الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
113. باب التيمم
باب: تیمم کا بیان
شواہد الحدیث — اللؤلؤ والمرجان حدیث نمبر 207 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
اللؤلؤ والمرجان: 207
بلوغ المرام: 110
حدیث نمبر: 207
207 صحيح حديث عَمَّارٍ عَنْ شَقِيقٍ قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا مَعَ عَبْدِ اللهِ وَأَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ، فَقَالَ لَهُ أَبُو مُوسى لَوْ أَنَّ رَجُلاً أَجْنَبَ فَلَمْ يَجِدِ المَاءَ شَهْرًا، أَمَا كَانَ يَتَيَمَّمُ وَيُصَلِّي كَيْفَ تَصْنَعُونَ بِهذِهِ الآيَةِ فِي سُورَةِ الْمَائِدَةِ (فَلَمْ تَجِدُوا مَاءً فَتَيَمَّمُوا صَعِيدًا طَيِّبًا) فَقَالَ عَبْدُ اللهِ: لَوْ رُخِّصَ لَهُمْ فِي هذَا لأَوْشَكُوا إِذَا بَرَدَ عَلَيْهِمُ الْمَاءَ أَنْ يَتَيَمَّموا الصَّعِيدَ قُلْتُ: وَإِنَّمَا كَرِهْتُمْ هذَا لِذَا قَالَ: نَعَمْ فَقَالَ أَبُو مُوسى: أَلَمْ تَسْمَع قَوْلَ عَمَّارٍ لِعُمَر: بَعَثَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَاجَةٍ فَأَجْنَبْتُ فَلَمْ أَجِدِ الْمَاءَ، فَتَمَرَّغْتُ فِي الصَّعِيدِ كَما تَمَرَّغُ الدَّابَّةُ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَمَا كَانَ يَكْفِيكَ أَنْ تَصْنَعَ هكَذَا؛ فَضَرَبَ بِكَفِّهِ ضَرْبَةً عَلَى الأَرْضِ، ثُمَّ نَفَضَهَا، ثُمَّ مَسَحَ بِهَا ظَهْرَ كَفِّهِ بِشِمَالِهِ، أَوْ ظَهْرَ شَمَالِهِ بِكَفِّهِ، ثُمَّ مَسَحَ بِهَا وَجْهَه فَقَالَ عَبْدُ اللهِ: أَفَلَمْ تَرَ عُمَرَ لَمْ يَقْنَعْ بِقَوْلِ عَمَّارٍ
شقیق رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا عبداللہ بن مسعود اور سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر تھا، سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے کہا کہ اگر ایک شخص کو غسل کی حاجت ہو اور مہینہ بھر پانی نہ پائے تو کیا وہ تیمم کر کے نماز نہ پڑھے؟ شقیق کہتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ وہ تیمم نہ کرے اگرچہ وہ ایک مہینہ تک پانی نہ پائے (اور نماز موقوف رکھے)۔ سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے اس پر کہا کہ پھر سورہ مائدہ کی اس آیت ﴿فَلَمْ تَجِدُوا مَاءً فَتَيَمَّمُوا صَعِيدًا طَيِّبًا﴾ [سورة المائدة: 6] کا کیا مطلب ہو گا کہ ”اگر تم پانی نہ پاؤ تو پاک مٹی پر تیمم کر لو“؟ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بولے کہ اگر لوگوں کو اس کی اجازت دے دی جائے تو جلدی یہ حال ہو جائے گا کہ جب ان کو پانی ٹھنڈا معلوم ہو گا تو وہ مٹی سے تیمم ہی کر لیں گے۔ راوی کا بیان ہے کہ میں نے کہا: تو آپ نے جنبی کے لیے تیمم اس لیے برا جانا؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ پھر سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ کیا آپ کو سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کا سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے سامنے یہ قول معلوم نہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی کام کے لیے بھیجا تھا، سفر میں مجھے غسل کی ضرورت ہو گئی لیکن پانی نہیں ملا اس لیے میں مٹی میں جانور کی طرح لوٹ پوٹ ہو گیا، پھر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے لیے صرف اتنا کرنا کافی تھا“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھوں کو زمین پر ایک مرتبہ مارا پھر ان کو جھاڑ کر بائیں ہاتھ سے داہنے کی پشت کو مل لیا یا بائیں ہاتھ کا داہنے ہاتھ سے مسح کیا پھر دونوں ہاتھوں سے چہرے کا مسح کیا۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اس کا جواب دیا کہ آپ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو نہیں دیکھتے کہ انہوں نے عمار کی بات پر قناعت نہیں کی تھی؟ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الحيض/حدیث: 207]
تخریج الحدیث: «صحیح، _x000D_ أخرجه البخاري في: 7 كتاب التيمم: 8 باب التيمم ضربة»
وضاحت: جنابت، حیض اور نفاس کی وجہ سے (فرض غسل سے) تیمم کرنے کے جائز ہونے پر متاخرین اور خلف کا اتفاق ہے اور سلف کا بھی اتفاق تھا مگر سوائے حضرت عمر، حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ م اور حضرت ابراہیم نخعی رحمہ اللہ کے، کہ ان سے عدم جواز کا قول منقول ہے جب کہ حضرت عمر اور حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ م کا اس مسئلہ میں رجوع بھی منقول ہوا ہے باقی اس مسئلہ کے جواز میں صحیح احادیث منقول ہیں جن کے مقابلے میں کسی کی بات قابل اعتناء نہیں سمجھی جا سکتی۔ روای حدیث: حضرت عمار بن یساء رضی اللہ عنہ نے ابتداء میں ہی اسلام قبول کر لیا تھا۔ آپ کی والدہ ماجدہ کا نام حضرت سمیہ رضی اللہ عنہ تھا۔ آپ کے والد اور والدہ کو اللہ کی راہ میں بڑی اذیتیں دی گئیں۔ نبی اکرمصلی اللہ علیہ وسلم پاس سے گزرتے تو فرماتے اے یاسر کی اولاد صبر کرو یقینا تمہارا ٹھکانا جنت ہے۔ غزوہ بدر اور دیگر غزوات میں بھی شریک رہے۔ جنگ یمامہ میں حاضر ہوئے تو ان کے کان کاٹ لئے گئے۔ پھر حضرت عمر کے زمانہ میں کوفہ کے عامل رہے۔
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 110
وعن عمار بن ياسر رضي الله عنهما قال: بعثني رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم في حاجة، فأجنبت، فلم أجد الماء، فتمرغت في الصعيد، كما تتمرغ الدابة، ثم أتيت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم فذكرت له ذلك. فقال:«إنما يكفيك أن تقول بيديك هكذا» ، ثم ضرب بيديه الأرض ضربة واحدة ثم مسح الشمال على اليمين وظاهر كفيه ووجهه. متفق عليه واللفظ لمسلم. وفي رواية للبخاري: وضرب بكفيه الأرض ونفخ فيهما ثم مسح بهما وجهه وكفيه.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی ضرورت و حاجت کے سلسلے میں بھیجا۔ میں جنبی ہو گیا اور پانی مجھے دستیاب نہ ہو سکا تو میں مٹی میں اس طرح لوٹ پوٹ ہوا جس طرح چوپایہ لوٹ پوٹ ہوتا ہے۔ (ضرورت سے فارغ ہو کر) میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور سارا واقعہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”تجھے اپنے ہاتھ سے اس طرح کر لینا ہی کافی تھا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھوں کو ایک مرتبہ زمین پر مارا پھر بائیں کو دائیں پر ملا اپنے ہاتھوں کی پشت اور چہرے پر۔ (بخاری اور مسلم) اور متن حدیث کے الفاظ مسلم کے ہیں۔ اور بخاری کی روایت میں ہے کہ اپنی دونوں ہتھیلیاں زمین پر ماریں اور پھونک مار کر گرد و غبار اڑا دیا پھر ان کو اپنے چہرے اور ہاتھوں پر مل لیا۔ [بلوغ المرام/حدیث: 110]
«وَعَنْ» اور سے – «عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ» عمار بن یاسر – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «قَالَ» انہوں نے کہا: – «بَعَثَنِي» مجھے بھیجا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر اور سلامتی – «فِي» میں – «حَاجَةٍ» ایک کام – «فَأَجْنَبْتُ» تو میں ناپاک ہو گیا – «فَلَمْ» تو میں نے نہ – «أَجِدِ» پایا – «الْمَاءَ» پانی، – «فَتَمَرَّغْتُ» تو میں لوٹا – «فِي» میں – «الصَّعِيدِ» پاک مٹی – «كَمَا» جس طرح – «تَتَمَرَّغُ» لوٹتا ہے – «الدَّابَّةُ» جانور، – «ثُمَّ» پھر – «أَتَيْتُ» میں آیا – «رَسُولَ اللَّهِ» اللہ کے رسول کے پاس – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر اور سلامتی – «فَذَكَرْتُ» تو میں نے ذکر کیا – «لَهُ» آپ سے – «ذَلِكَ» اس بات کا۔ – «فَقَالَ» تو آپ نے فرمایا: – «إِنَّمَا» بس – «يَكْفِيكَ» تمہارے لیے کافی تھا – «أَنْ تَقُولَ» کہ تم کرتے – «بِيَدَيْكَ» اپنے دونوں ہاتھوں سے – «هَكَذَا» اس طرح، – «ثُمَّ» پھر – «ضَرَبَ» آپ نے مارا – «بِيَدَيْهِ» اپنے دونوں ہاتھوں کو – «الْأَرْضَ» زمین پر – «ضَرْبَةً وَاحِدَةً» ایک ہی مرتبہ – «ثُمَّ» پھر – «مَسَحَ» مسح کیا – «الشِّمَالَ» بائیں ہاتھ کا – «عَلَى» پر – «الْيَمِينِ» دائیں ہاتھ – «وَظَاهِرَ» اور پشت پر – «كَفَّيْهِ» اپنی دونوں ہتھیلیوں کی – «وَوَجْهَهُ» اور اپنے چہرے کا۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر اتفاق ہے (بخاری و مسلم) – «وَاللَّفْظُ» اور یہ الفاظ – «لِمُسْلِمٍ» مسلم کے ہیں۔ – «وَفِي» اور میں – «رِوَايَةٍ» ایک روایت – «لِلْبُخَارِيِّ» بخاری کی: – «وَضَرَبَ» اور آپ نے مارا – «بِكَفَّيْهِ» اپنی دونوں ہتھیلیوں کو – «الْأَرْضَ» زمین پر – «وَنَفَخَ» اور پھونک ماری – «فِيهِمَا» ان دونوں میں – «ثُمَّ» پھر – «مَسَحَ» آپ نے مسح کیا – «بِهِمَا» ان دونوں کے ساتھ – «وَجْهَهُ» اپنے چہرے کا – «وَكَفَّيْهِ» اور اپنی دونوں ہتھیلیوں کا۔
اور سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے ایک کام کے سلسلے میں بھیجا تو میں جنبی (ناپاک) ہو گیا، پھر میں نے پانی نہ پایا تو میں پاک مٹی میں اس طرح لوٹ پوٹ ہوا جس طرح جانور لوٹتا ہے، پھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور آپ سے اس بات کا ذکر کیا۔ تو آپ نے فرمایا: ”بس تمہارے لیے اتنا ہی کافی تھا کہ تم اپنے دونوں ہاتھوں سے اس طرح کرتے“، پھر آپ نے اپنے دونوں ہاتھوں کو زمین پر ایک ہی مرتبہ مارا، پھر بائیں ہاتھ کا دائیں ہاتھ پر اور اپنی دونوں ہتھیلیوں کی پشت پر اور اپنے چہرے پر مسح کیا۔ یہ حدیث متفق علیہ ہے اور یہ الفاظ امام مسلم کے ہیں۔ اور بخاری کی ایک روایت میں ہے: ”اور آپ نے اپنی دونوں ہتھیلیوں کو زمین پر مارا اور ان دونوں میں پھونک ماری، پھر ان دونوں سے اپنے چہرے اور اپنی دونوں ہتھیلیوں کا مسح کیا۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 110]
اور سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے ایک کام کے سلسلے میں بھیجا تو میں جنبی (ناپاک) ہو گیا، پھر میں نے پانی نہ پایا تو میں پاک مٹی میں اس طرح لوٹ پوٹ ہوا جس طرح جانور لوٹتا ہے، پھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور آپ سے اس بات کا ذکر کیا۔ تو آپ نے فرمایا: ”بس تمہارے لیے اتنا ہی کافی تھا کہ تم اپنے دونوں ہاتھوں سے اس طرح کرتے“، پھر آپ نے اپنے دونوں ہاتھوں کو زمین پر ایک ہی مرتبہ مارا، پھر بائیں ہاتھ کا دائیں ہاتھ پر اور اپنی دونوں ہتھیلیوں کی پشت پر اور اپنے چہرے پر مسح کیا۔ یہ حدیث متفق علیہ ہے اور یہ الفاظ امام مسلم کے ہیں۔ اور بخاری کی ایک روایت میں ہے: ”اور آپ نے اپنی دونوں ہتھیلیوں کو زمین پر مارا اور ان دونوں میں پھونک ماری، پھر ان دونوں سے اپنے چہرے اور اپنی دونوں ہتھیلیوں کا مسح کیا۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 110]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، التيمم، باب التيمم ضربة، حديث:348، ومسلم، الحيض، باب التيمم، حديث:368.»
الحكم على الحديث:
صحيح