الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
. باب المناسك
حج کے مناسک (طریقوں) کا بیان
شواہد الحدیث — المنتقى ابن الجارود حدیث نمبر 510 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المنتقى ابن الجارود: 510
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1522
حدیث نمبر: 510
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: أَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" لَوْ رَأَيْتُ الظِّبَاءَ بِالْمَدِينَةِ مَا ذَعَرْتُهَا، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: مَا بَيْنَ لابَتَيْهَا حَرَامٌ" ، قَالَ مَالِكٌ: حَرَمُ الْمَدِينَةِ بَرِيدٌ فِي بَرِيدٍ، وَاللابَتَانِ مِنَ الشَّجَرِ وَهُمَا الْحَرَّتَانِ.
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اگر میں مدینہ میں ہرن دیکھوں، تو انہیں نہ چھیڑوں، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «مدینہ کے دونوں پتھریلے میدانوں کے درمیان کا علاقہ حرم ہے۔» امام مالک کہتے ہیں: مدینہ کا حرم چاروں طرف ایک ایک برید (بارہ بارہ میل) ہے۔ لابتان سے مراد دو پتھریلے میدان (حرتان) ہیں۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب المناسك/حدیث: 510]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحيح البخاري: 1873، صحيح مسلم: 1372»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحيح
حدیث نمبر: 1522
«إن إبراهيم حرم مكة وإني حرمت ما بين لابتيها - يريد المدينة -»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بے شک ابراہیم (علیہ السلام) نے مکہ کو حرم قرار دیا اور میں نے اس (مدینہ) کو اس کے دونوں پتھریلے میدانوں کے درمیان حرم قرار دیا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1522]
”بے شک ابراہیم (علیہ السلام) نے مکہ کو حرم قرار دیا اور میں نے اس (مدینہ) کو اس کے دونوں پتھریلے میدانوں کے درمیان حرم قرار دیا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1522]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م] عن رافع بن خديج. مختصر مسلم 773.»
قال الشيخ الألباني: صحيح