الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
198. من رخص في البكاء على الميت
بعض حضرات نے میت پر رونے کی اجازت دی ہے
شواہد الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 12500 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 12500
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4047
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1978
ترقیم عوامۃ: 12251 ترقیم الشثری: -- 12500
حدثنا علي بن هاشم ، عن ابن ابي ليلى ، عن عطاء ، عن جابر ، قال: اخذ النبي صلى الله عليه وسلم بيد عبد الرحمن بن عوف فخرج به إلى النخل، فاتي بإبراهيم وهو يجود بنفسه , فوضع في حجره , فقال:" يا بني، لا املك لك من الله شيئا , وذرفت عينه"، فقال له عبد الرحمن: تبكي يا رسول الله او لم تنه عن البكاء؟ قال:" إنما نهيت عن النوح، عن صوتين احمقين فاجرين: صوت عند نعمة لهو ولعب ومزامير شيطان، وصوت عند مصيبة خمش وجوه وشق جيوب ورنة شيطان، إنما هذه رحمة , ومن لا يرحم لا يرحم، يا إبراهيم لولا انه امر حق ووعد صدق وسبيل ماتية، وإن آخرنا سيلحق اولانا لحزنا عليك حزنا اشد من هذا، وإنا بك لمحزونون , تبكي العين , ويحزن القلب , ولا نقول ما يسخط الرب"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ص]: (فوضعه).
(٢) في [ب]: (عينيه).
(٣) في [ص]: (أجمعين).
(٤) في [أ]: (لقمة).
(٥) في [ص]: (لعب ولهو).
(٦) سقطت الواو من [ب].
(٧) في [ص]: (لم خرانا).
(٨) في [ص]: (سنلحق)، وفي [ب]: (لستلحق)، وفي [أ]: (ستلحق)، وفي [هـ]: (لنلحق).
(٩) في [ص]: زيادة (و).
(١٠) في [ص]: (عوف).
(١١) ضعيف؛ لحال ابن أبي ليلى، أخرجه الترمذي (١٠٠٥)، وعبد بن حميد (١٠٠٤)، والطيالسي (١٦٨٤)، والبيهقي ٤/ ٦٩، والبغوي (١٥٣٠)، وبنحوه الحاكم ٤/ ٤٠، والطحاوي ٤/ ٢٩٣.
حضرت جابر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عبد الرحمن بن عوف کا ہاتھ پکڑا اور کھجور کے درختوں کی طرف گئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بیٹے ابراہیم کو لایا گیا وہ اس وقت قریب المرگ تھے، ان کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی گود میں رکھا گیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے بیٹے! میں تیرے لئے اللہ تعالیٰ سے کسی چیز کا مالک نہیں ہوں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آنکھوں میں آنسو آگئے، حضرت عبد الرحمن نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! آپ رو رہے ہیں؟ کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رونے سے منع نہیں کیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نے نوحہ کرنے سے منع کیا ہے، دو فاجر اور احمق آوازوں سے: نغمہ کے وقت لھو ولعب کی آواز اور شیطان کی بانسری (کی آواز) اور مصیبت کی وقت کی آواز: چہروں کو نوچنا، گریبان چاک کرنا اور شیطان کی طرح زور سے چیخنا، بیشک یہ تو رحمت کے آنسو ہیں، اور جو رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جاتا، اے ابراہیم اگر یہ امر حق نہ ہوتا، وعدہ سچا نہ ہوتا اور یہ ایسا راستہ نہ ہوتا جس پر سب کو چلنا ہے اور ہمارے آخر والے عنقریب ہمارے پہلوں سے ملنے والے نہ ہوتے تو ہمارا غم تیرے بارے میں اس سے زیادہ ہوتا، اور ہم تیری وجہ سے البتہ غمگین ہیں، آنکھیں روتی ہیں اور دل غمگین اور مغموم ہے اور ہم ایسی بات نہیں کریں گے جس سے ہمارا رب ناراض ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12500]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال النووي: ومحمد بن عبد الرحمن بن أبي ليلى ضعيف . قال سعد الشثري: ضعيف؛ لحال ابن أبي ليلى .»
«أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 1005، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 7251، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1788، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1006، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 844 / 1، 844 / 3، 844 / 4، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 11685، 12489، 27009، ترقيم محمد عوامة: 12251»
«أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 1005، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 7251، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1788، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1006، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 844 / 1، 844 / 3، 844 / 4، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 11685، 12489، 27009، ترقيم محمد عوامة: 12251»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 4047
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: أَخْذَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِيَدِي فَانْطَلَقْتُ مَعَهُ إِلَى ابْنِهِ إِبْرَاهِيمَ، وَهُوَ يَجُودُ بِنَفْسِهِ، قَالَ: فَأَخَذَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَوَضَعَهُ فِي حِجْرِهِ حَتَّى خَرَجَتْ نَفْسُهُ، قَالَ: فَوَضَعَهُ ثُمَّ بَكَى، فَقُلْتُ: تَبْكِي يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَأَنْتَ تَنْهَى عَنِ الْبُكَاءِ؟ فَقَالَ:" إِنِّي لَمْ أُنْهَ عَنِ الْبُكَاءِ وَلَكِنْ نُهِيَتُ عَنْ صَوْتَيْنِ أَحْمَقَيْنِ فَاجِرَيْنِ: صَوْتٌ عِنْدَ نِعْمَةٍ: لَهْوٌ وَلَعِبٌ وَمَزَامِيرُ شَيْطَانٍ، وَصَوْتٌ عِنْدَ مُصِيبَةٍ: لَطْمُ وُجُوهٍ وَشَقُّ جُيُوبٍ، وَهَذِهِ رَحْمَةٌ، وَمَنْ لَا يَرْحَمُ لَا يُرْحَمُ، يَا إِبْرَاهِيمُ لَوْلَا أَنَّهُ وَعْدٌ صَادِقٌ وَقَوْلٌ حَقٌّ، وَأَنَّ آخِرَنَا سَيَلْحَقُ بِأَوَّلِنَا لَحَزِنَّا عَلَيْكَ حُزْنًا أَشَدَّ مِنْ هَذَا، وَإِنَّا عَلَيْكَ يَا إِبْرَاهِيمُ لَمَحْزُونُونَ، تَبْكِي الْعَيْنُ وَيَحْزَنُ الْقَلْبُ، وَلَا نَقُولُ مَا يُسْخِطُ الرَّبَّ عَزَّ وَجَلَّ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا اور میں آپ کے ساتھ آپ کے صاحبزادے سیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ کی طرف چلا گیا جو آخری سانسیں لے رہے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں لیا اور اپنی گود میں رکھا یہاں تک کہ ان کی جان نکل گئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں رکھ دیا اور پھر آپ رونے لگے میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ رو رہے ہیں جبکہ آپ رونے سے منع کرتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے رونے سے منع نہیں کیا گیا بلکہ مجھے دو احمق اور فاجر آوازوں سے منع کیا گیا ہے وہ آواز جو نعمت کے وقت نکالی جاتی ہے، جو لہو و لعب اور شیطان کے باجوں کی صورت میں ہوتی ہے، اور وہ آواز جو مصیبت کے وقت نکالی جاتی ہے، جو چہرے پر طمانچے مارنے گریبان پھاڑنے کی صورت میں ہوتی ہے یہ چیز (یعنی محض رونا) رحمت ہے، اور جو شخص رحم نہیں کرتا اس پر رحمت نہیں کی جاتی ہے اے ابراہیم اگر ایک سچا وعدہ نہ ہوتا اور حق فرمان نہ ہوتا اور یہ نہ ہوتا کہ ہمارے آخری فرد نے بھی عنقریب پہلے والے سے جا ملنا ہے، تو ہمیں تمہارے حوالے سے اس سے زیادہ شدید غم ہونا تھا اے ابراہیم ہم تمہارے حوالے سے غمگین ہیں آنکھ رو رہی ہے دل غمگین ہے، لیکن ہم کوئی ایسی بات نہیں کہیں گے جو پروردگار کو ناراض کر دے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالرحمن بن ابولیلی ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4047]
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالرحمن بن ابولیلی ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4047]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 1005، وأخرجه مسند البزار برقم: 1001، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1978»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 1978
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: "أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِي فَأَدْخَلَنِي النَّخْلَ "فَإِذَا إِبْرَاهِيمُ يَجُودُ بِنَفْسِهِ، فَأَخَذَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوَضَعَهُ فِي حِجْرِهِ حَتَّى خَرَجَتْ نَفْسُهُ. قَالَ: فَوَضَعَهُ ثُمَّ بَكَى، فَقُلْتُ: تَبْكِي يَا رَسُولَ اللَّهِ وَأَنْتَ تَنْهَى عَنِ الْبُكَاءِ! قَالَ: إِنِّي لَمْ أَنْهَ عَنِ الْبُكَاءِ، وَلَكِنْ نَهَيْتُ عَنْ صَوْتَيْنِ أَحْمَقَيْنِ فَاجِرَيْنِ: صَوْتٍ عِنْدَ نَغْمَةِ لَهْوٍ وَلَعِبٍ وَمَزَامِيرِ شَيْطَانٍ، وَصَوْتٍ عِنْدَ مُصِيبَةٍ لَطْمِ وُجُوهٍ وَشَقِّ جُيُوبٍ، وَهَذِهِ رَحْمَةٌ، وَمَنْ لَا يَرْحَمُ لَا يُرْحَمُ، يَا إِبْرَاهِيمُ، لَوْلَا أَنَّهُ وَعْدٌ صَادِقٌ وَقَوْلٌ حَقٌّ، وَأَنَّ آخِرَنَا سَيَلْحَقُ بِأُولَانَا لَحَزِنَّا عَلَيْكَ حُزْنًا أَشَدَّ مِنْ هَذَا، وَإِنَّا بِكَ يَا إِبْرَاهِيمُ لَمَحْزُونُونَ، تَبْكِي الْعَيْنُ وَيَحْزَنُ الْقَلْبُ، وَلَا نَقُولُ مَا يُسْخِطُ الرَّبَّ - عَزَّ وَجَلَّ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، وَالْبَزَّارُ، وَأَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ وَاللَّفْظُ لَهُ.
وَرَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ مِنْ طَرِيقِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرٍ مَرْفُوعًا، وَتَقَدَّمَ فِي أَوَّلِ الْبَابِ، وَأَصْلُهُ فِي الصَّحِيحَيْنِ وَغَيْرِهِمَا مِنْ حَدِيثِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ .
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، وَالْبَزَّارُ، وَأَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ وَاللَّفْظُ لَهُ.
وَرَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ مِنْ طَرِيقِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرٍ مَرْفُوعًا، وَتَقَدَّمَ فِي أَوَّلِ الْبَابِ، وَأَصْلُهُ فِي الصَّحِيحَيْنِ وَغَيْرِهِمَا مِنْ حَدِيثِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ .
سیدنا عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے کھجوروں کے ایک باغ میں لے گئے، وہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صاحبزادے سیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ نزع کی حالت میں تھے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اٹھا کر اپنی گود میں رکھ لیا یہاں تک کہ ان کی روح مبارک پرواز کر گئی۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ ”پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں (نیچے) رکھا اور آبدیدہ ہو گئے، میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! کیا آپ رو رہے ہیں حالانکہ آپ نے خود رونے سے منع فرمایا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں نے (مطلق) رونے سے منع نہیں کیا، بلکہ میں نے ان دو احمقانہ اور گناہ آلود آوازوں سے منع کیا ہے: ایک وہ آواز جو لہو و لعب کے راگ رنگ اور شیطانی باجوں کے وقت (نکلتی) ہو، اور دوسری وہ آواز جو مصیبت کے وقت چہروں کو پیٹنے اور گریبانوں کو چاک کرنے کی صورت میں ہو۔ یہ (رونا) تو ایک رحمت ہے، اور جو رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جاتا۔ اے ابراہیم! اگر یہ اللہ کا سچا وعدہ اور برحق قول نہ ہوتا اور یہ بات نہ ہوتی کہ ہمارا پچھلا گروہ پہلے جانے والے سے جا ملنے والا ہے، تو ہم تم پر اس سے کہیں زیادہ شدید غمگین ہوتے، اور بے شک اے ابراہیم! ہم تمہاری جدائی پر نہایت غم زدہ ہیں۔ آنکھ آنسو بہاتی ہے اور دل رنجیدہ ہے، مگر ہم زبان سے ایسی کوئی بات نہیں کہتے جس سے ہمارا رب عزوجل ناراض ہو“۔ اس حدیث کو امام احمد بن منیع، بزار اور ابو یعلی موصلی نے روایت کیا ہے اور الفاظ ابو یعلی کے ہیں، نیز اسے ابو داود طیالسی، ابوبکر بن ابی شیبہ اور عبد بن حمید نے ابن ابی لیلیٰ کے واسطے سے عطاء سے، انہوں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت کیا ہے، جیسا کہ اس باب کی ابتدا میں گزر چکا ہے، جبکہ اس کی اصل صحیحین وغیرہ میں سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی حدیث سے ثابت ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الجنائز/حدیث: 1978]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 1005، وأخرجه مسند البزار برقم: 1001، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 3439»
الحكم على الحديث:
أصله في الصحيحين