الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1276. وَمِنْ حَدِيثِ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ أُخْتِ الضَّحَّاكِ بْنِ قَيْسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 27330 (کل: 15 مقامات، 8 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 3325
اللؤلؤ والمرجان: 946
سنن سعید بن منصور: 2538
المعجم الکبیر للطبرانی: 21289
1 تا 10
حدیث نمبر: 27330
حَدَّثَنَا عَفَّانُ , قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ , قَالَ: حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ , قَالَ: حَدَّثَنَا عَطَاءٌ , عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ , قَالَ: حَدَّثَتْنِي فَاطِمَةُ بِنْتُ قَيْسٍ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " لَمْ يَجْعَلْ لَهَا سُكْنَى وَلَا نَفَقَةً" .
حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تین طلاق یافتہ عورت کے لئے رہائش اور نفقہ مقرر نہیں فرمایا۔ [مسند احمد/من مسند القبائل/حدیث: 27330]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لضعف حجاج بن أرطاة
حدیث نمبر: 3433
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ , قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ سَلَمَةَ، عَنْ الشَّعْبِيِّ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْمُطَلَّقَةُ ثَلَاثًا، لَيْسَ لَهَا سُكْنَى، وَلَا نَفَقَةٌ".
فاطمہ بنت قیس رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین طلاق پائی ہوئی عورت کو نہ سکنی ملے گا اور نہ نفقہ“۔ [سنن نسائي/كتاب الطلاق/حدیث: 3433]
حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس عورت کو تین طلاقیں ہو چکی ہوں اسے دورانِ عدت میں خرچہ و رہائش نہیں ملیں گے۔“ [سنن نسائي/كتاب الطلاق/حدیث: 3433]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 3432 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم
حدیث نمبر: 3434
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ، عَنْ أَبِي عَمْرٍو وَهُوَ الْأَوْزَاعِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي فَاطِمَةُ بِنْتُ قَيْسٍ: أَنَّ أَبَا عَمْرِو بْنَ حَفْصٍ الْمَخْزُومِيَّ طَلَّقَهَا ثَلَاثًا، فَانْطَلَقَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ فِي نَفَرٍ مِنْ بَنِي مَخْزُومٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أَبَا عَمْرِو بْنَ حَفْصٍ طَلَّقَ فَاطِمَةَ ثَلَاثًا، فَهَلْ لَهَا نَفَقَةٌ؟ فَقَالَ:" لَيْسَ لَهَا نَفَقَةٌ، وَلَا سُكْنَى".
فاطمہ بنت قیس رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ ابوعمرو بن حفص مخزومی رضی اللہ عنہ نے انہیں تین طلاقیں دیں، تو خالد بن ولید رضی اللہ عنہ بنو مخزوم کے کچھ لوگوں کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے اور کہا: اللہ کے رسول! ابوعمرو بن حفص نے فاطمہ کو تین طلاقیں دے دی ہیں تو کیا اسے (عدت کے دوران) نفقہ ملے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کے لیے نہ نفقہ ہے اور نہ سکنی“۔ [سنن نسائي/كتاب الطلاق/حدیث: 3434]
حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا نے کہا: مجھے (میرے خاوند) ابو عمرو بن حفص مخزومی نے تین طلاقیں دے دیں۔ حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ بنو مخزوم کے کچھ دوسرے لوگوں کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ابو عمرو بن حفص نے اپنی بیوی فاطمہ کو تین طلاقیں دے دی ہیں، تو کیا اسے دورانِ عدت اخراجات ملیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے نہ اخراجات ملیں گے اور نہ رہائش۔“ [سنن نسائي/كتاب الطلاق/حدیث: 3434]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 3246 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم
حدیث نمبر: 624
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفُضَيْلِ، نا حُصَيْنٌ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ فَاطِمَةَ ابْنَةِ قَيْسٍ أَنَّهَا طُلِّقَتْ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمْ يَجْعَلْ لَهَا سُكْنَى وَلَا نَفَقَةً، وَإِنَّ عُمَرَ قَالَ: ( (لَا نَدَعُ كِتَابَ اللَّهِ رَبِّنَا وَسُنَّةَ نَبِيِّنَا لِقَوْلِ امْرَأَةٍ لَا أَدْرِي لَعَلَّهَا نَسِيَتْ) ) .
سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں طلاق ہو گئی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لیے نہ رہائش مقرر فرمائی نہ خرچ، اور یہ کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ہم ایک عورت کے کہنے پر اپنے رب کی کتاب اور اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت نہیں چھوڑ سکتے، میں نہیں جانتا ہو سکتا ہے وہ بھول گئی ہو۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب النكاح و الطلاق/حدیث: 624]
تخریج الحدیث: «انظر ما قبله»
حدیث نمبر: 627
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ فَاطِمَةَ ابْنَةِ قَيْسٍ أَنَّهَا أَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَجْعَلْ لَهَا سُكْنَى وَلَا نَفَقَةً.
سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے: وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لیے نہ رہائش مقرر فرمائی نہ خرچ۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب النكاح و الطلاق/حدیث: 627]
تخریج الحدیث: «السابق»
حدیث نمبر: 3325
3325 - وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: إِنَّ فَاطِمَةَ كَانَتْ فِي مَكَانٍ وَحِشٍ، فَخِيفَ عَلَى نَاحِيَتِهَا، فَلِذَلِكَ رَخَّصَ لَهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَعْنِي فِي النُّقْلَةِ - وَفِي رِوَايَةٍ: قَالَتْ: مَا لِفَاطِمَةَ؟ أَلَا تَتَّقِي اللَّهَ؟ تَعْنِي فِي قَوْلِهَا: لَا سُكْنَى وَلَا نَفَقَةَ . رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.
عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ فاطمہ رضی اللہ عنہا ایک بے آباد گھر میں تھیں، ان کے متعلق اندیشہ محسوس کیا گیا اسی لیے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں رخصت عنایت فرمائی، یعنی عائشہ رضی اللہ عنہا کی مراد یہ ہے کہ اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں (اپنے گھر سے) منتقل ہونے کی اجازت دی۔ اور ایک دوسری روایت میں ہے، عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: فاطمہ رضی اللہ عنہا کو کیا ہو گیا وہ اللہ سے کیوں نہیں ڈرتی، جب وہ یہ کہتی ہے کہ مطلقہ ثلاثہ کے لیے نہ سکونت ہے اور نہ خرچہ۔ رواہ البخاری۔ [مشكوة المصابيح/كتاب النكاح/حدیث: 3325]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (5325)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 27326
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ , قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ , عَنْ سَلَمَةَ يَعْنِي ابْنَ كُهَيْلٍ , عَنِ الشَّعْبِيِّ , عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ فِي الْمُطَلَّقَةِ ثَلَاثًا: " لَيْسَ لَهَا سُكْنَى وَلَا نَفَقَةٌ" .
حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تین طلاق یافتہ عورت کے لئے رہائش اور نفقہ مقرر نہیں فرمایا۔ [مسند احمد/من مسند القبائل/حدیث: 27326]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 1480
حدیث نمبر: 946
946 صحيح حديث عَائِشَةَ وَفَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّهَا قَالَتْ: مَا لِفَاطِمَةَ أَلاَ تَتَّقِي اللهَ، يَعْنِي فِي قَوْلِهَا لاَ سُكْنَى وَلاَ نَفَقَةَ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ فاطمہ بنت قیس اللہ سے ڈرتی نہیں، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا اشارہ ان کے اس قول کی طرف تھا (کہ مطلقہ بائنہ کو) نفقہ و سکنی دینا ضروری نہیں (جو کہتی ہے کہ طلاق بائن جس عورت پر پڑے اسے مسکن اور خرچہ نہیں ملے گا)۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الطلاق/حدیث: 946]
تخریج الحدیث: «صحیح، _x000D_ أخرجه البخاري في:68 كتاب الطلاق: 41 باب قصة فاطمة بنت قيس»
وضاحت: مکمل قصہ امام مسلم نے اپنی صحیح میں درج کیا ہے۔ ابو بکر بن جھم روایت کرتے ہیں کہ میں نے فاطمہ بن تقیس سے سنا وہ فرماتی ہیں، میری طرف میرے خاوند ابو عمرو بن حفص نے طلاق نامہ بھیجااور اس کے ساتھ پانچ صاع کھجوریں اور پانچ صاع جو بھی بھیجے۔ میں نے کہا کیا میرے لیے یہی نفقہ ہے اور میں تمھارے گھر میں عدت بھی نہیں گزار سکتی؟اس نے کہا نہیں۔فرماتی ہیں میں نے اپنے کپڑے لیے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کتنی طلاقیں ہوئی؟میں نے کہا تیسری طلاق ہے۔ فرمایا پھر اس نے سچ کہا ہے، تیرے لیے کوئی نفقہ اور خرچ نہیں اور تو اپنے چچا زاد بھائی ابن ام مکتوم کے پاس جا کر عدت گزارو کیونکہ وہ نابینا ہے اور جب تم کپڑے وغیرہ اتارو گی تو تمہیں تکلیف نہیں ہو گی۔ اور جب عدت ختم ہو تو مجھے خبر کرنا۔ فرماتی ہیں مجھے کئی لوگوں نے منگنی کے پیغام بھیجے جن میں معاویہ اور ابو جھم بھی شامل تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا معاویہ کنگال آدمی ہے اس کے پاس کوئی مال نہیں۔ باقی ابو جھم عورت کو مارتا بہت زیادہ ہے تو ایسے کرو کہ اسامہ بن زید سے نکاح کر لو۔(مرتبؒ) راوي حدیث: سیّدنا فاطمہ رضی اللہ عنہ بنت قیس رضی اللہ عنہ ضحاک بن قیس کی بہن ہیں۔ مہاجرات میں سے ہیں۔ بڑی ذہین و فطین اور صالحہ عورت تھیں۔ پہلے ابو عمر و بن حفص کے نکاح میں تھیں۔ انہوں نے طلاق دے دی عدت کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مشورے سے اسامہ بن زید سے نکاح کر لیا۔ بہت سی احادیث روایت کی ہیں۔
الحكم على الحديث:
«صحیح»
ترقیم العلمیہ : 3886 ترقیم الرسالہ : -- 3952
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ الْحَوَارِبِيُّ ، نَا يَزِيدُ ، نَا شَرِيكٌ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْمُطَلَّقَةُ ثَلاثًا لا سُكْنَى لَهَا وَلا نَفَقَةَ، إِنَّمَا السُّكْنَى، وَالنَّفَقَةُ لِمَنْ يَمْلِكُ الرَّجْعَةَ" .
سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس عورت کو تین طلاقیں دے دی گئی ہوں، اسے رہائش اور خرچ نہیں ملیں گے، رہائش اور خرچ (مطلقہ کو اس وقت ملے گا) جب شوہر کو رجوع کرنے کا اختیار باقی ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الطلاق والخلع والإيلاء وغيره/حدیث: 3952]
ترقیم العلمیہ: 3886
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1480، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 1151، وابن الجارود فى "المنتقى"، 821، 822، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4049، 4250، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3224، 3239، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2284، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1135، 1135 م، 1180، 1180 م، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1869، 2024، 2032، 2035، 2036،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3920، 3952، 3954، 3957، 3958، 3960، 3961، 3962، 3963، 3970، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 27742، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 367، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 18989، 18990، 19175»
ترقیم العلمیہ : 3888 ترقیم الرسالہ : -- 3954
نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ بُرْدٍ ، نَا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ ، نَا زُهَيْرٌ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ ، فَقُلْنَا لَهَا: حَدِّثِينَا عَنْ قَضَاءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيكِ، قَالَتْ:" دَخَلْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَمَعِي أَخُو زَوْجِي، فَقُلْتُ: إِنَّ زَوْجِي طَلَّقَنِي، وَإِنَّ هَذَا يَزْعُمُ أَنْ لَيْسَ لِي سُكْنَى وَلا نَفَقَةٌ، فَقَالَ: بَلْ لَكِ سُكْنَى وَلَكِ نَفَقَةٌ، قَالَ: إِنَّ زَوْجَهَا طَلَّقَهَا ثَلاثًا، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّمَا السُّكْنَى وَالنَّفَقَةُ عَلَى مَنْ لَهُ عَلَيْهَا رَجْعَةٌ" فَلَمَّا قَدِمْتُ الْكُوفَةَ طَلَبَنِي الأَسْوَدُ بْنُ يَزِيدَ يَسْأَلُنِي عَنْ ذَلِكَ، وَأَنَّ أَصْحَابَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ لَيَقُولُونَ: لَهَا السُّكْنَى وَالنَّفَقَةُ".
عامر شعبی بیان کرتے ہیں: ہم سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے، ہم نے ان سے کہا: آپ ہمیں وہ حدیث سنائیں، جس میں آپ کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلہ کا ذکر ہے، تو سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا نے بتایا: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، میرے ساتھ میرا دیور بھی تھا، میں نے عرض کی: ”میرے شوہر نے مجھے طلاق دے دی ہے اور اس (یعنی میرے دیور) کا یہ کہنا ہے کہ مجھے رہائش اور خرچ نہیں ملے گا۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں رہائش اور خرچ ملے گا۔“ (اس کے دیور) نے عرض کی: ”اس کے شوہر نے اسے تین طلاقیں دی ہیں۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”رہائش اور خرچ اس عورت کو ملتا ہے، جس کے شوہر کو اس سے رجوع کرنے کا اختیار ہو۔“ شعبی بیان کرتے ہیں: جب میں کوفہ آیا، تو اسود بن یزید نے مجھے بلایا، تاکہ اس بارے میں مجھ سے دریافت کریں، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے شاگرد یہ فرماتے ہیں: ایسی عورت کو رہائش اور خرچ ملے گا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الطلاق والخلع والإيلاء وغيره/حدیث: 3954]
ترقیم العلمیہ: 3888
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1480، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 1151، وابن الجارود فى "المنتقى"، 821، 822، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4049، 4250، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3224، 3239، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2284، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1135، 1135 م، 1180، 1180 م، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1869، 2024، 2032، 2035، 2036،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3920، 3952، 3954، 3957، 3958، 3960، 3961، 3962، 3963، 3970، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 27742، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 367، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 18989، 18990، 19175»