيَذْكُرِ الْمَوْتَ وَالْبِلَى. وَلْيَتْرُكْ زِينَةَ الدُّنْيَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي حَبِيبَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے منبر پر ارشاد فرمایا، اس وقت آپ کے اردگرد لوگ موجود تھے: ”اے لوگو! اللہ تعالیٰ سے یوں حیاء کرو، جو حیاء کرنے کا حق ہے۔“ ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم اللہ تعالیٰ سے حیاء کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے جو شخص حیاء کرنے والا ہو، وہ رات نہ گزارے، مگر یہ کہ اس کی اجل اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان ہو اور وہ پیٹ اور جو پیٹ کے اندر ہے اور سر اور جو سر میں ہے، اس کی حفاظت کرے اور وہ موت اور (اپنے جسم کے) بوسیدہ ہو جانے کو یاد کرے، اور دنیا کی زینت ترک کر دے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن اسماعیل بن ابوحبیبہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18041]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7338»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7342
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ إِسْحَاقَ الْجَوْهَرِيُّ ، ثَنَا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْعُمَرِيُّ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي حَبِيبَةَ ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى الْمِنْبَرِ وَالنَّاسُ حَوْلَهُ -: أَيُّهَا النَّاسُ، اسْتَحْيُوا مِنَ اللهِ حَقَّ الْحَيَاءِ فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّا لَنَسْتَحْيِي مِنَ اللهِ، فَقَالَ: I " مَنْ كَانَ مِنْكُمْ مُسْتَحْيِيًا فَلَا يَبِيتَنَّ لَيْلَةً إِلَّا وَأَجَلُهُ بَيْنَ عَيْنَيْهِ، وَلْيَحْفَظِ الْبَطْنَ وَمَا وَعَى وَالرَّأْسَ وَمَا حَوَى، وَلْيَذْكُرِ الْقُبُورَ وَالْبِلَى، وَلْيَتْرُكْ زِينَةَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُرْوَةَ إِلَّا مُسْلِمُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، وَلَا عَنْ مُسْلِمٍ إِلَّا ابْنُ أَبِي حَبِيبَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ عَائِشَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منبر پر تشریف فرما ہو کر، جبکہ لوگ آپ کے گرد موجود تھے، ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! اللہ سے ایسی حیا کرو جیسا کہ اس سے حیا کرنے کا حق ہے۔“ تو ایک شخص نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہم یقیناً اللہ سے حیا کرتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے جو واقعی حیا کرنے والا ہو وہ کوئی رات اس حال میں نہ گزارے مگر یہ کہ اس کی موت اس کی آنکھوں کے سامنے ہو، اور اسے چاہیے کہ وہ پیٹ اور جو کچھ اس نے (غذا کی صورت میں) سمیٹا ہے اس کی حفاظت کرے، اور سر اور جو کچھ اس نے (فکر و حواس کی صورت میں) گھیرا ہوا ہے اس کی نگرانی کرے، نیز اسے چاہیے کہ وہ قبروں اور (ہڈیوں کے) بوسیدہ ہونے کو یاد رکھے، اور دنیاوی زندگی کی زینت کو چھوڑ دے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عروہ رحمہ اللہ سے صرف مسلم بن ابی مریم رحمہ اللہ نے، اور مسلم رحمہ اللہ سے صرف ابن ابی حبیبہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے؛ خالد بن یزید رحمہ اللہ اسے نقل کرنے میں منفرد ہیں، اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے یہ روایت صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7342]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه إبراهيم بن إسماعيل بن أبي حبيبة وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 284» »

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا، فيه إبراهيم بن إسماعيل بن أبي حبيبة متروك
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں