الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1672. (117) بَابُ إِيجَابِ صَدَقَةِ الْفِطْرِ عَلَى الصَّغِيرِ خِلَافَ قَوْلِ مَنْ زَعَمَ أَنَّهَا سَاقِطَةٌ عَنْ مَنْ سَقَطَ عَنْهُ فَرْضُ الصَّلَاةِ.
چھوٹے بچّے پر بھی صدقہ فطر واجب ہے۔ اس شخص کے قول کے برخلاف جو کہتا ہے کہ جس پر نماز فرض نہیں اس پر صدقہ فطر بھی فرض نہیں
شواہد الحدیث — صحيح ابن خزيمه حدیث نمبر 2403 (کل: 16 مقامات، 8 کتب)
صحیح ابن خزیمہ: 2403
سنن ابوداود: 1613
مشکوۃ المصابیح: 1817
المستدرک علی الصحیحین: 1513
11 تا 16
ترقیم العلمیہ : 2088 ترقیم الرسالہ : -- 2113
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ غَيْلانَ ، ثنا الْحَسَنُ الْبَزَّازُ ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ فِي صَدَقَةِ الْفِطْرِ:" عَنْ كُلِّ صَغِيرٍ وَكَبِيرٍ، حُرٍّ وَعَبْدٍ نِصْفَ صَاعٍ مِنْ بُرٍّ، أَوْ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ" . كَذَا حَدَّثَنَا مَرْفُوعًا.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ فطر کے بارے میں یہ فرمایا: ”یہ ہر چھوٹے اور بڑے، آزاد اور غلام کی طرف سے ادا کیا جائے گا، جو گندم کا نصف صاع ہو گا یا کھجور کا ایک صاع ہو گا۔“ راوی نے اسے اسی طرح مرفوع حدیث کے طور پر نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة الفطر/حدیث: 2113]
ترقیم العلمیہ: 2088
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1501، 1502، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 7798، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2112، 2113، 2114»
«قال ابن حجر: وفي إسناده ضعف وإرسال، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (2 / 352)»
«قال ابن حجر: وفي إسناده ضعف وإرسال، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (2 / 352)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 2100 ترقیم الرسالہ : -- 2125
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ الْمَرْوَزِيُّ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَنْبَأَ ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ:" صَدَقَةُ الْفِطْرِ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ صَغِيرٍ وَكَبِيرٍ، عَبْدٍ أَوْ حُرٍّ، مُدَّانِ مِنْ قَمْحٍ، أَوْ صَاعٌ مِنْ تَمْرٍ أَوْ شَعِيرٍ" .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: صدقہ فطر کی ادائیگی ہر مسلمان چھوٹے بڑے، آزاد غلام پر لازم ہو گی، جو گندم کے دو مد ہوں گے یا کھجور یا جو کا ایک صاع ہو گا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة الفطر/حدیث: 2125]
ترقیم العلمیہ: 2100
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 3140، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2125، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 5772، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 10444، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 7664»
ترقیم العلمیہ : 2106 ترقیم الرسالہ : -- 2131
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، ثنا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ: خَطَبَ ابْنُ عَبَّاسٍ النَّاسَ فِي آخِرِ رَمَضَانَ، فَقَالَ:" يَا أَهْلَ الْبَصْرَةِ، أَدُّوا زَكَاةَ صَوْمِكُمْ"، قَالَ: فَجَعَلَ النَّاسُ يَنْظُرُ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ، فَقَالَ:" مَنْ هَاهُنَا مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ؟ قُومُوا فَعَلِّمُوا إِخْوَانَكُمْ، فَإِنَّهُمْ لا يَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَضَ صَدَقَةَ رَمَضَانَ نِصْفَ صَاعٍ مِنْ بُرٍّ، أَوْ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ، أَوْ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ عَلَى الْحُرِّ وَالْعَبْدِ، وَالذَّكَرِ وَالأُنْثَى" . قَالَ الْحَسَنُ، وَقَالَ عَلِيٌّ:" إِذَا وَسَّعَ اللَّهُ عَلَيْكُمْ فَاجْعَلُوهُ صَاعًا مِنْ بُرٍّ وَغَيْرِهِ".
حسن بصری بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے رمضان کے آخر میں لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے فرمایا: ”اے بصرہ کے رہنے والو! تم اپنے روزوں کی زکوٰۃ ادا کرو (یعنی صدقہ فطر ادا کرو)۔“ راوی بیان کرتے ہیں: لوگوں نے ایک دوسرے کی طرف دیکھنا شروع کر دیا، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”یہاں مدینہ منورہ سے تعلق رکھنے والے جتنے بھی لوگ ہیں، وہ کھڑے ہو جائیں اور اپنے ساتھیوں کو اس کی تعلیم دیں، چونکہ یہ لوگ یہ بات نہیں جانتے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ فطر میں نصف صاع گندم یا ایک صاع جو یا ایک صاع کھجور کی ادائیگی ہر آزاد اور غلام، مذکر اور مونث پر لازم قرار دی ہے۔“ حسن بصری بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”جب اللہ تعالیٰ تمہیں خوشحالی عطا کر دے، تو تم گندم کا ایک صاع ادا کرو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة الفطر/حدیث: 2131]
ترقیم العلمیہ: 2106
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه النسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1581، 2510، 2517، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 1815،وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1622، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 7806، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2087، 2119، 2130، 2131، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 2046»
«قال ا النسائي: الحسن لم يسمع من ابن عباس، نصب الراية لأحاديث الهداية: (2 / 417)»
«قال ا النسائي: الحسن لم يسمع من ابن عباس، نصب الراية لأحاديث الهداية: (2 / 417)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 1513
حدَّثَناه أبو الفضل محمد بن إبراهيم المُزكِّي، حدثنا أحمد بن سَلَمة، حدثنا الحسن بن الصَّبّاح، حدثنا أبو بكر بن عيَّاش، عن أبي إسحاق الهَمْداني، عن الحارث، عن عليِّ بن أبي طالب، عن النبي ﷺ: أنه قال في صدقة الفِطر:"عن كلِّ صغيرٍ وكبيرٍ، حُرٍّ أو عبدٍ، صاعٌ من بُرٍّ، أو صاعٌ من تمر" (1) . هكذا أسنَدَه عن علي، ووَقَفه غيره:
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ فطر کے متعلق فرمایا: ”ہر چھوٹے، بڑے، آزاد اور غلام کی طرف سے ایک صاع گندم یا ایک صاع کھجور (دی جائے)۔“
اسی طرح اس روایت کو سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً (نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے طور پر) بیان کیا گیا ہے، جبکہ دیگر رواۃ نے اسے موقوفاً (سیدنا علی کا اپنا قول) روایت کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الزكاة/حدیث: 1513]
اسی طرح اس روایت کو سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً (نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے طور پر) بیان کیا گیا ہے، جبکہ دیگر رواۃ نے اسے موقوفاً (سیدنا علی کا اپنا قول) روایت کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الزكاة/حدیث: 1513]
تخریج الحدیث: «صحيح موقوفًا دون قوله: "صاع من بُرٍّ"، وهذا إسناد ضعيف لضعف الحارث، وهو ابن عبد الله الأعور الهمداني، وقد اختلف في رفعه ووقفه، وصحَّح الدارقطني والبيهقي وقفه، وروي من غير وجه عن عليٍّ موقوفًا وفيه: نصف صاع من بر، كما سيأتي في التخريج. أبو إسحاق الهمداني: هو عمرو بن عبد ...» [ترقيم الرساله 1513] [ترقيم الشركة 1501]
الحكم على الحديث:
صحيح موقوفًا دون قوله: "صاع من بُرٍّ"
حدیث نمبر: 7712
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، ثنا سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ، ثنا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ، عَنِ ⦗٢٨٣⦘ الْحَسَنِ، قَالَ: خَطَبَنَا ابْنُ عَبَّاسٍ بِالْبَصْرَةِ فِي آخِرِ رَمَضَانَ، فَقَالَ:" أَدُّوا صَدَقَةَ صَوْمِكُمْ"، فَكَأَنَّ النَّاسَ لَمْ يَعْلَمُوا، فَقَالَ:" مَنْ هَاهُنَا مِنَ أَهْلِ الْمَدِينَةِ، عَلِّمُوا إِخْوَانَكُمْ فَإِنَّهُمْ لَا يَعْلَمُونَ، فَرَضَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذِهِ الصَّدَقَةَ عَلَى كُلِّ صَغِيرٍ وَكَبِيرٍ ذَكَرٍ وَأُنْثَى حُرٍّ وَعَبْدٍ، صَاعٌ مِنْ تَمْرٍ أَوْ صَاعُ شَعِيرٍ أَوْ نِصْفُ صَاعِ قَمْحٍ" فَلَمَّا قَدِمَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ وَرَأَى رُخْصَ الشَّعِيرِ، قَالَ: لَوْ جَعَلْتُمُوهُ صَاعًا مِنْ كُلِّ شَيْءٍ قَالَ: وَكَانَ الْحَسَنُ يَرَاهَا عَلَى مَنْ صَامَ. كَذَا قَالَ خَطَبَنَا وَرَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى عَنْ سَهْلِ بْنِ يُوسُفَ، فَقَالَ خَطَبَ وَهُوَ أَصَحُّ..
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے رمضان کے آخر میں ہمیں بصرہ میں خطبہ دیا اور فرمایا: ”اپنے روزوں کی زکوۃ ادا کرو۔“ گویا کہ لوگ اس بات کو جانتے نہیں تھے، پھر انہوں نے فرمایا: ”یہاں اہل مدینہ میں سے کون ہے؟ وہ اپنے بھائیوں کو سکھلا دے، کیونکہ یہ نہیں جانتے کہ یہ زکوۃ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرض کی ہے: ”ہر چھوٹے بڑے پر، مذکر و مؤنث، آزاد و غلام پر کھجور یا جو کا ایک صاع یا گندم کا نصف صاع۔““ جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ آئے تو انہوں نے جو کو کم قیمت پایا تو انہوں نے کہا: ”اگر تم ہر چیز کا صاع مقرر کر لو تو بہتر ہے۔“ راوی کہتے ہیں: اور حسن رحمہ اللہ اسے اس شخص پر واجب سمجھتے تھے جس نے روزہ رکھا۔
انہوں نے اسی طرح ”ہمیں خطبہ دیا“ کہا ہے، جبکہ محمد بن مثنیٰ نے اسے سہل بن یوسف سے روایت کیا تو ”خطبہ دیا“ کہا، اور یہی زیادہ صحیح ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7712]
انہوں نے اسی طرح ”ہمیں خطبہ دیا“ کہا ہے، جبکہ محمد بن مثنیٰ نے اسے سہل بن یوسف سے روایت کیا تو ”خطبہ دیا“ کہا، اور یہی زیادہ صحیح ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7712]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ أخرجه ابو داؤد»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 7726
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْوَرَّاقُ وَلَقَبُهُ حَمْدَانُ، ثنا دَاوُدُ بْنُ شَبِيبٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ عَبَّادٍ، وَكَانَ مِنْ خِيَارِ النَّاسِ، ثنا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ صَارِخًا بِبَطْنِ مَكَّةَ يُنَادِي أَنَّ صَدَقَةَ الْفِطْرِ حَقٌّ وَاجِبٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ صَغِيرٍ أَوْ كَبِيرٍ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى حُرٍّ وَمَمْلُوكٍ حَاضِرٍ أَوْ بَادٍ، صَاعٌ مِنْ شَعِيرٍ أَوْ تَمْرٍ. وَرَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ عَنْ حَمْدَانَ فَزَادَ فِيهِ مُدَّانِ مِنْ قَمْحٍ، وَقَالَهُ الْكُدَيْمِيُّ أَيْضًا، عَنْ دَاوُدَ بْنِ شَبِيبٍ، وَهَذَا حَدِيثٌ يَنْفَرِدُ بِهِ يَحْيَى بْنُ عَبَّادٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ هَكَذَا، وَإِنَّمَا رَوَاهُ غَيْرُهُ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ مِنْ قَوْلِهِ فِي الْمُدَّيْنِ، وَعَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عُمَرِو بْنِ شُعَيْبٍ مَرْفُوعًا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَائِرِ ألْفَاظِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اعلان کرنے والے کو حکم دیا کہ وہ بطنِ مکہ میں یہ اعلان کرے کہ ”صدقہ فطر ہر مسلمان پر واجب ہے، وہ چھوٹا ہو یا بڑا، مذکر ہو یا مؤنث، آزاد ہو یا غلام، شہری ہو یا دیہاتی؛ ایک صاع جو یا ایک صاع کھجور سے۔“
اس حدیث کو ابن جریج سے اس طرح بیان کرنے میں یحییٰ بن عباد منفرد ہیں، دوسرے راویوں نے اسے ابن جریج سے، انہوں نے عطاء سے دو مد کے بارے میں ان کے اپنے قول کے طور پر روایت کیا ہے، اور ابن جریج سے، انہوں نے عمرو بن شعیب سے باقی الفاظ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوعاً روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7726]
اس حدیث کو ابن جریج سے اس طرح بیان کرنے میں یحییٰ بن عباد منفرد ہیں، دوسرے راویوں نے اسے ابن جریج سے، انہوں نے عطاء سے دو مد کے بارے میں ان کے اپنے قول کے طور پر روایت کیا ہے، اور ابن جریج سے، انہوں نے عمرو بن شعیب سے باقی الفاظ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوعاً روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7726]
تخریج الحدیث: «منكر۔ أخرجه الحاكم»
الحكم على الحديث:
منكر