الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
35. مُسْنَدُ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 14801 (کل: 12 مقامات، 6 کتب)
مسند احمد: 14801
صحیح مسلم: 5309
صحیح ابن حبان: 5300
1 تا 10
حدیث نمبر: 14801
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو الْجَوَّابِ ، حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ رُزَيْقٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: كَانَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ يُقَالُ لَهُ: أَبُو شُعَيْبٍ، وَكَانَ لَهُ غُلَامٌ لَحَّامٌ، فَقَالَ لَهُ: اجْعَلْ لَنَا طَعَامًا، لَعَلِّي أَدْعُو رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَادِسَ سِتَّةٍ، فَدَعَاهُمْ فَاتَّبَعَهُمْ رَجُلٌ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ هَذَا قَدْ اتَّبَعَنَا، أَفَتَأْذَنُ لَهُ؟"، قَالَ: نَعَمْ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انصار میں ایک آدمی تھا جس کا نام ابوشعیب تھا اس کا ایک غلام قصائی تھا اس نے اپنے غلام سے کہا کہ کسی دن کھانا پکاؤ تاکہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کر وں جو کہ چھ میں چھٹے آدمی ہوں گے چنانچہ اس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک آدمی زائد آگیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے گھر پہنچ کر فرمایا: یہ شخص ہمارے ساتھ آگیا ہے تم اسے بھی اجازت دیتے ہواس نے اجازت دیدی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14801]
الحكم على الحديث:
إسناده قوي، م: 2036، وفيه: خامس خمسة، وكذلك برقم: 15267 عند المصنف
حدیث نمبر: 2456
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ،" أَنَّ رَجُلًا مِنْ الْأَنْصَارِ يُقَالُ لَهُ أَبُو شُعَيْبٍ كَانَ لَهُ غُلَامٌ لَحَّامٌ، فَقَالَ لَهُ أَبُو شُعَيْبٍ: اصْنَعْ لِي طَعَامَ خَمْسَةٍ لَعَلِّي أَدْعُو النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَامِسَ خَمْسَةٍ، وَأَبْصَرَ فِي وَجْهِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْجُوعَ فَدَعَاهُ، فَتَبِعَهُمْ رَجُلٌ لَمْ يُدْعَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ هَذَا قَدِ اتَّبَعَنَا أَتَأْذَنُ لَهُ، قَالَ: نَعَمْ".
ہم سے ابوالنعمان نے بیان کیا، کہا ہم سے ابوعوانہ نے بیان کیا، ان سے اعمش نے، ان سے ابووائل نے اور ان سے ابومسعود رضی اللہ عنہ نے کہ انصار میں ایک صحابی جنہیں ابوشعیب رضی اللہ عنہ کہا جاتا تھا، کا ایک قصائی غلام تھا۔ ابوشعیب رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا کہ میرے لیے پانچ آدمیوں کا کھانا تیار کر دے، کیونکہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو چار دیگر اصحاب کے ساتھ دعوت دوں گا۔ انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک پر بھوک کے آثار دیکھے تھے۔ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو انہوں نے بلایا۔ ایک اور شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بن بلائے چلا گیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صاحب خانہ سے فرمایا یہ آدمی بھی ہمارے ساتھ آ گیا ہے۔ کیا اس کے لیے تمہاری اجازت ہے؟ انہوں نے کہا جی ہاں اجازت ہے۔ [صحيح البخاري/کتاب المظالم والغصب/حدیث: 2456]
حضرت ابو مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ابو شعیب نامی انصاری رضی اللہ عنہ کا ایک غلام تھا جو گوشت پکانے میں مہارت رکھتا تھا۔ ابو شعیب رضی اللہ عنہ نے اس سے کہا: پانچ آدمیوں کا کھانا تیار کرو، میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کرنا چاہتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پانچ اشخاص میں سے پانچویں ہوں گے، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ انور میں بھوک کے آثار دیکھے تھے، چنانچہ جب انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دعوت دی تو آپ کے ساتھ ایک صاحب اور آگئے جن کو کھانے کی دعوت نہیں تھی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ صاحب ہمارے ساتھ آگئے ہیں۔ کیا آپ اسے اجازت دیتے ہیں؟“ ابو شعیب رضی اللہ عنہ نے کہا: جی ہاں۔ [صحيح البخاري/کتاب المظالم والغصب/حدیث: 2456]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 5434
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ، قَالَ:" كَانَ مِنْ الْأَنْصَارِ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ: أَبُو شُعَيْبٍ، وَكَانَ لَهُ غُلَامٌ لَحَّامٌ، فَقَالَ: اصْنَعْ لِي طَعَامًا أَدْعُو رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَامِسَ خَمْسَةٍ، فَدَعَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَامِسَ خَمْسَةٍ، فَتَبِعَهُمْ رَجُلٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّكَ دَعَوْتَنَا خَامِسَ خَمْسَةٍ وَهَذَا رَجُلٌ قَدْ تَبِعَنَا فَإِنْ شِئْتَ أَذِنْتَ لَهُ وَإِنْ شِئْتَ تَرَكْتَهُ، قَالَ: بَلْ أَذِنْتُ لَهُ"، قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ إِسْمَاعِيلَ، يَقُولُ: إِذَا كَانَ الْقَوْمُ عَلَى الْمَائِدَةِ لَيْسَ لَهُمْ أَنْ يُنَاوِلُوا مِنْ مَائِدَةٍ إِلَى مَائِدَةٍ أُخْرَى وَلَكِنْ يُنَاوِلُ بَعْضُهُمْ بَعْضًا فِي تِلْكَ الْمَائِدَةِ أَوْ يَدَعُ.
ہم سے محمد بن یوسف نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان نے بیان کیا، ان سے اعمش نے، ان سے ابووائل نے اور ان سے ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ جماعت انصار میں ایک صاحب تھے جنہیں ابوشعیب کہا جاتا تھا۔ ان کے پاس ایک غلام تھا جو گوشت بیچتا تھا۔ ابوشعیب رضی اللہ عنہ نے ان غلام سے کہا کہ تم میری طرف سے کھانا تیار کر دو۔ میں چاہتا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سمیت پانچ آدمیوں کی دعوت کروں۔ چنانچہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو چار دوسرے آدمیوں کے ساتھ بلا کر لائے۔ ان کے ساتھ ایک صاحب بھی چلنے لگے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہم پانچ آدمیوں کی تم نے دعوت کی ہے مگر یہ صاحب بھی ہمارے ساتھ آ گئے ہیں، اگر چاہو تو انہیں اجازت دو اور اگر چاہو منع کر دو۔ ابوشعیب رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے انہیں بھی اجازت دے دی۔ محمد بن یوسف نے بیان کیا کہ میں نے محمد بن اسماعیل سے سنا، وہ بیان کرتے تھے کہ جب لوگ دستر خوان پر بیٹھے ہوں تو انہیں اس کی اجازت نہیں ہے کہ ایک دستر خوان والے دوسرے دستر خوان والوں کو اپنے دستر خوان سے اٹھا کر کوئی چیز دیں۔ البتہ ایک ہی دستر خوان پر ان کے شرکاء کو اس میں سے کوئی چیز دینے نہ دینے کا اختیار ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الأطعمة/حدیث: 5434]
حضرت ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ انصار کے ایک آدمی کو ابو شعیب رضی اللہ عنہ کہا جاتا تھا، ان کا ایک گوشت فروش غلام تھا۔ ابو شعیب رضی اللہ عنہ نے اپنے غلام سے کہا: ”تم میری طرف سے کھانا تیار کرو، میری خواہش ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سمیت پانچ آدمیوں کی دعوت کروں۔“ چنانچہ اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سمیت پانچ آدمیوں کو دعوت دی تو ایک آدمی مزید ان کے پیچھے لگ گیا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے ہم پانچ آدمیوں کی دعوت کی ہے مگر یہ آدمی بھی ہمارے ساتھ آ گیا ہے، اگر چاہو تو اسے اجازت دو اور اگر چاہو تو اسے روک دو۔“ ابو شعیب رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میں نے اسے بھی اجازت دے دی۔“ محمد بن یوسف نے بیان کیا کہ محمد بن اسماعیل بخاری رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ”جب لوگ دسترخوان پر بیٹھے ہوں تو انہیں اس امر کی اجازت نہیں ہے کہ ایک دسترخوان والے دوسرے دسترخوان والوں کو کوئی چیز دیں، البتہ ایک ہی دسترخوان کے شرکاء کو کوئی چیز دینے یا نہ دینے کا اختیار ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الأطعمة/حدیث: 5434]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 5461
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي الْأَسْوَدِ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، حَدَّثَنَا شَقِيقٌ، حَدَّثَنَا أَبُو مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيُّ، قَالَ:" كَانَ رَجُلٌ مِنْ الْأَنْصَارِ يُكْنَى أَبَا شُعَيْبٍ وَكَانَ لَهُ غُلَامٌ لَحَّامٌ، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي أَصْحَابِهِ فَعَرَفَ الْجُوعَ فِي وَجْهِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَهَبَ إِلَى غُلَامِهِ اللَّحَّامِ، فَقَالَ: اصْنَعْ لِي طَعَامًا يَكْفِي خَمْسَةً لَعَلِّي أَدْعُو النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَامِسَ خَمْسَةٍ، فَصَنَعَ لَهُ طُعَيِّمًا، ثُمَّ أَتَاهُ فَدَعَاهُ، فَتَبِعَهُمْ رَجُلٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا أَبَا شُعَيْبٍ، إِنَّ رَجُلًا تَبِعَنَا فَإِنْ شِئْتَ أَذِنْتَ لَهُ وَإِنْ شِئْتَ تَرَكْتَهُ، قَالَ: لَا، بَلْ أَذِنْتُ لَهُ".
ہم سے عبداللہ بن ابی اسود نے بیان کیا، کہا ہم سے ابواسامہ نے، ان سے اعمش نے، ان سے شقیق نے، اور ان سے ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا، انہوں نے بیان کیا کہ جماعت انصار کے ایک صحابی ابوشعیب رضی اللہ عنہ کے نام سے مشہور تھے۔ ان کے پاس ایک غلام تھا جو گوشت بیچا کرتا تھا۔ وہ صحابی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں حاضر ہوئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کے ساتھ تشریف رکھتے تھے۔ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک سے فاقہ کا اندازہ لگا لیا۔ چنانچہ وہ اپنے گوشت فروش غلام کے پاس گئے اور کہا کہ میرے لیے پانچ آدمیوں کا کھانا تیار کر دو۔ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو چار دوسرے آدمیوں کے ساتھ دعوت دوں گا۔ غلام نے کھانا تیار کر دیا۔ اس کے بعد ابوشعیب رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گئے اور آپ کو کھانے کی دعوت دی۔ ان کے ساتھ ایک اور صاحب بھی چلنے لگے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے ابوشعیب! یہ صاحب بھی ہمارے ساتھ آ گئے ہیں، اگر تم چاہو تو انہیں بھی اجازت دے دو اور اگر چاہو تو چھوڑ دو۔ انہوں نے عرض کیا نہیں بلکہ میں انہیں بھی اجازت دیتا ہوں۔ [صحيح البخاري/كتاب الأطعمة/حدیث: 5461]
حضرت ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ انصار میں ایک ابو شعیب نامی آدمی تھے اور ان کا غلام گوشت فروش تھا۔ (ابو شعیب رضی اللہ عنہ) نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے جبکہ آپ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں تشریف فرما تھے۔ انہوں نے آپ کے چہرہ مبارک سے فاقہ کشی کا اندازہ لگایا، چنانچہ وہ اپنے گوشت فروش غلام کے پاس آئے اور کہا کہ: ”میرے لیے پانچ آدمیوں کا کھانا تیار کر دو، میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو چار دوسرے آدمیوں کے ہمراہ دعوت دینے والا ہوں۔“ اس (غلام) نے کھانا تیار کر دیا۔ اس کے بعد ابو شعیب رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کو کھانے کی دعوت دی۔ ان کے ہمراہ ایک اور آدمی بھی چلنے لگا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابو شعیب! یہ صاحب بھی ہمارے ساتھ آ گئے ہیں۔ اگر تم چاہو تو اسے اجازت دے دو اور اگر چاہو تو اسے چھوڑو۔“ انہوں نے کہا: ”نہیں بلکہ میں اسے بھی اجازت دیتا ہوں۔“ [صحيح البخاري/كتاب الأطعمة/حدیث: 5461]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 2036 ترقیم شاملہ: -- 5309
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وتقاربا في اللفظ، قَالَا: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ ، قَالَ: كَانَ رَجُلٌ مِنْ الْأَنْصَارِ يُقَالُ لَهُ أَبُو شُعَيْبٍ، وَكَانَ لَهُ غُلَامٌ لَحَّامٌ، فَرَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَعَرَفَ فِي وَجْهِهِ الْجُوعَ، فَقَالَ لِغُلَامِهِ وَيْحَكَ اصْنَعْ لَنَا طَعَامًا لِخَمْسَةِ نَفَرٍ، فَإِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَدْعُوَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَامِسَ خَمْسَةٍ، قَالَ: فَصَنَعَ ثُمَّ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَدَعَاهُ خَامِسَ خَمْسَةٍ وَاتَّبَعَهُمْ رَجُلٌ، فَلَمَّا بَلَغَ الْبَابَ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ هَذَا اتَّبَعَنَا، فَإِنْ شِئْتَ أَنْ تَأْذَنَ لَهُ، وَإِنْ شِئْتَ رَجَعَ"، قَالَ: لَا بَلْ آذَنُ لَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ.
جریر نے اعمش سے، انہوں نے ابووائل سے، انہوں نے حضرت ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: انصار میں ایک آدمی جس کا نام ابوشعیب تھا، جس کا ایک غلام تھا جو گوشت بیچا کرتا تھا۔ اس انصاری نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر بھوک معلوم ہوئی تو اپنے غلام سے کہا کہ ہم پانچ آدمیوں کے لیے کھانا تیار کر کیونکہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کرنا چاہتا ہوں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم پانچ آدمیوں میں پانچویں ہوں گے۔ راوی کہتا ہے کہ اس نے کھانا تیار کیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر دعوت دی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم پانچ میں پانچویں تھے۔ ان کے ساتھ ایک آدمی ہو گیا تو جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم دروازے پر پہنچے تو (صاحب خانہ سے) فرمایا کہ یہ شخص ہمارے ساتھ چلا آیا ہے، اگر تو چاہے تو اس کو اجازت دے، ورنہ یہ لوٹ جائے گا۔ اس نے کہا کہ نہیں یا رسول اللہ! بلکہ میں اس کو اجازت دیتا ہوں۔ [صحيح مسلم/كتاب الأشربة/حدیث: 5309]
حضرت ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ابوشعیب نامی انصاری کا ایک گوشت فروش غلام تھا، انصاری رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ کر آپ کے چہرے پر بھوک کے اثرات محسوس کر لیے تو اپنے غلام سے کہا: تم پر افسوس! ہمارے لیے پانچ آدمیوں کا کھانا تیار کر، کیونکہ میں پانچوں میں پانچواں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دعوت دینا چاہتا ہوں، اس نے کھانا تیار کیا، پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور پانچوں میں پانچواں آپ کو بلایا اور ایک آدمی نے ان کا پیچھا کیا، تو جب دروازے پر پہنچ گئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ بھی ہمارے ساتھ آ گیا ہے، اگر چاہو تو اسے اجازت دے دو اور چاہو تو یہ واپس چلا جائے۔“ انصاری رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! واپس نہ جائے، بلکہ میں اس کو اجازت دیتا ہوں۔ [صحيح مسلم/كتاب الأشربة/حدیث: 5309]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2036
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 5300
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ ، قَالَ: كَانَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ يُقَالُ لَهُ: أَبُو شُعَيْبٍ، وَكَانَ لَهُ غُلامٌ لَحَّامٌ، فَرَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَعَرَفَ فِي وَجْهِهِ الْجُوعَ، فَقَالَ لِغُلامِهِ: اصْنَعْ لَنَا طَعَامًا لِخَمْسَةٍ، فَإِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَدْعُوَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَامِسَ خَمْسَةٍ، قَالَ: فَصَنَعَ، ثُمَّ جَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَامِسَ خَمْسَةٍ، وَتَبِعَهُمْ رَجُلٌ، فَلَمَّا بَلَغَ الْبَابَ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ هَذَا تَبِعَنَا، فَإِنْ شِئْتَ أَنْ تَأْذَنَ لَهُ، وَإِنْ شِئْتَ رَجَعَ" ، قَالَ: بَلْ آذَنُ لَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ.
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص جس کا نام ابوشعیب تھا، اس کا ایک غلام تھا جو گوشت بنایا کرتا تھا، اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر بھوک محسوس ہوئی، اس نے اپنے غلام سے کہا: تم ہمارے پانچ آدمیوں کے لیے کھانا تیار کرو، میں یہ چاہتا ہوں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سمیت پانچ آدمیوں کی دعوت کروں۔ راوی کہتے ہیں: اس شخص نے کھانا تیار کیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (اپنے سمیت) پانچ آدمیوں کے ساتھ تشریف لائے، ایک اور شخص بھی آپ کے پیچھے آ گیا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دروازے پر پہنچے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ شخص ہمارے پیچھے آ گیا ہے، اگر تم چاہو تو تم اسے اجازت دو اور اگر چاہو تو یہ واپس چلا جائے۔“ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں اسے اجازت دیتا ہوں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الأطعمة/حدیث: 5300]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2081، 2456، 5434، 5461، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2036، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5300، 5302، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 6579، 6580، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1099، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 14656، 14658، وأحمد فى (مسنده) برقم: 15501» «رقم طبعة با وزير 5276»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
حدیث نمبر: 6532
6532- عن أبي مسعود الأنصاري قال: جاء رجل من الأنصار، يكنى أبا شعيب فقال لغلام له قصّاب – وفي رواية – لحّام، اجعل لي طعاماً يكفي خمسة، فإني أريد أن أدعو النبي صلى الله عليه وسلم خامس خمسة. فإني قد عرفت في وجهه الجوع، فدعاهم، فجاء معهم رجل فقـال النبي صلى الله عليه وسلم: إن هذا قد تبعنا، فإن شئت أن تأذنَ له، فأذِنَ له، وإن شئت أن يرجع رجع. فقال: لا، بل قد أذنت له.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في البيوع (2081) ومسلم في الأشربة (2036) كلاهما من حديث الأعمش، قال: حدثني شفيق، عن أبي مسعود الأنصار قال: فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 14460
14460- عن أبي مسعود الأنصاري، قال: كان رجل من الأنصار يقال له: أبو شعيب، وكان له غلام لحام، فرأى رسول الله صلى الله عليه وسلم فعرف في وجهه الجوع، فقال لغلامه: ويحك، اصنع لنا طعاما لخمسة نفر، فإني أريد أن أدعو النبي صلى الله عليه وسلم خامس خمسة، قال: فصنع، ثم أتى النبي صلى الله عليه وسلم فدعاه خامس خمسة واتبعهم رجل، فلما بلغ الباب، قال النبي صلى الله عليه وسلم: إن هذا اتبعنا، فإن شئت أن تأذن له، وإن شئت رجع، قال: لا، بل آذن له يا رسول الله.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الأطعمة (5434)، ومسلم في الأشربة (2036: 138) كلاهما من طريق الأعمش، عن أبي وائل، عن أبي مسعود الأنصاري فذكره. واللفظ لمسلم.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 14596
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ (ح) .
وَحَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ بْنِ الصَّبَّاحِ الرَّقِّيُّ ، ثَنَا أَبُو حُذَيْفَةَ قَالَا: ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ: كَانَ فِينَا رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ: أَبُو شُعَيْبٍ ، وَكَانَ لَهُ غُلَامٌ لَحَّامٌ، فَقَالَ لِغُلَامِهِ: اجْعَلْ لِي طَعَامًا لَعَلِّي أَدْعُو النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَدَعَا النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَامِسَ خَمْسَةٍ فَتَبِعَهُ رَجُلٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِلرَّجُلِ: إِنَّكَ دَعَوْتَنِي خَامِسَ خَمْسَةٍ وَإِنَّ هَذَا تَبِعَنَا، فَإِنْ أَذِنْتَ وَإِلَّا رَجَعَ " فَقَالَ: بَلْ نَأْذَنُ لَهُ.
وَحَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ بْنِ الصَّبَّاحِ الرَّقِّيُّ ، ثَنَا أَبُو حُذَيْفَةَ قَالَا: ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ: كَانَ فِينَا رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ: أَبُو شُعَيْبٍ ، وَكَانَ لَهُ غُلَامٌ لَحَّامٌ، فَقَالَ لِغُلَامِهِ: اجْعَلْ لِي طَعَامًا لَعَلِّي أَدْعُو النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَدَعَا النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَامِسَ خَمْسَةٍ فَتَبِعَهُ رَجُلٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِلرَّجُلِ: إِنَّكَ دَعَوْتَنِي خَامِسَ خَمْسَةٍ وَإِنَّ هَذَا تَبِعَنَا، فَإِنْ أَذِنْتَ وَإِلَّا رَجَعَ " فَقَالَ: بَلْ نَأْذَنُ لَهُ.
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم میں ایک آدمی تھا جسے ابوشعیب کہا جاتا تھا، اس کا ایک قصاب غلام تھا، اس نے اپنے غلام سے کہا: میرے لیے کھانا تیار کرو، شاید میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کر سکوں۔ چنانچہ اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پانچ آدمیوں میں پانچواں بنا کر بلایا، تو ایک اور آدمی بھی ان کے پیچھے چل پڑا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آدمی سے فرمایا: ”تم نے مجھے پانچ میں پانچواں بنا کر دعوت دی تھی اور یہ ہمارے ساتھ آ گیا ہے، اگر تم اجازت دو تو ٹھیک ورنہ یہ واپس چلا جائے گا۔“ اس نے کہا: نہیں، بلکہ ہم اسے بھی اجازت دیتے ہیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14596]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 196، حدیث 524»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2081، 2456، 5434، 5461، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2036، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5302، 5300، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 6579، 6580، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1099، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2112، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 14656، 14658، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15501، 17360، 17368، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 642، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 236، والطبراني فى «الكبير» برقم: 525، 526، 530، 527، 528، 529، 531، 532، 539»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2081، 2456، 5434، 5461، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2036، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5302، 5300، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 6579، 6580، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1099، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2112، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 14656، 14658، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15501، 17360، 17368، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 642، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 236، والطبراني فى «الكبير» برقم: 525، 526، 530، 527، 528، 529، 531، 532، 539»
حدیث نمبر: 14600
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ شُكَيْبٍ الْكُوفِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ عُقْبَةَ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: كَانَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ يُقَالُ لَهُ: أَبُو شُعَيْبٍ وَكَانَ لَهُ غُلَامٌ لَحَّامٌ، فَقَالَ لِغُلَامِهِ: إِنِّي قَدْ رَأَيْتُ فِي وَجْهِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْجُوعَ، لَعَلِّي أَدْعُوهُ خَامِسَ خَمْسَةٍ، فَصَنَعَ لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - طَعَامًا، فَدَعَاهُ خَامِسَ خَمْسَةٍ فَتَبِعَهُمْ رَجُلٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: قَدْ تَبِعَنَا رَجُلٌ، فَإِنْ شِئْتَ أَنْ تَأْذَنَ لَهُ فَائْذَنْ لَهُ.
سیدنا ابومسعود عقبہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: انصار میں ایک آدمی تھا جسے ابوشعیب کہا جاتا تھا، اس کا ایک قصاب غلام تھا، اس نے اپنے غلام سے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر بھوک (کے آثار) دیکھے ہیں، شاید میں آپ کو پانچ میں پانچواں بنا کر بلاؤں۔ چنانچہ اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کھانا تیار کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پانچ میں پانچواں بنا کر دعوت دی، تو ایک آدمی ان کے پیچھے چل پڑا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک آدمی ہمارے ساتھ آ گیا ہے، اگر تم چاہو تو اسے اجازت دے دو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14600]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 198، حدیث 528»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2081، 2456، 5434، 5461، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2036، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5302، 5300، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 6579، 6580، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1099، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2112، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 14656، 14658، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15501، 17360، 17368، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 642، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 236، والطبراني فى «الكبير» برقم: 525، 524، 526، 530، 527، 529، 531، 532، 539»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2081، 2456، 5434، 5461، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2036، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5302، 5300، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 6579، 6580، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1099، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2112، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 14656، 14658، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15501، 17360، 17368، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 642، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 236، والطبراني فى «الكبير» برقم: 525، 524، 526، 530، 527، 529، 531، 532، 539»