🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (بَيَانُ المَسْحِ عَلَى الخُفَّيْنِ)
حلال جانوروں کے پیشاب کا حکم، بروایت احمد و دارقطنی
شواہد الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 516 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 516
سنن دارقطنی: 460
السنن الكبرى للبيهقي: 1189، 4147
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 516
516 - وَفِي رِوَايَةِ جَابِرٍ، قَالَ:"مَا أُكِلَ لَحْمُهُ فَلَا بَأْسَ بِبَوْلِهِ"رَوَاهُ أَحْمَدُ، والدَّارَقُطْنِيُّ.
جابر رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”جس کا گوشت کھایا جائے اس کے پیشاب میں کوئی مضائقہ نہیں۔“ «إِسْنَادُهُ مَوْضُوعٌ» ”اس کی سند موضوع ہے۔“ [مشكوة المصابيح/كتاب الطهارة/حدیث: 516]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده موضوع، رواه أحمد (لم أجده) والدارقطني (1/ 128)
٭ فيه يحيي بن العلاء: متھم و متروک، و عمرو بن حصين: متروک .»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيف
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده موضوع

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 453 ترقیم الرسالہ : -- 460
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الآدَمِيُّ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَيُّوبَ الْمُخَرِّمِيُّ ، نا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ ، نا سَوَّارُ بْنُ مُصْعَبٍ ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ طَرِيفٍ ، عَنْ أَبِي الْجَهْمِ ، عَنِ الْبَرَاءِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا بَأْسَ بِبَوْلِ مَا أُكِلَ لَحْمُهُ" . سَوَّارٌ ضَعِيفٌ. خَالَفَهُ يَحْيَى بْنُ الْعَلاءِ، فَرَوَاهُ عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ، عَنْ جَابِرٍ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”جس جانور کا گوشت کھایا جاتا ہے، اس کے پیشاب میں کوئی حرج نہیں ہے۔“ اس روایت کا راوی سوار ضعیف ہے۔ یحییٰ بن علاء نے اس کے برخلاف روایت نقل کی ہے، انہوں نے اسے مطرف کے حوالے سے، محارب بن دثار کے حوالے سے، سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 460]
ترقیم العلمیہ: 453
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1209، 4213، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 460، 462»
«قال ابن حجر: وإسناد كل منهما ضعيف جدا، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (1 / 71)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1189
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أُسَيْدُ بْنُ عَاصِمٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ رَجَاءٍ، ثنا مُصْعَبُ بْنُ سَوَّارٍ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ أَبِي الْجَهْمِ، عَنِ الْبَرَاءِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا أُكِلَ لَحْمُهُ فَلَا بَأْسَ بِسُؤْرِهِ" ⦗٣٨٢⦘ كَذَا يُسَمِّيهِ عَبْدُ اللهِ بْنُ رَجَاءٍ مُصْعَبَ بْنَ سَوَّارٍ فَقَلَبَ اسْمَهُ وَإِنَّمَا هُوَ سَوَّارُ بْنُ مُصْعَبٍ وَسَوَّارُ بْنُ مُصْعَبٍ مَتْرُوكٌ أَخْبَرَنَا بِهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ، عَنْ أَبِي الْحَسَنِ الدَّارَقُطْنِيُّ الْحَافِظُ، قَالَ الشَّيْخُ: وَمَعَ ضَعْفِ سَوَّارِ بْنِ مُصْعَبٍ اخْتُلِفَ عَلَيْهِ فِي مَتْنِهِ فَرَوَاهُ عَبْدُ اللهِ بْنُ رَجَاءٍ عَنْهُ هَكَذَا، وَرَوَاهُ يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ عَنْهُ بِإِسْنَادِهِ: لَا بَأْسَ بِبَوْلِ مَا أُكِلَ لَحْمُهُ، وَرَوَاهُ عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ الْعَلَاءِ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ مَرْفُوعًا فِي الْبَوْلِ وَعَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ وَيَحْيَى بْنُ الْعَلَاءِ ضَعِيفَانِ وَلَا يَصِحُّ شَيْءٌ مِنْ ذَلِكَ.
سیدنا براء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس جانور کا گوشت کھایا جائے اس کے جھوٹے میں کوئی حرج نہیں۔“ (ب) عبداللہ بن رجاء نے اس کا نام مصعب بن سوار بیان کیا ہے جبکہ یہ قلب ہوا اور اس کا نام سوار بن مصعب ہے۔ (ج) ابوبکر بن حارث فقیہ نے امام دارقطنی رحمہ اللہ سے نقل کیا ہے کہ وہ متروک الحدیث ہے۔ (د) شیخ کہتے ہیں کہ سوار بن مصعب کے ضعیف ہونے کی وجہ سے اس کے متن میں اختلاف ہے۔ عبداللہ بن رجاء نے اسی طرح بیان کیا ہے۔ یحییٰ بن ابوبکیر نے اپنی اسناد سے بیان کیا ہے، ان کے الفاظ یہ ہیں: «لَا بَأْسَ بِبَوْلِ مَا أُكِلَ لَحْمُهُ» ”ان جانوروں کے پیشاب لگ جانے میں کوئی حرج نہیں جن کا گوشت کھایا جاتا ہے۔“ (س) سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے پیشاب کے متعلق مرفوعاً منقول ہے۔ (ط) عمرو بن حصین اور یحییٰ بن علاء ضعیف ہیں، اس میں کچھ ٹھیک نہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 1189]
تخریج الحدیث: «ضعيف جدًا۔ أخرجه الدار قطني 1/127»

الحكم على الحديث:
ضعيف جدًا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4147
وَأَمَّا الْحَدِيثُ الَّذِي أَخْبَرَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ الْأَصْبَهَانِيُّ، أنبأ أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَيَّانَ الْأَصْبَهَانِيُّ، أنبأ ابْنُ مَنِيعٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ، ثنا سَوَّارُ بْنُ مُصْعَبٍ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ طَرِيفٍ، عَنْ أَبِي الْجَهْمِ، عَنِ الْبَرَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا أُكِلَ لَحْمُهُ فَلَا بَأْسَ بِبَوْلِهِ" فَهَكَذَا رَوَاهُ سَوَّارٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ عَنْهُ، وَخَالَفَهُ يَحْيَى بْنُ الْعَلَاءِ الرَّازِيُّ فَرَوَاهُ.
سیدنا براء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کا گوشت کھایا جائے اس کے پیشاب میں کوئی حرج نہیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4147]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں