الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1171. تتمة مسند عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
حدیث نمبر: 25384
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا كَهْمَسٌ ، قَالَ: حَدَّثَنِي ابْنُ بُرَيْدَةَ ، قَالَ: قَالَتْ عَائِشَةُ : يَا نَبِيَّ اللَّهِ أَرَأَيْتَ إِنْ وَافَقْتُ لَيْلَةَ الْقَدْرِ، مَا أَقُولُ؟ قَالَ:" تَقُولِينَ: اللَّهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ، فَاعْفُ عَنِّي" .
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ انہوں نے بارگاہ رسالت میں عرض کیا اے اللہ کے نبی! یہ بتایئے کہ اگر مجھے شب قدر حاصل ہوجائے تو میں اس میں کیا دعا مانگوں؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم یہ دعا مانگا کرو کہ اے اللہ! تو خوب معاف کرنے والا ہے، معاف کرنے کو پسند بھی کرتا ہے لہٰذا مجھے معاف فرما دے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 25384]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1477
1477 - وأنا أَبُو الْقَاسِمِ الْأُدْفُوِيُّ، أَيْضًا أنا أَبُو الطَّيِّبِ الْجُرَيْرِيُّ، نا أَبُو جَعْفَرٍ الطَّبَرِيُّ، حَدَّثَنِي يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، أنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَرْزُوقٍ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّهَا قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ إِنْ وَافَقْتُ لَيْلَةَ الْقَدْرِ مَا أَدْعُو فِيهَا؟ قَالَ:" قُولِي: اللَّهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّي"
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا: اللہ کے رسول! بتلائیں اگر میں شب قدر پاؤں تو اس میں کون سی دعا پڑھوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم یہ کہو: اے اللہ! بے شک تو معاف کرنے والا ہے معاف کرنے کو پسند کرتا ہے لہٰذا مجھے بھی معاف فرما دے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1477]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 1948، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 7665، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3513، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3850، وأحمد فى «مسنده» برقم: 26021»
ابن بریدہ کا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سماع ثابت نہیں۔
ابن بریدہ کا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سماع ثابت نہیں۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف