🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. مُسْنَدُ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 2453 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مسند احمد: 2453
سنن ابن ماجہ: 3375
مصنف ابن ابی شیبہ: 25639
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5861
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2453
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ يَعْنِي ابْنَ صَالِحٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، قَالَ: حُدِّثْتُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مُدْمِنُ الْخَمْرِ إِنْ مَاتَ، لَقِيَ اللَّهَ كَعَابِدِ وَثَنٍ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مستقل شراب نوشی کرنے والا جب مرے گا تو اللہ سے اس کی ملاقات اس شخص کی طرح ہوگی جو بتوں کا پجاری تھا۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2453]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، لجهالة الواسطة بين محمد بن المنكدر و بين ابن عباس
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3375
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , وَمُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ , قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الْأَصْبَهَانِيِّ , عَنْ سُهَيْلٍ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مُدْمِنُ الْخَمْرِ كَعَابِدِ وَثَنٍ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شراب کا عادی ایسے ہی ہے جیسے بتوں کا پجاری“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأشربة/حدیث: 3375]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہمیشہ شراب پینے والا، بت پوجنے والے کی طرح ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الأشربة/حدیث: 3375]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 12748، ومصباح الزجاجة: 1171) (حسن)» ‏‏‏‏ (سند میں محمد بن سلیمان ضعیف ہے، لیکن شواہد کی وجہ سے یہ حسن ہے، ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 677)
وضاحت: ۱؎: حالانکہ بت پوجنا شرک ہے اور شرک گناہوں میں سب سے بڑا ہے، مگر شراب بھی ایسا گناہ ہے کہ ہمیشہ کرنے سے وہ شرک کے مثل ہو جاتا ہے جیسے صغیرہ گناہ ہمیشہ کرنے سے کبیرہ ہو جاتا ہے، اس میں ڈر ہے شرابیوں کے لئے ایسا نہ ہو ان کا خاتمہ برا ہو۔
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24545 ترقیم الشثری: -- 25639
حدثنا محمد بن سليمان الاصبهاني ، عن سهيل ، عن ابيه ، عن ابي هريرة عن النبي - صلى الله عليه وسلم - قال: مدمن الخمر كعابد الوثن.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (سهل).
(٢) ضعيف معلول، محمد بن سليمان الأصبهاني ضعيف، أخرجه ابن ماجه (٣٣٧٥)، والبخاري في التاريخ الكبير ١/ ١٢٩، وابن عدي ٦/ ٢٢٩، وأبو الشيخ في طبقات أصبهان ٢/ ٤٦، وانظر: العلل للدارقطني ١٠/ ١١٤، وشعب الإيمان ٥/ ١٢.

حضرت ابوہریرہ، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عادی شراب نوش ایسا ہے جیسا کہ بُت کا پجاری۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25639]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن عدي: هذا خطأ من ابن الأصبهاني حيث قال عن سهيل عن أبيه عن أبي هريرة وكان هذا الطريق أسهل عليه وقد روى عن سهيل بإسناد آخر مرسلا .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 3375، ترقيم محمد عوامة: 24545»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5861
«مدمن الخمر كعابد وثن»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”شراب کا عادی شخص بت پرست کی طرح ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5861]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [تخ هب] عن أبي هريرة. الصحيحة 2177: هـ.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں